محبت کا جنوں باقی نہيں ہے
مسلمانوں ميں خوں باقی نہيں ہے
صفيں کج ، دل پريشاں ، سجدہ بے ذوق
کہ جذب اندروں باقی نہيں ہے

تشریح:

افسوس کہ جنون باقی نہ رہا۔ مسلمانوں کی رگوں میں دوڑنے والا خون نظر نہیں آتا۔ وہ نماز باجماعت کے لیے مسجدوں میں کھڑے ہوتے ہیں تو دیکھو ان کی صفیں ٹیڑھی
👇
ہوں گی۔ دل پریشان اور سجدوں میں کوئی ذوق اور لذت نہ ہو گی۔ اس کا سبب کیا ہے؟ یہ کہ ان کے دلوں میں عشق کا جذبہ باقی نہ رہا۔
(شرح غلام رسول مہر)
اس رباعی میں اقبال مسلمانوں کی صورت حال پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان میں نہ جذبہ رہا نہ غیرت! نہ ہی کچھ کر گزرنے کا جنوں 👇
برقرار ہے۔ آج کے مسلمان کی کیفیت تو یہ ہے کہ ان کی صفوں میں نفاق کے بیج بوئے ہوئے ہیں جس کے سبب پریشان حالی ان کا مقدر بن کر رہ گئی ہے۔ حد تو یہ ہے خالقِ حقیقی کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتے ہیں تو ان سجدوں میں ذوق اور خلوص ناپید ہوتا ہے۔
👇
اس ساری صورتِ حال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان کے دل عشقِ حقیقی کے جذبے سے خالی ہو چکے ہیں۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Realist

Realist Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @law4all3

7 Oct
┅════❁﷽❁════┅

*🌴درسِ حدیث🌴*

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمَ بَدْرٍ فِي ثَلَاثِمِائَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ قَالَ: «اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ حُفَاةٌ فَاحْمِلْهُمْ اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ عُرَاةٌ 👇 Image
فَاكْسُهُمْ اللَّهُمَّ إِنَّهُمْ جِيَاعٌ فَأَشْبِعْهُمْ» فَفَتَحَ اللَّهُ لَهُ فَانْقَلَبُوا وَمَا مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا وَقَدْ رَجَعَ بِجَمَلٍ أَوْ جَمَلَيْنِ وَاكْتَسَوْا وَشَبِعُوا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ بدر کے روز تین سو پندرہ 👇
صحابہ کرام کے ساتھ روانہ ہوئے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اے اللہ ! یہ ننگے پاؤں ہیں تو انہیں سواری عطا فرما ، اے اللہ ! یہ ننگے بدن ہیں تو انہیں لباس عطا فرما ، اے اللہ ! یہ بھوک کا شکار ہیں تو انہیں شکم سیر فرما ۔‘‘ اللہ نے آپ ﷺ کو فتح عطا فرمائی ، آپ واپس آئے تو ان میں سے
👇
Read 4 tweets
5 Oct
”سورۂ البقرۂ آیت ۲۱۴“

ام حسبتُم ان تدخُلُوااجنہ و لمایاتکم الاان نصراللہ قریب 0 ۲۱۴
ترجمہ: کیا تم خیال کر رہے ہوکہ ( یونہی) داخل ہو جاؤ گے جنت میں حالانکہ، نہیں گزرے تم پر وہ حالات جو گزرے ان لوگوں پر جو تم سے پہلے ہوئے ہیں، پہنچی اُنہیں سختی اور مصیبت اور وہ لرز اُٹھے یہاں 👇
تک کہ کہہ اُٹھا ( اس زمانہ کا) رسُول اور جو ایمان لے آئے تھے اس کے ساتھ کب آئے گی اللہ کی مدد؟ سن لو یقینا” اللہ کی مدد قریب ہے۔

