#آؤ_شجرکاری_کریں
انناس : Pine apple
وہ پھل جو آپ کا گوشت کھاتا ہے!
پودوں کا ایک خاندان ہے Bromeliads جس میں گھاس کی طرح لمبے پتے اور پھول بنتے ہیں۔ یہ براعظم جنوبی امریکہ کا خاندان ہے اور اس خاندان کی کوئی 3600 قسمیں ہیں۔زیادہ تر سجاوٹی پودے کے طور پر استعمال ہوتی ہیں ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
لیکن ان میں چند ایک ہی ہیں جو پھل کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک ہے انناس۔
انناس جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے دریا, دریائے پیراگوئے کے کنارہ پہلی بار نظر آیا تھا۔ وہاں سے مقامی لوگوں نے اس کو مشہور کیا اور اسکی پورے براعظم میں کاشت ہونے لگی ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
بلکہ یہیں سے قریبی براعظم شمالی امریکہ میں بھی شہرت پہنچ گئی۔ 1500 عیسوی کے آخر میں کولمبس براعظم امریکہ دریافت کرتے وقت جب یہاں پہنچا تو پہلا یورپی تھا جس نے یہ پھل چکھا۔ یہاں سے وہ یہ سوغات واپس یورپ لے کر گیا اور وہاں اس پھل کے چرچے ہوگئے۔ ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
یورپ سے 1550 میں پرتگیزی تاجر اسے انڈیا میں راجہ مہاراجوں کے پاس لے کر آئے اور اس طرح ہندو پاک میں یہ پھل مقبول ہوا۔
انناس دراصل اس کا سائینسی نام ہے۔ اسکا پورا سائینسی نام ananas comosus ہے
یہ نام دراصل Tupi زبان کی مرہون منت ہے ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
جو جنوبی امریکہ میں قبائیلی لوگ پہلے وقتوں میں بولا کرتے تھے
۔ لفظ انناس کا مطلب ہے ؛چیڑ (pine)
چونکہ اسکی شکل Pine کی طرح تھی اور انتہائی میٹھا تھا، گوروں نے اس کا نام Pine apple دے دیا۔ چونکہ یہ ٹراپیکل علاقے کا پھل ہے ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس لئیے اسکے سب سےبڑے پیداواری
ملک Costa Rica,برازیل،فلپائین اورانڈونیشیا ہیں
یاد رکھیں ٹراپیکل وہ علاقے ہوتے ہیں جہاں سارا سال موسم گرم اورنمدار رہےبارشیں خوب ہوتی ہوں یہ پھل دراصل ایک جھاڑی نما پودے پرلگتا ہےاوراسکےبہت سارے چھوٹے موٹے پھول ایک ہی جگہ پراگتےہیں ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
، تقریباً ایک سو سے دو سو تک پھول اگتے ہیں اور یہ تمام پھول ایک ہی جگہ پر اکھٹے پھل میں تبدیل ہوجاتے ہیں یعنی انناس ایک پھل نہیں ہوتا بلکے بہت سارے چھوٹے چھوٹے پھلوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ اسی لئیے اسکی بیرونی جلد پہ بہت سارے کٹ نظر آتے ہیں ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس پھل کے کیا کیا فائدے ہیں آئیے دیکھتے ہیں:
پائن ایپل میں 86% پانی ہوتا ہے اسکے علاوہ پوٹاشییم بڑی مقدار میں موجود ہے۔ جو کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے لئیے بہترین ہیں۔ پوٹاشئیم جسم میں بطور الیکٹرلائیٹ کام کرتا ہے اور دل کی صحت کے لئیے بھی اچھا ہے ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس میں بہت بھاری مقدار میں وٹامن سی موجود ہے جو جسم میں قوت مدافعت کو بہتر کرتا ہے.
