گولڈن بوائے

ہالینڈ میں دنیا کا سب سے مہنگا برگرسامنے آیا ہے جسے ’گولڈن بوائے‘ کا نام دیا گیا ہے
قیمت 6000 امریکی ڈالر ہے
ہالینڈ کے شہر وورتھوئزن میں واقع ’ڈی ڈالٹنس‘ ریستوران نے بڑے کیکڑے (کنگ کریب)، وائٹ ٹرفل اور دیگر اجزا سے برگر بنایا ہے
ریستوران کے مالک

1👇
رابرٹ جان ڈی وین ایک روز انٹرنیٹ پر دنیا کے بڑے برگر کو ڈھونڈ رہے تھے کہ انکی نظر اوریگون کی برگر دکان پرپڑی جس کی قیمت 5000 ڈالر اور وزن 352 کلوگرام تھا
یہ ریکارڈ 2011 میں قائم کیا گیا تھا اب وہ اس سے بھی قیمتی برگر بنانے کا ارادہ کرچکے تھے
لیکن وہ ایک ایسا چھوٹا مگر مہنگا

2👇
ترین برگربنانا چاہتے تھے کہ اسے عام انسان کھاسکے
گولڈن بوائے نامی اس برگرمیں مہنگے ترین اجزا شامل کئے ہیں
1۔یہ سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے
2۔گوشت جاپان سے آیا ہے جو مہنگا ترین گوشت بھی ہے
3۔ دنیا کی سب سے مہنگی اور بہترین اسکاٹش شیمپین میں ڈبوکر سکھایا گیا ہے

3👇
4۔ اس پر زعفران بھی ڈالے گئے ہیں
5۔بطخ کے انڈوں سے تیارکردہ مایونیز ڈالی جاتی ہے

سب سے پہلے تین افراد نے یہ مہنگا ترین برگر کھایا اور وہ خیراتی کام میں مدد کرنا چاہتے تھے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اس مہنگے ترین برگر سے ہونے وآلی آمدنی غریب ممالک میں پانی کے منصوبوں

4👇
کو عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا
اگر آپ بھی یہ برگر کھانا چاہتے ہیں تو کم از کم دو ہفتے قبل گولڈن بوائے کا آرڈر دینا ہو گا

نوٹ: یہ تھریڈ بین الاقومی میڈیا میں شاۂع ہونے والی خبروں کی بنیاد پر لکھا گیا ہے۔ [ڈاکٹر اطہر]

5✍️

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Ather Hameed

Ather Hameed Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ather_hameed

21 Dec
سریا خریدتے وقت

1۔جِس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نِکلی ہوں گی وہ سریا کچرے سے بنا ہُوا ہے وہ مت خریدیں

2۔ سریے کی ہر لینتھ کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں
60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے کہیں آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا

1👇
جارہا ہو

3، پاکِستان میں 3 سُوتر سے 8 سُوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے عام گھروں میں3اور4 ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے
3 اور4 سُوترکا سریا چھت، سیڑھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں 6 سُوتر کا سریا اِستعمال ہوتا ہے


4سُوتر کی40 فُٹ لینتھ کا

2👇
وزن 12.10 کلو ہوتا ہے
پانچ سُوتر کی 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.9 کلو
چھے سُوتر کی 40 فٹ لینتھ کا وزن 27.22 کلو
سات سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 37.05 کلو
آٹھ سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 48.39 کلو ہوتا ہے

5۔ جب بھی سریہ خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکے لینتھ گِنیں مثال کے

3👇
Read 5 tweets
20 Dec
عاطف مرزا کی تحریر سے ایک انتخاب

شکار کرنا آسان کام نہیں ہے
شیر خوراک کے لیےاپنے شکار پر حملہ کرتا ہےمگراس کی ناکامی کا تناسب 80 فیصد ہے یعنی اس کےسو حملوں میں سے 80 حملے ناکام رہتے ہیں
چیتا اپنی خوارک کے لیے 100 دفعہ حملہ کرے تو ان میں سے 50 بار وہ ناکام لوٹتاہے

