بہت اچھی تحریر پڑھنے کو ملی

برکت کیا ہے ؟

برکت کو بیان نہیں
محسوس کیا جاسکتا ہے

جب آپ آمدن و اخراجات کے
حساب کتاب کے چکر میں
پڑے بغیر
اور
بنا کسی ٹینشن کے
اپنا کچن چلا رہے ہوں
تو
اُسے برکت کہتے ہیں
پھر چاہے آپ کی آمدن
ایک لاکھ ہو
یا
ایک ہزار،

اِس کی سب سے بڑی

جاری ہے 👇
نشانی "دل" کا اطمینان ہوتا ہے،
جو کہ بڑے بڑے سیٹھوں اور سرمایہ داروں کو نصیب نہیں ہوتا

اگر برکت دیکھنی ہو تو
سخت گرمیوں میں روڈ کھودتے
کسی مزدور کو کھانے کے وقفہ میں
دیکھ لیں
جب وہ دیوار کی اوٹ لے کر
اپنی چادر پھیلا کر بیٹھتا ہے
اپنا ٹفن کھول کر
اُس پر روٹی بچھاتا ہے
جاری ہے👇
پھر اچار کی چند قاشیں
نکال کر اُس پر ڈال دیتا ہے
اور
بسم اللہ پڑھ کر نوالہ توڑتا ہے

اُس کیفیت میں جو قرار اور دلی اطمینان
اُس کو محسوس ہو رہا ہوتا ہے
وہ کسی لکھ پتی کو
میک ڈونلڈ
اور
کےایف سی
کے مہنگے برگر کھا کر بھی
نصیب نہیں ہوتا

برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے
کہ

جاری ہے 👇
اللّٰه تعالیٰ آپ کو
اور
آپ کے گھر کے افراد کو کسی
بڑی بیماری
یا
مصیبت سے محفوظ رکھتا ہے

انسان اسپتال
اور
ڈاکٹروں کے چکروں سے بچا رہتا ہے
یوں اُس کی آمدن پانی کی طرح
بہہ جانے سے محفوظ رہ جاتی ہے،

برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے
کہ
آپ کی بیوی قناعت پسند اور شکر گذار ہے

جاری ہے 👇
وہ تھوڑے پر راضی ہوجاتی ہے،
کپڑوں
میک اپ
اور
دیگر بے جا فرمائشوں سے
آپ کی جیب پر بوجھ نہیں بنتی
یوں آپ کو اطمینان قلب کے
ساتھ ساتھ
مالی مشکلوں سے بھی بچالیتی ہے

برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے
کہ
آپ کو اللّٰه تعالى نے نیک اور
شکرگذار اولاد عطا کی ہے

وہ اپنے دوستوں کی

جاری ہے 👇
دیکھا دیکھی
آئے دن آپ سے نئی نئی فرمائشیں
(مثلاً موبائل، کپڑے، جوتے وغیرہ )
نہیں کرتی بلکہ قانع اور شاکر رہتی ہے

برکت کا تعلق مادی ذرائع کے برعکس
اللّٰه تعالى کی غیبی امداد سے ہے

ایسی غیبی امداد جو نہ صرف
آپ کے قلب کو اطمینان کا سرور دے
بلکہ
آپ کی ضروریات بھی آپ کی

جاری ہے 👇
آمدن کے اندر اندر پوری ہوجائیں
یہ تو تھی مال اور آمدن میں برکت

اِسی طرح وقت اور زندگی میں برکت ہوتی ہے

وقت میں برکت یہ ہے کہ آپ کم وقت میں زیادہ اور نتیجہ خیز کام کر سكيں

آپ کا وقت اِدھر اُدھر فضول چیزوں میں ضائع نہ ہو

اِسی طرح عمر میں برکت یہ ہے کہ
آپ کی زندگی

جاری ہے 👇
بُرے کاموں میں خرچ نہ ہو رہی ہو
بلکہ
اچھے کاموں میں صرف ہو رہی ہو

کم کھانا
زیادہ افراد میں پورا پڑ جانا بھی برکت ہے

آپ کی کم محنت کاپھل زیادہ آمدن
یا
پیداوار کی صورت میں نکلنا بھی برکت ہے

یوں سمجھیں کہ برکت اللّٰه تعالیٰ کیطرف سے اپنے بندے کے لیے
’’سپيشل انعام‘‘ ہے

جاری ہے 👇
برکت کے حصول کا نہایت آسان طریقہ
صدقہ کرنا ہے
یا
کسی یتیم کی کفالت کرنا ہے

آپ اپنے خاندان میں یا محلہ میں
دیکھیں کوئی یتیم ہو
اُس کو اپنا بیٹا یا بیٹی بنالیں
اُسکی پرورش اُسی طرح کریں
جیسےاپنی سگی اولاد کی کی جاتی ہے
پھر دیکھیں کس طرح برکت آپ کے گھر چھپر پھاڑ کر آتی ہے
جاری ہے👇
اور ایک خاص بات کا اضافہ کروں