تفسیر: مسلمانوں کو تنبہہ کی جا رہی ہےکہ تم اس اختلاف اورفرقہ بندی سے اپنا دامن بچانا۔جن حالات سے پہلی اُمتُوں کو واسطہ پڑا، تمہیں بھی ان کا سامنا 👇
کرنا ہو گا۔ایسے فتنہ باز تم میں بھی پیدا ہوں گے جو اپنے ذاتی وقار اور اپنی ناموری کے لیے قرآن کے نام پر ملت کے اتحاد کو پارہ پارہ کریں گے تم ان کے جال میں نہ پھنسنا۔ اگر تم اس خوش فہمی میں مبتلا ہوکہ اسلام میں داخل ہو جانے کے بعد اب تم پر جنت کے دروازے کھول دئیے گے ہیں تو اس 👇
Read 4 tweets
5 Oct
لمحہ فکریہ:
کل رات اچانک فیسبک بند ہوگیا اور سارے لوگ گھبرا گئے تو دوستوں ایک ایسا ہی دن ہوگا اور اچانک قیامت آجائے گی پھر کیا ہوگا اس وقت یہ فکر لگ جائے گی نماز ،زندگی ،حقوق العباد ،حقوق اللہ ،قرآن ،ان سب کا پوچھا جائے گا نہ کہ فیسبک ،واٹس آپ ،انسٹا گرام کہ تم لوگوں نے کتنی 👇
ان چیزوں کی کتنی فکر کی۔ نا نا نا نا ایسا نہیں ہوگا اس سوشل میڈیا نے ہمیں اتنا پاگل کیا ہوا ہے کہ ہم اللہ کو ٹائم نہیں دیتے نماز ٹائم سے نہیں پڑھتے قرآن کو ہاتھ نہیں لگاتے 😔😔
ورنہ دن میں 50 مرتبہ موبائل آن اف کرتے مگر بھول کے بھی قرآن نہیں اٹھاتے دوستوں ہم لوگوں نے خود 👇
اپنا سکون برباد کیا ہوا نا جانے کتنے لوگ کل رات جلدی سوگئے تھے میں خود اپنا کہتا کل پہلی مرتبہ میں جلدی سو گیا اور اللہ نے مجھے نماز کیلئے بھی اٹھا دیا تو دوستوں ہمیں اپنے ماں باپ بہن بھایئوں کو بھی ٹائم دینا چاہئے یار خود سوچو کیسا تھا پچپن سب بہن بھائی ایک ہی ٹی وی پر بیٹھ
👇
Read 4 tweets
5 Oct
عورت کا گھر کے صحن میں کھلے آسمان کے نیچے نماز پڑھناجائز ہے، البتہ احادیثِ مبارکہ سے پتا چلتا ہے کہ عورت گھر کے جتنے زیادہ چھپے ہوئے حصہ میں نماز پڑھے گی، اتنا ہی زیادہ افضل اور زیادہ اجروثواب کا باعث ہوگا۔

نبی ﷺ کا فرمان ہے:

“صلاةُ المرأةِ في بيتِها أفضلُ من صلاتِها في
👇
حجرتِها وصلاتُها في مَخدعِها أفضلُ من صلاتِها في بيتِها”.

(أبو داود: 570)

“عورت کی نماز اس کے اپنے گھر میں صحن کے بجائے کمرے کے اندر زیادہ افضل ہے، بلکہ کمرے کی بجائے ( اندرونی ) کوٹھری میں زیادہ افضل ہے”۔
ترجمہ”حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی اہلیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ👇
وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے آپ کے ساتھ نماز ادا کرنا پسند ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تحقیق، میں جانتاہوں کہ تمہیں میرے ساتھ نماز ادا کرنا محبوب ہے، لیکن تمہاری کوٹھڑی میں تمہارا نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے حجرے میں نماز 👇
Read 6 tweets
22 Sep
┅════❁﷽❁════┅

*🌴درسِ حدیث🌴*

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ فَقَالَ: «إِنَّك تَأتي قوما من أهل الْكتاب. فَادْعُهُمْ إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا 👇
رَسُولُ اللَّهِ. فَإِنْ هُمْ أطاعوا لذَلِك. فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ فَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ. فَإِنْ هم أطاعوا لذَلِك فأعلمهم أَن الله قد فرض عَلَيْهِم صَدَقَة تُؤْخَذ من أغنيائهم فَترد فِي فُقَرَائِهِمْ. فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوا 👇
لِذَلِكَ. فَإِيَّاكَ وَكَرَائِمَ أَمْوَالِهِمْ وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهُ لَيْسَ بَيْنَهَا وَبَين الله حجاب»

حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے معاذ ؓ کو یمن بھیجا تو فرمایا :’’ تم اہل کتاب کے پاس جا رہے ہو ، انہیں اس گواہی دینے کی طرف دعوت دینا کہ 👇
Read 5 tweets
22 Sep
*دن اور رات کی لمبائی برابر... آج شام سے خزاں شروع ہوجائے گی*

*آج یعنی 22 ستمبر2021* کے روز نہ صرف دن اور رات کی لمبائی برابر ہے بلکہ پاکستانی معیاری وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر زمین کے شمالی نصف کرے میں خزاں کا آغاز بھی ہوجائے گا۔ ایسا ہر سال ہوتا ہے اور یہ موقع 👇
’’اعتدالِ خریفی‘‘ (Autumnal Equinox) کہلاتا ہے۔ البتہ ٹھیک اسی وقت زمین کے جنوبی نصف کرے میں بہار کی ابتداء ہوجائے گی۔

فلکیات (ایسٹرونومی) کے نقطہ نگاہ سے بات کریں تو ہر سال موسموں کی تبدیلی بھی چار مرحلوں میں ہوتی ہے:
*پہلا:* اعتدالِ ربیعی (Vernal Equinox) جسے فلکیاتی اعتبار👇
سے ’’موسمِ بہار کا آغاز‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس روز رات اور دن کی لمبائی برابر ہوتی ہے۔
اس سال یہ موقع پاکستانی وقت کے مطابق 20 مارچ کو صبح 8 بج کر 49 منٹ پر آیا تھا۔
*دوسرا:* انقلابِ گرما (Summer Solstice) جسے زمین پر موسمِ بہار کا نقطہ آغاز قرار دیا جاتا ہے۔ یہ سال کا سب
👇
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(