مہر ستار اور نواز شریف

مہر عبدالستار کو اپریل 2016 میں گرفتار کیا گیاتھا

آج کل نوازشریف کو گالیاں، طعنے اور مشورے دینےکا ماحول ہے، اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئےشہر اوکاڑہ کےایک مقامی لیڈر کےعبرتناک انجام کو یاد کرتےہیں اور سبق سیکھتےہیں جب ہمارے ادارے (اور آج کل اداروں سے مراد
👇1/17 ImageImage
صرف فوج اور عدلیہ ہے باقی ادارے جیسے پولیس، یونیورسٹیاں، پارلیمان ان بس سٹاپوں کی طرح ہیں جہاں بس روکنا یا نہ روکنا ڈرائیور کی مرضی ہے) ایک صفحےپر آجائیں تو محمود و ایاز تو کیا اوکاڑہ کےمزارعین کا رہنما مہر ستار اور ملک کا وزیراعظم نوازشریف سب ایک ہی صف میں کھڑےنظر
آتےہیں
👇2/13 Image
مہر ستار اوکاڑہ کےنواحی گاؤں میں مزارعےکا بیٹا جس کےباپ دادا 100 برس سےپنجاب حکومت کےمزارعے، اوکاڑہ چھاؤنی کے ہمسائے میں زرخیز زمین، یہ سب مزارعے دو سے دس ایکڑ تک کے کاشتکار لیکن محنتی اتنے اور زمین اتنی اچھی کہ دو ایکڑ والا بھی بچے کو یونیورسٹی میں پڑھا سکے جیسا کہ
👇3/13 Image
زرعی یونیورسٹی سےنیا نیا ایم اے کر کےواپس گھر لوٹا تو چھاؤنی کےبڑوں نےمزارعوں سےزمین چھڑوانےکا منصوبہ بنایا
پہلےمرحلےمیں کہاگیا
ان زمینوں کا ٹھیکہ دینا پڑےگا
یہی اعلانات پنجاب کےدوسرےملٹری فارمز میں کئےگئے
مہرستار نےموٹرسائیکل دوڑا دوڑا کر مزارعوں کےنمائندوں کو اکٹھا کیا
👇4/17 Image
انجمن مزارعین پاکستان کو متحرک کیا اور تحریک کو نعرہ دیا
''یا مالکی یا موت‘کہا کہ ہم سو سال سےیہ زمین کاشت کر رھےہیں
ہمیں مالکانہ حقوق دو ورنہ ہم یہ زمین چھوڑیں گےنہ گھر چھوڑیں گے
نہ ٹھیکہ دیں گے
👇5/17

وسطی پنجاب کیلیےمالکی یا موت کا نعرہ کچھ زیادہ ہی انقلابی تھا
لیکن مزارعین Image
کی مجبوری اور اس مجبوری کیوجہ سےبھڑکےہوئےجذبات کا اندازہ
اسوقت ہوا جب ایک میلی دھوتی اور صافےمیں ملبوس85سالہ مزارعے
نےبتایا کہ وہ جب بچہ تھا تو یہ زمین جنگل تھی اور اس نےاپنےباپ دادا
کےساتھ مل کر اپنےہاتھوں اسے
قابل کاشت بنایاتھا

اب ایک میجر ریٹائر ہونےپراسے پلاٹ مل جاتاھے
6/17
اور یہ مجھےمیرےکچےگھر سےنکالنا چاہتےہیں

مزارعوں کےیہ تیور دیکھنےکےبعد پرچے،ناکے،چھاپےشروع ہوگئےکچھ گاؤں مسیحی مزارعوں کےتھے
سو تفرقہ ڈالنےکی کوشش ہوئی
تحریک آہستہ آہستہ دوسرےملٹری فارمز تک بھی پھیل گئی

شروع میں لگتاتھا کہ پاک فوج کی طاقت کےسامنےمزارعےکب تک کھڑے رہیں گے
👇7/17 Image
تنازعےکےشروع میں ایک مقامی سیانے نےپیشگوئی کی کہ یہ مزارعوں
کےمطالبات ایسےہی ہیں جیسےایک بچہ تھانےکےدروازےپر کھڑا ہوکر پتھراؤ کرےاور پھر انتظار کرے
اب کیاہوتاھے
اسی انتظار میں17برس گزر گئے
مہر ستار ایک دبلےپتلےنوجوان سےایک فربہ مائل لیڈر بن گیا
موٹرسائیکل کی جگہ گاڑی آئی
👇8/17 Image
بلدیاتی الیکشن میں کامیابیاں، اسمبلی الیکشن میں ایسا باعزت امیدوار مزارعےجسکے پیچھےتھے
25 سے30 ہزار ووٹ نکال لیتاتھا
اسلئےمقامی سیاست میں ڈیل ڈول بنتا گیا باقی سیاستدانوں کیطرح ولیمےاور قلوں کےکھانےکھا کھا کرکافی صحتمند بھی ہوگیا

