بانو قدسیہ صاحبہ کی ایک خوبصورت تحریر,اس پوسٹ کو اطمینان سے اور پورا پڑھیں مجھے امید ھے جس نے بھی اس کو پورا پڑھ لیا اس کی زندگی میں شکر ادا کرنے کی خصلت پیدا ہو گی اور زندگی میں آچھا بدلاؤ آئے گا۔
یہ واقعہ حیران کن بھی ہے اور دماغ کو گرفت میں بھی لے لیتا ہے‘👇🏻
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک بار اللہ تعالیٰ سے پوچھا
’’ یا باری تعالیٰ انسان آپ کی نعمتوں میں سے کوئی ایک نعمت مانگے تو کیا مانگے؟‘‘
اللہ تعالیٰ نے فرمایا
’’ صحت‘‘۔
میں نے یہ واقعہ پڑھا تو میں گنگ ہو کر رہ گیا‘
صحت اللہ تعالیٰ کا حقیقتاً بہت بڑا تحفہ ہے۔👇🏻
‘ ہمارے جسم کے اندر ایسے ایسے نظام موجود ہیں کہ ہم جب ان پر غور کرتے ہیں تو عقل حیران رہ جاتی ہے
‘ ہم میں سے ہر شخص ساڑھے چار ہزار بیماریاں ساتھ لے کر پیدا ہوتا ہے۔
یہ بیماریاں ہر وقت سرگرم عمل رہتی ہیں‘ مگر ہماری قوت مدافعت‘ ہمارے جسم کے نظام👇🏻
ان کی ہلاکت آفرینیوں کو کنٹرول کرتے رہتے ہیں‘
مثلا
ً ہمارا منہ روزانہ ایسے جراثیم پیدا کرتا ہے جو ہمارے دل کو کمزور کر دیتے ہیں
مگر
ہم جب تیز چلتے ہیں‘
جاگنگ کرتے ہیں یا واک کرتے ہیں تو ہمارا منہ کھل جاتا ہے‘
ہم تیز تیز سانس لیتے ہیں‘👇🏻
یہ تیز تیز سانسیں ان جراثیم کو مار دیتی ہیں اور
یوں ہمارا دل ان جراثیموں سے بچ جاتا ہے‘
مثلاً
دنیا کا پہلا بائی پاس مئی 1960ء میں ہوا مگر
قدرت نے اس بائی پاس میں استعمال ہونے والی نالی لاکھوں‘ کروڑوں سال قبل ہماری پنڈلی میں رکھ دی‘ یہ نالی نہ ہوتی تو شاید دل کا👇🏻
بائی پاس ممکن نہ ہوتا‘
مثلاً گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن 17 جون 1950ء میں شروع ہوئی مگر قدرت نے کروڑوں سال قبل ہمارے دو گردوں کے درمیان ایسی جگہ رکھ دی جہاں تیسرا گردہ فٹ ہو جاتا ہے‘
ہماری پسلیوں میں چند انتہائی چھوٹی چھوٹی ہڈیاں ہیں۔👇🏻
یہ ہڈیاں ہمیشہ فالتو سمجھی جاتی تھیں مگر آج پتہ چلا دنیا میں چند ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں جن کے نرخرے جڑے ہوتے ہیں' یہ بچے اس عارضے کی وجہ سے اپنی گردن سیدھی کر سکتے ہیں' نگل سکتے ہیں اور نہ ہی عام بچوں کی طرح بول سکتے ہیں
' سرجنوں نے جب ان بچوں کے نرخروں👇🏻
اور پسلی کی فالتو ہڈیوں کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا پسلی کی یہ فالتو ہڈیاں اور نرخرے کی ہڈی ایک جیسی ہیں چنانچہ سرجنوں نے پسلی کی چھوٹی ہڈیاں کاٹ کر حلق میں فٹ کر دیں اور یوں یہ معذور بچے نارمل زندگی گزارنے لگے'
مثلاً ہمارا جگر جسم کا واحد عضو ہے جو کٹنے👇🏻
کے بعد دوبارہ پیدا ہو جاتا ہے
‘ ہماری انگلی کٹ جائے‘ بازو الگ ہو جائے یا جسم کا کوئی دوسرا حصہ کٹ جائے تو یہ دوبارہ نہیں اگتا جب کہ جگر واحد عضو ہے جو کٹنے کے بعد دوبارہ اگ جاتا ہے
