"فیصلہ آپ کریں "
لاہور سے اسلام آباد تک جی ٹی روڈ کی لمبائی 263 کلومیٹر ہے
اس روڈ پہ پانچ بڑے صنعتی شہر اور پندرہ کے قریب چھوٹے شہر ہیں
ہزاروں دیہات اور قصبات ہیں جو اس روڈ کے دائیں بائیں آباد ہیں
اور یہ سارا علاقہ پچھلے دس دن سے شدید اذیت کا شکار ہے
انتہا پسند جماعت تحریک 🔻
لبیک کے احتجاج اور فساد نے پورے جی ٹی روڈ کو متاثر کر رکھا ہے
رہی سہی کسر حکومتی حفاظتی انتظامات نے پوری کر دی ہے
جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کئے
خندقیں کھودیں
مگر یہ کارواں فی الحال حکومت کے قابو نہیں آ سکا
اس کی سب سے بڑی وجہ پولیس کے پاس محدود اختیارات ہیں
تحریک لبیک چونکہ پوری 🔻
تیاری سے حملہ آور ہے
جواب میں پولیس والے آنسو گیس کے شیل اور ڈنڈوں کے سوا کچھ استعمال نہیں کر سکتے
لہذا پولیس والے سینکڑوں کی تعداد میں زخمی بھی ہیں
اور چار شہید بھی ہو چکے ہیں
جواب میں تحریک لبیک کے کسی ایک بھی کارکن کی مصدقہ ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی ہے
میڈیا کے کچھ دوستوں 🔻
نے تحریک لبیک کی قیادت سے کہا ہے کہ اگر آپ کے کچھ کارکن مرے ہیں تو ہمیں ان کے پتے فراہم کریں
ہم ان کو کوریج دیں گے
مگر تا حال ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے
معاملہ صرف امن و امان تک محدود نہیں ہے
جی ٹی روڈ بند ہونے سے روڈ کے اطراف میں بنی لاکھوں دکانوں کا کاروبار ٹھپ ہوا 🔻
پڑا ہے۔ تجارت رک چکی ہے
روزانہ کی بنیاد پر اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ میں ذاتی طور پر اس کا ذمہ دار مگر صرف ریاست کو سمجھتا ہوں
ریاست جانتی ہے کہ تحریک لبیک کے احتجاج کا طریقہ کیا ہے
یہ لوگ کیسے پتھر اور اینٹیں ٹرکوں میں بھر کے نکلتے ہیں
اب تک دس پولیس والوں کی شہادت انہی 🔻
پتھروں سے ہوئی ہے
ہم نے چونگی امر سدھو دھرنے میں خود اینٹوں اور پتھروں کی ڈھیریاں دیکھی تھیں
ہماری ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں ؟
کیا انہیں یہ سب معلوم نہیں تھا ؟
جب یہ لاہور سے پوری تیاری کے ساتھ نکل رہے تھے
تو انہیں کیوں نہیں روکا کیا ؟
اور اگر آگے جانے ہی دینا تھا تو پھر اتنی 🔻
رکاوٹیں کھڑی کر کے عوام کی زندگیاں کیوں مشکل بنائیں ؟
تحریک لبیک کی قیادت سرعام ریاست کو دھمکا رہی ہے
ان کے لاؤڈ اسپیکر سے ریاست کو تباہ کرنے کے کھلی دھمکیاں دی جا رہی ہیں
کوئی اس کا نوٹس کیوں نہیں لے رہا تھا ؟
جو معاملہ سعد رضوی کی رہائی مہم سے شروع ہوا
وہ اچانک ناموسِ رسالتﷺ🔻
میں کیسے تبدیل ہو گیا ؟
اور ریاست یہ سب دیکھتے ہوئے کیسے خاموش رہی ؟
اگر عدالتی حکم کے باجود سعد رضوی کو چھوڑنے کے حوالے سے کچھ خدشات ہیں تو قوم کو کیوں نہیں بتائے جا رہے ؟
کب تک ریاست ایک جتھے کی وجہ سے ملک کا مذاق اڑانے کا موقع دے گی ؟
تحریک لبیک تو کبھی بھی اور کسی صورت 🔻
فساد سے باز نہیں آئے گی
ریاست جو مرضی کر لے
ان کا ایجنڈا صرف پاکستان کو کمزور کرنا ہے
ایک نہ ایک دن ان سے واقعی آہنی ہاتھوں سے نمٹنا پڑے گا
ورنہ ریاست پاکستان پوری دنیا میں محض ایک مذاق بن کر رہ جائے گی