دوسری طرف ناکےلگتے رہےچھاپے بھی پڑتے رہے
👇9/17 Image
مقدمےبھی بنتےگئےلیکن جب بھی
مہرستار کی گرفتاری کی کوشش ہوتی تو سینکڑوں مزارعین، مرد اور عورتیں اکٹھےہوجاتے

پنجاب میں اچھی زمینوں کا کال ہے افسران کی اگلی نسلوں کو دیےجانے والےپلاٹوں اور مربعوں کیلئےیہ زمین بہت ضروری تھی پھر بھی فوج17سال کی کوششوں کےباوجود مزارعوں
سےقبضہ
👇10/17
نہیں چھڑوا سکی
لیکن ادارےاوکاڑہ کےمقامی سیانوں
سےزیادہ سیانےنکلے گذشتہ برس انجمن مزارعین نےکسانوں کےعالمی دن
کےموقع پر ایک اجتماع کا اعلان کیا مقامی انتظامیہ نےاجازت نہیں دی
پھر ایک مشترکہ آپریشن جسکی تیاری برسوں سےجاری تھی کرکےمہرستار اور اسکےساتھیوں کو گرفتار کر لیاگیا
👇11/17 Image
اب مزارعےکےبیٹےکو اسکی اوقات یاد دلوانےکا وقت تھا
چہرےپر نقاب،ہاتھوں میں ہتھکڑیاں
35 سےزیادہ مقدمے
ہمیں بتایاگیاکہ اس مزارعےکی اولاد کےالقاعدہ
سےتعلقات تھے یہ راءکا ایجنٹ تھا فوجی تنصیبات پر حملےکرتا رہا
اس بندےکا ٹھکانہ عام جیل نہیں بلکہ ساہیوال کی ہائی سکیورٹی جیل تھی
👇12/17 Image
جس میں ملک کےسب سےخطرناک دہشتگردوں کو رکھاجاتاھے

گذشتہ برس اوکاڑہ کی ایک گلی میں ایک مزارعےنےمجھے روکا ادھر اُدھر دیکھکر بولا کہ آپکو ایک چیز دکھانی ہے

پھر اس نےمجھے اپنےموبائل فون پر مہرستار کی تصویر دکھائی تو میں بالکل نہیں پہچان سکا ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ جسکےچہرےسےکچھ
👇13/17 Image
لمحوں کیلئےنقاب ہٹایاگیا
پچکےہوئےگال،ایسی تصویر جس پر یہ کیپشن لگانےکی بھی ضرورت نہیں
دیکھو اپناحق مانگنےوالوں کا یہ حشر کیاجائیگا
میں نےمزارعےسےکہا بیٹا دعاکرو اور قانونی جنگ لڑو،خدا خیر کرےگا

قانونی جنگ اس ہفتے سپریم کورٹ میں پہنچی
ادارے کےسب سےبڑےجج نےحکم صادر فرمایا
👇14/17 Image
کہ مہرستار کی بیڑیاں اتاری جائیں
ضمانت توکوئی مانگ بھی نہیں رہا
عام جیل میں منتقلی
خاندان سےملاقات کی اجازت
کیلئےقانونی جنگ جاری ہے

عدالتی سماعت کےدوران دوسرےجج صاحب نےفرمایا
کیس کی فائل دیکھ کر تو لگتاھے
یہ بندہ سوشلسٹ ہے

اس100%سچی کہانی سےاگر کوئی سبق سیکھاجا سکتا ہے
👇15/16 Image
تو وہ یہ کہ مہرستار اپنےاور دیگر مزارعین کےگھر رقبےبچانےکیلئےنکلا تھا
دہشت گرد قرار دےدیاگیا
نوازشریف تو ملک بچانےکیلئےنکلا تھا پہلےہی اتنی جائیدادیں موجود تھیں آخر میں لندن کےفلیٹس کی محبت میں مارا گیا

اداروں سےجو بھی ٹکرائےگا
پاش پاش ہو جائے گا
صرف ایک علاج
#عوامی_انقلاب
End🙏 ImageImage