‘ سائنس دان حیران تھے قدرت نے جگر میں یہ اہلیت کیوں رکھی؟ آج پتہ چلا جگر عضو رئیس ہے‘👇🏻
اس کے بغیر زندگی ممکن نہیں اور اس کی اس اہلیت کی وجہ سے یہ ٹرانسپلانٹ ہو سکتا ہے‘
آپ دوسروں کو جگر ڈونیٹ کر سکتے ہیں
‘ یہ قدرت کے چند ایسے معجزے ہیں جو انسان کی عقل کو حیران کر دیتے ہیں جب کہ ہمارے بدن میں ایسے ہزاروں معجزے چھپے پڑے ہیں اور یہ معجزے ہمیں صحت مند رکھتے ہیں۔👇🏻
ہم روزانہ سوتے ہیں‘
ہماری نیند موت کا ٹریلر ہوتی ہے‘ انسان کی اونگھ‘ نیند‘ گہری نیند‘ بے ہوشی اور موت پانچوں ایک ہی سلسلے کے مختلف مراحل ہیں‘
ہم جب گہری نیند میں جاتے ہیں تو ہم اور موت کے درمیان صرف بے ہوشی کا ایک مرحلہ رہ جاتا ہے‘ ہم روز صبح موت کی دہلیز سے واپس آتے ہیں👇🏻
مگر ہمیں احساس تک نہیں ہوتا‘
صحت دنیا کی ان چند نعمتوں میں شمار ہوتی ہے یہ جب تک قائم رہتی ہے ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی
مگر
جوں ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑتی ہے‘
ہمیں فوراً احساس ہوتا ہے یہ ہماری دیگر تمام نعمتوں سے کہیں زیادہ قیمتی تھی👇🏻
ہم اگر کسی دن میز پر بیٹھ جائیں اور سر کے بالوں سے لے کر پاوں کی انگلیوں تک صحت کا تخمینہ لگائیں تو ہمیں معلوم ہو گا ہم میں سے ہر شخص ارب پتی ہے
‘ ہماری پلکوں میں چند مسل ہوتے ہیں۔
یہ مسل ہماری پلکوں کو اٹھاتے اور گراتے ہیں‘ اگر یہ مسل جواب دے جائیں تو انسان پلکیں نہیں👇🏻
کھول سکتا
‘ دنیا میں اس مرض کا کوئی علاج نہیں
‘ دنیا کے 50 امیر ترین لوگ اس وقت اس مرض میں مبتلا ہیں اور یہ صرف اپنی پلک اٹھانے کے لیے دنیا بھر کے سرجنوں اور ڈاکٹروں کو کروڑوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں‘
ہمارے کانوں میں کبوتر کے آنسو کے برابر مائع ہوتا ہے‘👇🏻
یہ پارے کی قسم کا ایک لیکوڈ ہے‘ ہم اس مائع کی وجہ سے سیدھا چلتے ہیں
‘ یہ اگر ضائع ہو جائے تو ہم سمت کا تعین نہیں کر پاتے‘
ہم چلتے ہوئے چیزوں سے الجھنا اور ٹکرانا شروع کر دیتے ہیں ‘
دنیا کے سیکڑوں‘ ہزاروں امراء آنسو کے برابر اس قطرے کے لیے کروڑوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں‘👇🏻
لوگ صحت مند گردے کے لیے تیس چالیس لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہیں‘
آنکھوں کا قرنیا لاکھوں روپے میں بکتا ہے‘
دل کی قیمت لاکھوں کروڑوں میں چلی جاتی ہے‘
آپ کی ایڑی میں درد ہو تو آپ اس درد سے چھٹکارے کے لیے لاکھوں روپے دینے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں‘👇🏻
دنیا کے لاکھوں امیر لوگ کمر درد کا شکار ہیں۔
گردن کے مہروں کی خرابی انسان کی زندگی کو اجیرن کر دیتی ہے‘
انگلیوں کے جوڑوں میں نمک جمع ہو جائے تو انسان موت کی دعائیں مانگنے لگتا ہے
‘ قبض اور بواسیر نے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی مت مار دی ہے‘👇🏻
