" آلودگی/ pollution "
آلودگی ،فارسی لفظ "آلودہ" سے نکلا ہے جس کے معنی " گندہ" ہیں
آلودگی کے بارے میں آپ بچپن سے پڑھتے چلے آ رہے ہیں کہ آلودگی کیسے ماحول کو گندہ کرتی ہے اور ہمارا جینا دوبھر کر دیتی ہے
آلودگی کی چار بڑی قسمیں ہیں جن پر ہم آج باری باری اندھیرا ڈالیں گے کہ یہ 🔻
روشنی ڈالنے سے اور نمایاں ہو جاتی ہے
آلودگی کی قسمیں یہ ہیں :
1: سیاسی آلودگی
2: انتہا پسندی کی آلودگی
3: تجارتی آلودگی
4: جہالت کی آلودگی
اس کے علاؤہ بھی آلودگی کی بے شمار چھوٹی چھوٹی قسمیں ہیں مگر سب سے بڑی اور خوفناک قسمیں یہی ہیں
سب سے پہلے ہم سیاسی آلودگی پہ بات کرتے ہیں🔻
سیاسی آلودگی :
یہ آلودگی پاکستان میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے
ہر سال مختلف سیاسی جماعتوں سے بہت سا سیاسی کچرا برآمد ہوتا ہے اور دوسری سیاسی جماعتوں میں گھس جاتا ہے
اس سیاسی کچرے نے قیام پاکستان سے اب تک ماحول کو سخت آلودہ کر رکھا ہے، سیاسی آلودگی کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر گندہ 🔻
ہو چکا ہے اور اقوام عالم میں اپنا وقار کھو چکا ہے
سیاسی آلودگی فضا کو اس قدر کثیف بنا چکی ہے کہ لوگ اپنے بنیادی حقوق تک تلاش نہیں کر پا رہے
نہ ہی ملک آگے بڑھ رہا ہے
اس آلودگی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے
سیاسی آلودہ چہرے ہمیشہ اپنا مفاد دیکھتے ہیں
اور ہر وہ کام کرتے ہیں 🔻
جس سے ملک پیچھے اور یہ آگے نکل جاتے ہیں
کئی بار آپریشنز کلین اپ کئے گئے مگر یہ آلودگی پھر جمع ہو جاتی ہے
پاکستان کی ترقی میں سیاسی آلودگی کی ایک بڑی رکاوٹ ہے جس سے جان چھڑانا لازم ہے
انتہا پسندی کی آلودگی:
سیاسی آلودگی کے بعد یہ آلودگی سب سے زیادہ خطرناک ہے
یہ آلودگی زیادہ تر🔻
مذہبی جماعتوں میں پائی جاتی ہے
مگر کچھ علاقائی و لسانی جماعتیں بھی اس سے آلودہ ہیں
حتی کہ کچھ لبرل اور بظاہر روشن خیال بھی یہ آلودگی پیدا کرتے ہیں
اس آلودگی نے نہ صرف یہ کہ اسلام جیسے خوبصورت مذہب کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ ہمارے باہمی بھائی چارے اور تعلقات کو بھی کھا رہی ہے 🔻
دکھ یہ ہے کہ اس آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
یہ آلودگی زیادہ تر مدارس پیدا کرتے ہیں
مگر کچھ یونیورسٹیاں بھی یہ آلودگی پھیلا رہی ہیں
سیاسی جماعتوں کے کچھ ونگز بھی اس آلودگی کو پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں کچھ بڑی مذہبی و سیاسی شخصیات تو کام ہی صرف یہ آلودگی پھیلانے کا 🔻
کرتی ہیں۔ آج کل کچھ لفافے یعنی صحافتی طوائفیں بھی اس میں ملوث نظر آ رہی ہیں
پریشانی والی بات یہ ہے کہ یہ آلودگی مساجد سے بھی برآمد ہو رہی ہے
ریاست کو جلد از جلد اس آلودگی کو اس ملک سے صاف کرنا ہو گا
تجارتی آلودگی :
یہ آلودگی کی تیسری بڑی قسم ہے
کچھ بڑے تاجران اور ملز مالکان مل🔻
کر تجارتی آلودگی پیدا کرتے ہیں
یہ ضروری اشیا کو ذخیرہ کرتے ہیں
مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں اور پھر من چاہے ریٹس پر بیچتے ہیں
یہ خوف خدا سے عاری ہوتے ہیں
اور ہر وقت اس تاڑ میں رہتے ہیں کہ کون سی چیز ذخیرہ کر کے لمبی دیہاڑی لگائی جا سکتی ہے