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @riazhussain1080

4 Oct
براڈ شیٹ کے خفیہ کردار
@Ahmad_Noorani
کی تحقیق تہلکہ خیز انکشافات
مکمل تحریر لمبی ھے
گھمن ایک آرمی فیملی سےتعلق رکھتا ھے پاکستان کی ایک طاقتور شخصیت ہےاور ڈی جی فنانشل کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (FCIW) تھا
جو MTRAC کا مالک تھا اور اس
نےSchon Group کےساتھ کام کیا سعید احمد
1👇جاری
اور برہان الدین خانUAEمیں مقیم ہیں انکا نام ICIJ کی 2013 اور 2016 کی آف شور کمپنیوں کی لیک میں تھا
برطانوی حکومتی دستاویزات سےظاہر ہوتا ہےکہ کچھ انتہائی طاقتور پاکستانی شخصیات اور براڈ شیٹ
سےوابستہ مرکزی کرداروں کےدرمیان کاروباری روابط ہیں سرکاری برطانوی حکومتی دستاویزات
2+جاری
سےثابت ہوتا ہےکہ نیب کا مرکزی کردار براڈ شیٹ فیاسکو طلعت محمود گھمن
سابق DGفنانشل کرائمز نیب اور پاکستان کی ایک طاقتور شخصیت
نے2014 میں یونائیٹڈ کنگڈوم میں STAT (UK) PLCکےنام سےایک کمپنی قائم کی۔برطانیہ میں قائم اس کمپنی کےشیئر ہولڈرز میں دو دیگر پاکستانی اور چارخفیہ کمپنیاں
3⬇️
Read 35 tweets
3 Oct
تین بار وزیر اعظم رہنے والے "غدار"
نوازشریف اور اجیت دوول کے بارے میں حکومتی پارٹی کے شاہ دولے لیڈروں اور یوتھیانِ وطن کے فتوے تو سن رکھے ہوں گے۔ اجیت دوول کے حوالے سے عامر گمریانی بھائی کی اس پوسٹ اور پیش کی گئی دلیل پر غور ضرور کریں، غداری والی مداری تو چلتی ہی رہے گی
👇1/5
اجیت دوول نےآن کیمرہ کہاھےکہ پچھلےبارہ مہینوں میں انکی پاکستان کےتقریباً بیس لیفٹیننٹ جنرلز
سےملاقاتیں ہوئی ہیں جی ہاں بارہ مہینےاور بیس لیفٹیننٹ جنرلز
یہ انہوں نےواضح نہیں کیا کہ یہ جنرل صاحبان ریٹائرڈ تھےیا حاضر سروس ملاقاتیں یقینا خفیہ ہوئی ہیں کہ اجیت دوول سے پہلے کسی
👇2/5
نےمیڈیا میں اس بارے نہیں سنا۔
نوازشریف سمیت کوئی بھی سیاسی لیڈر اسی اجیت دوول سےملے تو نہ صرف میڈیا پر بڑی بڑی شہہ سرخیاں بنتی ہیں بلکہ غداری کے فتوے بھی لگائےجاتے ہیں اصولی طور پر سیاسی لیڈر اس طرح کی ملاقاتیں کرنے کے مجاز ہیں، وزیراعظم یا متعلقہ وزیر ایسی ملاقاتوں سے
👇3/5
Read 5 tweets
2 Oct
بےروزگاری کا عفریت

پاکستان تحریک انصاف نےاقتدار میں آنےسےپہلےایک کروڑ نوکریوں کا نعرہ لگایا تونوجوان طبقہ اسکی طرف کھنچتا چلاگیا لیکن تحریک انصاف
کےحکومت سنبھالنےکےبعد پہلے
سےموجود نوکریوں میں بھی تیزی
سےکمی واقع ہوئی ہے اور آج حالات یہ ہیں کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی
منصوبہ بندی
👇1/5
میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نےبتایاہےکہ ملک میں مجموعی بےروزگار افراد کی شرح 16% پڑھےلکھےافراد کی
بےروزگاری کی شرح 24% اور پڑھی لکھی خواتین میں بےروزگاری کی شرح 40% تک پہنچ چکی ہے۔دلچسپ امر یہ بھی ہےکہ یہ اعداد وشمار حکومت کی جانب سےدیےگئےاعداد وشمار
سےمختلف ہیں
2/5
حکومت کہہ رہی ہےکہ ملک میں بےروزگاری کی شرح صرف 6% ہے
حکومت کوروزگار کےمواقع پیدا کرنےکیلئےطویل المدتی منصوبہ بندی پر غور و خوض کرنےکی ضرورت ہے
موجودہ نظام تعلیم کچھ حدتک پڑھے لکھےنوجوان تو پیدا کر رہاھےمگر ایک بڑی اکثریت کو وہ تعلیم مل رہی ہے جسکی شاید ان سبکوضرورت نہیں ھے
👇3/5
Read 5 tweets
2 Oct
گائےدودھ نہیں دیتی
ایک باپ اپنےچھوٹےبچوں سےکہا کرتا تھاکہ جب تم بارہ سال کےہو جاؤ گےتو میں تمہیں ایک خفیہ بات زندگی
کےبارےمیں بتاؤنگا
پھر ایکدن اسکا بڑا بیٹا بارہ سال کا ہو گیا اس نےابا جی سےکہا آج میں بارہ سال کا ہوگیا ہوں مجھےوہ خُفیہ بات بتائیں
ابا جی بولےآج جو بات تمہیں
👇1/4
بتانےجارہا ہوں تم اپنےکسی چھوٹے بھائی کو یہ بات نہیں بتاؤگے
خفیہ بات یہ ھےکہ
“گائےدودھ نہیں دیتی”
بیٹا بولا آپ کیاکہہ رہےہیں گائےدودھ نہیں دیتی!
ابا جی بولےبیٹا گائےدودھ نہیں دیتی، دودھ کوگائےسےنکالنا پڑتاھے
صبح سویرےاٹھنا پڑتاھےکھیتوں میں جاکر گائےکو باڑےلانا پڑتاھےجو گوبر
👇2/4
سےبھرا ہوتاھے گائےکی دم باندھنی ہوتی ہے گائےکےنیچے دودھ کی بالٹی رکھنی پڑتی ہے پھر اسٹول پر بیٹھکر دودھ دوہنا پڑتاھےگائے خود سے دودھ نہیں دیتی
ہماری نئی نسل سمھجتی ھےکہ گائے دودھ دیتی ہے یہ سوچ اتنی خود کار ہو گئی ہے ہر چیز بہت آسان لگتی ہے
ایسےکہ جو چاہو وہ فورا مل جائے
👇3/4
Read 4 tweets
2 Oct
پڑھتا جا شرماتا جا

