میٹا ورس اور ویب تھری کیا بلا ہے؟
What is metaverse and web 3.0
2009 میں ہالی وو ڈ کی ایک فلم ریلیز ہوئی جس کا نام تھا Surrogates. اس فلم میں یہ دکھایا گیا کہ ہر شخص بوڑھا جوان گھر میں ایک خاص قسم کی الیکٹرک کمپیوٹرائزڈ کرسی پر خاص قسم کی عینکیں لگائے بیٹھا ہے اور وہاں سے
وہ اپنے Surrogate کو کنٹرول کر رہا ہے اسی طرح سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں ایسے ہی کمپیوٹر کرسی پر عینکیں لگائے لیٹے ہوئے ہیں اور ان کے Surrogate جو دراصل انہی کی شکل کے روبوٹس ہیں جو باہر معاشرے میں مارکیٹس میں پھر رہے ہیں جن کو وہ مکمل طور پر اپنے دماغ سے کنٹرول کر رہے ہیں اور
اگر ان میں سے کسی دو کی لڑائی ہوجاتی ہے تو مرنے والا ایک روبوٹ ہی ہوتا ہے اصلی انسان تو گھر کمپیوٹر کرسی پر لیٹا ہوا ہے جو بعد میں نیا روبوٹ لے کر اسے دوبارہ اپنی کمپیوٹر کرسی کے ساتھ آن لائن کنیکٹ کرکے معاشرے میں چھوڑ دیتا ہے۔ فلم کا موضوع یہ ہے کہ اس طرح سب لوگ گھروں میں
محفوظ ہیں اور باہر صرف ان کے روبوٹ پھرتے ہیں۔
اب میٹا ورس اور ویب تھری کیا ہے۔
ہم میں سے بہت سے لوگوں نے پہلی بار انٹرنیٹ کا استعمال شروع کیا تو اس وقت ڈائیل اپ موڈیم تھا انٹرنیٹ انتہائی سست تھا اور اس سے بہت ہی محدود کام لیا جاتا تھا۔ ویب سائیٹس HTML کوڈنگ زبان میں بنتی تھیں
زیادہ تر انفارمشین صرف پڑھنے کے قابل یعنی Read only تھی۔ آن لائن بزنس انتہائی محدود تھا اور اشتہار بازی کے لئیے صرف ویب سائیٹ پہ Banners کا استعمال ہوتا تھا ای میل کی Functionality صرف لفظ بھیجنے تک محدود تھی MSN اور Yahoo اس کئ مثال ہیں.
انٹرنیٹ کے اس پہلے دور کو web 1 کا
نام دیا گیا۔ اس کے بعد web 2 کا دور شروع ہوا جس میں نہ صرف انفارمیشن کو پڑھا جاسکتا بلکہ لکھا بھئ جاسکتا تھا Read / Write. فیس بک، یوٹیوب، ٹویٹر ، گوگل موبائل ایپس وٹس ایپ وغیرہ اس کی مثال ہیں۔ جن میں جاوا، جاوا سکرپٹ، پی ایچ پی لینگوئج وغیرہ کا استعمال قابل عمل آیا،اشتہار بازی
کے لئیے باقاعدہ Presentation اور ویڈیو استعمال ہوا۔ ای کامرس انتہائی آسان ہوگیا ۔ امازون ای-بے سب ویب 2.0 کی دین ہیں جہاں رنگ برنگی ضرورت کی چیزیں دیکھ کر اپنے Debit /Credit کارڈ سے خرید سکتے ہیں پاکستان میں DrazPk اس کی ایک مثال ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائیٹس کی ایجاد اس کے زریعے
لوگوں کا آپس میں کنیکٹ ہونا۔ Zoom اور Skype کے زریعے وی ڈیو کانفرنسز آن لائن ٹیکسٹ آ ڈیو ، وی ڈیو بلاگز کے ذریعے تعلیم کا پھیلائو۔ سوشل ویب سائیٹوں اور ایپس کے تعلیمی و سیاسی گروپ وغیرہ سب Web 2.0 کی ہی ایجاد ہیں۔
