#آؤ_شجرکاری_کریں
ٹماٹر خشک کرنا اور پاؤڈر بنانا:-
پاکستان میں چونکہ ٹماٹر پورا سال نہیں اگائے جا سکتے اور جس سیزن میں یہ مارکیٹ میں آتے ہیں تب ان کی رسد زیادہ اور طلب کم ہو جانے کی وجہ سے ان کا ریٹ کسان کو بہت کم ملتا ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
اور جن دنوں اس کی طلب بڑھ کررسدکم ہو جاتی ہےتب کسان کے پاس ٹماٹرنہیں ہوتا۔ اس کاحل یہی ہےکہ کسان سیزن میں اپنے ٹماٹر کو لاگت سےبھی کمریٹ پرفروخت کرنے کے بجائےٹماٹرکی پراڈکٹس بنا کر محفوظ کرلے یاکچھ پراڈکٹس فوراًبھی مارکیٹ میں لےجائے توخام ٹماٹر سے اچھا ریٹ ملتاہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کی بہت ساری ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس میں سے ٹماٹر کے خشک ٹکڑے اور پاؤڈر ایک ایسی پراڈکٹ ہے جسے آج ہم زیر بحث لائیں گے اور اس کے طریقے دیکھیں گے۔ اس کام میں کسی انڈسٹریل مشین کی بھی ضرورت نہیں بلکہ گھر پر آرام سے یہ پراڈکٹ بنائی جا سکتی ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
تیاری:-
ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو کر گول گول ٹکڑوں میں کاٹ لیں جن کی موٹائی زیادہ نہ ہو۔ اس کے بعد ٹکڑوں کو خشک ہونے کے پراسس میں لے جایا جا سکتا ہے مگر یہاں ایک بات اہم ہی کہ اگر آپ کمرشل سطح پر کام کر رہے ہیں تو آپ کو Preservatives کی ضرورت پڑے گی
#آؤ_شجرکاری_کریں
جو پراڈکٹ کی کوالٹی کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے میں مدد دیں گے
اس میں مندرجہ ذیل تین Preservatives میں سے کوئی ایک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
1: Potassium metabisulfite
2: Sodium metabisulfite
3: Sulphur dioxide
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہم Sulphur dioxide اور Sodium metabisulfite کو استعمال نہیں کریں گے کیونکہ یہ مطلوبہ نتائج کم دیتے ہیں-
ہم Potassium Metabisulfite کو استعمال کریں گے کیونکہ یہ مندرجہ ذیل فوائد دیتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
ٹماٹر کے رنگ کو محفوظ رکھتا ہے
ری ہائیڈریشن کا عمل تیز کرتا ہے ( کسی خشک چیز کو پانی میں ڈالنے سے وہ نمی جذب کر کے اپنی اصل حالت کی طرف آتی ہے تو اسے ری ہائیڈریشن کا عمل کہتے ہیں)
ٹماٹر کو زیادہ دیر تک فنگس سے محفوظ رکھتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
اب Potassium metabisulfiteکو استعمال کرنے کاطریقہ یہ ہےکہ جب ٹماٹرکاٹ لیں تو Potassium Metabisulfite کا تین فیصد محلول(یعنی تین حصے preservative اور باقی پانی) بناکراس میں ٹماٹرکےٹکڑوں کوپانچ منٹ تک ڈبودیں۔پانچ منٹ کےبعدان کوٹنل میں یابراہ راست دھوپ میں خشک کرلیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
خشک کرنے کاطریقہ کار:-
ٹماٹر کو تب تک خشک کریں جب تک اس میں نمی کی شرح 10 فیصد سے کم رہ جائے
طریقہ:1 براہ راست دھوپ میں
ٹماٹر کو براہ راست کھلے آسمان تلے سورج کی دھوپ میں رکھ کر خشک کیا جاتا ہے مگر اس میں رات کو ٹماٹر کے اوپر کوئی پلاسٹک وغیرہ ضرور ڈال دیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
تاکہ رات کی شبنم یا نمی ٹماٹر کو متاثر نہ کرے
۔ اس طریقہ میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے جو 4 دن سے لے کر پندرہ دن بھی ہو سکتا ہے موسمی حالات کے مطابق اور دوسرا اس میں ماحول کی گرد سے ٹماٹر محفوظ نہیں ہوتے گرد ان پر گرتی رہی ہے جس کی وجہ سے کوالٹی اچھی نہیں ملتی
#آؤ_شجرکاری_کریں
طریقہ :2 ڈی ہائیڈریٹر کا طریقہ
اس طریقہ میں بھی سورج کی روشنی استعمال کی جاتی ہے مگر خشک کرنے کا عمل ایک مخصوص ڈیزائن کے ڈی ہائیڈریٹر یا ٹنل کے اندر کیا جاتا ہے۔ ٹنل کی مدد سے ٹمپریچر زیادہ حاصل کیا جاتا ہے جس سے خشک ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
ٹنل کے اندر 135 فارن ڈگری ہائیٹ ٹمپریچر آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے
جس سے ایک دن میں ٹماٹر خشک ہو جاتا ہے۔ کمرشل سطح کے لیے ٹنل بہترین آپشن ہے اس میں عمودی اسٹینڈ بنا کر ان کے اوپر ٹرے عمودی صورت میں لگائے جاتے ہیں جی وجہ سے ٹنل کی پیداواری صلاحیت زیادہ ہوتی ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
اور اس سے حاصل ہونے والے ٹماٹر کی مانگ مارکیٹ میں سب سے زیادہ ہے اس کی کوالٹی تمام طریقوں سے اچھی ہے
۔ گھریلو سطح کے لیے چھوٹے ڈی ہائیڈریٹر بنائے جاتے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
طریقہ :3 اوون (Oven) کا طریقہ
اس طریقہ میں بجلی سے چلنے والے اوون استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا درجہ حرارت 190 ڈگری فارن ہائیٹ پر سیٹ کر کے 8-10 گھنٹے میں ٹماٹر خشک کیے جا سکتے ہیں مگر یہ کوالٹی میں کم ہوتے ہیں اور بجلی کی وجہ سے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
پیکنگ کرنے کا طریقہ:-
ٹماٹر کے خشک ٹکڑوں کو یا پاؤڈر کو گلاس کے جار یا ہوا بند پلاسٹک کے لفافوں میں بند کر کے پیکنگ کی جاتی ہے تاکہ یہ فنگس سے بھی محفوظ رہیں اور زیادہ دیر تک اپنی کوالٹی برقرار رکھ سکیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
استعمال اور مارکیٹ:-
بیکری میں
کنفیکشنری انڈسڑی میں
مشروبات میں
Snacks میں
مصالحہ جات انڈسڑی میں
ہوٹلوں اور گھروں کے کھانوں میں
کیچپ اور ٹماٹر کی چٹنی میں کی انڈسٹری میں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

14 Aug
#یوم_آزادی_پاکستان
جو قید میں تھےسارے پرندے
پر بھی ہے یہ بھول گۓ تھے
جو چگتے تھے ان کاندھوں پر
سر بھی ہے
یہ بھول گۓ تھے
ایک گھونسلہ کیسے بنتا ہے
ایک تنکا دیکھ کر یاد آیا۔۔
پہلے تو بھی ایک سوچ آٸی
گھر تو پھر سوچ کے بعد آیا۔۔
ایک سوچ پے ہے مینار بنا۔
وہ سوچ سنبھال بھی سکتے ہے۔
#یوم_آزادی_پاکستان
سب اپنے نظریٸے پاس رکھو
ہم اپنا نظریہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ کوٸی وجہ ہے
پاسکنے جو اپنی جگہ ہے۔
جان سے ذیادہ خرچہ آیا
گھر اپنے تب نام لگا ہے۔۔
رستے پر دل جب آیا ہو
منزل تک بھاگ نا ہوتا ہے۔
گر جاگنا ہو اسں سے پہلے
ایک حوصلہ جاگنا ہوتا ہے۔
#یوم_آزادی_پاکستان
ایک سوچ پے ہے مینار بنا۔
اس سوچ کو سنبهال بھی سکتے ہے۔
سب اپنا نظریہ پاس رکھو۔۔

اندر گھر کی ایک دیوار کے
اور کوٸی دیوار نہیں ہے۔

سوچ سے ذیادہ ہتھیاروں میں
اور بڑا ہتھیار نہیں ہے۔۔

ہسنا بھی ساتھ میں آتا ہے
اور مل کر رونا ہوتا ہے
منزل تک سوچ کے آۓ ہیں۔
Read 4 tweets
13 Aug
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
گوبر سے تیار ہونا والا نامياتی گملے
پاکستان میں گوبرکی پیداوار ملین ٹن میں ہوتی ہے۔اس میں کچھ گوبر زمینوں میں استعمال ہوتا ہے. کچھنرسریس میں پودوں اور پارک میں گاس کے لیےکچھ نامياتی کھاد بنانےمیں کچھ دیہات میں چولہ جلانے میں کچھ بایو گیس میں استعمال ہوتا ہے
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
گوبر سے نامياتی گملے تیار کرنے کا کام انڈین نے شروع کیا ہے ۔پر ابھی پاکستان میں بهاول دین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ باغبان کے پروفیسر ڈاکٹر عامر نے نامياتی گملوں کا یے کام شروع کیا ہے ۔ ان گملوں کا وزن مٹی کے گملوں سے کم ہے۔
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
قیمت میں بھی نامياتی گملے مٹی کے گملوں سے سستے ہیں ۔ اس میں قدرتی اجزا ( نائٹروجن، فاسفورس,پوٹاش ) اور دیگر اجزا موجود ہونا کی وجہہ سے پودے بھرپور نشنما ملتی رہے گی۔
جس سے ہمیں نامياتی سبزیاں اور پھول حاصل ہو سکتے ہیں
Read 5 tweets
13 Aug
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
شہتوت
گرمیوں کا پھل شہتوت ناصرف دیکھنے میں خوبصورت اور کھانے میں مزے دار ہوتا ہے بلکہ اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں ۔100گرام شہتوت Mulberry میں 43 کیلوریز ہوتی ہیں .