1955کوٹری بیراج کی تکمیل کےبعدگورنرجنرل غلام محمدنےآبپاشی سکیم شروع کی
4 لاکھ مقامی افراد میں تقسیم کی بجائےیہ افراد زمین کےحقدار پائے
1جنرل ایوب خان۔500ایکڑ
2:کرنل ضیااللّہ۔500ایکڑ
3:کرنل نورالہی۔500ایکڑ
4:کرنل اخترحفیظ۔500ایکڑ
5:کیپٹن فیروزخان۔243ایکڑ
👇1/18
6:میجرعامر۔۔243ایکڑ
7:میجرایوب احمد۔۔500ایکڑ
8:صبح صادق۔۔400ایکڑ
صبح صادق چیف سیکرٹری بھی رھے۔

1962ءمیں دریائےسندھ پرکشمورکےقریب گدوبیراج کی تعمیرمکمل ہوئی۔
اس سےسیراب ہونےوالی زمینیں جن کاریٹ اسوقت5000-10000روپے
ایکڑ تھا۔عسکری حکام نےصرف500روپےایکڑکےحساب سےخریدا۔
👇2/18
گدوبیراج کی زمین اس طرح بٹی:
1:جنرل ایوب خان۔۔247ایکڑ
2:جنرل موسی خان۔۔250ایکڑ
3:جنرل امراؤ خان۔۔246ایکڑ
4:بریگیڈئر سید انور۔۔246ایکڑ
دیگر کئ افسران کو بھی نوازا گیا
ایوب خان کےعہدمیں ہی مختلف شخصیات کومختلف بیراجوں پرزمین الاٹ کیگئی۔انکی تفصیل یوں ہے:
1:ملک خدا بخش بچہ
👇3/18
Read 18 tweets
1 Oct
قصہ ججوں جرنیلوں بیوروکریٹس
کے پلاٹوں کا
Land acquisition act
کےمطابق حکومت لوگوں کی زمین
صرف پبلک مقاصد یعنی ہسپتال سکول وغیرہ کیلئےایکوائر کرسکتی ہے
اسلام آباد ہائی کورٹ نےبھی اسی قانون کےمطابق فیصلہ دیا کہ اس سوسائٹی کیلئےحکومت زبردستی لوگوں سےزمین (ایکوائر) نہی لےسکتی
👇1/4
جسکی ججوں جرنیلوں اور بیوروکریٹس میں بندر بانٹ کی جائے گی
اگر حکومت کو پلاٹ بانٹنےکا اتنا شوق تھا تو ہاوسنگ سوسائٹی زمین زبردستی ہتھیانے(ایکوائر)کرنےکی بجائےلوگوں سےمارکیٹ ریٹ پرخرید کرپلاٹ بانٹتی
اس پرکسی کواعتراض بھی نہ ہوتا
زمینوں کےمالکان کی جگہ پر اپنےآپکو رکھکر سوچیں
👇2/4
انکے سینےپر جو انگارے جل رہےہیں کہ جس زمین کی قیمت انہیں ہزاروں میں دی گئی پلاٹ پانےوالے اس کروڑوں میں بیچیں گیں
ستم ظریفی یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے چند پلاٹوں کی خاطر انصاف کا خون کر کے فیصلہ سوسائٹی کے حق میں کردیا۔
ظلم کی انتہا کہ قرعہ اندازی میں
elite location
👇3/4
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(