ان کے ساتھ کچھ آلودہ سیاستدان اور 🔻
آلودہ افسران بھی ملے ہوتے ہیں
اور یہ ملی بھگت سے تجارتی آلودگی پھیلاتے ہیں
اس آلودگی سے عام مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوتا ہے اور ان کیلئے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے
مگر متوسط طبقہ کی دھڑکنیں بھی تیز ہو جاتی ہیں
ان کیخلاف ریاست اگر کبھی کاروائی کرنا چاہے تو یہ اپنی آلودگی لے کر 🔻
سڑکوں پہ ا جاتے ہیں
ریاست پر فرض ہے کہ اپنے شہریوں کی بہتری کیلئے اس آلودگی کا خاتمہ کرے
جہالت کی آلودگی:
جہالت کی آلودگی دراصل سب آلودگیوں کی ماں ہے
جہالت سے آلودہ لوگ درج بالا ہر قسم کی آلودگی کا آسانی سے شکار بن جاتے ہیں ۔ انہیں سیاسی گدھ بھی خوش نما نعروں اور سہانے سپنے 🔻
دکھا کر نوچتے ہیں تو انہیں مذہبی گدھ بھی جذباتی نعروں کے ذریعے بے وقوف بناتے ہیں
یہ جہالت سے آلودہ لوگ زندگی بھر جانوروں کی طرح جیتے ہیں اور انہیں استعمال کرنے والے بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں اور محلوں میں رہتے ہیں
یہ جہالت کی آلودگی اتنی بری ہے کہ آدمی کو کبھی بڑا آدمی نہیں 🔻
بننے دیتی ، اس کی سوچ چھوٹی رکھتی ہے اور وہ کبھی اس شخصیت کی پوجا کرتا ہے تو کبھی دوسری شخصیت کی پرستش کرتا پایا جاتا ہے
یہ جہالت بھی خود کو مذہبی شو کرنے والے طبقے میں زیادہ پائی جاتی ہے
دوسرے نمبر پہ سیاسی طبقہ ہے
یہ آلودگی انسان کی شخصیت مسخ کر کے رکھ دیتی ہے
ریاست نے اس 🔻
آلودگی سے بچنے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کر رکھے ہیں
مگر جہالت کی فیکٹریاں کہیں زیادہ ہیں
جو اس کی پیداوار کم نہیں ہونے دیتیں
آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل دینا ہے تو اس آلودگی کو بھی ختم کرنا ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کے علاؤہ بیڈ گورننس کی آلودگی ،رشوت کی آلودگی، فتویٰ بازی کی 🔻
آلودگی، قبیح رسم و رواج کی آلودگی ، فرقہ پرستی کی آلودگی اور شخصیت پرستی کی آلودگی اس ملک کی بڑی پراڈکٹس ہیں
جنہوں نے مل ملا کر پاکستان کو برباد کر رکھا ہے
ان آلودگیوں سے چھٹکارا پانا صرف ریاست کا نہیں ہمارا بھی فرض ہے
ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں بددعائیں دیں گی !!
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

31 Dec
نماز کی امامت کیلئے پابند صوم و صلوٰۃ اور قرآن کی کچھ سورتیں و نماز کے کچھ ضروری مسائل معلوم ہونا کافی ہے
نکاح پڑھانے کیلئے ایجاب و قبول اور گواہان شرط ہیں
جنازہ کوئی بھی بالغ مسلمان پڑھا سکتا ہے، اور یہ سب محض ایک ہفتے میں اچھی طرح یاد کیا اور سمجھا جا سکتا ہے، ہماری مگر 🔻
نااہلی اور بدقسمتی ہے
کہ بیس سال لگا کر ماسٹرز کر لیں گے مگر بیس دن لگا کر دینی فرائض و واجبات کی ادائیگی کا طریقہ نہیں سیکھیں گے
اس کا نقصان یہ ہوا کہ الگ سے ایک مذہبی طبقہ وجود میں آ گیا
جس کا کہ اسلام میں کوئی تصور کیا گمان تک بھی موجود نہیں ہے
ہم نے ہندوؤں اور عیسائیوں 🔻
سے متاثر ہو کر پادری اور پجاری کی طرح پیشہ ور مولوی بھرتی کر لئے
کوئی خوشی ہو غمی ہو
مولوی کو بلاؤ !
