"نسبت ذرے کو آفتاب بنا دیتی ہے"
صفا مروہ کی پہاڑیاں ازل سے موجود تھیں۔کوئی مگر ان کا نام بھی نہ جانتا تھا۔اماں حاجرہ سلام اللہ علیہا نے جناب اسماعیل علیہ السّلام کیلئے پانی کی تلاش میں ان پہاڑیوں پر سات چکر لگائے، یہ پہاڑیاں خاص بن گئیں
اتنی خاص کہ اللہ نے اپنی نشانیاں قرار دے 🔻
دیا اور قیامت تک صفا مروہ پہ دوڑ کو لازم قرار دے دیا
جس جگہ پہ کھڑے ہو کر جناب ابرہیم علیہ السلام نے کعبہ کی بنیاد رکھی
اللہ نے اس جگہ کو سجدہ گاہ بنانے کا حکم دے دیا
اصحاب کہف والا غار بھی ازل سے موجود تھا
اور دنیا بھر میں موجود کروڑوں غاروں کی طرح محض ایک غار ہی تھا مگر 🔻
اللہ کے چند نیک بندوں کے قیام سے یہ غار متبرک ہو گیا
ایک زیارت گاہ بن گیا اور قیامت تک اب اس کی یہی پہچان ہے
کوہ طور پہاڑ بھی ہمیشہ سے تھا
مگر جناب موسیٰ علیہ السلام کی آمد و رفت نے اسے ایک مقدس جگہ بنا دیا اور وہ ہمیشہ کیلئے ایک زیارت گاہ بن گئی
احد پہاڑ ،غار حرا، جبل ثور 🔻
نبی کریم ﷺ کے مبارک قدموں کو بوسہ دینے سے پہلے محض عام پہاڑ اور غار تھے اب مگر وہ ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں دنیا بھر سے لوگ ان کی زیارت کو اپنے لئے باعث فخر خیال کرتے ہیں
نبی کریم ﷺ مکہ میں تھے تو اللہ فرماتا ہے :
"اس شہر مکہ کہ قسم کہ اے محمد ﷺ اس میں تم رہتے ہو"
اور جب 🔻
نبی کریم ﷺ مکہ چھوڑ کر یثرب تشریف لاتے ہیں
تو بیماریوں کا وہ گھر مدینہ منورہ بن جاتا ہے
آپ پوری دنیا پہ نظر ڈالیں
جہاں جہاں انبیا کرام ، اولیا کرام گئے
قیام کیا، تبلیغ کی
یا کسی اور مقصد سے ٹھہرے
وہ جگہیں متبرک ہو گئیں
زیارت گاہیں بن گئیں
صدیوں سے مخلوق خدا ان جگہوں کی زیارت🔻
کو جاتی ہے
ایک ولی اللہ کی برکت سے کفر کا مرکز لاہور "مرکز الاولیا" بن جاتا ہے
اور برصغیر پاک و ہند کا اسلامی مرکز بھی قرار پاتا ہے
بابا فرید الدین گنج شکر کے مبارک قدموں کی بدولت اجودھن "پاک پتن شریف" بن جاتا ہے
ملتان "مدینتہ الاولیا" کے نام سے شہرت حاصل کر لیتا ہے
اور اجمیر🔻
جو کفر و شرک کا گڑھ تھا
خواجہ غریب نواز کی برکت سے "اجمیر شریف" بن جاتا ہے
نبی کریم ﷺ کے نعلین مبارک کو امت صدیوں سے سنبھال کر رکھتی آ رہی ہے
ان کی زیارت سے مستفید ہوتی آ رہی ہے
آپ ﷺ کے موئے مبارک بھی محفوظ ہیں اور دیگر اشیا بھی جنہیں تبرکات ہی کہا جاتا ہے
اور انبیا و اولیا 🔻
کے یہ تبرکات دنیا بھر کیلئے اللہ کی رحمت و برکت کے حصول کا ذریعہ ہے
جیسا کہ ہمیں قرآن سے پتہ چلتا ہے کہ بنی اسرائیل کے انبیاء کے تبرکات جن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا ،حضرت یوسف کی قمیض اور دیگر اشیا تھیں