لیکن اگر کبھی آپ نے سوچا ہو کہ آپ پاکستان میں ہیں اور امریکہ میں
بیٹھے دوست سے ویڈیو بات کر رہے ہیں اور کاش ایسا ہوجائے کہ دونوں بالکل ایک دوسرے کے آمنے سامنے آجائیں اور باقاعدہ ایک روم کے اندر یا کسی دوکان وغیرہ پہ کھڑے ہوکر بات کر سکیں۔ بظاہر تو یہ ناممکن سی بات لگتی ہے لیکن اس کو ممکن بنانے کے لئیے آیا ہے انٹرنیٹ کا دور Web 3
اب ویب تھری
میں کیا ہوگا؟
انٹرنیٹ کے انتہائی Advanced دور کا آغاز ہونے والا ہے اور اگلے پانچ دس سالوں میں انٹرنیٹ کا استعمال انتہائی تیز اور مختلف ہوگا۔ فرض کریں عید کا دن ہے اور آپ پانچ رشتہ دار یا دوست پانچ مختلف شہروں سے کنیکٹ ہیں۔ ابھی ایک جگہ اکٹھے تو نہیں ہوسکتے لیکن انٹرنیٹ نے یہ
سہولت آسان کردی کہ سب ایک خاص قسم کی عینک Vr Glasses لگائیں اور اپنی مرضی کا شہر، عمارت وغیرہ منتخب کریں اور کمپیوٹر کی دنیا کے اندر چلے جائیں جہاں آپ سب کا ایک ہم شکل (Avater) کھڑا ہے۔ اب سب بالکل ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں ہاتھ پائوں ہلا رہے ہیں اور بالکل ایک بیٹھک جیسی کیفیت
ہے جو اس سے پہلے ویب 2 میں ممکن نہ تھی جو صرف وی ڈیو کال تک محدود تھی۔ اب جس عمارت کے اندر آپ کھڑے ہیں وہ آپ کی اپنی بھی ہوسکتی ہے اور آپ کرائے پر بھی لے سکتے ہیں۔ جی ہاں! ویب تھری میں لوگوں کے پاس ڈیجیٹل جائیداد ہوگی جو وہ سیل کریں گے یا رینٹ پہ لگائیں گے۔ اسی لئیے مارک زکربرگ
نے جیسے ہی میٹا ورس کا اعلان کیا اس کے ساتھ ڈیجیٹل سازو سامان بنانے والے کرپٹو پراجیکٹس Mana , Sandbox, Enjine coin وغیرہ سب کے سٹاک اوپر چلے گئے۔ اس وقت جو کچھ بھی انٹرنیٹ میں استعمال ہوتا ہے۔ لکھائی ، تصاویر ، میوزک ، وی ڈیو، گیمز سب میٹا ورس اور ویب تھری کی زینت بننےوالےہیں
شاید آپ نے ان دنوں Nft کا نام سنا ہو! nft دراصل ڈیجیٹل آرٹ کا نام ہے۔ یعنی تصویروں کی ایک کولیکشن جسے لوگ ڈیجیٹل پراپرٹی گھر بلڈنگ وغیرہ لے کر اس کی دیواروں پہ لگاسکیں گے۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا کہ آپ اپنے دوستوں سے مختلف شہروں سے ایک جگہ مل رہے ہیں لیکن یہ سب کچھ کمپیوٹر دنیامیں
ڈیجیٹل سمارٹ عینکوں کے زریعے ہورہا ہے۔ صرف یہی نہیں میوزک بھی بطور Nft فروخت ہوگا۔ سنگر حضرات اپنے اپنے گیتوں کو nft کے طور پر اس کمپیوٹر دنیا میں یا تو مکمل طور پر کسی ایک شخص کو مہنگے داموں فروخت کردیں گے یا کرائے پر لگائیں گے۔
اب مثال کے طور پر عید کی چاند رات ہے اور مختلف
