#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
وہ لوگ جو محویّت میں ہیں
اور حضور پاکﷺ کی یاد میں ہیں ، وہ رویتِ حق یا جلوہٴحق دیکھ سکتے ہیں ۔
یہ ایک مستند بات ہے
: کہ جلوہٴحق غیر از جلوہٴ محبوبِ حقﷺ نہیں ہو گا ۔ یہ ایک خاص نکتہ ہے ، اس نکتے کو یاد رکھیں ۔ "
یہ شعبہ ان لوگوں کا ہے جن کے دین میں بڑے مقامات ہیں ۔
دین کے ان مقامات میں ،
: پُوری زندگی دین کے مطابق
: اور وضُو تہجّد گزاریاں ،
: شب کی آہ و زاریاں
اور باقی تمام بڑے بڑے واقعات شامل ہیں ۔ #وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
ان لوگوں کے یہ مقامات ہیں جو کہہ سکتے ہیں
کہ تیرا دربار ، دربارِ الہٰی ہے ،
اور تیرا دربار ، دربارِ مصطفائی سے ہے ۔
: وہ اس مقام پر ہوتے ہیں
کہ وہ کہہ سکتے ہیں
:کہ کعبے کا راستہ مدینہ سے ہو کر جاتا ہے ،
" بلکہ مدینے کا راستہ کعبے سے ہو کے جاتا ہے
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
،" کعبہ راستے میں ہے مدینہ بعد میں ہے ،
" یا مدینہ راستے میں ہےاور کعبہ بعد میں ہے ۔
اگر آپ لوگ Discussion کرو گے یا Differentiationکرو گےتوگمراہ ہو جاوٴ گے
دونوں دونوں کی راہ میں ہیں اوردونوں دونوں کےساتھ ہیں ۔
اس لئے یہ معلوم ہوتا کہ کون کیاہے ؟
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
: پہلے آپ نے
لا الہٰ الّا اللّٰہ پڑھا ،
یا پہلے محمد رسول الله پڑھا ؟
: پڑھتے پہلے لا الہٰ الٰا اللّٰہ ہیں
اور سکھایا محمد رسول اللہﷺ نے ہے ،_______
کہ اللّٰہ کیا ہوتا ہے ۔
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
تو محبت پہلے کس سے ہوئی ،
محبت پہلے رسول اللّٰہ ﷺ سے ہوئی
اور پھر ان کا کیا پیغام ہے ؟
_ لا الہٰ الّا اللّٰہ ۔___
_ یعنی کہ توحید نے رسالت نہیں سکھائی بلکہ رسالت نے توحید سکھائی ہے ۔
_ ہمارا تعلق کس سے تھا ؟
ہمارا تعلق رسالت سے تھا ۔ "
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
" ہمارا تعلق تو رسولِ خدا ﷺ سے تھا کہ انسان ہیں ،
کچھ فرما رہے ہیں ، کچھ باتیں بتا رہے ہیں ، کچھ Relation بتا رہے ہیں ۔
کچھ Human Relation بتا رہے ہیں ،
کچھ Human psychology بتا رہے ہیں ، اور دوسری بڑی بڑی باتیں بتا رہے ہیں ۔ "
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
ساتھ ہی لوگوں سے پوچھا
کہ کیا کبھی ہم سے جُھوٹی بات سُنی ؟ لوگوں نے کہا "نہیں سُنی ۔"
: پھر آپﷺ نے فرمایا
"اگر ہم یہ کہہ دیں کہ دشمن آ رہا ہے تو ؟
" لوگوں نے کہا ہم مان لیں گے ۔ "
"اور اگر ہم یہ کہہ دیں کہ ایسا نہیں ہے تو ؟
" " تو ایسا نہیں ہے
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
اور اللّٰہ پہ یہ اعتماد جوہےآپکو یہ اعتماد کس نےعطا کیا ؟
یہ حضور پاکﷺ نےعطاکیا
:آپ کاتعلق کس سےتھا ؟
محمد رسول اللّٰہﷺ سے
اور پیغام کیاملا؟
:لا الہٰ الّا اللّٰہ
وہ لوگ جو رسالت کے بغیر الہٰیات میں داخل ہوتے ہیں
وہ غالباًوہیں رہ جاتے ہیں
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
حمد کی قبولیت بہ واسطۂ سلام
سلام کی اہمیت اِس قدر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حمد کی قبولیت کا انحصار سلام پرہے۔ قرآن حکیم فرماتا ہے:
سُبْحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَo وَسَلٰـمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَo وَالْحَمْدُ ِﷲِ رَبِّ الْعٰـلَمِیْنَo
’’آپ کا رب جو عزت کا مالک ہے اُن (باتوں) سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں۔ اور (تمام) رسولوں پر سلام ہو۔ اور سب تعریفیں اﷲ ہی کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔‘‘