1👇
چیتا اگر انسانوں میں رہتا ہو تو ہم اسے طعنے دے دے کر اس کی زندگی عذاب بنا دیں کہ بہت افسوس ہے تم پر
تم فلاں ہرن نہیں پکڑ سکے، فلاں خرگوش بھی تم کو چکما دے گیا
ایک اکیلا شیر جو دن کی روشنی میں شکار کے لیے نکلتا ہے اس کی ناکامی کا تنا سب80 فیصد ہے اس کے سو میں سے اسی حملے

2👇
ناکام رہتے ہیں
یہ میں اور آپ ہیں جن کو ناکامیاں خوف زدہ کر دیتی ہیں اور وہ اپنے ارادے ترک کر دیتے ہیں
نیچر کا یہ نظام ہمیں بتا رہا ہے کہ ناکامیوں سے مت گھبرائیں، کوشش ترک نہ کریں۔ ایک اندازے کے مطابق 75فیصد نئے بزنس ناکام ہو جاتے ہیں
یاد رکھیں کامیابی تن آسان لوگوں کے لیے

3👇
Read 4 tweets
20 Dec
آج 20 دسمبر نامور شاعر نعت گو مظفر وارثی کا ولادت ہے
20 دسمبر 1933 - 28 جنوری 2011
پیدائشی نام محمد مظفر الدین احمد صدیقی ہے
وہ میرٹھ (یو۔ پی) میں صوفی شرف الدین احمدچشتی قادری سہروردی کے ہاں پیدا ہوئے

فلم ہمراہی کے لیے مظفر وارثی کے سات گیت جو مسعود رانا نے گائے

1👇
ایک جو مجھے بہت پسند ہے، آپ کے لیے بھی

کرم کی اک نظر ہم پر خدا را یا رسول اللہ
تمہیں ہو بے سہاروں کا سہارا یا رسول اللہ

غریبوں کے ہیں داتا بے کسوں کے آپ والی ہیں
محبت آپ کی دل میں ہے لیکن ہاتھ خالی ہے
اِدھر بھی اپنی رحمت کا اِشارہ یا رسول اللہ

2👇
پکارا ہے مدد کو یا نبی ہم غم کےماروں نے
تمہارے در پے جا کے بھیک مانگی بادشاہوں نے
ہمیں بھی آسرا ہے بس تمہارا یا رسول اللہ

بنے بگڑی ہماری ہم بھی ہیں قسمت کے ماروں میں
تمہیں امت ہے پیاری اور تم اللہ کے پیاروں میں
بچا لو ٹوٹنے سے دل ہمارا یا رسول اللہ

3👇
Read 4 tweets
14 Dec
تاریخ ساز جاسوسی

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی للہ عنہ نے 7 افراد لشکرِفارس کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کیلئے بھیجے اور حکم دیا کہ اگر ممکن ہو سکے تو اس لشکر کے ایک آدمی کو گرفتار کر کے لے آئیں
یہ ساتوں آدمی نکلے ہی تھے تو دشمن کے لشکر کو سامنے پایا
گمان یہ تھا کہ لشکر ابھی

1👇
دور ہے
آپس میں مشورہ کر کے واپس پلٹنے کا فیصلہ کیا، مگر ان میں سے ایک آدمی نے امیر لشکر کی جانب سے ذمہ لگائی گئی مہم کو سرانجام دئیے بغیر واپس لوٹنے سے انکار کر دیا
یہ چھ افراد مسلمانوں کے لشکر کی جانب واپس لوٹ آئے
جبکہ ہمارا یہ بطل اپنی مہم کی ادائیگی کیلئے فارسیوں کے لشکر