۰ اس میں Fat انتہائی کم ہوتا ہے اور کیلوریز بھی انتہائی کم۔ اس لئیے جلدی ہضم ہونے والی شے ہے
اس میں flavonoids اور phenolic acid دو قسم کے antioxidants موجود ہیں ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
اینٹی آکسیڈینٹس بہت سارے پھلوں میں ہوتے ہیں۔ یہ جسم کو کینسر سے بچاتے ہیں، خون صاف کرتے ہیں، جلد خوبصورت، ناخن بال خوبصورت، دل کی شریانیں کھولتے ہیں۔ منہ کے داغ دھبے ایکنی وغیرہ دورکرتے ہیں
انناس میں ایک خاص قسم کا کیمیکل(enzyme) پایا جاتا ہےجسے bromelain کہتےہیں ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
آپ نے اگر انناس کھایا ہو تو محسوس کریں گے اسکے بعد آپ کی زبان اور منہ کا اندر کا حصہ ہلکا ہلکا سا محسوس ہوتا ہے۔ دراصل انناس میں موجود یہ Bromelain پروٹین کو ہضم کرتا ہے۔ خدا نے اس پھل میں یہ خاصیت اسلئیے رکھی ہے کہ اگر اس پر جراثیم حملہ کریں تو یہ ان کو کھا ڈالے ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ اس لئیے یہ پیٹ کے کیڑوں کے لئیے بھی بہت اچھا پھل ہے۔ ہماری انگلیاں جہاں لگتی ہیں وہاں ہمارے فنگر پرنٹس رہ جاتے ہیں۔ یہ دراصل ہمارے جسم کی کھال سے نکلنے والے تیل اور مردہ سیلز سے پرنٹس بنتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر جو لوگ انناس کے کھیتوں میں کام کرتے ہیں ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
ان کے فنگر پرنٹس کسی چیز پر باقی نہیں رہتے
کیونکہ bromelain پورے پودے میں موجود ہے اور یہ فنگر پرنٹس کے مردہ سیلز کھا کر اس کے نشان مٹا دیتا ہے۔ پروٹین کو ہضم کرنے والی خاصیت کی وجہ سے بہت سارے ممالک میں انناس گوشت کے ساتھ پکتا ہے تاکہ اسے قابل ہضم بنادے ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
گوشت کے ساتھ انناس کے چند ٹکڑے اسے آپ کے پیٹ میں بہترین طریقے سے ہضم کریں گے۔
۰ اس کو صفائی کے ایجنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ کشتیوں کے لمبے سفروں کا خاص پھل ہے
۔ اور اس کے رس کو ریت میں ملا کر کشتیوں کی لکڑی کو بہترین دھویا جاتا رہا ہے ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
انناس کو کیسے اگایا جائے؟
انناس چونکہ ٹراپیکل علاقے کا پھل ہے اس لئیے اسکو اگانا تھوڑا محنت طلب کام ہے۔ انناس کے اوپر جو اس کا تاج ہوتا ہے اسے گول مول مروڑ کر اتار لیں اور کچھ دن ایسے ہی رکھ دیں
۔ ایک بڑے گملے میں ریت اور کمپوسٹ سے مکس مٹی ڈالیں ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
گملے کے نیچے سوراخ ہوں تاکہ پانی زیادہ کھڑا نہ رہے
اس میں انناس کے تاج کو لگادیں ۔لگانے سے پہلے تاج کے نچلے تھوڑے سے پتے اتار لیں تاکہ ٹھیک طرح لگے اور جڑ بنے۔ اسے دھوپ میں چھائوں والی جگہ پر رکھیں اور مٹی کو خشک نہ ہونے دیں ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ سردی نہیں برداشت کرسکتا سردیوں میں اندر رکھنا پڑے گا۔ دو سال میں تقریباً پودا پھل بنائے گا۔ بڑے پیمانے پر گرین ہائوس کے زریعے اگایا جاسکتا ہے۔اسے زیادہ تر Crowning کے زریعے ہی اگایا جاتا ہے
اور بیج صرف Breeding یعنی نئی نسلوں کی پیداوار کے لئیے آزمائے جاتے ہیں ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
بیج چونکہ پھل کی کوالٹی خراب کرتا ہے اس لئیے انناس والے کھیتوں کی پولینیشن ہونے سے بچایا جاتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا Pollinator , Humming Bird ہے