دانت اور داڑھ کا درد راتوں کو بے چین بنا دیتا ہے‘
آدھے سر کا درد ہزاروں لوگوں کو پاگل بنا رہا ہے‘
شوگر‘
کولیسٹرول
اور
بلڈ پریشر کی ادویات بنانے والی کمپنیاں ہر سال اربوں ڈالر کماتی ہیں
اور
آپ اگر خدانخواستہ کسی جلدی مرض کا شکار ہو گئے ہیں👇🏻
تو آپ جیب میں لاکھوں روپے ڈال کر پھریں گے مگر آپ کو شفا نہیں ملے گی‘
منہ کی بدبو بظاہر معمولی مسئلہ ہے مگر لاکھوں لوگ ہر سال اس پر اربوں روپے خرچ کرتے ہیں‘
ہمارا معدہ بعض اوقات کوئی خاص تیزاب پیدا نہیں کرتا اور ہم نعمتوں سے بھری اس دنیا میں بے نعمت ہو کر رہ جاتے ہیں۔👇🏻
ہماری صحت اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے مگر
ہم لوگ روز اس نعمت کی بے حرمتی کرتے ہیں‘
ہم اس عظیم مہربانی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتے‘
ہم اگر روز اپنے بستر سے اٹھتے ہیں
‘ ہم جو چاہتے ہیں ہم وہ کھا لیتے ہیں اور یہ کھایا ہوا ہضم ہو جاتا ہے‘
ہم سیدھا چل سکتے ہیں‘👇🏻
دوڑ لگا سکتے ہیں‘
جھک سکتے ہیں
اور
ہمارا دل‘ دماغ‘ جگر اور گردے ٹھیک کام کر رہے ہیں
‘ ہم آنکھوں سے دیکھ‘
کانوں سے سن‘
ہاتھوں سے چھو‘
ناک سے سونگھ
اور منہ سے چکھ سکتے ہیں
تو پھر ہم سب اللہ تعالیٰ کے فضل‘
اس کے کرم کے قرض دار ہیں
اور👇🏻
ہمیں اس عظیم مہربانی پر اپنے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے
کیونکہ
صحت وہ نعمت ہے جو اگر چھن جائے تو ہم پوری دنیا کے خزانے خرچ کر کے بھی یہ نعمت واپس نہیں لے سکتے‘
ہم اپنی ریڑھ کی ہڈی سیدھی نہیں کر سکتے۔
یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ 👇🏻
اگر آپ نے شکر ادا نہیں کیا تو جلدی شکر ادا کرلی

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Hͥuͣmͫmera Rajpนt (اماں بابا کی شہزادی😍😍)

Hͥuͣmͫmera Rajpนt (اماں بابا کی شہزادی😍😍) Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @humiraj1

28 Oct
بندے ڈیکھ کے روندن زندگی کوں
میکوں زندگی ڈیکھ کے رو پئ اے
@nhsrcofficial @Dr_YasminRashid
فالج سے متاثرہ صدارتی ایوارڈ یافتہ سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی کسمپرسی کی یہ حالت حکومت ، کلچرل اداروں اور پورے سرائیکی وسیب کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے 👇🏻
کیا پاکستان میں صرف عیاش لوگوں ملک کے لٹیروں کو سہولیات دی جائیں گی کیا بزدار کو بھی عقل نہیں پہلے والے تو چلو اپر پنجاب سے تھے نہیں جانتے ہوں گے شاکر کو مگر یہ تو اسی وسیب سے ہے اسے کیوں نظر نہیں آتا شاکر کی اس حالت میں کس سے مدد مانگے کون اس کا حال پوچھے ویڈیو کو👇🏻
زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ حکام بالا تک بآسانی پہنچ جاۓ
اللہ شاکر شجاع آبادی کو زندگی دے ان جیسا کوئی سرائیکی شاعر نا کوئی آیا نا آئے گا