شہروں کے دوست ایک مکان میں اکٹھے ہوئے ہیں اور ہنی سنگھ کے گیت اس ڈیجیٹل گھر میں لگانا چاہتے ہیں تو وہ اس کے گیت کے Nft کرائے پر یا اصل قیمت دے کر خریدیں گے یا اپنی پہلے سے خریدئ گئی میوزک nft البم سے ایک ہی آواز یا ہاتھ کے اشارے کی کمانڈ سے لگا سکیں گے اس سے کاپی رائیٹ کا مسئلہ
تو بالکل حل ہوجائے گا۔
گیموں کا رخ بھی بدلنے والا ہے ۔ GTA گیم کا تو تقریباً سب کو ہی پتہ ہوگا، گیمیں مکمل طور پر آن لائین ہوجائیں گی بلکہ آپ عینکیں پہن کر یا اپنا ہم شکل (AVATER) بطور گیم پلئیر استعمال کرسکیں گے گرافکس اس قدر جاذب نظر ہونگی کہ آپ اس دنیا سے باہر نہ نکلنا چاہئیں
گے جیسے ایک خواب دیکھ رہے ہوں۔ صرف یہی نہیں گیمز کے اندر استعمال ہونے والی چیزیں بھی کرائے پر مل سکیں گی جن کے مالک دنیا کے مختلف کونوں پر بیٹھے ہونگے۔ مثلاً آنے والے دنوں میں GTA گیم کچھ اس طرح ہوگی کہ آپ اپنا ہمشکل جو آپ نے پیسے دے کر خریدا ہے۔ وہ کار چلا رہا ہے لیکن کار آپ نے
کرائے پر لے رکھی ہے جس کا مالک شاید راجھستان بیٹھا ہو اسی طرح گیم کے اندر ہئیر شاپ یا ڈریس شاپ بھی ہوں گی جن کے مالک مختلف لوگ ہونگے اور آپ کو نئے ڈریس یا ہئیر کٹ کے پیسے دینے پڑیں گے۔ ایسی گیموں کی ایک تازہ مثال Axie Infinity گیم ہے جسکی مارکیٹ ویلئیو اس وقت نو بلئین ڈالر
تجاوز کر چکی ہے اور اس گیم کے اندر مختلف پراپرٹی کو جن لوگوں نے شروع کے دنوں میں چند سو ڈالر میں خریدا، ان کی ویلیو اب ملین ڈالرز سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ مجھے تو لگتا ہے فطری ورلڈ کی نسبت Virtual ورلڈ میں پیسہ کمانا بہت زیادہ آسان ہوجائے گا۔
اس ویب تھری انٹرنیٹ کی دنیا میں
استعمال ہونے والا پیسہ کرپٹو کوئین ہے۔ بٹ کوئین کا آپ نے نام سنا ہوگا۔ بٹ کوئین دراصل ڈیجیٹل کوئن ہے جس میں آپ پیسے ڈالتے ہیں اور وہ آپ کے پیسے کی ویلئیو کو سٹور کرلیتا ہے۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ اس کی ویلیو میں کمی بیشی آتی رہتی ہے لیکن چونکہ پہلےانفرادی لوگوں نے
اسے خریدا پھر اداروں نے پھر بزنس اداروں نے اس کے بعد اب بات ملکوں پر آگئی ہے جو بٹ کوئین خرید رہے ہیں اس لئیے سال ہا سال اسکی ویلیو بڑھ رہی ہے اور اس کا مستقبل محفوظ ہے۔
اسی طرح ویب تھری میں بننے والی ایپس Blockchain کا استعمال کریں گی۔ etherum کا اگر آپ نے نام پڑھا ہو کہیں یہ
ایک بلاک چین ہے۔ بلاک چین کے اندر مختلف ٹوکن بنائے جاتے ہیں جو بطور Payment System استعمال ہوتے ہیں۔ جیسا کہ ویب 2 میں ایمازون ، آئی ٹیون، گوگل پلے وغیرہ کے کارڈ سٹوروں سے یا آنلائین ملتے ہیں جو اصل میں تو پیسے نہیں لیکن آپ نے جتنے پیسوں کا وہ کارڈ لیا ہے اتنی ڈیجیٹل ویلیو اس
