نماز کی امامت کیلئے پابند صوم و صلوٰۃ اور قرآن کی کچھ سورتیں و نماز کے کچھ ضروری مسائل معلوم ہونا کافی ہے
نکاح پڑھانے کیلئے ایجاب و قبول اور گواہان شرط ہیں
جنازہ کوئی بھی بالغ مسلمان پڑھا سکتا ہے، اور یہ سب محض ایک ہفتے میں اچھی طرح یاد کیا اور سمجھا جا سکتا ہے، ہماری مگر 🔻
نااہلی اور بدقسمتی ہے
کہ بیس سال لگا کر ماسٹرز کر لیں گے مگر بیس دن لگا کر دینی فرائض و واجبات کی ادائیگی کا طریقہ نہیں سیکھیں گے
اس کا نقصان یہ ہوا کہ الگ سے ایک مذہبی طبقہ وجود میں آ گیا
جس کا کہ اسلام میں کوئی تصور کیا گمان تک بھی موجود نہیں ہے
ہم نے ہندوؤں اور عیسائیوں 🔻
سے متاثر ہو کر پادری اور پجاری کی طرح پیشہ ور مولوی بھرتی کر لئے
کوئی خوشی ہو غمی ہو
مولوی کو بلاؤ !
ارے کیوں بھائی ؟
آپ خود مسلمان نہیں ہیں کیا ؟
اگر ہیں تو اپنے دینی فرائض کی ادائیگی کے لئے کسی باہر کے شخص کو کیوں بلا رہے ہو ؟
اس قابل کیوں نہیں ہو کہ اپنے بچے کے کان میں 🔻
اذان دے سکو ؟
پوری زندگی میں اذان بھی یاد نہیں کی ؟
شرم کا مقام ہے
ایک باپ یا گھر کا کوئی بزرگ اپنے بچوں کا نکاح بھی نہیں پڑھا سکتا تو کہاں زندگی ضائع کی ؟
ایک بیٹا اگر اپنے باپ کا جنازہ پڑھانے کے قابل نہیں ہے تو اس باپ کا جنازہ ہونا بھی نہیں چاہیے جس نے اپنے بیٹے کو اتنا 🔻
بھی دین نہ سکھایا ؟
افسوس ناک یہ ہے ک جہالت اس لیول تک آ پہنچی کہ اب اگر کسی مولوی پہ تنقید کریں تو وہ کہتے ہیں تمہارا جنازہ کون پڑھائے گا ؟
لاحول ولا قوہ آلا بااللہ
یعنی مسلمان اس حد تک معذور ہو گئے کہ اگر مولوی جنازے نہ پڑھائیں تو لوگوں کو مردے بغیر جنازوں کے دفنانے پڑیں گے؟🔻
کیا سوچ پنپ رہی ہے
یعنی اس چیز کو معاشرہ قبول کر چکا ہے کہ ہم صرف نام کے مسلمان ہیں
ہمیں مسلمانوں والا کوئی کام کرنا ہے نا ایک مسلمان کے فرائض جاننے ہیں اور نہ ہی دین سیکھنا ہے
اور پھر ہم نے رہائش بھی جنت الفردوس میں نبی کریم ﷺ کے ہمسائے میں رکھنی ہے
اور ستر حوریں تو دن رات 🔻
خواب میں آتی ہیں
اللہ کو کیا سمجھ رکھا ہے ؟
جب اس نے اپنے انبیا کیلئے اپنے اصول تبدیل نہیں کئے
تو ہمارے لئے کیوں کرے گا ؟
ہم ہیں کون ؟
یعنی ایسے مسلمان جو اپنے دین کی تربیت ہی نہیں لیتے ؟
جنہیں اپنے دین کے دو چار ضروری فرائض ہی ادا کرنا نہیں آتے ؟
کبھی قرآن پڑھتے ہیں نہ تاریخ 🔻
کا مطالعہ کرتے ہیں
اور امیدیں بہت لمبی باندھ رکھی ہیں ؟
میرا خیال ہے ہمارے دماغ چل چکے ہیں
اللہ کی رضا کیسے ملتی ہے
یہ قرآن میں واضح لکھا ہے
مگر ہم نے کبھی پڑھا ہی نہیں
دین پہ عمل کیسے کرتے ہیں
یہ ہمیں صحابہ کرام و اولیا کرام نے بتایا
انہوں نے دین سیکھا پھر خود پہ نافذ کیا
🔻
اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ دیندار ہیں
کیا صحابہ کرام اپنے دینی فرائض کیلئے مولوی بلاتے تھے ؟
اولیا کرام اپنے مریدین تک کو امامت و خطابت کے قابل کر دیتے تھے
آج کا مسلمان صرف زبانی کلامی مسلمان بن کر رہ گیا ہے
اللہ ہمارے حالوں پہ رحم کرے اور ہمیں حقیقی مسلمان بنائے - آمین

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

2 Jan
" تزکیہ نفس "
تزکیہ نفس کیا ہے ؟
کیوں ضروری ہے ؟
اللہ نے نفس کا تزکیہ کرنے والوں کو کیوں کامیاب قرار دیا ہے ؟