بنی اسرائیل اس صندوق کی برکت سے فتح یاب ہوتے
اور سینکڑوں دیگر برکات🔻
حاصل کرتے
اللہ فرماتا ہے پھر ان سے یہ صندوق ان کی نافرمانیوں کے سبب گم ہو گیا
آپ غور فرمائیں کہ یہ صندوق اللہ کا انعام تھا جو ان کی نافرمانیوں کے باعث اللہ نے واپس لے لیا
اور اس میں تھا کیا ؟
معزز موسی و ہارون کے ترکے کی کچھ چیزیں
انبیا و اولیا سے نسبت رکھنے والے چیزیں تبرک 🔻
یعنی برکت والی ہوتی ہیں
یہ عقیدہ قرآن نے دیا ہے
اور پوری دنیا اس پہ کاربند ہے
درج بالا تمام جگہیں اور چیزیں انبیا و اولیا کے استعمال سے پہلے گمنام تھیں
مگر اب برکت اور زیارت کا ذریعہ ہیں
استنبول کا توپ کاپی میوزیم کے جس میں نبی کریم ﷺ، مولا علی علیہ السلام و صحابہ کرام کے بہت🔻
سے تبرکات موجود ہیں
صدیوں سے مسلمان ان کی زیارت کو آتے ہیں۔ دنیا بھر میں کروڑوں قبریں ہیں
مگر جن قبروں میں انبیا و اولیا دفن ہیں
وہ زیارت گاہیں ہیں
خود نبی کریم ﷺ نے فرمایا :
"جس نے میری قبر کی زیارت کی اس پر میری شفاعت واجب ہو گئی"
اسی سنت عمل کو مثال لے کر لوگ انبیا و اولیا🔻
کرام کی قبروں کی زیارت کو جاتے ہیں
اگر کسی نبی یا ولی کے استعمال میں کچھ دن رہنے والی چیز تبرک بن جاتی ہے اور زیارت کی چیز بن جاتی ہے تو جس جگہ وہ خود مدفون ہے
اس جگہ کی حرمت و عظمت کیا ہو گی ؟
اسی لئے بزرگان دین کے مزارات پہ عجیب سکون ہوتا ہے
کیونکہ وہاں اللہ کی رحمت اور برکت🔻
نازل ہو رہی ہوتی ہے
آپ چاہے کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں
مگر ان چیزوں کو رد نہیں کر سکتے
جو چیز انبیا و اولیا سے نسبت رکھتی ہے وہ باعث برکت بن جاتی ہے
کیونکہ انبیا و اولیا اللہ سے نسبت رکھتے ہیں، اس لئے ان سے جڑی ہر چیز متبرک ہے، ازل سے دنیا ان برکات کو سمیٹ رہی ہے
آپ بھی 🔻
کوشش کیجئے
اللہ کے نیک بندوں کی صحبت ہر قسم کی عبادت سے افضل ہے
اللہ آپ کو نسبت کی اہمیت سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے !!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

11 Oct
"بندہ ایویں ہی پروفیسر نہیں بن جاتا"

ایک جواں سالہ بیوہ خاتون اپنے اکلوتے بچے کے حوالے سے سکول میں شکایات کا انبار لے کر تشریف لائیں
اسکول سٹاف جب خاتون کو مطمئن نہیں کر پایا تو انہیں پرنسپل صاحب کے پاس بھیج دیا جو کہ ایک پروفیسر تھے
خاتون اندر آئیں
اور غصے میں شروع ہو گئیں🔻
خوب گرجی ،برسیں
اور اپنے بچے کو سکول میں درپیش مسائل کا بے باکانہ اظہار کیا
پروفیسر صاحب پرسکون بیٹھ کر خاتون کی گفتگو سنتے رہے اور ایک بار بھی قطع کلامی نہیں کی
جب خاتون اپنی بات مکمل کر چکیں
تو پروفیسر صاحب کچھ یوں گویا ہوئے :
دیکھئے خاتون !
