حضرت جابر رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب خندق کھودی گئی
تو میں نے آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو بھوکا پایا۔ میں اپنی بیوی کے پاس آیا، اور پوچھا کہ تیرے پاس کچھ ہے؟
اس نے ایک تھیلا نکالا ، جس میں ایک صاع جو تھے، اور ہمارے پاس ایک بکری کا بچہ پلا ہوا تھا،
میں نے اسے ذبح کیا،اور میری بیوی نے آٹا پیسا،

وہ بھی میرے ساتھ ہی فارغ ہوئی۔ میں نے اس کا گوشت کاٹ کر ہانڈی میں ڈالا اس کے بعد میں آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پاس لوٹا

بیوی نے کہا کہ آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور
آپ کے صحابہ کرام کے سامنے مجھے رسوا نہ کرنا-"( یعنی زیادہ آدمیوں کی دعوت نہ کردینا)

جب میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو چپکے سے عرض کیا: " یا رسول اللّٰہ ہم نے ایک بکری کابچہ ذبح کیا ہے اور ایک صاع جو کا آٹا ہمارے پاس تھا، وہ تیار کیا
ہے۔ تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم چند لوگوں کے ساتھ تشریف لے چلئے

یہ سن کر آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے پکارا اور فرمایا: "اے خندق والوں جابر نے تمہاری دعوت کی ہے۔ لہذا چلو ، اور آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا! میرے آنے تک ہانڈی نہ اتارنا ، اور نہ گوندھے
ہوئے آٹے کی روٹی پکانا

چنانچہ میں وہاں سے آیا، اور آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم بھی تشریف لائے اور آپ صلی اللّٰہ سب لوگوں کے ساتھ آگے تھے، میں اپنی بیوی کے پاس آیا بولی تمہاری ہی فضیحت و رسوائی ہوگی۔ میں نے کہا میں نے وہ ہی کیا جو تونے کہا تھا

بلآخر اس نے گوندھا ہواآٹا نکالا
آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اس میں لعابِ دهن ملا دیا، اور برکت کی دعا کی ، پھر ہانڈی میں لعابِ دهن ملايا۔ اس کے بعد فرمایا، ایک روٹی پکانے والے کو اور بلا لو جو میرے ساتھ روٹی پکائے۔ اور ہانڈی سے سالن نکالو، مگر اس کو اوپر سے نہ اتارنا

حضرت جابرؓ رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں
کہ اس وقت حاضرین ایک ہزار تھے اور میں خدا کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ سب نے کھایا،

یہاں تک کہ چھوڑ دیا اور لوٹ گئے، اور ہماری ہانڈی کا وہی حال تھا کہ ابل رہی تھی اور آٹا بھی اسی طرح تھا، اس کی روٹیاں پک رہی تھیں۔ (سبحان الله)

صحیح المسلم۔ کتاب الاشربہ۔ حدیث نمبر۔612

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

علـــمـــی دنیــــــا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Pyara_PAK

8 Jan
پاکدامنی کا بدلہ پاکدامنی

تفسیر روح البیان میں ایک قصہ منقول ہے کہ شہر بخارا میں ایک سنہار کی مشہور دکان تھی اس کی بیوی خوبصورت اور نیک سیرت تھی ایک سقاء( پانی لانے والا)اس کے گھر تیس سال تک پانی لاتا رہا بہت بااعتماد شخص تھا

ایک دن اسی سقاء نے Image
پانی ڈالنے کے بعد اس سنہار کی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر شہوت سے دبایا اور چلاگیا عورت بہت غمزدہ ہوئی کہ اتنی مدت کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اسی دوران سنہار کهانا کهانے کے لئے گھر آیا تو اس نے بیوی کو
روتے ہوئے دیکھا پوچھنے پر صورتحال کی خبر ہوئی تو سنہار کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

