اللہ فرماتا ہے :
"تم ہی غالب آؤ گے اگر تم مومن ہو"
یعنی غالب آنے کیلئے مومن ہونا شرط ہے
قرآن و احادیث میں ایک مومن کی کون کون سی صفات بیان ہوئی ہیں
ذرا ان کا جائزہ لیتے ہیں
نبی کریم ﷺ کے فرامین کے مطابق:
مومن وہ ہے جو مولا علی علیہ السلام سے محبت رکھتا ہے
جو علی علیہ السلام🔻
کو اپنا مولا مانتا ہے
اور ہر حال میں آپ کے ہی کیمپ میں کھڑا رہتا ہے
جو اہل بیت کے معاملے میں اللہ سے ڈرتا ہے اور اہل بیت سے مودت رکھتا ہے
جو نبی کریم ﷺ کے وفادار ساتھیوں کا بھی برابر احترام کرتا ہے
جو فحش گوئی نہیں کرتا، گالیاں نہیں دیتا، جو معاف کرنے والا ہوتا ہے
صلہ رحمی 🔻
کرتا ہے
سخی ہوتا ہے
اپنے مسلمان بھائیوں پہ مہربان ہوتا ہے
اپنے گھر والوں کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے
احسان کر کے جتلاتا نہیں
جو اپنے لئے پسند کرتا ہے
وہی اپنے مسلمان بھائی کیلئے بھی پسند کرتا ہے
جو نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے اہل بیت کو اپنی جان ، مال اور اولاد سے زیادہ پیار کرتا ہے🔻
جو نرم رو اور حلیم طبع ہوتا ہے
صداقت،شجاعت کا پیکر ہوتا ہے
جس کا دل اللہ کے نور سے روشن ہوتا ہے
جو اللہ کے نور سے دیکھتا ہے
جو صاحب بصیرت و شعور ہوتا ہے
جس کے سامنے جب قرآن پڑھا جائے تو اس کا دل اللہ کے خوف سے کانپ اٹھتا ہے، جو روز آخرت پہ پختہ یقین رکھتا ہے، جو خود پہ اور 🔻
دوسروں پہ ظلم نہیں کرتا ہے
ہمیشہ میانہ روی سے کام لیتا ہے
کبھی شدت پسند اور انتہا پسند نہیں ہوتا
بغض ،حسد ،کینہ اور لالچ سے پاک ہوتا ہے، جس کی دشمنی اور دوستی صرف اللہ کیلئے ہوتی ہے
جو کسی کا حق مارتا نہیں
اور اپنا حق چھوڑتا نہیں ہے
صاف گو اور نڈر ہوتا ہے
مرد مومن کی یہی صفات 🔻
حضرت علامہ اقبال نے بھی اپنی شاعری میں بیان فرمائی ہیں
اگر آپ ان صفات سے متصوف ہیں
تو آپ کو خوشخبری ہو کہ آپ مومن ہیں
مگر بدقسمتی سے ایسے مومنین اب صرف تاریخ کی کتابوں میں نظر آتے ہیں
ایسا ہم میں سے کوئی نہیں ہے
یہی وجہ ہے کہ ہم مغلوب ہیں
کافر ہم پر غالب ہیں
یا کافروں کے مہرے 🔻
ہیں جو ہمیں دبا کر رکھتے ہیں
ہمارے ہاں مذہب ، سیاست،صحت،انصاف، تعلیم سب دھندہ بن چکا ہے
اللہ کا وعدہ اپنی جگہ سچا اور اٹل ہے
ہم جب تک مومن نہیں بن جاتے
تب تک یونہی جوتے کھاتے رہیں گے
اور یاد رکھیں
یہ مذہبی جماعتوں کے کارکنان تو مومن کیا مسلمان ہونے کی شرائط پر بھی پورا نہیں🔻
اترتے
اپنی اصلاح کی بھرپور کوشش کریں
مگر بھول کر بھی کبھی کسی تنظیم کا حصہ نہ بنیں
آپ انفرادی طور پر صرف گنہگار ہیں
جب کسی جماعت میں شامل ہو جائیں گے تو مذہب کو دھندہ بنانے کے گناہ کبیرہ میں ملوث ہو جائیں گے
اللہ سے دعا ہے
کہ ہمیں ہدایت دے
اور ہماری آزمائشیں ختم فرمائے
آمین !!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

22 Oct
"چند سنجیدہ سوالات"
پاکستان میں الحمدللہ ستانوے فیصد مسلمان آباد ہیں
مسلکی اور فرقہ ورانہ اختلافات کے باوجود پوری قوم نبی کریم ﷺ کے نام پہ ایک ہے
سب متفق ہیں
کہ آقا کریم ﷺ ہی ہمارے ہادی و رہنما ہیں اور آپ ﷺ خاتم النبیین ہیں
اور میرا محض گمان ہی نہیں یقین ہے کہ ہر مسلمان 🔻
اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کے نام پہ خوشی خوشی اپنی جان دینے کو تیار رہتا ہے
اور اپنے ہر رشتے ناتے سے بڑھ کر آقا کریم ﷺ کو پروٹوکول بھی دیتا ہے
یہی ایمان کی اصل بھی ہے
اب ایسے ملک میں چند لاکھ افراد پر مشتمل ایک گروہ اگر ناموسِ رسالت ﷺ کا محافظ ہونے کا دعویٰ کرے تو اس کا کیا مطلب🔻
ہے ؟
کیا پھر یہ سمجھا جائے کہ اس گروہ کے علاؤہ باقی سب گستاخ رسول ﷺ ہیں ؟
معاذاللہ !