2👇
کی جانب تنہا بڑھتا چلا گیا
لشکر کے گرد ایک چکر لگایا اور پانی کے نالوں میں سے گزرتا ہوا لشکر کے ہر اول دستوں تک جا پہنچا
وہاں سے لشکر کے قلب سے گذرتا ہوا ایک خیمے کے سامنے جا پہنچا
اس نے جان لیا کہ یہ دشمن کے سپہ سالار کا خیمہ ہے
رات گہری ہو گئی، تو وہ خیمہ کی جانب گیا اور

3👇
Read 6 tweets
14 Dec
سچی کہانی

ڈاکٹر سیدہ رفعت سلطانہ ایک پڑھے لکھے کھاتے پیتے گھرانے سے تھیں۔ لندن اور جرمنی میں ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی پاکستان میں آ کے ڈاکٹر کی خدمت کے فرائض انجام دئیے
محبت ہوۂی تو ڈاکٹر صاحب سے شادی کر لی

ڈاکٹر صاحب نے وقت گزرنے کے بعد ایک اور شادی کر لی اور

1👇 Image
اور مرحومہ ڈاکٹر سیدہ رفعت سلطانہ کی ساری جائیداد اپنے نام کر لی
رفعت بی بی کو کسی چیز کی کمی تو نھیں تھی سوائے محبت کے.
مگر ڈاکٹر صاحب سے انہیں وہ محبت بھی نہ ملی
ڈاکٹر صاحب اپنی دوسری بیوی کو لے کے یورپ میں شفٹ ھو گئے
رفعت سلطانہ کی حالت غیر ہو رہی تھی
پھر ایک دن فون پہ

2👇
رابطہ ہوا یا خط موصول ہوا۔خدا بہتر جانتا، مگر ڈاکٹر سیدہ رفعت سلطانہ کو طلاق مل گئی اور انہیں ایک جملہ کہا گیا کہ میں تمہیں اتنا کنگال کر آیا ہوں کہ اب تم ایک روپے کو بھی ترسو گی
پھر راولپنڈی سے 30 کلومیٹر دور ایک خوبصورت شہر واہ کینٹ میں رفعت سلطانہ کو بھیک مانگتے دیکھا

3👇
Read 5 tweets
5 Dec
"یا اللہ اس ہوٹل پر رش لگا دے " 🙏

ھماری فیکٹری کے قریب ایک ناشتہ پوائنٹ ھے
اکثر وھاں ناشتہ کرنے جاتے ھیں کافی رش ھوتا ھے ناشتے والے کے پاس۔
میں نے کافی دفعہ مشاھدہ کیا کہ ایک شخص آتا ھے اور کھانا کھا کر بھیڑ کا فائدہ اُٹھا کر چُپکے سے پیسے دئیے بغیر ھی نکل جاتا ھے

1👇
ایک دن جب وہ کھانا کھا رھا تھا تو میں نے چُپکے سے ناشتہ پوائنٹ کے مالک کو بتا دیا کہ وہ والا بھائی ناشتہ کر کے بغیر بِل دئیے رش کا فائدہ اُٹھا کر نکل جاتا ھے
بات سُن کر ناشتے والا مالک مُسکرانے لگ گیا اور کہنے لگا کہ اسے نکلنے دو۔کُچھ نہیں کہنا اس کو۔
بعد میں بات کرتے ھیں

2👇
حسبِ معمول وہ بھائی ناشتہ کرنے کے بعد ادھر اُدھر دیکھتا ھوا چُپکے سے نکل گیا
میں نے مالک سے پُوچھا کہ اب بتاؤ اُسے کیوں جانے دیا ؟
کہنے لگا کہ اکیلے تُم نہیں بہت سے بندوں نے اس کو نوٹ کیا اور مجھے بتایا
نہ بھی کوئی بتاتا تو مجھے خُود بھی پتہ ھے اس کی اس حرکت کا۔
کہنے لگا

3👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(