کارڈ میں محفوظ ہوجاتی ہے۔ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ٹوکن میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔فرق یہ ہے کہ کرپٹو میں سیکنڈوں میں ایک خرید و فروخت ہوجاتی ہے اور یہی ویب تھری کے معیار پر پورا اترتی ہے اور اسی کا استعمال آگے ہونے والا ہے۔
آنے والے ویب تھری دور میں بزنس میٹینگز گھروں سے ایک
ڈیجیٹل کمپیوٹر آفس میں ہونگی جہاں سب ممبران کی ایک ایک کاپی (avater) موجود ہوگی۔ بیشک اس سے پٹرول کے مہنگا ہونے کا شور ختم ہوجائے گا 😀. زیادہ تر کام گھروں میں ہی ڈیجیٹلی ہوجائیں گے۔ اس کے بعد ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ آپ کا ڈیٹا جس کمپنی ویب سائیٹ کو آپ استعمال کرتے ان کے سرور
پر پڑا رہتا ہے۔ مثلاً فیس بک پر آپ کی تمام تصاویر ان کے کمپیوٹر پر ہیں اور کل کو کمپنی چاہے تو آپ کا اکائونٹ اور ڈیٹا ڈیلیٹ کردے اس طرح آپ کی تو خوبصورت تصاویر اور ان سے جڑی یادیں گئیں۔ ایسے ڈیٹا سسٹم کو Centralized Data کہتے ہیں۔ مطلب سب کا ڈیٹا ایک ہی سینٹر پر۔ ویب 2 اس
کی مثال ہے لیکن ویب تھری میں ڈیٹا Decentralized ہوگا۔ یعنی کسی ایک کمپنی کے کمپیوٹر پر نہیں پڑا ہوگا بلکہ یا تو آپ کے اپنے کمپیوٹر میں ہوگا یا پھر آپ کی پسندیدہ کمپنی کے کمپیوٹر میں جس کو کوئی اختیار نہ ہوگا کہ آپ کے ڈیٹا کو چھیڑ سکے ۔
آسان لفظوں میں ویب2.0 2D دور تھا جبکہ
ویب 3.0 3D دور ہے۔ یہ تمام تر کرپٹو 3D ایپس اور Decentralized چیزیں ویب تھری کی شروعات ہیں جبکہ میٹا ورس اس کی شاخ ہے جس میں آپ دستانے اور عینکیں پہن کر کمپیوٹر کی دنیا میں داخل ہوجاتے ہیں جہاں آپ اپنے دور دراز دوستوں سے آمنے سامنے کھڑے ہوکر باتیں کریں 3D گیند اچھالیں یا
دوڑ لگائیں سب ممکن ہوگا۔ ویب تھری میں تعلیم بالکل بدل جائےگی بچوں کو نظام شمسی سمجھانے کے لئیے عینکیں پہنا کر کمپیوٹر خلا میں لے جایا جائے گا جہاں وہ بالکل ایک حیران کن خواب کی طرح سب اپنی آنکھوں کے سامنےدیکھ سکیں گے۔ یہ ڈیجیٹل سمارٹ عینکیں تو بس شروعات ہے ہوسکتا ہے آنے والے
دنوں میں سمارٹ کنٹیکٹ لینز متعارف کرائے جائیں جنہیں پہنتے ہی آپ ویب 3 اور میٹا ورس میں پہنچ جائیں گے۔ غرض انٹرنیٹ کا ایک نیا سورج طلوع ہونے والا ہے اور ہمیں اس کی دھوپ سے اپنے فائدے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
جیسے اب انٹرنیٹ کے کچھ نقصانات بھی ہیں وہ ویب تھری میں بھی موجود ہونگے لیکن دعا ہے کہ یہ نیا دور انسانی فلاح کے لیے ایک بہترین پیغام لے کر آئے۔