یا پھر یہ کہ باقی بائیس کروڑ مسلمان اپنے نبی کریم ﷺ سے محبت نہیں رکھتے ؟
اس گروہ کا تعلق بریلوی فرقے سے ہے
باقی سب مسلمانوں یعنی اہلسنت و اہل تشیع کو تو چھوڑیں
خود بریلوی مکتب فکر کے آدھے 🔻
Read 12 tweets
20 Oct
"ڈاکٹر طاہر القادری صاحب"
برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کے واحد عجمی عالم ہیں جنہوں نے عربی زبان میں 16 جلدوں میں قرآن کی تفسیر لکھی ہے
قرآن کے انسائیکلوپیڈیا کے بعد یہ ان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے
ڈاکٹر صاحب پانچ سو سے زیادہ کتابیں لکھ چکے ہیں
اور ان کی دہشت گردی کیخلاف اور اسلامی 🔻
اقتصادیات پہ لکھی کتابیں جامعہ الازہر سمیت دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں پڑھائی جا رہی ہیں
مسلک اور سیاست یا جہالت کی بنا پر اختلاف آپ کا حق ہے
مگر اتنا بڑا علمی کارنامہ احمد رضا خان کے بعد کسی اور کا نہیں ہے
پھر ڈاکٹر صاحب کی اہل بیت اطہار سے لازوال محبت اور اہلسنت میں گھس آئی🔻
ناصبی تنظیموں کیخلاف جہاد نے انہیں کمال مرتبہ دیا ہے
میرا نہیں خیال کہ اس خطے کے کسی عالم نے اتنی کتابیں پڑھی بھی ہوں کہ جتنی علامہ صاحب نے لکھی ہیں
پھر ایک اور بڑا اعزاز نقیب غوث الاعظم حضرت قبلہ سید طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کا مرید و خادم ہونا بھی ہے
ڈاکٹر 🔻
Read 9 tweets
11 Oct
"بندہ ایویں ہی پروفیسر نہیں بن جاتا"

ایک جواں سالہ بیوہ خاتون اپنے اکلوتے بچے کے حوالے سے سکول میں شکایات کا انبار لے کر تشریف لائیں
اسکول سٹاف جب خاتون کو مطمئن نہیں کر پایا تو انہیں پرنسپل صاحب کے پاس بھیج دیا جو کہ ایک پروفیسر تھے
خاتون اندر آئیں
اور غصے میں شروع ہو گئیں🔻
خوب گرجی ،برسیں
اور اپنے بچے کو سکول میں درپیش مسائل کا بے باکانہ اظہار کیا
پروفیسر صاحب پرسکون بیٹھ کر خاتون کی گفتگو سنتے رہے اور ایک بار بھی قطع کلامی نہیں کی
جب خاتون اپنی بات مکمل کر چکیں
تو پروفیسر صاحب کچھ یوں گویا ہوئے :
دیکھئے خاتون !
مت سمجھئے گا کہ میں آپ کے حسن کے🔻
رعب میں آ گیا ہوں، یا یہ کہ آپ کے چاند جیسے چہرے نے مجھ پر جادو کر دیا ہے، اور ایسا بھی نہیں ہے کہ میں آپ کی جھیل جیسی نشیلی آنکھوں میں کھو گیا ہوں، اور نا ہی آپ کی ناگن جیسی زلفوں نے میرے دل کو ڈسا ہے
آپ یہ سوچئے گا بھی مت کہ آپ کے گال کے کالے تل نے میری دل کے تار بجا دئیے 🔻
Read 6 tweets
11 Oct
توجہ سے پڑھیں !