ارے کیوں بھائی ؟
آپ خود مسلمان نہیں ہیں کیا ؟
اگر ہیں تو اپنے دینی فرائض کی ادائیگی کے لئے کسی باہر کے شخص کو کیوں بلا رہے ہو ؟
اس قابل کیوں نہیں ہو کہ اپنے بچے کے کان میں 🔻
Read 9 tweets
31 Dec
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اعلان نبوت سے آخری سانس تک اسلام کی خدمت کرتے رہے
ان کی تین نسلیں صحابی تھیں
اور قرآن میں ان کی شان میں گیارہ آیات نازل ہوئیں
صحابہ کے مجموعی فضائل جو قرآن میں بیان ہوئے ان کو سب حاصل تھے
نبی کریم ﷺ کی اطاعت کیسے کی جائے
اس کیلئے سیدنا ابوبکر 🔻
صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی بہترین مثال ہے
مگر ہمارے ہاں ملا لوگ بے حس ہو چکے
ہر چیز کو دھندہ اور تجارت بنا چکے
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا دن بھی فرقہ پرستی اور نمائش کیلئے منایا جاتا ہے
جی ہاں جب یزید بن معاویہ کو امیر المومنین کہنے والے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ کا 🔻
دن منائیں گے تو کیا سمجھا جائے ؟؟
جب ایک بڑی جماعت معاویہ بن ابو سفیان کا تو عرس منائے
اور نبی کریم ﷺ کے یار اور وفادار دوست کا صرف دن منائے
تو کیا سمجھا جائے ؟؟
مجھ پہ الزام آتا ہے
کہ میں فرقہ پرستی پہ لکھتا ہوں
ارے بھائیو !
یہ ہماری منافقت ہے
جس پہ بات کرتا ہوں
سیدنا ابوبکر 🔻
Read 4 tweets
29 Dec
ٹویٹر پہ طویل تحریریں یعنی تھریڈز لکھنے والے بہت تھوڑے لوگ ہیں
خصوصاً اردو زبان پہ تو بہت کم لوگوں کو عبور حاصل ہے
اب جو دو چار خود سے لکھتے ہیں
وہ یقیناً تحقیق و تدوین کے بعد اپنی علمی صلاحیت و قابلیت کے مطابق لکھتے ہیں
اور ان تحریروں پر تنقید صرف وہی کر سکتے ہیں جو لکھنے 🔻
والے سے زیادہ علمی استعداد رکھتے ہوں
کہ جس کی مدد سے وہ تحریر کی خوبیاں و خامیاں الگ کر سکیں
اور فنی و حوالہ جاتی نقائص کی نشاندھی کر سکیں
یہ ایک درست اور مثبت اپروچ ہے
جو ذوق مطالعہ اور قوت مشاہدہ کی عکاس ہے
ایسے لوگ مگر لکھنے والوں سے بھی کم ہوتے ہیں
کچھ لوگ ایسے ہیں جو 🔻
تحریر پڑھنے کے بعد اس کے کسی حصے کو اچھی طرح سمجھنے کیلئے سوال اٹھاتے ہیں
یہ بھی مثبت رویہ ہوتا ہے
اور اس سے وہ اپنی تسلی کر لیتے ہیں
کچھ لوگ مگر تحریر کو اپنے فرقے، پارٹی یا نظریے کی عینک سے پڑھتے ہیں اور جو ان کے مطابق نہ ہو
اسے رد کر دیتے ہیں
یا اس پہ فضول نکتہ چینی کرتے ہیں🔻
Read 6 tweets
28 Dec
"حلال و حرام "
یہ انتہائی اہم تھریڈ ہے
پوری توجہ سے پڑھیں
اگر آپ اسے کماحقہ سمجھ پائیں تو میں امید کرتا ہوں آپ اس سے بہت فائدہ حاصل کر سکیں گے
حلال حرام کیا ہے ؟
اس کا فلسفہ کیا ہے ؟
کچھ چیزوں کو حلال اور کچھ کو حرام کیوں قرار دیا ؟
یہ بنیادی سوالات ہیں جو اس حوالے سے پیدا ہوتے🔻