۔ کسی زمانے میں امریکہ کا جزیرہ ہوائی ساری دنیا کو یہ پھل مہیا کرتا تھا اور وہاں Humming Bird لانے پر پابندی تھی ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
انناس اور اس کے خاندان کے تقریباً تمام پودے ان کے پتےایک مرکزی تنے سے شروع ہوکر چاروں طرف ایک crown کی طرح پھیلتے ہیں جسکی وجہ سےان کے کونوں یا پیندوں میں بارش کا پانی جمع ہوجاتا ہے۔
قدرت نے ان میں یہ خاصیت رکھ کے دراصل دنیا کے بہت سارے ننھے جانوروں کو گھردیا ہے ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ Salamander اور Tree Frogs جو کہ جنوبی امریکہ کے خاص جانور ہیں انکی خوبصورت قسمیں صرف انہی پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔
انناس کو چاہے ایک سجاوٹی پودے کے طور پر گھر میں رکھیں یا پھل کے حصول کے لئیے۔ لیکن ہے یہ دیکھنے اور کھانے لائق ImageImageImageImage

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

16 Sep
#آؤ_شجرکاری_کریں
#copiedpost
اگر انڈہ ٹوٹ کر گِر جائے تو پھینک کر ضائع نہ کریں۔۔۔ جانیئے اس کو استعمال کرنے کی آسان ٹپس
صبح ناشتہ بناتے وقت اکثر لوگ جلدی جلدی میں انڈہ فرائی کرنے کے لئے توے یا پین میں ڈال رہے ہوتے ہیں لیکن جلدی کی وجہ سے وہ گر کر ٹوٹ جاتا ہے ImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
یا پھر بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ جب آپ بازار سے انڈوں کو لا کر فریج میں رکھتے ہیں تو یہ اس وقت ہاتھ سے چھوٹ کر گِر جاتے ہیں، اور ان کو مجبوراً ضائع کرنا پڑ جاتا ہے۔
آپ کے ساتھ بھی گھر میں یقیناً ایسے مسائل تو ہوتے رہتے ہوں گے، Image
#آؤ_شجرکاری_کریں
آج جانیئے کے-فوڈز ٹپس میں ایسی ٹپ جو آپ کے ٹوٹ کر گرے ہوئے انڈے کو ضائع ہونے سے بچائیں اور ان کو بھی کارآمد بنائیں۔ Image
Read 9 tweets
13 Sep
#آؤ_شجرکاری_کریں
کریلہ کی کاشت۔۔
کریلہ کی کاشت کے لیے معتدل آب ھوا کی ضرورت ھوتی ھے اسکے بیج کے اگاٶ کی لیے 25 سے 30 ڈیگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ھوتی ھے کریلہ کی کاشت کے لیے زمین زرخیز جس کی تیزابی خاصیت 7 یہ اس سے کم ھو اور جس میں پانی کا نکاس اچھا ھو بھترین ھے
#آؤ_شجرکاری_کریں
کریلہ کی کاشت فروری سے اپریل کے آخر تک کی جاتی ھے جو کہ مٸ سے ستمبر تک پھل دیتی ھے پچھیتی فصل جون, جولاٸی میں کاشت کی جاتی ھے
اور اس فصل کا پھل عموما اگست سےنومبر تک حاصل کیا جاتا ھےکریلہ کی بھتر پیداوار کے لیےDAP یہ زور آور اور پوٹاش بواٸی کے وقت استعمال کریں۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
تیار شدہ زمین پر پٹریاں بناٸیں پٹریوں کی نالیاں آدھا میٹر چوڑی رکھیں پٹریوں کے دونو طرف کناروں پر تقریبان 45 سینٹی میٹر کے فاصلے پر دو سےتین بیج بوٸیں اور کھیت کی آبپاشی کریں پھلی آبپاشی کاشت کےفورن بعد کریں کوشش کریں پانی پٹریوں پرنہ چڑھے
Read 7 tweets
13 Sep
#آؤ_شجرکاری_کریں
کریلا: Bitter Gourd
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کریلا سبزی نہیں ایک پھل ہے، جی ہاں! اور اس سے بھی حیرت کی بات۔۔ یہ تربوز، خربوزے، گرما، سردا، کدو، ,گھیا توری، پیٹھے، کھیرے کا کزن ہے
1/22
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ Cucurbitacaea دراصل پودوں کا ایک خاندان ہے جسے سادہ لفظوں میںGourd Family بھی کہتے ہیں۔ اس خاندان میں اوپر والے تمام پھل اور دنیا بھرمیں رنگ برنگ پیٹھے اورPumpkinsشامل ہیں۔دیکھئیے تصاویر)چونکہ یہ خربوزے کے خاندان سے ہے اور آدھی سے زیادہ خصوصیات خاندانی ہیں 2/22