مت سمجھئے گا کہ میں آپ کے حسن کے🔻
رعب میں آ گیا ہوں، یا یہ کہ آپ کے چاند جیسے چہرے نے مجھ پر جادو کر دیا ہے، اور ایسا بھی نہیں ہے کہ میں آپ کی جھیل جیسی نشیلی آنکھوں میں کھو گیا ہوں، اور نا ہی آپ کی ناگن جیسی زلفوں نے میرے دل کو ڈسا ہے
آپ یہ سوچئے گا بھی مت کہ آپ کے گال کے کالے تل نے میری دل کے تار بجا دئیے 🔻
Read 6 tweets
11 Oct
توجہ سے پڑھیں !
پاکستان میں اہلسنت و اہل تشیع کے ہاں پانچ نعرے مقبول ہیں
نعرہ تکبیر۔ اللہ اکبر
نعرہ رسالت۔ یارسول اللہﷺ
نعرہ حیدری۔ یاعلی
نعرہ تحقیق۔ حق چار یار
نعرہ غوثیہ۔ یا غوث اعظم
2017 میں ممتاز قادری کیس کی وجہ سے خادم رضوی اور اشرف جلالی کی قیادت میں ایک نئی مذہبی 🔻
سیاسی جماعت وجود میں آئی جس کا نام "تحریک لبیک یارسول اللہ" رکھا گیا
اس جماعت کا نعرہ بھی اس کے نام کی مناسبت سے " لبیک یا رسول اللہ" تجویز کیا گیا
جس کا مقصد یہی تھا کہ ہر مسلمان نبی کریم ﷺ کی نسبت سے یہ نعرہ لگانے پر مجبور ہو گا
اور جو نہیں لگائے گا اسے دائرہ اسلام سے خارج🔻
کر دیا جائے گا
اور وہی ہو رہا ہے
ہم اہلسنت کا نعرہ ازل سے "یارسول اللہ" ہے
یہ "لبیک یا رسول اللہ"
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک کا نعرہ ہے
ہم غیر سیاسی اہلسنت و اہل تشیع کا اس نعرے سے کوئی تعلق نہیں ہے
نہ ہی ہمارا تحریک لبیک سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہم تحریک لبیک کو اسلام کی🔻
Read 9 tweets
8 Oct
کائنات کا کوئی بھی علم نبی کریم ﷺ کے فضائل،کمالات،اوصاف اور اختیارات کا احاطہ نہیں کر سکتا
انسانی دماغ میں یہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ آقا کریم ﷺ کے مرتبے کی شناخت کر سکے
تمام بنی نوع انسان میں مولا علی علیہ السلام و سیدہ فاطمتہ الزہرا ہیں جنہیں نبی کریم ﷺ نے اپنی ذات مبارک 🔻
سے متعلق کچھ آگاہی عطا فرمائی
یا ان کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں جو کچھ آشنائی رکھتے ہیں
صحابہ کرام سالوں ساتھ رہنے کے باوجود محض اتنا ہی جان پائے جتنا کہ آقا کریم ﷺ نے تعلیم فرمایا
آج کا کوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی بڑا عالم کیوں نا ہو
اگر نبی کریم ﷺ کے علم و ذات 🔻
کے بارے میں کوئی دعویٰ کرتا ہے
تو وہ جھوٹا ہے
یہ دعویٰ تو کبھی جبریل امین نے کیا
نہ ہی کسی صحابی،بزرگ یا ولی اللہ نے کیا
یہ دعویٰ ممکن ہی نہیں ہے
یہ آج کل کے رانگ نمبر ملا ہیں جو محض مذہبی بحثوں کیلئے نبی کریم ﷺ کے علوم و ذات پر فتوے لگاتے ہیں
ایسے لوگوں کے پاس سے بھی نہ گزرا🔻
Read 4 tweets
6 Oct
" تبدیلی کیسے آ سکتی ہے ؟؟"
اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے ریاست کے تمام تر اختیارات اس کے پاس رہیں اور وہ اپنی من مانی کرنے میں مکمل آزاد ہو
اسی لئے لولی لنگڑی حکومتیں تشکیل دی جاتی ہیں
پریشر گروپ تیار رکھے جاتے ہیں
تاکہ اگر کسی میں خودی یا خوداری کا جذبہ پیدا ہو تو اسے جلسوں ، 🔻