بیوی نے پوچھا کیا ہوا سنہار نے بتایا کہ آج ایک عورت زیور خریدنے آئی جب میں اسے زیور دینے لگا تو اس کا خوبصورت ہاتھ مجھے پسند آیا میں نے اس اجنبیہ کے ہاتھ
Read 6 tweets
8 Jan
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں ایک شخص ملک شام سے سفر کرتا ہوا آیااور اپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ آپ امیر بھی ہیں یعنی مالدار بھی ہیں اور امیر بھی یعنی مسلمانوں کے سربراہ بھی ہیں۔
عرض کرنے لگا حضور میرے اوپر قرضہ چڑھ گیا ہے میری Image
مدد کریں ۔تو آپ اس کو اپنے گھر لے گئے شخص کہتا ہے کہ باہر سے دروازہ بہت خوبصورت تھا لیکن گھر پر ایک چارپائی بھی نہ تھی کھجور کی چھال کی چٹائیاں بچھی ہوئی تھیں اور وہ بھی پھٹی ہوئی فرماتے ہیں سیدناصدیق ابوبکر(رضی اللہ تعالی عنہ)نے مجھے چٹائی پر بٹھا لیا اور
مجھے کہنے لگے یار ایک عجیب بات نہ بتاؤں میں نے کہا بتائے تو عرض کرنے لگے تین دن سے میں نے ایک اناج کا دانہ بھی نہیں کھایا کھجور پر گزارا کر لیتا ہوں آجکل میرے حالات کچھ ٹھیک نہیں ہے توشخص کہنے لگا حضور میں اب پھر کیا کروں میں تو بہت دور سے امید لگا کر آیا تھا۔
Read 17 tweets
7 Jan
موٹر وے پر لاہور کی جانب سے سفر کرتے ہوئے جب آپ دریائے چناب کا پل کراس کر کے سرگودھا کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو بڑا سا بورڈ دکھائی دیتا ہے جس پر مالٹوں کی تصویر بنی ہے
یہ بورڈ صرف بورڈ نہی بلکہ ایک اعزاز ہے جو سرگودھا کی سرزمین کو ملا ہے
1935 میں یونیورسٹی Image
آف کیلیفورنیا کے ترشادہ پھلوں کے تجربہ گاہ نے مالٹے کی ایک نئی قسم دریافت کی جو دو مختلف اقسام کے سٹرسز king اور willow leaf کے ملاپ سے بنی تھی
اس لئے اس نئی قسم کو kinow کا نام دیا گیا
اور دنیا کے مختلف حصوں میں تجرباتی کاشت کے لئے بھیجا گیا ۔
1960 کے زمانے میں یونیورسٹی سے کنوں کے پودے پاکستان بھجے گئے
جنھیں ملک کے مختلف حصوں میں کاشت کیا گیا لیکن سرگودھا کی زمین نے نا صرف بخوشی قبول کیا بلکہ ایسی مٹھاس بخشی کہ دنیا بھر میں سرگودھا کا کنوں اپنے منفرد ذائقے اور سائز کی وجہ سے مشہور ہے۔
Read 6 tweets
7 Jan
یہ ترکی نہیں بلکہ یہ ہمارا پیارا پاکستان ہے
یہ مظفرگڑھ جتوئی کی مسجد سکینة الصغریٰ ہے اسکو ترک انجینئروں نے 2006 میں 52 کنال رقبہ پر تعمیر کیا مسجد میں 4000 نمازیوں کی گنجائش ہے
سکینتہ_الصغری میں، 52 گنبدوں اور 55 میٹر بلند دو میناروں والی یہ مسجد فن تعمیر کا ایک
شاہکار ہے جو ہموار سرسبز میدانوں میں اللہ کی عظمت کی بلندی کا اعلان کر رہی ہے،
مسجد کا ڈیزائن ترکی طرز پر بنایا گیا ہے جو کہ بلاشبہ اپنی مثال میں کوئی ثانی نہیں رکھتا اور اسلام کی روائتی شان و شوکت کا تسلسل مانا جاتا ہے۔
جامعہ مسجد سکینة الصغری کی بنیاد
ڈاکٹر سید اسماعیل حسین شاہ صاحب نے 2006 میں اپنی والدہ اور خالہ صاحبہ کے ہاتھوں رکھوائی، جن کے نام پر بعد میں اس مسجد کا نام بھی رکھا گیا، مسجد کا کام ڈیڑھ سال میں پورا ہوا اور باوجود اس کے کہ ڈاکٹر صاحب امریکہ میں دل کے بہت مصروف ڈاکٹر ہیں مگر انہوں نے بھرپور دلچسپی
Read 4 tweets
7 Jan
سلجوقی(اغوزترک)
سلجوقیوں کا مورث جد اعلیٰ ایک شخص سلجوق بن یکاک تھا٫جو ترکستان کے خان اعظم کے یہاں ملازم تھا،یہ لوگ فطرتاً جنگجو تھے۔ اللّٰہ نے اس غیر مسلم خاندان کو اسلام کی بقا٫سلطنت اسلامیہ کی سلامتی اور دین کی فروغ کی سعادت عطا کرنی تھی، اس کا سبب یوں بنا کے سلجوق
بن یکاک نے خان ترکستان کی ملازمت چھوڑ دی اور اپنے خاندان کے ساتھ بخارا چلا گیا اس کا قبیلہ بھی اس کے ساتھ ہی ہجرت کر گیا کیونکہ اس میں کچھ ایسے اوصاف تھے کہ قبیلہ اسے اپنا پیر و مرشد مانتا تھا۔سلجوق اپنے اوصاف اور صلاحیتوں کو کسی بہتر اور عظیم مقصد
کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا وہ یقیناً کسی ایسے عقیدے اور ایسے مذہب کی تلاش میں تھا جو فطرت انسانی سے تعلق رکھتا ہو بخارا میں وہ اسلام سے متعارف ہوا اور اسلام قبول کر لیا اور اپنے خاندان اور قبیلے کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے
Read 4 tweets
6 Jan
ڈی این اے (DNA) میں خدا کی نشانیاں۔

100 کھرب بے جان ایٹموں سے ملکر ایک انسانی خلیہ Cell بنتا ہے۔جس میں زندگی ہوتی ہے۔اس میں زندگی کون ڈالتا ہے۔100 کھرب خلیوں (Cells) سے ایک انسان بنتا ہے۔اور ہر خلیہ Cell ایک DNA سالمہ کا حامل ہوتا ہے۔ہر DNA میں انسانی جسم Image
کے متعلق تین ارب مختلف موضوعات کی معلومات Information ہوتی ہیں۔اگر اس معلومات کو آپ کسی کتاب میں لکھنا چاہیں تو اسکی ایک ہزار جلدیں Volume بنیں گی اور ہر جلد 10 لاکھ صفحات (Pages) پر مشتمل ہوگی ۔ اگر آپ اس معلومات کو کمپیوٹر کی Hard Disk میں
ڈالنا چاہیں تو اس کے لئے آپکو 215 ارب GB کی Hard Disk چاہیئے ہوگی۔D.N.A میں جو معلومات درج ہوتی ہے۔اسی کے مطابق انسان کی ظاہری شکل و صورت عادات اور رویہ بنتا ہے۔
جس طرح کمپیوٹر کے براؤزر (Browser) پر نظر آنے والے صفحہ(Page) کے پیچھے (HTML) کے کوڈز (Codes)
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!