بہاولپور کے نواحی علاقہ چک 110ڈی بی میں ہولناک واقعہ، خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر اور ساس کو زندہ جلا کر قتل کر دیا👇🏻
Read 4 tweets
27 Oct
گذشتہ کئی دنوں سے مردان میں کیبل بچھانے کے لیے ایک کمپنی کڑوروں روپے کی سڑکوں گلیوں گڑھے کھود کر تباہ کر رہی ہیں مگران کمپنیوں کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ کام کی انجام دہی کے بعد نہ ہی گڑھوں کی مکمل بھرائی کرتے ہیں اور نہ ہی سرکاری اداروں سے جاری این او سی کے مطابق پہلے👇🏻
جیسی مرمت کرتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کچھ دنوں بعد ٹریفک کی آمد و رفت یا بارش کے سبب کھودی گئی جگہیں بیٹھ جاتی ہیں جو کہ نا صرف حادثات و دشواری کا باعث بنتے ہیں بلکہ خشک ہونے کے بعد خاکہ بد نمائی اور انسانی صحت کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے۔ایسی فرموں کو این او سی جاری👇🏻
کرنے والے متعلقہ اداروں اور ارباب اختیار سے التجا ہیں کہ این او سی کے اجراء کے بعد کھدائی کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کا باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے اور کام مکمل ہونے کے بعد "پہلے جیسی صورتحال" کے پیمانے پر کھدائی والی جگہوں کی اپنی نگرانی میں مرمت کروائیں
Read 4 tweets
12 Oct
بہاولپور پولیس کی بہت بڑی کامیابی💐 تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او لطیف جھورڑ نے بد نام زمانہ قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ محمد طارق کھوکھر عرف طاری گجر کو گینگ سمیت گرفتار کرلیا طارق گجر جو کہ اوچشریف کا رہائشی ہے بہاولپور میں عرصہ دراز سے معصوم بچوں👇🏻
کو بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کا کاروبار کر رہا تھا تفصیلات کے مطابق دوران گشت تھانہ سول لائن کی حدود میں سب انسپکٹر اکرم نے جی ایل آئی کار کو چیکنگ کی غرض سے روکنے کی کوشش کی جس میں موجود طارق گجر نے کار روکنے کے بجائے کار کی سپیڈ بڑھا دی جس پر تھانہ سول👇🏻
لائن کے سب انسپکٹر اکرم نے فورا گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا گاڑی کو روکنے کے بعد گاڑی کی جامے تلاشی لی گئی تو گاڑی میں ولایتی شراب کی بوتلیں سمیت ایک 9 سالہ لڑکا رسیوں کے ساتھ باندھا ہوا پڑا ہے سب انسپکٹر اکرم نے گاڑی کو اپنی تحویل میں👇🏻
Read 8 tweets
11 Oct
جب بہو کو گھر لے کے آئیں تو خدارا اسے ایڈجیسٹ ہونے کا وقت دیں 20 سے 22 سال کی لڑکی سے آپ پچاس سال کی عورت کی سمجھداری کی امیدمت کریں جیسےگھرمیں بیٹھی آپ کی بیٹی آپکو بچی لگتی ہےبہو کو بھی بچی سمجھ کے اسکی نادانیوں کو نظر انداز کردیا کریں آج جس لڑکی سے آپ1بیوی بہو👇🏻
