ادویات کے قیمتوں میں اضافے کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔۔۔
جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر عامر کیانی کے بجائے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تھے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے کیس میں تحریک👇🏻
انصاف کے سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو شواہد نہ ملنے پر بری قرار دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب تحقیقات میں عامر کیانی کا اس معاملے میں کوئی کردار ثابت نہیں ہوا ہے کیونکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر عمل درآمد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے حکم کے تحت سابقہ حکومت👇🏻
کے دور میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کروایا۔
اس حوالے سے کیس میں اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں جن کی دستاویزات بھی منظر عام پرآگئی ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اس وقت کےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8مارچ 2018 کو شیخ اختر حسین کو ڈریپ کا سی ای او تعینات کیا👇🏻
جنہیں بعد میں تحریک انصاف کی حکومت نے7 مارچ 2019 کو جعلی پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے پر اس عہدے سے برخاست کردی
22 مئی 2018 کو اپنی دو ر حکومت ختم ہونے سے محض 8 دن قبل اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کی منظوری دی جس کے تحت ملک میں👇🏻
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوا ، تاہم شاہد خاقان عباسی کی حکومت اس پالیسی پر عملدرآمد نہ کرواسکی اور ان کی مدت حکومت ختم ہوگئی۔
ن لیگ کی حکومت کے بعد ملک میں قائم ہونے والی نگراں حکومت نے بھی اس پالیسی پر عمل درآمد نہیں کروایا، انتخابات کے بعد پاکستان👇🏻
تحریک انصاف کی حکومت آئی اور عامر کیانی کو وزارت صحت کا قلمدان سونپا گیا۔
اس وقت سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی پرمشتمل تین رکنی بینچ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ سابق وفاقی کابینہ کے👇🏻
فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کو نافذ کیا جائے جس کے بعد ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔
ادویات کے قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا اور سارا ملبہ اس وقت کے وزیر صحت عامر کیانی پر گرا جس کے بعد تحریک انصاف کی👇🏻
حکومت نے انہیں وزارت سے ہٹادیا اور کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس چلا گیا۔
عامر کیانی نے07اپریل 2019 کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ تمام تر تفصیلات عوام اور میڈیا کے سامنے رکھیں مگر کسی نے بھی ان کی صفائی پر یقین نہیں کیا، بلکہ چند نجی چینلز نے تو ان کے اس👇🏻
بیان کو "ملبہ ن لیگ اور سپریم کورٹ پر ڈالنے " کی سرخیوں کے ساتھ شائع کیا۔
نیب نے اس کیس کی تحقیقات کیں جس میں عامر کیانی یا تحریک انصاف حکومت کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی جس کے بعد آج عامر کیانی کو اس کیس سے بری کردیا گیا
منقول
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
ابابیل اپنا گھونسلہ کنوئیں میں بناتی ہے۔ اس کے پاس اپنے بچوں کو اڑنے کی عملی تربیت دینے کے لئے نہ تو کوئی اسپیس یا سہولت دستیاب ہوتی ہے اور نہ ہی وہ کچی تربیت کے ساتھ بچوں کو اڑنے کا کہہ سکتی ہے۔ کیونکہ پہلی اڑان میں ناکامی کا مطلب، پانی کی دردناک موت ہے۔ مزید کسی ٹرائی کے👇🏻
امکانات زیرو ہیں۔
آج تک اگر کسی نے ابابیل کے کسی مرے ہوئے بچے کو کنوئیں میں دیکھا ھے تو بتا دے؟ ابابیل بچوں کے حصے کی تربیت بھی اپنی ذات پر کرتی ہے۔ بچوں سے پہلے اگر وہ اپنے گھونسلے سے دن بھر میں 25 اڑانیں لیتی تھی تو بچے انڈوں سے نکلنے کے بعد 75 اڑانیں لیتی ہے۔۔👇🏻
یوں ماں اور باپ 150 اڑانیں لیتے ہیں، تا آنکہ اپنے بچوں کا دل و دماغ اس یقین سے بھر دیتے ہیں کہ یہاں سے اڑ کر سیدھا باھر جانا ہے اور بس۔۔ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ ایک دن آتا ہے کہ بچہ ہاتھ سےنکلے ہوئے پتھر کی طرح گھونسلے سے نکلتا ہے اور سیدھا جا کر کنوئیں کی منڈیر پر بیٹھ جاتا ہے۔👇🏻
گناہ کرنے کا طریقہ۔۔
ایک شخص ابراہیم ادہم رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا
اور کہا کہ ۔۔ کوئی ایسا طریقہ بتائیے جس سے میں برے کام کرتا رہوں اور گرفت بھی نہ ہو۔
حضرت ابراہیم ادھم رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا۔۔۔
تم ان باتوں کو قبول کر لو۔👇🏻
پھر جو چاہے کرو۔ تجھے کوئی گرفت نہ ہو گی۔
اول یہ کہ جب تو کوئی گناہ کرے تو الله کا رزق مت کھا۔ اس نے کہا یہ تو بڑی مشکل بات ھے کہ رزاق تو وہی ھے پھر میں کہاں سے کھاؤں گا۔
ابراہیم ادہم رحمتہ اللہ نے فرمایا! تو یہ کب مناسب ھے کہ تو جس کا رزق کھائے پھر اس کی نافرمانی کرے👇🏻
دوسرا یہ کہ اگر تو کوئی گناہ کرنا چاہے تو اس کے مُلک سے باہر نکل کر گناہ کرو۔ وہ شخص بولا تمام مُلک ہی اس کا ھے پھر میں کہاں نکلوں۔
ابراہیم ادہم رحمتہ اللہ نے فرمایا تو یہ بات بہت بری ھے کہ جس کے ملک میں رہو اس سے بغاوت کرنے لگو۔
موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے لکھنے✍️ کو وقت نکالا ہے میرے مطابق شاید آپ بھی کاانقاق حاصل ہو کہ اس ملک کو سب سے زیادہ نقصان سیاسی مولوی حضرات اور ذخیرہ اندوز تاجر مل کر پہنچا رہے ہیں اگر کبھی آپ نے کسی ہول سیل دکاندار کی دکان اور گوداموں کے ساٸز کے👇🏻
فرق کو دیکھا ہو تو میری بات سمجھ جاٸیں گے کہ یہی گودام اور دکان کے شٹر کی سیاست کے زور پر قیمتوں کو کنٹرول کرتے ہیں ۔اس کے لٸے یقیناً انہوں نے بڑے طاقتور گٹھ جوڑ بنا رکھے ہیں، کیونکہ اسمبیلوں میں بیٹھٹنے والے اکثریت تو شریف خاندان سمیت خود چینی کے بڑے👇🏻
بزنس ملز کے سرکردہ سرپرست ہیں تو پھر دوسری جانب شعبدہ بازی یہ کہ یہی مہنگائی کارونا روتے ہیں عوامی ھمدردی کیلئے یہ انجمنِ تاجران جیسے اوریہی دو طبقات سابقہ اور چند موجوده حکومتی کاروباری حضرات کے راہ راست رواٸتی حامی بھی ہیں یہی سنا پڑھا کہ ان دو مافیا نے مل کر👇🏻
.انسانی جسم: پاک ہے خدا، خالق، خالق، فوٹوگرافر
(ماشاءاللہ )😍
1: ہڈیوں کی تعداد: 206
2: پٹھوں کی تعداد: 639
3: گردے کی تعداد: 2
4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ👇🏻
8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی 9: خون کا پی ایچ: 7.4
10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14👇🏻
14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
19: قدیم ترین رکن: چمڑا
20: سب سے بڑی خوراک: جگر
21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل👇🏻