کسی بادشاہ نے اپنے وزیر سے پوچھا :
یہ میرے نوکر مجھ سے زیادہ کیسے خوش باش پھرتے ہیں ؟ جبکہ ان کے پاس کچھ نہیں اور میرے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے؟
وزیر نے کہا :
بادشاہ سلامت ، اپنے کسی خادم پر قانون نمبر ننانوے کا استعمال کر کے دیکھیئے
بادشاہ نے پوچھا :
اچھا ، یہ قانون نمبر
ننانوے کیا ہوتا ہے ؟
وزیر نے کہا :
بادشاہ سلامت ، ایک صراحی میں ننانوے درہم ڈال کر ، صراحی پر لکھیئے اس میں تمہارے لیئے سو درہم ہدیہ ہے ، رات کو کسی خادم کے گھر کے دروازے کے سامنے رکھ کر دروازہ کھٹکھٹا کر ادھر اُدھر چھپ جائیں
اور تماشہ دیکھ لیجیئے
بادشاہ نے یہ تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا اور جیسے وزیر نے سمجھایا تھا ، ویسے ہی کیا ، صراحی رکھنے کے بعد دروازہ کھٹکھٹایا اور چھپ کر تماشہ دیکھنا شروع کر دیا .
دستک سن کر اندر سے خادم نکلا، صراحی اٹھائی اور گھر چلا گیا . درہم گِنے تو ننانوے نکلے،
جبکہ صراحی پر لکھا سو درہم تھا . خادم نے سوچا : یقیناََ ایک درہم کہیں باہر گرا ہوگا . خادم اور اس کے سارے گھر والے باہر نکلے اوردرہم کی تلاش شروع کر دی
ان کی ساری رات اسی تلاش میں گزر گئی خادم کا غصہ اور بے چینی دیکھنے لائق تھی ۔ اس نے اپنے بیوی بچوں کو سخت سست بھی کہا
کیونکہ وہ درہم تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے.
کچھ رات صبر اور باقی کی رات بَک بَک اور جھَک جَھک میں گزری
دوسرے دن یہ ملازم محل میں کام کرنے کیلئے گیا تو اس کا مزاج مکدر ، آنکھوں سے جگراتے ، کام سے جھنجھلاہٹ ، شکل پر افسردگی عیاں تھی .
بادشاہ سمجھ چکا تھا کہ ننانوے کا قانون کیا ہوا کرتا ہے
لوگ ان 99 نعمتوں کو بھول جاتے ہیں جو الله تبارک و تعالیٰ نے انہیں عطا فرمائی ہوتی ہیں. اور ساری زندگی اس ایک نعمت کے حصول میں سر گرداں رہ کر گزار دیتے ہیں جو انہیں نہیں ملی ہوتی
اور وہ ایک نعمت بھی الله کی کسی حکمت کی وجہ سے رُکی ہوئی ہوتی ہے جسے عطا کر دینا الله کیلئے بڑا کام نہیں ہوا کرتا.

لوگ اپنی اسی ایک مفقود نعمت کیلئے سرگرداں رہ کر اپنے پاس موجود ننانوے نعمتوں کی لذتوں سے محروم مزاجوں کو مکدر کر کے جیتے ہیں .
حاصل ہو جانے والی ننانوے نعمتوں پر الله تبارک و تعالٰی کا احسان مانیئے اور ان سے مستفید ہو کر شکر گزار بندے بن کر رہیئے۔
#Copied

