قیام پاکستان میں جن شخصیات کا مرکزی کردار رہا انکے نام لکھیں۔۔۔۔۔
استاد نے کلاس کو بورڈ پر کام نوٹ کروایا اور طلباء کو کچھ وقت دیا
بچوں نے مقررہ وقت کے بعد اپنا کام چیک کروانا شروع کیا
ایک نوٹ بک جب استادکےہاتھ میں آئی تو وہ سکتہ میں آگیا
#یوم_تجدید_عہد
#PakistanResolutionDay
اس نے نظر اٹھا کر طالب علم کی جانب دیکھا....
پھر نوٹ بک دیکھی
اسکے ہاتھوں کی کپکپاہٹ اور چہرے کے جذبات سارے طلباء نے محسوس کئے
استاد نے بچے کی جانب دیکھا اور اس کو اپنے ساتھ چلنے کو کہا
کچھ ہی دیر میں وہ دونوں پرنسپل کے آفس کے سامنے تھے......
استاد نے پرنسپل کو اپنی آمد کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سوال کلاس ورک کے لئے دیا تھا کہ قیام پاکستان کی تحریک میں سرکردہ رہنماؤں کے نام لکھیں اور یہ اس بچے کا جواب ہے........بچے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کاپی آگے بڑھائی....
طالب علم پرسکون انداز میں کھڑا یہ سب دیکھ رہاتھا
پرنسپل نے کاپی ہاتھ میں لیتے ہوئے سوچا کہ ایسا کون سا جواب لکھ دیا کہ استاد کو طالب علم سمیت کاپی کے میرےپاس آنا پڑا!!!!!

جیسے ہی اسکول پرنسپل کی نظر کاپی پر پڑی وہ بھی ششدر رہ گیا............فورا نظر اٹھا کر طالب علم کی جانب دیکھا.......پھر کاپی دیکھی اور فرط جذبات سے اٹھا
اورآگے بڑھ کر اس طالب علم کوگلے لگا لیا
قارئین....طالب علم نے قیام پاکستان کے مرکزی رہنماؤں میں سب سے پہلا نام جس شخصیت کا لکھا تھا نہ تو استاد کو سوال دیتے ہوئے ذہن کے کسی گوشے میں یہ جواب متوقع تھا
نہ ہی پرنسپل کو استاد کے کلاس واقعے کے بیان کرتے وقت اور کاپی ہاتھ میں لیتے وقت
امکان تھا کہ یہ جواب لکھا ہوگا
بچے نے قیام پاکستان کے مرکزی رہنماؤں میں سب سے پہلا نام "حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلّم" لکھا تھا
استاد اور پرنسپل کے کہنے پر بچے نے بتایا کہ اسکے والدین نے اسے سیرت اور تاریخ اسلام کے بارے میں یہ معلومات دیں تھیں کہ
جب طائف میں آپ صلی اللہ علیہ وسلّم.پر پتھر مارے گئے تو فرشتےکو اس بستی پر عذاب سے منع کرتے ہوئے امید اور دعا فرمائی کہ ہوسکتا ہے ان کی آنے والی نسلوں میں سے کوئی اپنے رب پر ایمان لے آئے اور پھر اسی وادی طائف سے تعلق رکھنے والے حجاج بن یوسف نے ایک مسلمان قیدی بیٹی کی رہائی کےلئے
سترہ سالہ نوجوان محمد بن قاسم کو برصغیر پاک و ہند بھیجا سندھ باب الاسلام بنا.....اور یہاں کے مسلمانوں نے بالآخر ایک دن اپنے لئے خطہ پاکستان حاصل کرلیا تو استاد محترم قیام پاکستان کے پہلے مرکزی رہنما ہمارے نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلّم ہیں
استاد اور پرنسپل دونوں نے نم آلود نگاہوں
اور فرط جذبات سے بچے کو گلے لگا لیا
اسکول کی سالانہ تقریب میں اس بچے کو اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ واقعہ میرے بھائی جان نے سنایا کہ پندرہ بیس سال قبل اسلامیہ اسکول لوئر مال لاہور کا یہ واقعہ ھے
ہوسکتا اس واقعے کی مزید تحقیق بھی کرسکتا ہو.....
لیکن
سلام ان والدین پر جنہوں نے سیرت مبارکہ سے ایک اسکول طالب علم کو اتنے اسلوب سے منسلک کیا
سلام ان والدین پر جنہوں نے تاریخ اسلام سے اپنے بچوں کی شناسائی کروائی انہیں اعتماد دیا
اور
سلام ان اساتذہ پر جنہوں نے اس بچے کی ذہانت کو سالانہ اسکول فنکشن پر بھی اعزاز سے نوازا......
کھلے دل سے بچے کی ذہانت کو ستائش عطاکی....
اور یہ واقعہ مجھے بھی سوچنے پر مجبور کر گیا کہ آج ہم اپنے بچوں کو سیرت مبارکہ اور تاریخ اسلام سے کتنا مانوس کر رہے ہیں؟؟؟ کہ وہ اپنے رحمت اللعالمین کے احسانوں سے آشنا ہوں اور اپنے سیرت و کردار کی ایسی منفرد تعمیر کرسکیں...
تاریخ اسلامی کے درخشاں پہلو سے آشنا کرکے انہیں اپنی کھوئی ہوئی شناخت کے حصول کی لگن دیں
یقینا پاکستان کے بانی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلّم ہیں اور یہاں اسلام کا دروازہ محمد بن قاسم جیسے نوجوان کے ہاتھوں کھلا
اسے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ہماری نسل نو نےبنانا ہے.
شاذیہ عبدالقادر
Unroll thread
@threadreaderapp