اِن آیات میں اللہ رب العزت اپنی تعریف و تحمیدمیں مشغول بندوں سے فرما رہا ہے کہ میری ذات تمہاری تعریفوں کی حد اور گنجائش سے کہیں بلند و برتر ہے۔ تم میری تعریف اور مدح و ستائش کا حق ادا ہی نہیں کرسکتے۔ میری عظمت اور بزرگی کا ادراک تمہارے بس کی بات نہیں۔
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
ذکرِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذکرِ خدا ہے
خالقِ کائنات نے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلق عظیم، عجز و اِنکسار اور مقامِ عبدیت میں درجۂ کمال پر پہنچنے کے باعث آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کو دنیا کی ہر چیز پر بلندی
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
و رفعت
کا مورِد ٹھہرایا۔ اِرشاد فرمایا:
وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَo
الانشراح، 94: 4
’’اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذِکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا وآخرت میں ہر جگہ) بلند کر دیاo‘‘
اِس اِرشادِخداوندی کی تفسیرایک حدیث مبارکہ کےمضمون سے بخوبی ہوجاتی ہے۔
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں:
أنَّ رسول ﷲ صلی الله علیه وآله وسلم قال: أتانی جبریل، فقال: إن ربّی وربّکَ یقولُ لک: کیف رفعتُ ذکرکَ؟ قال: ﷲ أعلمُ. قال: إذا ذُکِرتُ ذُکِرتَ معی.
ابن حبان، الصحیح، 8: 175، رقم: 3382
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
قرآن مجید نے بعض انبیاء کرام علیہم السلام کے ایام ولادت کا تذکرہ فرماکر اس دن کی اہمیت وفضیلت اور برکت کو واضح کیاہے:
1۔حضرت یحییٰ علیہ السلام کے حوالےسے ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
وَسَلاَمٌ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَيَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّاO
’’اور یحییٰ پر سلام ہو، ان کے میلاد کے دن اور ان کی وفات کے دن اور جس دن وہ زندہ اٹھائے جائیں گےo‘‘
مريم، 19 : 15
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
2۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف کلام کی نسبت کرکے قرآن مجید فرماتا ہے
وَالسَّلاَمُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدتُّ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّاO
’’اور مجھ پر سلام ہو میرے میلاد کے دن اور میری وفات کےدن اورجس دن میں زندہ اٹھایاجاؤں گاo‘‘
مريم،19:33
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کی ذاتِ گرامی اللہ کا فضل اور اس کی رحمت ہے۔ لفظ رحمت کی تفسیرسورۃ الانبیاء کی اُس آیت سے ہوتی ہے جس میں حضور ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک صفاتی لقب رحمۃ للعالمین بیان ہواہے۔
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
اﷲ تعالیٰ نے واضح الفاظ میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمت قرار دیتے ہوئے فرمایا :
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام کائنات کے لیے سراپا رحمت بنایا گیا ہے جس میں صرف عالمِ اَرضی ہی نہیں بلکہ دیگر سارے عوالم بھی شامل ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دائرہ رحمت تمام انسانیت کو محیط ہے۔
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
یہ محض اﷲ کا کرم ہے کہ اس نے راہِ ہدایت سے بھٹکی ہوئی انسانیت میں اپنا حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث فرمایا اور بنی نوع انسان شیطانی حملوں سے بچ گئی۔
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
رسول معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری کے بعد سرانجام دیے جانے والے اُمور کی تصریح بھی خود قرآن فرما رہا ہے :