بھول جائیں کہ
جس گھر میں لوگ دن چڑھے تک
سوتے رہتے ہوں وہاں کبھی برکت آئے گی

کیوں کہ
نبی كريم ﷺ کے ارشاد کا مفہوم ہے

کہ
میری اُمت کے لیئے دن کے اولین حصے میں برکت رکھ دی گئی ہے۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

16 Sep
کافی بار دوستوں نے ڈی ایم میں
تلبینہ بنانے کا طریقہ پوچھا
کیونکہ
تلبینہ پر میں مکمل تھریڈ لکھ چکا ہوں
آج مختصر دوبارہ لکھ رہا ہوں

تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔
بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا بھی
ٹانک بھی

جاری ہے 👇
دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی
خاص طور پر دل کے مریض
ٹینشن
ذہنی امراض
جنسی امراض
دماغی امراض
معدے
جگر
پٹھوں کی کمزوری
اعصابی کمزوری
عورتوں بچوں
اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا
ٹانک ہے،

حدیث نبوی ﷺ سے بھی ثابت ہے
تلبینہ کی افادیت

اشیاء

دودھ 2 کلو

جاری ہے 👇
جَو (چھلا ہوا)200 گرام
کھجور 15 سے20 دانے

جَو رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں
کجھور کی جگہ شہد آدھا کپ یاحسب ذائقہ
بھی استعمال کر سکتے ہیں

ترکیب

دودھ کو ایک جوش دے کر
اِس میں جَو شامل کر لیں
ہلکی آنچ پر 25 منٹ تک پکائیں
اور
چمچہ چلاتے رہیں

جَو گل کر دودھ میں
جاری ہے👇
Read 4 tweets
15 Sep
۔۔۔۔۔ حرام اور حلال ۔۔۔۔۔

شادی کے کئی سال بعد
ابا اور بھائی
اُسکے گھر آرہے تھے
وہ بہت خوش تھی
کئی پکوان تیار کیے تھے
مشروب بنائے تھے
خوشی سے پھولی نہیں سما رہی تھی

خدا خدا کر کے انتظار کی
گھڑیاں ختم ہوئیں
وہ بڑے شوق سے اُن کو ڈرائینگ روم میں
لےکر آئی

جاری ہے 👇
باپ نے اُس کے سر پر ہاتھ رکھا
بھائیوں نے بھی حال احوال پوچھا

وہ جلدی سے ٹھنڈے مشروب لے آئی

"ناں پتر ۔۔۔"
باپ نے دیکھتے ہی کہا
" ہمارے خاندان میں بیٹیوں کے گھر کا پانی بھی حرام سمجھا جاتا ہے
اِسے واپس لیجا
ہم تو تجھے دیکھنے آئے تھے بس
اب چلتے ہیں ۔۔"

جاری ہے 👇
یہ کہہ کر ابا اور بھائی واپس چلے گئے
اور
اُسے وہ دن یاد آگیا
جب وہ دلہن بنی بیٹھی تھی
کمرے میں اُسکی سہیلیاں
خوش گپیوں میں مصروف
اُسے چھیڑ رہی تھیں
کہ
ابا اور بھائی آگئے تھے

"دیکھ پتر۔۔۔"
ابا نے اُس سے مخاطب ہو کر کہا تھا
"ہمارے خاندان کی ریت ہے کہ

جاری ہے 👇
Read 7 tweets
30 Aug
چلو پھر زرا دِل سنبھال کر پڑھنا

اشفاق مرحوم فرماتے ہیں
میں اپنے مُرشد کے حکم سے
چلہ کشی بھی کرتا تھا
عبادت کی چاشنی کے لیئے
لیکن
اُس کے لیے تنہائی چاہئیے ہوتی ہے
تو
میں جنگلوں کا رُخ نہیں کرتا
کیونکہ
جنگل صوفیاء اور ولی پیدا کرتے ہیں
میں
صحراوں کا رُخ کرتا ہوں
کیونکہ

جاری ہے 👇
صحراوں نے نبی پیدا کیئے
تو
میں انبیاء کی سنت میں
صحرا میں عبادت کے مزے لیتا ہوں

وہ فرماتے ہیں
کہ
سندھ میں صحرائے تھر میں
کسی مقام پر ڈیرا لگا رکھا تھا
لیکن بستیوں کے قریب تھا

نزدیک کی بستی سے بہت سے لوگ
نکلتے بکریاں جانور چرانے جاتے
کچھ شہر کو جاتے

جاری ہے 👇
کچھ مختلف اجناس بیچنے جاتے
اُن ہی لوگوں میں
ایک نو عمر لڑکا پندرہ سولہ سال کا
سر پر تربوز کا ٹوکرہ رکھ کر نکلتا
اور
اُس کے پیچھے پیچھے ایک ننھی بچی
جس کی عمر پانچ چھ سال ہوگی
وہ چلتی،