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with شاذیہ عبدالقادر

شاذیہ عبدالقادر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Shazia_JI

24 Mar
وَنُنَزِّلُ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ مَاہُوَ شِفَآءٌ وَّرَحۡمَۃٌ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ ۙ وَ لَا یَزِیۡدُ الظّٰلِمِیۡنَ اِلَّا خَسَارًا 
ہم اِس قرآن کےسلسلہٴتنزیل میں وہ کچھ نازل کررہےہیں جوماننےوالوں کےلیےتوشفااور رحمت ہے،مگرظالموں کےلیےخسارےکےسوااور کسی چیزمیں اضافہ نہیں کرتا
82بنی اسرائیل
سُوْرَةُ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :102
از تفھیم القرآن
یعنی جو لوگ اس قرآن کو اپنا رہنما اور اپنے لیے کتاب آئین مان لیں ان کے لیے تو یہ خدا کی رحمت اور ان کے تمامذہنی، نفسانی، اخلاقی اور تمدنی امراض کا علاج ہے۔ مگر جو ظالم اسے رد کر کے اور
اس کی رہنمائی سے منہ موڑ کر اپنے اوپر آپ ظلم کریں ان کو یہ قرآن اُس حالت پر بھی نہیں رہنے دیتا جس پر وہ اس کے نزول سے، یا اس کے جاننے سے پہلے تھے،بلکہ یہ انہیں اُلٹا اس سے زیادہ خسارے میں ڈال دیتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تک قرآن آیا نہ تھا، یا جب تک وہ اس سے واقف نہ ہوئے تھے،
Read 7 tweets
22 Mar
الحمدللہ ہم رمضان المبارک سے قریب ہوتے جارہے ہیں
نیکیوں کا موسم بہار
خود کو بہتر کرنے کا ایک اور موقع
اللہ ہم سب کو اس رمضان المبارک میں ایمان اور تقویٰ کے ساتھ روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
جی تو شعبان کی پانچ تاریخ ہوگئی
کیا آپ نے رمضان المبارک کی تیاری شروع کرلی۔
گھر کی سالانہ صفائیاں کرنے کی پلاننگ کرلی
Read 8 tweets
17 Feb
ایک تحقیق کے مطابق مادہ مکڑی بچے دینے کے بعد نر مکڑی (اپنے بچوں کے باپ) کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے. پھر جب اولاد بڑی ہو جاتی ہے تو اپنی ماں کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔
کتناعجیب و غریب گھرانہ اوریقیناً بدترین گھرانہ ہے۔
قرآن مجید کی ایک سورة ہے” العنکبوت”
عنکبوت کو اردو میں “مکڑی ” کہا جاتا ہے۔
قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایاہے
"سب سے بودا یا کمزور گھر مکڑی کا ہے"
قرآن کا معجزہ دیکھیں
ایک جملے میں ہی اس گھرانے کی پوری کہانی بیان کر دی کہ بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت (مکڑی) کا ہے اگر یہ(انسان) علم رکھتے۔
”انسان مکڑی کے گھر کی ظاہری کمزوری کو تو جانتے تھے، مگر اس کے گھر کی معنوی کمزوری یعنی دشمنی اور خانہ جنگی سے بے خبر تھے۔
اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے بھی واقف ہو گئے اس لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے یعنی مکڑی کی گھریلو کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہو تے۔
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!