بلکہ مذاق بن چکی ہے
صرف تحریک لبیک ہی نہیں
جس کسی جتھے کا بھی دل کرتا ہے🔻
وہ اٹھ کر سڑکیں بند کر دیتا ہے
کیا سیاستدان، کیا تاجر کیا مولوی اور کیا عام لوگ
ریاست کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی
تحریک لبیک اپنے چھ دھرنوں اور مارچوں سے اب تک پاکستان کو دس کھرب سے زیادہ کا نقصان پہنچا چکی ہے
اور پوری دنیا میں کمزور سے کمزور ریاست بھی ایسے کسی جتھے کو من مرضی کی 🔻
اجازت نہیں دیتی
جتنا غصہ ہمیں شرپسند تحریک لبیک پہ ہے، اتنا ہی ریاست پہ بھی ہے
یقینی طور پر کچھ ریاستی قوتیں انہیں غیر ضروری رعایت دے کر پاکستان کا بیڑہ غرق کرنے پر تلی ہیں
یہ ریاست تو یقیناً قائم رہے گی
مگر یہ سازشیں کرنے والے ایک نہ ایک دن ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے
🔻
پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے
اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا
عوام شر پسند عناصر اور کمزور ریاستی عناصر دونوں سے نالاں ہیں
اللہ تعالیٰ کا کرم ہو گا
اور سب دشمن منہ کی کھائیں گے
ان شاءاللہ !

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

27 Oct
کفار مکہ خصوصاً ابوسفیان سے زیادہ برا سلوک نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کے ساتھ کسی نے نہیں کیا تھا
نبی کریم ﷺ اور اسلام کو مٹانے کی ہر ممکن کوشش کی
نبی کریم ﷺ اور مسلمانوں کو مکہ چھوڑنا پڑا
بدر،احد،خندق ہر جنگ کا منصوبہ ساز یہی تھا
ان تینوں جنگوں میں جتنے مسلمان شہید ہوئے 🔻
ان سب کی شہادت کا ذمہ دار بھی ابوسفیان ہی تھا
مسلمانوں کو شدید معاشی نقصان اس کے علاؤہ پہنچایا
صلح حدیبیہ توڑنے میں مرکزی کردار بھی ادا کیا
اس کی بیوی ہندہ تھی جس نے نبی کریم ﷺ کے پیارے چچا سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کا کلیجہ چبایا
اور لاش کا مثلہ کروایا
اکیس سال کی ایک 🔻
لمبی تاریخ ہے جو آقا کریم ﷺ سے بدترین دشمنی اور گستاخیوں پر مبنی ہے۔ آپ سیرت النبی ﷺ اور قرآن کریم کا مطالعہ کریں تو آپ ان کی اسلام اور پیغمبر اسلام سے دشمنی دیکھ کر حیران رہ جائیں گے
مگر پھر بھی
نبی کریم ﷺ نے فتح مکہ کے بعد انہیں معاف کر دیا
نہ صرف معاف کیا
انہیں پروٹوکول 🔻
Read 6 tweets
22 Oct
"چند سنجیدہ سوالات"
پاکستان میں الحمدللہ ستانوے فیصد مسلمان آباد ہیں
مسلکی اور فرقہ ورانہ اختلافات کے باوجود پوری قوم نبی کریم ﷺ کے نام پہ ایک ہے
سب متفق ہیں
کہ آقا کریم ﷺ ہی ہمارے ہادی و رہنما ہیں اور آپ ﷺ خاتم النبیین ہیں
اور میرا محض گمان ہی نہیں یقین ہے کہ ہر مسلمان 🔻
اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کے نام پہ خوشی خوشی اپنی جان دینے کو تیار رہتا ہے
اور اپنے ہر رشتے ناتے سے بڑھ کر آقا کریم ﷺ کو پروٹوکول بھی دیتا ہے
یہی ایمان کی اصل بھی ہے
اب ایسے ملک میں چند لاکھ افراد پر مشتمل ایک گروہ اگر ناموسِ رسالت ﷺ کا محافظ ہونے کا دعویٰ کرے تو اس کا کیا مطلب🔻
ہے ؟
کیا پھر یہ سمجھا جائے کہ اس گروہ کے علاؤہ باقی سب گستاخ رسول ﷺ ہیں ؟
معاذاللہ !