پاکستان میں اہلسنت و اہل تشیع کے ہاں پانچ نعرے مقبول ہیں
نعرہ تکبیر۔ اللہ اکبر
نعرہ رسالت۔ یارسول اللہﷺ
نعرہ حیدری۔ یاعلی
نعرہ تحقیق۔ حق چار یار
نعرہ غوثیہ۔ یا غوث اعظم
2017 میں ممتاز قادری کیس کی وجہ سے خادم رضوی اور اشرف جلالی کی قیادت میں ایک نئی مذہبی 🔻
سیاسی جماعت وجود میں آئی جس کا نام "تحریک لبیک یارسول اللہ" رکھا گیا
اس جماعت کا نعرہ بھی اس کے نام کی مناسبت سے " لبیک یا رسول اللہ" تجویز کیا گیا
جس کا مقصد یہی تھا کہ ہر مسلمان نبی کریم ﷺ کی نسبت سے یہ نعرہ لگانے پر مجبور ہو گا
اور جو نہیں لگائے گا اسے دائرہ اسلام سے خارج🔻
کر دیا جائے گا
اور وہی ہو رہا ہے
ہم اہلسنت کا نعرہ ازل سے "یارسول اللہ" ہے
یہ "لبیک یا رسول اللہ"
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک کا نعرہ ہے
ہم غیر سیاسی اہلسنت و اہل تشیع کا اس نعرے سے کوئی تعلق نہیں ہے
نہ ہی ہمارا تحریک لبیک سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہم تحریک لبیک کو اسلام کی🔻
Read 9 tweets
9 Oct
"نسبت ذرے کو آفتاب بنا دیتی ہے"
صفا مروہ کی پہاڑیاں ازل سے موجود تھیں۔کوئی مگر ان کا نام بھی نہ جانتا تھا۔اماں حاجرہ سلام اللہ علیہا نے جناب اسماعیل علیہ السّلام کیلئے پانی کی تلاش میں ان پہاڑیوں پر سات چکر لگائے، یہ پہاڑیاں خاص بن گئیں
اتنی خاص کہ اللہ نے اپنی نشانیاں قرار دے 🔻
دیا اور قیامت تک صفا مروہ پہ دوڑ کو لازم قرار دے دیا
جس جگہ پہ کھڑے ہو کر جناب ابرہیم علیہ السلام نے کعبہ کی بنیاد رکھی
اللہ نے اس جگہ کو سجدہ گاہ بنانے کا حکم دے دیا
اصحاب کہف والا غار بھی ازل سے موجود تھا
اور دنیا بھر میں موجود کروڑوں غاروں کی طرح محض ایک غار ہی تھا مگر 🔻
اللہ کے چند نیک بندوں کے قیام سے یہ غار متبرک ہو گیا
ایک زیارت گاہ بن گیا اور قیامت تک اب اس کی یہی پہچان ہے
کوہ طور پہاڑ بھی ہمیشہ سے تھا
مگر جناب موسیٰ علیہ السلام کی آمد و رفت نے اسے ایک مقدس جگہ بنا دیا اور وہ ہمیشہ کیلئے ایک زیارت گاہ بن گئی
احد پہاڑ ،غار حرا، جبل ثور 🔻
Read 14 tweets
8 Oct
کائنات کا کوئی بھی علم نبی کریم ﷺ کے فضائل،کمالات،اوصاف اور اختیارات کا احاطہ نہیں کر سکتا
انسانی دماغ میں یہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ آقا کریم ﷺ کے مرتبے کی شناخت کر سکے
تمام بنی نوع انسان میں مولا علی علیہ السلام و سیدہ فاطمتہ الزہرا ہیں جنہیں نبی کریم ﷺ نے اپنی ذات مبارک 🔻
سے متعلق کچھ آگاہی عطا فرمائی
یا ان کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں جو کچھ آشنائی رکھتے ہیں
صحابہ کرام سالوں ساتھ رہنے کے باوجود محض اتنا ہی جان پائے جتنا کہ آقا کریم ﷺ نے تعلیم فرمایا
آج کا کوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی بڑا عالم کیوں نا ہو
اگر نبی کریم ﷺ کے علم و ذات 🔻
کے بارے میں کوئی دعویٰ کرتا ہے
تو وہ جھوٹا ہے
یہ دعویٰ تو کبھی جبریل امین نے کیا
نہ ہی کسی صحابی،بزرگ یا ولی اللہ نے کیا
یہ دعویٰ ممکن ہی نہیں ہے
یہ آج کل کے رانگ نمبر ملا ہیں جو محض مذہبی بحثوں کیلئے نبی کریم ﷺ کے علوم و ذات پر فتوے لگاتے ہیں
ایسے لوگوں کے پاس سے بھی نہ گزرا🔻
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(