Thread
غیرت کے نام پر ویڈیو میں نظر آنے والی بچی کے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے۔۔۔
ہے کوئی سننے والا ؟
میں یہ ویڈیو ہرگز اپلوڈ نہ کرتا لیکن پھر کیس سمجھ میں نہیں آنا تھا ۔
ویڈیو میں نظر آنے والی بچی چند روز قبل گھر والوں کو بتائے بنا کسی جاننے والے کو ملنے گئی، جہاں ویڈیو
میں نظر آنے والے 2 لڑکے اسکا پیچھا کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے،جو کہ اس سے اسکی مرضی کے خلاف دوستی کے خواہاں تھے ۔
انہوں نے بچی اور اسکے جاننے والے لڑکے کو حراساں کرنا شروع کر دیا اور ویڈیو بناتے رہے ۔ بچی منتیں کرتی رہی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی ۔ بالآخر بچی جان بچا کر بھاگ نکلی ۔
اس ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میلنگ شروع ہو گئی ، اور مطلوبہ مذموم مقاصد حاصل نہ ہونے پر انہوں نے ویڈیو اپلوڈ کر دی ۔
ویڈیو جب وائرل ہوئی تو بچی کے گھر والوں نے غیرت کی بنیاد پر اسے قتل کر دیا۔ رات کی تاریکی میں جب بچی کا جنازہ پڑھایا جا رہا تھا تو اہل علاقہ کے مخبری کر دی ۔
مخبری ہر پولیس انوالو ہو گئی ، اور پھر وہی ہوا جو آج تک بے زبانوں ، لاچاروں اور کمزوروں کے ساتھ ہوتا آیا ہے۔
اب بچی کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس قتل کرنے والے ملزمان یعنی بچی کے گھر والوں کے ساتھ مل چکی ہے جبکہ عوام کا غصہ دور کرنے کی غرض سے
ویڈیو بنانے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گھر والوں کو پتہ ہے کہ اگر قتل غیرت Honour killing کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو گیا تو انکا بچنا مشکل ہے اور اس کام میں پولیس انکا مکمل ساتھ دے رہی ہے ۔
یہ واقعہ تھانہ گڑھ مہاراجہ ، ضلع جھنگ کا ہے ۔
میں نے اپنے ذرائع سے مقامی صحافیوں اور عوام کے نمائندوں سے گفتگو کی ہے ، ان سب کا یہی ماننا ہے کہ بچی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ معصوم قتل ہونے والی بچی جو انصاف دلانے کے لئے طاقتور حلقوں کے کان میں یہ بات ڈال دیں ۔
شکریہ ۔ @Khurram_zakir