#آؤ_شجرکاری_کریں
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
شہتوت میں وٹامن C ،وٹامن K اور وٹامن b2 کے علاوہ بہت سے غذائی اجزاء بھی شامل ہیں جو ہمارے جسم کے لئے نہایت ضروری ہوتے ہیں ۔شہتوت جلد اور بالوں کے علاوہ ہمارے پورے جسم کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
دوران خون کو صحیح رکھتا ہے:
شہتوت جسم میں خون کے دوران کو صحیح کرنے میں مدد دیتا ہے۔یہی نہیں بلکہ شہتوت خون کی صفائی بھی کرتا ہے ۔اینٹی اوکسی ڈنٹ ہونے کی وجہ سے یہ خون کی نالیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں ریڈ سیلز بھی بناتا ہے۔
Read 9 tweets
13 Aug
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
بچوں کو شجرکاری کی اہمیت بتائیں
دنیا میں کئی ایسی چیزیں ہیں جن کی وجہ سے دنیا قائم ہے۔ ان میں سے ایک شجرکاری بھی ہے۔ شجر کاری ہر دور کے انسان کے لیے اہم رہی ہے اور رہے گی۔ جب پہلے زمانے میں انسان کے پاس گھر نہ تھا
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
تو اس نے درخت کو اپنا بسیرا بنایں
جب وہ بھوکا مرہوتا تھا تو درخت کے پھل ہی تھے جو اسے سہارا دیتے تھے آج بھی انسان درخت سے بہت سے کام لے رہا ہے اور لیتا رہے گا انسان لکڑیاں درخت سے ہی حاصل کرتا ہے گوند ، شہد وغیرہ سب انسان نےدرخت سے حاصل کیا
#آؤ_شجرکاری_کریں
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
۔ جس طرح انسان درخت سے کام لیتا ہے پرندے اور جانور بھی اس سے کام لیتے ہیں ۔ تقریبا سارے پرندے درخت پر گھونسلہ بناتے ہیں ۔ سبزی خور پرندے اپنی غذا بھی درخت سے ہی حاصل کرتے ہیں ۔ غرض کہ درخت انسان کیلئے ہی نہیں پرندوں اور جانوروں کیلئے بھی مفید ہیں ۔
Read 5 tweets
13 Aug
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
پھل کی مکھی (فروٹ فلائی)
پھل کی مکھی کی جسامت عام گھریلو مکھی جتنی ہوتی ہے اس کا رنگ سرخی مائل بھورا ہوتا ہے اور دھڑ پر دو پیلی دھاریاں ہوتی ہیں انڈوں کا رنگ سفید چاول کے دانے کی طرح ہوتا ہے سنڈیاں ٹانگوں کے بغیر ہوتی ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
اور ان کا رنگ ہلکا پیلا ہوتا ہے پھل کی مکھی کا نقصان سنڈیوں کی وجہ سے ہوتا ہے بالغ مکھی پھل کے اندر انڈے دیتی ہے جس سے سنڈیاں بن جاتی ہیں اور پھل کو اندر سے کھاتی رہتی ہیں اس طرح پھل گل سڑ کر گر جاتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
فروٹ فلائی کا انسداد:
گلے سڑے پھل کو جلا دیں یا زمین کے اندر تین فٹ گہرائی پر دبادیں
نر مکھی کو جنسی پھندے کے ذریعے کنڑول کریں
مادہ مکھی کےلئے زرعی زہروں کے محلول (30ملی لیٹر میلا تھیان یا ڈپٹر یکس 300+ ملی لیٹر، پروٹین ہائڈرولائٹ 9.670
#آؤ_شجرکاری_کریں
Read 4 tweets
13 Aug
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
Lignum Vitae (نیلم)
(Guaiacum sanctum)
(Wood Of Life لگنم وٹائے
لگنم وٹائے پاکستان میں پایا جانے والا ایک حسین درخت ہے ۔
خاص کرکے کراچی کی گلی گلی اور چوراہوں اور راستوں کے ارد گرد بہت نظر آتا ہے ۔ اس پر پھول تو پورا سال لگتے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
لیکن موسم گرما کے آخر میں سب سے زیادہ دلکش منظر ہوتا ہے ۔ جب پورا درخت ارغوانی نیلے سفید پھولون کی چادر اوڑھ لیتا ہے ۔ تب ہر دیکھنے والا اسکا نام ضرور جاننے کی کوشش کرتا ہے ۔ پر اسکا نام بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
#درخت_لگاؤ_آزادی_مناؤ
لگنم وٹائے بہت آہستا پرورش پانے والا چھوٹے قد کا درخت ہے اس پر 3 سے 4 سال کی عمر میں پھول لگنا شروع ہوتے ہیں ۔ اور وقت اور عمر کے ساتھ ساتھ پھولوں کی تعداد بھی بڑھتی جاتی ہے ۔اسکی لکڑی کا شمار دنیا کی پائیدار ترین لکڑی میں ہوتا ہے ۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(