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Shahid Bashir

Shahid Bashir Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @LtColShahid

4 Dec
سو ہے یہ بھی آدمی

ھمارے آفس کے قریب ایک ناشتہ پوائنٹ ھے
اکثر وھاں ناشتہ کرنے جاتے ھیں.. کافی رش ھوتا ھے ناشتے والے کے پاس
میں نے کافی دفعہ مشاھدہ کیا کہ ایک شخص آتا ھے اور کھانا کھا کر بھیڑ کا فائدہ اُٹھا کر چُپکے سے پیسے دئیے بغیر ھی نکل جاتا ھے جھانسہ دے کر
👇👇
ایک دن جب وہ کھانا کھا رھا تھا تو میں نے چُپکے سے ناشتہ پوائنٹ کے مالک کو بتا دیا کہ وہ والا بھائی ناشتہ کر کے بغیر بِل دئیے رش کا فائدہ اُٹھا کر نکل جاتا ھے آج یہ جانے نہ پائے. اس کو رنگے ھاتھوں پکڑنا ھے آج
میری بات سُن کر ناشتے والا مالک مُسکرانے لگ گیا
👇👇
اور کہنے لگا کہ اسے نکلنے دو. کُچھ نہیں کہنا اس کو بعد میں بات کرتے ھیں
حسبِ معمول وہ بھائی ناشتہ کرنے کے بعد ادھر اُدھر دیکھتا ھوا جھانسہ دے کر چُپکے سے نکل گیا.
میں نے ناشتے والے مالک سے پُوچھا کہ اب بتاؤ اُسے کیوں جانے دیا.. کیوں اُس کی اس حرکت کو نظر انداز کیا؟
👇👇
Read 7 tweets
3 Dec
#Sialkot
مجھے نہیں معلوم کہ بنانا ریاست اور کسے کہتے ہیں۔ البتہ یہ یقین ہے کہ یہ انسانی معاشرہ نہیں ہے۔
کبھی کبھی تو لگتا ہے یہ ملک آٹھ لاکھ اکیاسی ہزار نو سو تیرہ مربع کلومیٹر وسیع دماغی امراض کا ہسپتال یا پاگل خانہ ہے
👇👇
جس کے مرکزی چوک کے دائیں جانب غیر سیاسی ادارے، بائیں جانب سیاسی ادارے، اوپر کھلا آسمان اور پاوں تلے پتھریلی زمین
اس دماغی امراض کے ہسپتال کے مرکزی دروازے پر ایک اندھا مجسمہ ہاتھ میں ترازو لئے کھڑا ہے
👇👇
چاردیواری پر جا بجا خفیہ و ظاہر جملہ انسانی بیماریوں بشمول مخصوص زنانہ اور روائیتی مردانہ بیماریوں و کمزوریوں کے اشتہارات ہیں۔ بیچ بیچ میں کہیں کہیں کسی گزرے ہوئے کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے "تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد " اور کہیں "اسلامی جمہوریہ پاکستان"
👇👇
Read 8 tweets
24 Nov
پروپیگنڈہ کیا ہوتا ہے؟

ہم جانتے ہیں ابھیندن نے ایف سولہ نہیں گرایا،وہ جانتے ہیں ابھینندن نے ایف سولہ نہیں گرایا،انڈیا،امریکہ جانتا ہے ابھینندن نے ایف سولہ نہیں گرایا،ابھینندن جانتا ہے ابھینندن نے ایف سولہ نہیں گرایا
👇👇
وہ ایف سولہ جو نہیں گرایا گیا ابھینندن کو اس کے لئے بھارتی تیسرا بڑا ملٹری ایوارڈ ویر چکر دیا گیا۔

چکر کیا ہے ؟

مختصر شبدوں میں اس کو میڈیا وار اور پروپیگنڈہ کہتے ہیں،پورا انڈین میڈیا اس کے پیچھے کھڑا ہے۔

نہیں سمجھے؟
👇👇
ہم جانتے ہیں نواز شریف نا اہل ہے وہ جانتے ہیں نواز شریف نا اہل ہے نواز شریف جانتا ہے نواز شریف نا اہل ہے۔

وہ نواز شریف جس سے تین بار ملک نہیں چلایا جاسکا اس سے متعلق پھر بھی نعرہ ہے

ایک واری فیر شیر
👇👇
Read 4 tweets
24 Nov
Future be like
Absolutely Brilliant!!!