یا پھر یہ کہ باقی بائیس کروڑ مسلمان اپنے نبی کریم ﷺ سے محبت نہیں رکھتے ؟
اس گروہ کا تعلق بریلوی فرقے سے ہے
باقی سب مسلمانوں یعنی اہلسنت و اہل تشیع کو تو چھوڑیں
خود بریلوی مکتب فکر کے آدھے 🔻
Read 12 tweets
22 Oct
اللہ فرماتا ہے :
"تم ہی غالب آؤ گے اگر تم مومن ہو"
یعنی غالب آنے کیلئے مومن ہونا شرط ہے
قرآن و احادیث میں ایک مومن کی کون کون سی صفات بیان ہوئی ہیں
ذرا ان کا جائزہ لیتے ہیں
نبی کریم ﷺ کے فرامین کے مطابق:
مومن وہ ہے جو مولا علی علیہ السلام سے محبت رکھتا ہے
جو علی علیہ السلام🔻
کو اپنا مولا مانتا ہے
اور ہر حال میں آپ کے ہی کیمپ میں کھڑا رہتا ہے
جو اہل بیت کے معاملے میں اللہ سے ڈرتا ہے اور اہل بیت سے مودت رکھتا ہے
جو نبی کریم ﷺ کے وفادار ساتھیوں کا بھی برابر احترام کرتا ہے
جو فحش گوئی نہیں کرتا، گالیاں نہیں دیتا، جو معاف کرنے والا ہوتا ہے
صلہ رحمی 🔻
کرتا ہے
سخی ہوتا ہے
اپنے مسلمان بھائیوں پہ مہربان ہوتا ہے
اپنے گھر والوں کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے
احسان کر کے جتلاتا نہیں
جو اپنے لئے پسند کرتا ہے
وہی اپنے مسلمان بھائی کیلئے بھی پسند کرتا ہے
جو نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے اہل بیت کو اپنی جان ، مال اور اولاد سے زیادہ پیار کرتا ہے🔻
Read 8 tweets
20 Oct
"ڈاکٹر طاہر القادری صاحب"
برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کے واحد عجمی عالم ہیں جنہوں نے عربی زبان میں 16 جلدوں میں قرآن کی تفسیر لکھی ہے
قرآن کے انسائیکلوپیڈیا کے بعد یہ ان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے
ڈاکٹر صاحب پانچ سو سے زیادہ کتابیں لکھ چکے ہیں
اور ان کی دہشت گردی کیخلاف اور اسلامی 🔻
اقتصادیات پہ لکھی کتابیں جامعہ الازہر سمیت دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں پڑھائی جا رہی ہیں
مسلک اور سیاست یا جہالت کی بنا پر اختلاف آپ کا حق ہے
مگر اتنا بڑا علمی کارنامہ احمد رضا خان کے بعد کسی اور کا نہیں ہے
پھر ڈاکٹر صاحب کی اہل بیت اطہار سے لازوال محبت اور اہلسنت میں گھس آئی🔻
ناصبی تنظیموں کیخلاف جہاد نے انہیں کمال مرتبہ دیا ہے
میرا نہیں خیال کہ اس خطے کے کسی عالم نے اتنی کتابیں پڑھی بھی ہوں کہ جتنی علامہ صاحب نے لکھی ہیں