سورہ شمس میں اللہ فرماتا ہے:
"اور ہم نے نفس کو تخلیق کیا، پھر اس میں بدکاری اور پرہیز گاری ڈال دی، بیشک مراد کو وہی پہنچا جس نے نفس کو پاک کیا"
سورہ ملک میں اللہ 🔻
فرماتا ہے:
"اللہ نے زندگی اور موت کو اس لئے تخلیق کیا کہ تمہارے اعمال کی جانچ کر سکے"
اب ان دونوں آیات کی روشنی میں آپ سمجھ چکے ہیں کہ روح جو ازل سے ہے
وہ ایک شفاف شیشے کی مانند ہے
اللہ نے تمام روحیں ایک ہی وقت میں تخلیق فرمائیں اور پھر ان سے"الست بربکم" کا عہد لیا
اس کے بعد ان🔻
روحوں کو کائنات میں پھیلے مختلف جہانوں میں بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا
اس زمین پہ سب سے پہلے آدم کو تخلیق کر کے بھیجا گیا
اور آدم سے آگے نسل انسانی کی افزائش کا یونیورسل طریقہ رائج کر دیا
یہاں یہ یاد رہے کہ آدم علیہ السلام کی روح بھی پہلے سے موجود تھی
آدم علیہ السلام کو زمین پر 🔻
Read 23 tweets
31 Dec 21
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اعلان نبوت سے آخری سانس تک اسلام کی خدمت کرتے رہے
ان کی تین نسلیں صحابی تھیں
اور قرآن میں ان کی شان میں گیارہ آیات نازل ہوئیں
صحابہ کے مجموعی فضائل جو قرآن میں بیان ہوئے ان کو سب حاصل تھے
نبی کریم ﷺ کی اطاعت کیسے کی جائے
اس کیلئے سیدنا ابوبکر 🔻
صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی بہترین مثال ہے
مگر ہمارے ہاں ملا لوگ بے حس ہو چکے
ہر چیز کو دھندہ اور تجارت بنا چکے
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا دن بھی فرقہ پرستی اور نمائش کیلئے منایا جاتا ہے
جی ہاں جب یزید بن معاویہ کو امیر المومنین کہنے والے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ کا 🔻
دن منائیں گے تو کیا سمجھا جائے ؟؟
جب ایک بڑی جماعت معاویہ بن ابو سفیان کا تو عرس منائے
اور نبی کریم ﷺ کے یار اور وفادار دوست کا صرف دن منائے
تو کیا سمجھا جائے ؟؟
مجھ پہ الزام آتا ہے
کہ میں فرقہ پرستی پہ لکھتا ہوں
ارے بھائیو !
یہ ہماری منافقت ہے
جس پہ بات کرتا ہوں
سیدنا ابوبکر 🔻
Read 5 tweets
29 Dec 21
" آلودگی/ pollution "
آلودگی ،فارسی لفظ "آلودہ" سے نکلا ہے جس کے معنی " گندہ" ہیں
آلودگی کے بارے میں آپ بچپن سے پڑھتے چلے آ رہے ہیں کہ آلودگی کیسے ماحول کو گندہ کرتی ہے اور ہمارا جینا دوبھر کر دیتی ہے
آلودگی کی چار بڑی قسمیں ہیں جن پر ہم آج باری باری اندھیرا ڈالیں گے کہ یہ 🔻
روشنی ڈالنے سے اور نمایاں ہو جاتی ہے
آلودگی کی قسمیں یہ ہیں :
1: سیاسی آلودگی
2: انتہا پسندی کی آلودگی
3: تجارتی آلودگی
4: جہالت کی آلودگی
اس کے علاؤہ بھی آلودگی کی بے شمار چھوٹی چھوٹی قسمیں ہیں مگر سب سے بڑی اور خوفناک قسمیں یہی ہیں
سب سے پہلے ہم سیاسی آلودگی پہ بات کرتے ہیں🔻
سیاسی آلودگی :
یہ آلودگی پاکستان میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے
ہر سال مختلف سیاسی جماعتوں سے بہت سا سیاسی کچرا برآمد ہوتا ہے اور دوسری سیاسی جماعتوں میں گھس جاتا ہے
اس سیاسی کچرے نے قیام پاکستان سے اب تک ماحول کو سخت آلودہ کر رکھا ہے، سیاسی آلودگی کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر گندہ 🔻
Read 15 tweets