تحریکوں اور لانگ مارچوں کے ذریعے سرد کیا جا سکے
جو یس باس کہنا چھوڑ دے
کرسی اس کے نیچے سے کھینچ لی جائے
یہ سلسلہ قائد اعظم کی وفات سے شروع ہے
اور تاحال جاری ہے
کب تک جاری رہے کچھ نہیں کہا جا سکتا
اس کے بعد عدلیہ ہے
جو اپنی جگہ فرعون ہے
اپنی اصلاح چاہتی ہے نہ اپنے غیر معمولی 🔻
اختیارات سے پیچھے ہٹنے کو تیار ہے
افتخار چودھری نے جو نئے پیمانے سیٹ کئے وہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتے جا رہے ہیں
مگر عدلیہ کو روکنے والا کوئی نہیں
ججز بک رہے ہیں
وکلا غنڈہ گردی کی ساری حدیں پار کر چکے ہیں
اربوں کا بجٹ عیاشیوں میں اڑ جاتا ہے
اور انصاف ناپید ہے
اب پارلیمنٹ کی بات🔻
Read 10 tweets
5 Oct
" کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودا"
میں ان چاروں کو مختلف ذرائع سے جانتا ہوں۔ تین سے تو باقاعدہ ملا بھی ہوں۔ نام نہیں لکھ رہا کہ چار میں سے تین زندہ ہیں
ایک صاحب سے تبلیغی جماعت کے چلے میں ملاقات ہوئی جو اچھے تعلق میں بدل گئی
ایک صاحب جس مسجد کی میں امامت کرتا تھا اس محلے میں🔻
رہتے تھے تین حج کر چکے تھے اور پکے نمازی تھے
چونکہ میرے پیچھے نماز پڑھتے تھے
اس لئے ملاقات رہتی تھی
ایک صاحب ہمارے نواحی علاقے کے زمیندار تھے
اور چوتھے صاحب ایک سرکاری افسر تھے
اس اجمالی تعارف کے بعد ہم کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں
ان چاروں احباب میں ایک چیز مشترک تھی کہ یہ سب صاحب🔻
جائیداد تھے
ان کے والدین ان سب کیلئے وسیع جائیدادیں چھوڑ گئے تھے
تبلیغی جماعت والے صاحب کے والد صاحب کی وفات ہوئی تو ان کی دو جوان بہنیں غیر شادی شدہ تھیں
انہوں نے چھ ماہ کے اندر ہی رشتے ڈھونڈ کر ان کی شادیاں کر دیں
بھاری جہیز دیا
مگر جائیداد میں سے ان کا حصہ جو کروڑوں روپے 🔻
Read 11 tweets
27 Sep
کھٹے میٹھے اسلامی بھائیو اور بہنو !
یہ جو سمارٹ فون ہے نا
یہ کچھ زیادہ ہی سمارٹ ہے
اس میں جو کچھ بھی آپ کا ہے
دراصل وہ آپ کا نہیں ہے
آپ کی تصویریں،ویڈیوز، کال ڈیٹا، وٹس ایپ ڈیٹا، سوشل میڈیا کا استعمال، گوگل سرچنگ اور دیگر سائٹس کا استعمال
اس سب کا ریکارڈ سروس پروائڈرز کمپنیوں 🔻
کے ساتھ ساتھ ایپل ،گوگل ،فیس بک، ٹویٹر،ٹک ٹاک، ایمزون اور یاہو کے پاس محفوظ ہے
آپ چاہیں یا نا چاہیں
جو چیز ایک بار سمارٹ فون میں داخل ہو گئی
وہ اب آپ کی رینج سے باہر ہے
وہ انٹار کٹیکا کے برف زاروں میں، کمپنیز ہیڈ کوارٹرز میں یا ڈیٹا بیس سینٹرز میں کہیں جا کر سیو ہو جائے گی 🔻
مثلاً آپ نے شغل میں یا موج میں اپنی پرائیویسی کی کوئی ویڈیو یا تصویر اپنے سمارٹ فون سے بنائی
تو یوں سمجھیں کہ آپ نے ان کمپنیوں کو بزنس دیا
یہ کمپنیاں آپ کا ایسا ڈیٹا ڈارک ویب اور متعلقہ سائٹس کو بیچتی ہیں
اور پیسے کماتی ہیں
تو آپ کیا سمجھ رہے تھے کہ یہ مفت میں آپ کو اربوں ٹیرا 🔻
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(