(منقول)

#قلمکار

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with آبی کوثر

آبی کوثر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @NaikParveen22

28 Nov
ایک عابد نے *خدا کی زیارت* کیلئے 40دن کا چلہ کھینچا۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اس کا سارا وقت آہ و زاری اور رازونیاز میں گذرتاتھا
36ویں رات اسکےدل میں اچانک زور دار داعیہ پیدا ہوا کہ چلہ چھوڑ،تانبےکی مارکیٹ پہنچ۔
عابد بازار کھلنے سے بھی پہلے تانبہ مارکیٹ پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں ادھر سے ادھر گھومنے لگا وہ کہتا ہے ۔اس نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھا رہی تھی ،"
اسے وہ بیچنا چاہتی تھی.. وہ جس تانبہ ساز کو اپنی دیگچی دکھاتی
وہ اسے تول کر کہتا: 4 ریال ملیں گے - وہ بڑھیا کہتی: 6 ریال میں بیچوں گی کوئی تانبہ ساز اسے چار ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا
آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا بوڑھی عورت نے کہا: میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور میں اسے 6 ریال
Read 8 tweets
28 Nov
*دوسروں کی ذلت پہ ہنسنا*

میں آفس میں آتے ہی ایک کپ چائے ضرور پیتا ہوں۔ اُس روز ابھی میں نے پہلا گھونٹ ہی بھرا تھا کہ اطلاع ملی: کوئی صاحب مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا: بھجوا دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد دروازہ کھلا اور شلوار قمیض پہنے‘ گریبان کے بٹن کھولے‘ گلے میں کافی سارا
ٹیلکم پائوڈر لگائے‘ ہاتھوں میں مختلف قسم کی مُندریاں اور کانوں میں رِنگ پہنے ہوئے ایک نیم کالے صاحب اندر داخل ہوئے۔ سلام لیا اور سامنے بیٹھ گئے۔ میں نے سوالیہ نظروں سے ان کی طرف دیکھا‘ وہ نہایت اطمینان سے بولے... ''میں بھی ایک مراثی ہوں‘‘۔ میں بوکھلا گیا... ''کک... کیا مطلب.؟؟؟‘‘
وہ تھوڑا قریب ہوئے اور بولے ''مولا خوش رکھے... میں کافی دنوں سے آپ سے ملنا چاہ رہا تھا... سنا ہے آپ بھی میری طرح... میرا مطلب ہے‘ آپ بھی لوگوں کو ہنساتے ہیں؟‘‘
میں نے جلدی سے کہا ''ہاں... لیکن میں مراثی نہیں ہوں...!!!‘‘
''اچھی بات ہے‘‘ وہ اطمینان سے بولے ''میں نے بھی کبھی کسی کو
Read 21 tweets
28 Nov
سوڈان کے ایک شخص نے ایک مضمون لکھا ہے۔
اس میں اس نے اپنے ساتھ پیش آنیوالے دو دلچسپ واقعات بیان کیے ہیں۔
پہلا واقعہ:
مجھے آیرلینڈ میں میڈیکل کا امتحان دینا تھا. امتحان فیس 309 ڈالر تھی۔ میرے پاس کھلی رقم (ریزگاری) نہیں تھی، اس لیے میں نے 310 ڈالر ادا کر دیے۔ اہم بات یہ کہ
میں امتحان میں بیٹھا، امتحان بھی دے دیا اور کچھ وقت گزرنے کے بعد سوڈان واپس آ گیا۔ ایک دن اچانک آئرلینڈ سے میرے پاس ایک خط آیا۔ اس خط میں لکھا تھا کہ "آپ نے امتحان کی فیس ادا کرتے وقت غلطی سے 309 کی جگہ 310 ڈالر جمع کر دیے تھے۔ ایک ڈالر کا چیک آپ کو بھیجا جارہا ہے، کیونکہ ہم
اپنے حق سے زیادہ نہیں لیتے"
حالانکہ یہ بات وہ بھی جانتے تھے کہ لفافے اور ٹکٹ پر ایک ڈالر سے زیادہ خرچ ہوئے ہوں گے!!
دوسرا واقعہ:
میں کالج اور اپنی رہائش کے درمیان جس راستے سے میں گزرتا تھا، اس راستے میں ایک عورت کی دوکان تھی جس سے میں 18 پینس میں کاکاو کا ایک ڈبہ خریدتا تھا۔
Read 8 tweets
26 Nov
باپ کی محبت کیا ہوتی ہے؟