29 Dec 21
ٹویٹر پہ طویل تحریریں یعنی تھریڈز لکھنے والے بہت تھوڑے لوگ ہیں
خصوصاً اردو زبان پہ تو بہت کم لوگوں کو عبور حاصل ہے
اب جو دو چار خود سے لکھتے ہیں
وہ یقیناً تحقیق و تدوین کے بعد اپنی علمی صلاحیت و قابلیت کے مطابق لکھتے ہیں
اور ان تحریروں پر تنقید صرف وہی کر سکتے ہیں جو لکھنے 🔻
والے سے زیادہ علمی استعداد رکھتے ہوں
کہ جس کی مدد سے وہ تحریر کی خوبیاں و خامیاں الگ کر سکیں
اور فنی و حوالہ جاتی نقائص کی نشاندھی کر سکیں
یہ ایک درست اور مثبت اپروچ ہے
جو ذوق مطالعہ اور قوت مشاہدہ کی عکاس ہے
ایسے لوگ مگر لکھنے والوں سے بھی کم ہوتے ہیں
کچھ لوگ ایسے ہیں جو 🔻
تحریر پڑھنے کے بعد اس کے کسی حصے کو اچھی طرح سمجھنے کیلئے سوال اٹھاتے ہیں
یہ بھی مثبت رویہ ہوتا ہے
اور اس سے وہ اپنی تسلی کر لیتے ہیں
کچھ لوگ مگر تحریر کو اپنے فرقے، پارٹی یا نظریے کی عینک سے پڑھتے ہیں اور جو ان کے مطابق نہ ہو
اسے رد کر دیتے ہیں
یا اس پہ فضول نکتہ چینی کرتے ہیں🔻
Read 6 tweets
28 Dec 21
"حلال و حرام "
یہ انتہائی اہم تھریڈ ہے
پوری توجہ سے پڑھیں
اگر آپ اسے کماحقہ سمجھ پائیں تو میں امید کرتا ہوں آپ اس سے بہت فائدہ حاصل کر سکیں گے
حلال حرام کیا ہے ؟
اس کا فلسفہ کیا ہے ؟
کچھ چیزوں کو حلال اور کچھ کو حرام کیوں قرار دیا ؟
یہ بنیادی سوالات ہیں جو اس حوالے سے پیدا ہوتے🔻
ہیں۔ میں نے دس سے زیادہ معتبر علما اور سکالرز سے حلال حرام کا فلسفہ پوچھا مگر مجھے کوئی شافی جواب نہ دے پایا
چھوٹے موٹے مولویوں سے تو خیر آپ گمان بھی نہیں کر سکتے
کہ وہ اس قسم کا کوئی علم رکھتے ہوں گے، زندگی کے بدلتے رجحانات اور تقاضوں کے ساتھ ہمیں اس کی مسلسل ضرورت پڑتی رہتی 🔻
ہے کہ نئی آنے والی چیزوں میں سے کون سی حلال ہیں اور کون سی حرام ہیں ؟
اس معاملے میں اصل کام تو علما کا ہے کہ وہ ہماری رہنمائی کریں
مگر ہمارے علما اگر کبھی فرقہ پرستی کے فروغ سے فارغ ہوئے تو اس طرف بھی ضرور توجہ دیں گے
اور یہاں یہ بھی سمجھ لیں کہ ہمارے علما کے حرام حلال وقت 🔻
Read 21 tweets
28 Dec 21
نبی کریم ﷺ کے دور سے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور بالکل مختلف تھا
سینکڑوں نئی چیزیں وجود میں آ چکی تھیں، درجنوں نئے محکمے بن چکے تھے
ایڈمنسٹریشن کا ایک منظم ڈھانچہ ترتیب پا چکا تھا
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا دور معاشی اصلاحات کا دور تھا
ریاست ایک بڑی معیشت بن کر 🔻
ابھری اور مولا علی علیہ السلام کے دور تک ایک مکمل اور آئیڈیل فلاحی ریاست کا قیام مکمل ہو چکا تھا
بغاوتوں اور سازشوں کے باوجود یہ انسانی تاریخ کا سب سے بہترین دور تھا جس میں عوام کو کہیں کوئی مسائل درپیش نہ تھے
اور نہ ہی کوئی بھوکا سوتا تھا
اگلے سات سو سال تک مسلمان علم و تحقیق 🔻
و جدت سے جڑے رہے
اور دنیا پہ حکومت کرتے رہے
مسلمانوں کو سب سے مہذب اور روشن خیال قوم سمجھا جاتا تھا
جو کہ حقیقت تھی
مگر پھر طالبان ٹائپ ملا آ گئے
اور شریعت کی آڑ میں ایسے احکامات نافذ کرنے لگے
جنہوں نے مسلم تہذیب کو یا تو جمود کا شکار کر دیا
یا اور پیچھے دھکیل دیا
نبی کریم ﷺ 🔻
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(