ہیں۔ میں نے دس سے زیادہ معتبر علما اور سکالرز سے حلال حرام کا فلسفہ پوچھا مگر مجھے کوئی شافی جواب نہ دے پایا
چھوٹے موٹے مولویوں سے تو خیر آپ گمان بھی نہیں کر سکتے
کہ وہ اس قسم کا کوئی علم رکھتے ہوں گے، زندگی کے بدلتے رجحانات اور تقاضوں کے ساتھ ہمیں اس کی مسلسل ضرورت پڑتی رہتی 🔻
ہے کہ نئی آنے والی چیزوں میں سے کون سی حلال ہیں اور کون سی حرام ہیں ؟
اس معاملے میں اصل کام تو علما کا ہے کہ وہ ہماری رہنمائی کریں
مگر ہمارے علما اگر کبھی فرقہ پرستی کے فروغ سے فارغ ہوئے تو اس طرف بھی ضرور توجہ دیں گے
اور یہاں یہ بھی سمجھ لیں کہ ہمارے علما کے حرام حلال وقت 🔻
Read 21 tweets
28 Dec
نبی کریم ﷺ کے دور سے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور بالکل مختلف تھا
سینکڑوں نئی چیزیں وجود میں آ چکی تھیں، درجنوں نئے محکمے بن چکے تھے
ایڈمنسٹریشن کا ایک منظم ڈھانچہ ترتیب پا چکا تھا
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا دور معاشی اصلاحات کا دور تھا
ریاست ایک بڑی معیشت بن کر 🔻
ابھری اور مولا علی علیہ السلام کے دور تک ایک مکمل اور آئیڈیل فلاحی ریاست کا قیام مکمل ہو چکا تھا
بغاوتوں اور سازشوں کے باوجود یہ انسانی تاریخ کا سب سے بہترین دور تھا جس میں عوام کو کہیں کوئی مسائل درپیش نہ تھے
اور نہ ہی کوئی بھوکا سوتا تھا
اگلے سات سو سال تک مسلمان علم و تحقیق 🔻
و جدت سے جڑے رہے
اور دنیا پہ حکومت کرتے رہے
مسلمانوں کو سب سے مہذب اور روشن خیال قوم سمجھا جاتا تھا
جو کہ حقیقت تھی
مگر پھر طالبان ٹائپ ملا آ گئے
اور شریعت کی آڑ میں ایسے احکامات نافذ کرنے لگے
جنہوں نے مسلم تہذیب کو یا تو جمود کا شکار کر دیا
یا اور پیچھے دھکیل دیا
نبی کریم ﷺ 🔻
Read 6 tweets
27 Dec
" وقت کیا ہے ؟"
وقت اللہ کی تخلیق ہے
صدیاں،عشرے،سال،مہینے،دن، پہر،گھنٹے، منٹ اور سیکنڈ وقت کی پیمائش کے پیمانے ہیں اور یہ بھی اللہ کی تخلیق ہیں
اللہ نے قرآن میں دن اور رات کی تخلیق کا ذکر بار بار کیا
فجر،چاشت ،عصر اور رات کے وقت کی قسم بھی کھائی
اللہ سورہ یونس اور سورہ ہود 🔻
میں فرماتا ہے کہ ہم نے اس کائنات کو چھ دن میں تخلیق کیا
اور اس وقت ہمارا عرش پانی پر تھا
اس سے ظاہر ہوا کہ وقت کی تخلیق اس کائنات کی تخلیق سے بھی پہلے کی ہے
اور ایک اہم ترین نکتہ ذہن نشین کر لیں
کہ وقت ایک جگہ ہی کھڑا ہے
ہم وقت میں سے گزر رہے ہیں
چونک گئے ناں ؟
کوئی نئی بات 🔻
سننے کو ملے تو یہی لگتا ہے
جی ہاں وقت اپنی جگہ کھڑا ہے
ہم وقت گزار رہے ہیں یا وقت میں سے گزر رہے ہیں
اگر آپ چوتھی ڈائمینشن میں وقت میں سفر کے قابل ہو سکیں تو آپ ماضی میں وہاں تک جا سکتے ہیں کہ آدم علیہ السلام کی مٹی گوندھے جانے کا مشاہدہ کر سکیں
اور مستقبل میں اتنا آگے جا سکتے🔻
Read 20 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(