Ordering a Pizza in 2022

CALLER: Is this Pizza Hut?
GOOGLE: No sir, it's Google Pizza
CALLER: I must have dialed a wrong number, sorry
GOOGLE: No sir, Google bought Pizza Hut last month
CALLER: OKAY. I would like to order a pizza
⏬⏬
GOOGLE: Do you want your usual, sir?
CALLER: My usual? You know me?
GOOGLE: According to our caller ID data sheet, the last 12 times you ordered extra-large pizza with cheese, sausage, pepperoni, mushrooms and meatballs on a thick crust
CALLER: Super! That’s what I’ll have
⏬⏬
GOOGLE: May I suggest that this time you order a pizza with ricotta, arugula, sun-dried tomatoes and olives on a whole wheat gluten-free thin crust?
CALLER: Que? I don't want a vegetarian pizza!
GOOGLE: Your cholesterol is not good, sir.
CALLER: HTH do you know that?
⏬⏬
Read 8 tweets
22 Nov
نوکر شاہی
ایک دن خواجہ شاہد حسین،جو سب ذیلی محکموں کے سب سے بڑے افسر تھے یعنی سیکرٹری وزارتِ سیاحت و ثقافت،اسلام آباد سے ان کا فون آیا۔کہنے لگے۔یار عکسی مائی جنداں کی حویلی کی چھت ٹپک رہی ہے۔ پانی سم کر رنجیت سنگھ کے دربار کی اہم ترین پینٹنگ کو خراب کر رہا ہے۔
⬇️⬇️
یہ بہت ہی قیمتی اثاثہ ہے۔اس کی قیمت کئی لاکھ پونڈ ہے۔اس کا ستیاناس ہو جائے گا۔یار تم وہاں ہو فورا اس پینٹنگ کو بچانے کاانتظآم کرو
میں نے اسی وقت ڈایئرکیٹر نارتھ جس کا دفتر عین سامنے تھا فون کیا اور درخواست کی کہ مجھے ایک سیڑھی فراہم کی جائے تاکہ میں حویلی کی چھت پر جا سکوں
⬇️⬇️
۔ڈائریکٹر صاحب نے سب سن کر کہا۔جی ہاں جی ہاں ضرور،لیکن آپ یہ درخواست فائل پر لکھ کر بھیجیں
میں نے فوری حکم کی تعمیل کی۔ایک درخواست لکھی اس کو فائل میں لگایااور خاص طریقے سے ٹیگ میں پرویااور بڑے صاحب کے دفتر بھجوا دی جو رتبہ میں مجھ سے چھوٹے تھے۔ہفتہ گزر گیا ،کوئی جواب نہ آیا
⬇️⬇️
Read 11 tweets
22 Nov
معصومیت بھرے پرانے دور میں الماریوں میں اخبارات بھی انگریزی کے بچھائے جاتے تھے کہ ان میں مقدس کتابوں کے حوالے نہیں ہوتے۔
چھوٹی سے چھوٹی کوتاہی پر بھی کوئی نہ کوئی سنا سنایا خوف آڑے آجاتا تھا۔
زمین پر نمک یا مرچیں گر جاتی تھیں تو ہوش و حواس اڑ جاتے تھے
⬇️⬇️
کہ قیامت والے دن آنکھوں سے اُٹھانی پڑیں گی۔
گداگروں کو پورا محلہ جانتا تھا اور گھروں میں ان کے لیے خصوصی طور پر کھلے پیسے رکھے جاتے تھے۔
محلے کا ڈاکٹر ایک ہی سرنج سے ایک دن میں پچاس مریضوں کو ٹیکے لگاتا تھا، لیکن مجال ہے کسی کو کوئی انفیکشن ہو جائے۔
⬇️⬇️
یرقان یا شدید سردرد کی صورت میں مولوی صاحب ماتھے پر ہاتھ رکھ کر دم کردیا کرتے تھے اور بندے بھلے چنگے ہوجاتے تھے
گھروں میں خط آتے تھے جو لوگ پڑھنا نہیں جانتے تھے وہ ڈاکئے سے خط پڑھواتے تھے ۔ ڈاکیا تو گویا گھر کا ایک فرد شمار ہوتا تھا ‘ خط لکھ بھی دیتا تھا‘ پڑھ بھی دیتا تھا
⬇️⬇️
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(