بھابھی کی ساری زمہ داریاں پوری کرنےکی امید رکھتے ہیں وہ بھی اپنے والدین کے لیے بچی ہی تھی ساس ماں نہیں بن سکتی توکیا ہوا اپنی بہو کی دوست بننے کی کوشش کریں کبھی کبھی اسے بولیں آجا بیٹا تیرے سر میں مالش کرتی ہوں وہ کام سے فارغ ہو تو اسکا ماتھا پیار سے چوم کے👇🏻
اتنا کہہ دیں میری بیٹی بہت تھک گئی ہوگی کھانا کھانے لگے تو بہو کو آواز دے کر اپنے پاس بیٹھائیں بیٹے کے سامنے بہو کی تعریف کر دیا کریں
میں یقین سے کہتا ہوں ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوش ہو کر وہ دل و جان سے آپکی بن جائے گی اسکی حوصلہ افزائی کریں اس سے گھر کے معاملات میں مشورہ کریں👇🏻
Read 4 tweets
11 Oct
*طوائف*

ایک عورت کن مراحل سے گزر کر ایک طوائف کا روپ دھار لیتی ھے؟؟
یہ جاننا میرے لئے اہم تھا
کیوں کہ میں طوائف کے موضوع پر لکھنا چاہتا تھا۔
اس سلسلے میں اسلام آباد کے ایک دوست نے ایک طوائف سے میری ملاقات کے لئے وقت ترتیب دیا ۔میں نے لیہ سے اسلام آباد کے لئے رخت سفر باندھا۔👇🏻
اسلام آباد پہنچ کر دوست مجھے ایک گنجان آباد علاقہ کی طرف لیکر چل پڑا۔
تنگ و تاریک گلیوں سے ھوتے ہوئے ایک مکان کے سامنے رک گیا اور دستک دی۔
اندر سے ایک خوب صورت حسینہ نے دروازہ کھولا اور لکھنؤ کی طوائفوں کی طرح اداب بجا لائی۔
دوست مجھے چھوڑ کر واپس چل دیا۔👇🏻
وہ طوائف مجھے لیکر اندر چلی گیئی اور صوفہ پر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔
وہ خود سامنے والے صوفہ پر براجمان ہو گئی۔
میں نے ترچھی نظر سے اسکی طرف دیکھا۔
وہ بلا کی حسین تھی ۔
اس نے پانی کا گلاس میری طرف بڑھاتے ہوئے کہا صاحب آپ کے دوست بتا رہے تھے آپ ایک لکھاری ہو۔👇🏻
Read 17 tweets
10 Oct
ماشا اللّه "Sword of Honor" اس بار پاکستان کے دل بلوچستان کے حصے میں آئی ہے
عثمان انور بلوچ 144 لانگ کورس پی ایم اے !! سیکنڈ لیفٹیننٹ عثمان کا تعلق نوشکی بلوچستان سے ہے!!
Winner The Sword of Honor🇵🇰
پی ایم اے (پاکستان ملٹری اکیڈمی) کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ -👇🏻
9 اکتوبر 2021 | آئی ایس پی آر

144 ویں لانگ کورس
63 ویں انٹیگریٹڈ کورس
33 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس
3 یسرا بیسک فوجی تربیتی کورس
18 ویں لیڈی کیڈٹس کورس

پاسنگ آؤٹ پریڈ آج پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں منعقد ہوئی۔
آذربائیجان ، بحرین ، عراق ، سعودی عرب اور👇🏻
سری لنکا کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں شامل تھے۔
اس موقع پر رائل سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف (CGS)) جنرل فیاض بن حمید بن راجیع الرویلی مہمان خصوصی تھے,
مہمان خصوصی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور معزز کیڈٹس کو ایوارڈ دیئے۔👇🏻
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(