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس لئیے اسے Bitter Melon یعنی کڑوا خربوزہ بھی کہتے ہیں۔ عام طور پر یہی اصطلاح زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
کدو ٹراپیکل علاقے کی بیل ہے۔ دنیا میں ٹراپیکل علاقے ایسے ممالک، جزیرے ہیں جہاں سارا سال بارش ہوتی رہتی ہے اور موسم گرم و مرطوب رہتا ہے۔ 3/22
Read 23 tweets
13 Sep
#آؤ_شجرکاری_کریں
Castor Oil Plant ارنڈی کا پودا
سائینسی نام Ricinus Communis
مشرقی افریقہ، بھارت اور پاکستان میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے ۔
اس کے بیجوں کو پاکستان میں گائوں کے بچے آپس میں ہاتھوں سے لڑا کر کھیلتے ہیں۔لیکن یہ زہر سے بھرپور پودا ہے اس کےبارے میں جانئیے زراتفصیل۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس پودے کے پھل میں جو بیج بنتے ہیں انہیں castor beans کہتے ہیں۔ ان میں تقریباً 60 فیصد کیسٹر آئل موجود ہوتا ہے۔
کیسٹر آئیل کے بہت سارے فوائد ہیں:
۰ یہ کچھ جہازوں ، ریسی گاڑیوں اور two Strock Engines میں بطور lubricant استعمال ہوتا ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
لیبارٹری سے پراسس شدہ کیسٹر کا تیل جلد کی خشکی سے نمٹنے کے کام آتا ہے ۔ یہ میک اپ کے سامان میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
۰ اس تیل کو بہت سے جراثیموں, کیڑوں اور فنجائی کو دور کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Read 9 tweets
13 Sep
#آؤ_شجرکاری_کریں
مسور: Lentils
مشہور مثال ہے"یہ منہ اور مسور کی دال"۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ اس کام، عہدے یا چیز اور تحفے کے قابل نہیں یعنی مسور کی دال اس قدر قیمتی کھانے کی شے ہے کہ یہ آپ کے منہ کے لئیے نہیں بنی۔کیا واقعی ایسا ہے؟
دال مسور ( Lentils) زمانہ قدیم سے زیر استعمال ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
اگر تاریخ کے ورق پرکھے جائیں تو آج سے 11000 سال قبل مسیح میں پہلی بار اسے یونانیوں نے پکایا پھر وہاں سے ایشیائی ممالک اور بھارت پہنچی اور پھر یہاں سے افریقہ، یورپ، آسٹریلیا اور امریکہ میں۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
دال Dal اصل میں سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کٹا ہوا۔ لفظ دال کٹے ہوئے دانے کو کہتے ہیں لیکن اب پکا کر کھانے والے تمام پھلی دار بیجوں کے لئیے یہی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ دال مسور پیدا کرنے والا ملک کینیڈا اور دوسرے نمبر پر بھارت ہے
Read 20 tweets
13 Sep
طوطا اور کوا
کسی شخص نے ایک طوطے کو کوّے کیساتھ پنجرے میں بند کر دیاـ طوطا گھبرا گیا وہ نفرت سے بار بار کہتا "الٰہی یہ کیسی کالی کلوٹی، بھدی شکل، بھونڈی صورت اور سراپا نفرت مورت ہےـ"
یہ تو طوطے کا حال تھاـ مگر عجیب بات ہے کہ کوا بھی طوطے کی ہمنشینی سے سخت تنگ آیا ہوا تھاـ
لاحول پڑھتا اور زمانے کی گردش پر حسرت و افسوس سے نہایت افسردگی سے کہہ رہا تھا "خدایا مجھ سے ایسا کیا گناہ ہوا ہے جس کے بدلے میں ایسے نابکار، بیوقوف اور بیہودہ نا جنس کی صحبت میں قید کر دیا گیا ہوں ـ
میرے مناسب ھال تو یہ تھا کہ کسی چمن کی دیوار یا محل کی منڈیر پر اپنے ہمجنسوں کےساتھ سیر کرتا پھرتاـ"
یہ حکایت اس لیے بیان کی گئ ہے کہ جس قدر دانا کو نادان سے نفرت ہے اسی قدر نادان کو داناؤں سے وحشت ہوا کرتی ہےـ
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(