عباسیہ حکومت کے آخری دور میں ایک وقت وہ آیا جب مسلمانوں کے دارالخلافہ بغداد ہر دوسرے دن کسی نہ کسی دینی مسئلہ پر *مناظرہ* ہونے لگا
جلد ہی وہ وقت بھی آ گیا جب ایک ساتھ ایک ہی دن بغداد کے الگ الگ چوراہوں پر الگ الگ *مناظرے* ہو رہے تھے.
پہلا *مناظرہ* اس بات پر تھا کہ ایک وقت میں سوئ کی نوک پر کتنے فرشتے بیٹھ سکتے ہیں؟
دوسرا *مناظرہ* اس اہم موضوع پر تھا کہ کوا حلال ہے یا حرام؟
تیسرے *مناظرے* میں یہ تکرار چل رہی تھی کہ مسواک کا شرعی سائز کتنا ہونا
چاہیے؟
ایک گروہ کا کہنا تھا کہ ایک بالشت سے کم نہیں ہونا چاہیے اور دوسرے گروہ کا یہ ماننا تھا کہ ایک بالشت سے چھوٹی مسواک بھی جائز ھے
ابھی یہ ڈیبیٹ( *مناظرہ*) چل ہی رہی تھی کہ ہلاکو خان کی قیادت میں تاتاری
فوج بغداد کی گلیوں میں داخل ہو گئی اور سب کچھ تہس نہس کر گئ
مسواک کی حرمت بچانے والے لوگ خود ہی بوٹی بوٹی ہو گئے
سوئ کی نوک پر فرشتے گننے والوں کی کھوپڑیوں کے مناریں بن گئے جنہیں گننا بھی ممکن نہ تھا
کوے کے گوشت پر بحث کرنے والوں کے مردہ جسم کوے نوچ نوچ کر کھا رہے تھے
آج ہلاکو خان کو بغداد تباہ کیئے سینکڑوں برس ہو گئے مگر قسم لے لیجئے جو مسلمانوں نے تاریخ سے رتی برابر بھی سبق لیا ہو
آج ہم مسلمان پھر ویسے ہی *مناظرے*
سوشل میڈیا پر یا اپنی محفلوں جلسوں اور مسجدوں کے ممبر سے کر رہے ہیں کہ داڑھی کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے یا پھر پاجاما کی لمبائی ٹخنے سے کتنی نیچے یا کتنی اوپر شرعی اعتبار سے ہونی چاہیئے
قوالی اور مشاعرے کرنا ہمارے مزہبی فرائض میں شامل ہونے لگے
فرقے اور مسلک کے ہمارے جھنڈا بردار صرف اور صرف اپنے اپنے فرقوں کو جنت میں لے جانے کا دعویٰ کر رہے ہیں
اور دور حاضر کا ہلاکو خان ایک ایک کر مسلم ملکوں کو نیست و نابود کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ھے
افغانستان, لیبیا, عراق کے بعد شامی بچوں
کی کٹی پھٹی لاشوں کی گنتی کرنے والا کوئی نہیں ھے بیگناہوں کی کھوپڑیوں کے منار پھر بنائے جا رہے ہیں
آدم علیہ السلام کی نسل کے نوجوانوں, بوڑھے اور بزرگوں کی لاشوں کو کوے نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں
اور حوا کی بیٹیاں اپنی عصمت چھپانے
امت کی چادر کا کونہ تلاش کر رہی ہیں
جی ہاں اور ہم خاموشی سے اپنی باری آنے کا انتظار کر رہے ہیں.

اردو تحریریں پڑھنے کے لئے دوسرا اکائونٹ فالو کریں 👈 @Pyara_PAK

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with دنیــــائےادبـــــــ

دنیــــائےادبـــــــ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AliBhattiTP

6 Dec
سائنسدان عرصے سے جانتے ہیں کہ نیند کے دوران دماغی سرگرمیاں کافی مختلف ہوتی ہیں مگر 2019 میں پہلی بار یہ دریافت کیا گیا کہ انسان جب سوتے ہیں تو عصبی خلیات خاموش ہوتے ہی خون سے باہر بہہ جاتا ہے اور ایک پانی جیسے سیال کا بہاﺅ شروع ہوجاتا ہے جو
دماغ کی صفائی کرتا ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں پہلی بار سائنسدان نیند کے دوران دماغ میں ہونے والے اس عمل کی تصاویر لینے میں کامیاب ہوئے اور انہیں توقع ہے کہ اس سے دماغی امراض کو سمجھنے میں مدد مل
سکے گی۔

کیئر برو اساپئنل فلوئیڈ (سی ایس ایف) نامی یہ سیال ریڑھ کی ہڈی میں پایا جاتا ہے اور اس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ دماغ سے زہریلے مواد کو صاف کرتا ہے جو ڈیمینشیا (بھولنے کی بیماری) کا باعث
Read 9 tweets
5 Dec
ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ دلچسپ حقائق

ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺳﻮﺭۃ ﻧﻤﻞ ﮐﯽ ﺁﯾﺖ ﻧﻤﺒﺮ 17 ﺍﻭﺭ 18 ﻣﯿﮟ اللّٰہ پاک ﮐﺎ ﺍﺭﺷﺎﺩ ھے ﮐﮧ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥؑ ﻧﮑﻠﮯ ، ﺍﭘﻨﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﻟﺸﮑﺮ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ، ﺟﺲ ﻣﯿﮟ
ﺍﻧﺴﺎﻥ ،ﺟﻦ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﺎﻡ ﺟﺎﻧﻮﺭﺗﮭﮯ ، ﻓﻮﺝ ﺑﻨﺪﯼ کئیے ﮨﻮﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ ۔ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮔﺰﺭﮮ ﻭﺍﺩﯼ ﻧﻤﻞ ﺳﮯ ،ﺟﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﺍﺩﯼ ﺗﮭﯽ ، ﺍﯾﮏ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭼﯿﻮﻧﭩﯽ ﺳﮯ
ﮐﮩﺎ ، ﺍﮮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺲ ﺟﺎﺅ ،ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻓﻮﺟﯿﮟ ﭘﯿﺲ نہ ﮈﺍﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺧﺒﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ - حضرت ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ؑ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺍﺱ
Read 17 tweets
4 Dec
ایک چڑیا اور چڑا شاخ پر بیٹھے تھے
دُور سے ایک "انسان" آتا دیکھائی دیا:
چڑیا نے چڑے سے کہا کہ اُڑ جاتے ہیں یہ ھمیں مار دے گا۔
چڑا کہنے لگا کہ بھلی لوک دیکھو ذرا اسکی دستار اور پہناوا، شکل سے شرافت ٹپک رھی ھے یہ ھمیں کیوں مارے گا۔۔۔ Image
جب وہ شخص قریب پہنچا تو تیر کمان نکالے اور نشانہ لے کر چڑے کو مار دیا، چڑیا فریاد لے کر بادشاہ وقت کے پاس حاضر ھو گئی۔ شکاری کو طلب کیا گیا۔ شکاری نے اپنا جرم قبول کر لیا۔۔۔
بادشاہ نے چڑی کو سزا کا اختیار دیا کہ وہ
جو چایے اس شخص کو سزا دے۔ چڑی نے کہا کہ اس کو بول دیا جاۓ کہ
اگر یہ شکاری ھے تو لباس شکاریوں والا پہنے۔۔۔
شرافت کا لبادہ اتار دے۔۔😞😢😢
یہ سبق آموز حکایت نظر سے گزری تو یاد
Read 7 tweets
30 Nov
عیسائی کے سوالات اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی جوابات

ایک دفعہ ایک عیسائی نے چند سوالات لکھ کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو ارسال کیے آپ رضی اللہ عنہ کو کہا کہ ان سوالات کے جوابات درکار ہیں عیسائی کے سوالات یہ تھے –
1 – ایک ماں کے شکم سے دو بچے پیدا
ہوے اور دونوں ایک ہی وقت ایک ہی دن میں پیدا ہوے پھر ایک ہی روز دونوں کا انتقال ہوا ایک کی عمر سو سال بڑی دوسرے کی عمر سو سال چھوٹی ہے یہ دونوں کون تھے اور ایسا کیونکر ہو سکتا ہے ؟
2 – وہ کونسی زمین ہے جہاں ابتداے
پیدائش سے قیامت تک صرف ایک مرتبہ سورج نکلا اور نہ ہی پہلے کبھی نکلا اور نہ آئندہ کبھی نکلے گا ؟
3 – وہ کونسی قبر ہے جس کا مدفون بھی زندہ تھا اور قبر بھی زندہ تھی اور قبر اپنے مدفون کو سیر کراتی رہی پھر مدفون قبر
Read 13 tweets
29 Nov
دو تین سال پہلے لندن کے ایک لکھاری بٹلر نے کھانوں کی خوبصورت تصاویر سے مزین ایک ریسٹورنٹ کا پورٹ فولیو بنایا. The shed of Dulwich نام کے اس ریسٹورنٹ کو آن لائن رجسٹر کیا. یہ لندن کے ریسٹورنٹ میں آخری نمبر پر تھا. تب اس
نے دوستو سے اس پر جعلی ریویو لکھوائے. مزید جعلی تصاویر لگائیں اور اس کی درجہ بندی بڑھنے لگی. اس کا فون بجنے لگا. ہر بکنگ کو وہ یہ کہہ کر ٹال دیتا کہ ہم اگلے ڈیڑھ مہینے کیلئے مکمل بُک ہیں. کچھ ہی عرصہ میں ریسٹورنٹ کی درجہ بندی
بڑھتے بڑھتے ٹاپ ٢٠٠ میں پہنچ گئی. مختلف کمپنیوں نے اپنے ریسٹورنٹ کی پراڈکٹس مشہوری کیلئے اس کے ایڈریس پر بیجھنی شروع کر دیں. ایک ایسے ریسٹورنٹ کیلئے جو زمین پر کہیں موجود ہی نہ تھا.
Read 6 tweets
28 Nov
جیسی رُوح ویسے فرشتے

سبزی منڈی سے 50 روپے کلو کے حساب سے بینگن خرید کر 110 روپے کلو بیچنے والا سبزی فروش کہہ رہا تھا چینی کو تو آگ لگی ہوئی ہے،
پھر 350 روپے ریٹ والا بڑا گوشت 500 روپے کلو بیچنے والے قصاب کو کہتے سنا کہ ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے،
40 کلو خالص دودھ میں 20 کلو پانی اور پاؤڈر ملا کر
بیچنے والا بھی شکایت کر رہا تھا کہ اب پورا نہیں پڑتا ...
اور....
جو رکشہ ڈرائیور دن بھر کھڑا رہ کر باری کا انتظار کرتا ہے اور آوازیں لگاتا ہے، وہی
رات کو لیٹ نائٹ بلیک میل کر کہ منہ مانگے پیسے لیتا ہے،
اور....
گورنمنٹ اسپتال میں نوکری کرنے والا ڈاکٹر صرف پیسے بنانے کیلیئے مریض کو اپنے پرائیویٹ کلینک بلوا لیتا ہے،
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!