پھر ایک اور بڑا اعزاز نقیب غوث الاعظم حضرت قبلہ سید طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کا مرید و خادم ہونا بھی ہے
ڈاکٹر 🔻
Read 9 tweets
11 Oct
"بندہ ایویں ہی پروفیسر نہیں بن جاتا"

ایک جواں سالہ بیوہ خاتون اپنے اکلوتے بچے کے حوالے سے سکول میں شکایات کا انبار لے کر تشریف لائیں
اسکول سٹاف جب خاتون کو مطمئن نہیں کر پایا تو انہیں پرنسپل صاحب کے پاس بھیج دیا جو کہ ایک پروفیسر تھے
خاتون اندر آئیں
اور غصے میں شروع ہو گئیں🔻
خوب گرجی ،برسیں
اور اپنے بچے کو سکول میں درپیش مسائل کا بے باکانہ اظہار کیا
پروفیسر صاحب پرسکون بیٹھ کر خاتون کی گفتگو سنتے رہے اور ایک بار بھی قطع کلامی نہیں کی
جب خاتون اپنی بات مکمل کر چکیں
تو پروفیسر صاحب کچھ یوں گویا ہوئے :
دیکھئے خاتون !
مت سمجھئے گا کہ میں آپ کے حسن کے🔻
رعب میں آ گیا ہوں، یا یہ کہ آپ کے چاند جیسے چہرے نے مجھ پر جادو کر دیا ہے، اور ایسا بھی نہیں ہے کہ میں آپ کی جھیل جیسی نشیلی آنکھوں میں کھو گیا ہوں، اور نا ہی آپ کی ناگن جیسی زلفوں نے میرے دل کو ڈسا ہے
آپ یہ سوچئے گا بھی مت کہ آپ کے گال کے کالے تل نے میری دل کے تار بجا دئیے 🔻
Read 6 tweets
11 Oct
توجہ سے پڑھیں !
پاکستان میں اہلسنت و اہل تشیع کے ہاں پانچ نعرے مقبول ہیں
نعرہ تکبیر۔ اللہ اکبر
نعرہ رسالت۔ یارسول اللہﷺ
نعرہ حیدری۔ یاعلی
نعرہ تحقیق۔ حق چار یار
نعرہ غوثیہ۔ یا غوث اعظم
2017 میں ممتاز قادری کیس کی وجہ سے خادم رضوی اور اشرف جلالی کی قیادت میں ایک نئی مذہبی 🔻
سیاسی جماعت وجود میں آئی جس کا نام "تحریک لبیک یارسول اللہ" رکھا گیا
اس جماعت کا نعرہ بھی اس کے نام کی مناسبت سے " لبیک یا رسول اللہ" تجویز کیا گیا
جس کا مقصد یہی تھا کہ ہر مسلمان نبی کریم ﷺ کی نسبت سے یہ نعرہ لگانے پر مجبور ہو گا
اور جو نہیں لگائے گا اسے دائرہ اسلام سے خارج🔻
کر دیا جائے گا
اور وہی ہو رہا ہے
ہم اہلسنت کا نعرہ ازل سے "یارسول اللہ" ہے
یہ "لبیک یا رسول اللہ"
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک کا نعرہ ہے
ہم غیر سیاسی اہلسنت و اہل تشیع کا اس نعرے سے کوئی تعلق نہیں ہے
نہ ہی ہمارا تحریک لبیک سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہم تحریک لبیک کو اسلام کی🔻
Read 9 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(