میں نے پاس سے گزرنے والے سے
پوچھا تو پتہ چلا کہ
ماں باپ مرچکے ہیں

جاری ہے 👇
Read 7 tweets
28 Aug
کسی محلہ یا علاقہ میں چوری ہو جائے
تو سب سے فائیدہ مند ایف آئی آر
"نامعلوم افراد"
لکھانے پر پولیس کے لیئے ہوتی ہے
کیونکہ
پھر پولیس ہر ایک کو شک کی بنیاد
پر پکڑ پکڑ کر رشوت کا بازار گرم کر لیتی ہے

اِسی طرح سوشل میڈیا پر
"نامعلوم افراد"
پر الزام لگا دیا جاتا ہے

جاری ہے 👇
پھر جو خود کرپٹ ہوتے ہیں
وہ تحقیق کرنے کی بجائے پولیس بن کر
ہر ایک کو برا بھلا کہنا شروع ہو جاتے ہیں
آج صبح ایک ٹیوٹ نظروں سے گزری
کہ
کچھ لوگ ڈی ایم کر کے اپنی امیری کا رعب
جھاڑتے ہیں وہ میری جوتی کے برابر بھی نہیں وغیرہ وغیرہ
اُس کے نیچے کمال کمال کے کمنٹس تھے

جاری ہے 👇
کچھ لوگ وہاں بھی باز نہ آئے اور لڑکی کی
أئ ڈی دیکھ کر شروع ہو گئے برا بھلا کہنے
کہ
لڑکی کی ہمدردی مل جائے گی
کچھ نے اُس لڑکی کا مزاق بھی اُڑایا
اب بات یہ ہے کہ اُس محترمہ کی آڈی میں
بہت اچھے اور شریف لوگ بھی ہوں گے
جو کہ شک کے دائرہ میں آگئے
میری ہمدردی ہر اُس فیمیل

جاری ہے 👇
Read 13 tweets
25 Aug
مولانا محمد امین صفدر
اوکاڑوی رحمۃ اللّٰہ علیہ
نےاپنی کتاب میں لکھا

مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے
بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا
کہ
مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک
"سیرة النبى ﷺ "
بیان نہیں ہوا
ہمارا بہت دل کرتا ہے
آپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں
ہم تیاری کر لیں گے

جاری ہے 👇
میں نے محبت بھرے جزبات دیکھ کر
خط لکھ دیا کہ فلاں تاریخ کو میں
حاضر ہو جاؤں گا
دیئے گئے وقت پر میں فقیر ٹرین پر سے
اتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا
تو آگے
میزبانوں نے مجھے ہدیہ پیش کرکے کہا
مولانا صاحب
آپ جا سکتے ہیں
ہم بیان نہیں کروانا چاہتے

جاری ہے 👇
وجہ پوچھی تو بتایا
کہ
ہمارے گاؤں میں %90 قادیانی ہیں
وہ ہمیں دھمکیاں دیتےہیں
کہ
نہ تو تمہاری عزتیں
نہ مال
نہ گھربار محفوظ رہیں گے
اگر
سیرة النبى ﷺ بیان کروایا تو

مولانا ہم کمزور ہیں
غریب ہیں
تعداد میں بھی کم ہیں
اس لیئے ہم نہیں کرسکتے
میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا
جاری ہے 👇
Read 10 tweets
16 Aug
محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے

آج کا دور بہت فاسٹ ہو گیا ہے
حتیٰ کہ کھانا بھی فاسٹ ہو گیا ہے
انسان چاہتا ہے بغیر محنت کے اُس کو سب کچھ حاصل ہونا شروع ہو جائے
دور جتنا مرضی فاسٹ ہو جائے
مگر
کچھ قانون فطرت ہیں جو نہیں بدل سکتے
جن میں یہ بھی ہے کہ محنت کرنے سے ہی
پھل ملتا ہے
جاری ہے 👇
چاہے وہ محنت جس کام کی بھی کی جائے
مثلاً
کوئ محنت کرتا ہے مال و دولت کے لیئے
کوئ محنت کرتا ہے اپنے مستقبل کے لیئے
کوئ محنت کرتا ہے دنیا کے لیئے
کوئ محنت کرتا ہے اپنی آخرت کے لیئے
لیکن کامیاب ہر کوئ نہیں ہوتا
کیونکہ
کچھ لوگ اُس محنت میں بھی شارٹ کٹ
استمعال کرتے ہیں

جاری ہے 👇
اب ایک سٹوڈنٹ محنت کرتا ہے
لیکن
مکمل محنت نہیں کرتا اور دُعا کا سہارا
ڈھونڈتا ہے کہ یا رب مجھے کامیاب کر دے
تو
رب تو قل شئ قادر ہے وہ چاہے تو
سب کتابیں حفظ ہو جائیں
لیکن ایسا اس وجہ سے نہیں ہوتا
کہ
نظامِ قدرت اپنے حساب سے چلتا ہے
ناکہ ہمارے چاہنے سے چلے گا
تو انسان کو
جاری ہے 👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(