چونکہ میں والد صاحب سے زیادہ قریب رہا ہوں اسلئے میرے لئے یہ سوال بہت معنی رکھتا ہے۔

جہاں تک بات ماں کی محبت کی ہے تو اس بابت تو تب سے لکھا جارہا ہے جب سے حضرت انسان نے لکھنا سیکھا تھا پر باپ ایک ایسی ذات ہے جس بات پر شاید باپ نے بھی
کبھی کھل کر نہیں لکھا اور بھلا لکھ بھی کیسے سکتا ہے کہ باپ کی محبت کا ہر رنگ نرالا اور مختلف ہے۔ ماں کی محبت تو بچے کی پیدائش سے اسکی آخری عمر تک ایک سی ہی رہتی ہے یعنی اپنے بچے کی ہر برائی کو پس پردہ ڈال کر اسے چاہتے رہنا۔

بچپن میں بچہ اگر مٹی کھائے تو ماں اس پر پردہ ڈالتی ہے
اور باپ سے بچاتی ہے، نوجوانی میں بچے کی پڑھائی کا نتیجہ آئے تو اس رپورٹ کارڈ کو باپ سے چھپاتی ہے اور اپنے بچے کو بچاتی ہے، جوانی میں بچے کا دیر سے گھر آنا باپ سے چھپاتی ہے اور اپنے بچے کو بچاتی ہے ٹھیک اسی طرح جیسے جیسے بچہ بڑا اور اسکے "جرائم " بڑھتے جاتے ہیں ویسے ویسے
Read 16 tweets
25 Nov
بدبودار معاشرہ
۔========
امریکہ کی ایک ریاست میں ایک ماں نے اپنے بچے کے خلاف مقدمہ کیا کہ میرے بیٹے نے گھر میں ایک کتا پالا ہوا ہے، روزانہ چار گھنٹے اس کے ساتھ گزارتا ہے۔ اسے نہلاتا ہے، اس کی ضروریات پوری کرتا ہے، اسے اپنے ساتھ ٹہلنے کے لئے بھی لے جاتا ہے، روزانہ سیر کرواتا ہے
اور کھلاتا پلاتا بھی خوب ہے اور میں بھی اسی گھر میں رہتی ہوں، لیکن میرا بیٹا میرے کمرے میں پانچ منٹ کے لئے بھی نہیں آتا۔ اس لئے عدالت کو چاہیئے کہ وہ میرے بیٹے کو روزانہ میرے کمرے میں ایک مرتبہ آنے کا پاپند کرے۔

جب ماں نے مقدمہ کیا تو بیٹے نے بھی مقدمے لڑنے کی تیاری کر لی۔
ماں بیٹے نے وکیل کر لیا۔ دونوں وکیل جج کے سامنے پیش ہوئے اور کاروائی مکمل کرنے کے بعد جج نے جو فیصلہ سنایا ملاحظہ کیجیئے ۔

"عدالت آپ کے بیٹے کو آپ کے کمرے میں 5 منٹ کے لئے بھی آنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ کیونکہ ملک کا قانون ہے جب اولاد 18 سال کی ہو جائے تو اسے حق حاصل ہوتا ہے کہ
Read 6 tweets
24 Nov
غریب کا ہاتھ پکڑو

ایک عابد نے *خدا کی زیارت* کے لیے 40 دن کا چلہ کھینچا ۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اس کا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا
36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی : شام 6 بجے،
تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اور خدا کی زیارت کرو*
عابد وقت مقررہ سے پہلے پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا وہ کہتا ہے ۔ "میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھارہی تھی"
اسے وہ بیچنا چاہتی تھی.. وہ جس تانبہ ساز کو اپنی دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا: 4 ریال ملیں گے - وہ بڑھیا کہتی: 6 ریال میں بیچوں گی کوئی تانبہ ساز اسے چار ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا
آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا
Read 9 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(