سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کی
سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف
سو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں

#اُردو @urdu_bazm
@Ishq_Urdu #AhmadFaraz
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے
ستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے دن کو اسے تتلیاں ستاتی ہیں
سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں

#urdupoetry #AhmadFaraz
سنا ہے حشر ہیں اس کی غزال سی آنکھیں
سنا ہے اس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے رات سے بڑھ کر ہیں کاکلیں اس کی
سنا ہے شام کو سائے گزر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کی سیہ چشمگی قیامت ہے
سو اس کو سرمہ فروش آہ بھر کے دیکھتے ہیں

#AhmadFaraz #Urdu #urdupoetry
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں
سو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے آئنہ تمثال ہے جبیں اس کی
جو سادہ دل ہیں اسے بن سنور کے دیکھتے ہیں

سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میں
مزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں

#urdu @urdu_bazm #AhmadFaraz
سنا ہے چشم تصور سے دشت امکاں میں
پلنگ زاویے اس کی کمر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں

وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیں
کہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں

#AhmadFaraz
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کا
سو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں

سنا ہے اس کے شبستاں سے متصل ہے بہشت
مکیں ادھر کے بھی جلوے ادھر کے دیکھتے ہیں

رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیں
چلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں
#AhmadFaraz @nousheen_irfan
کسے نصیب کہ بے پیرہن اسے دیکھے
کبھی کبھی در و دیوار گھر کے دیکھتے ہیں
کہانیاں ہی سہی سب مبالغے ہی سہی
اگر وہ خواب ہے تعبیر کر کے دیکھتے ہیں
اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیں
فرازؔ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں

#urdupoetry #Urdu
#اُردو
#احمد_فراز
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں

احمد فراز

#اردو #Urdu #urdupoetry #AhmadFaraz

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Mr. Faceless

Mr. Faceless Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Faceless9455

8 Oct 21
رعنا ایوب کون ہے؟

رعنا ایوب بہادری، بے خوفی، بے باکی اور سچائی کا دوسرا نام ہے. 1/مئی/1984 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی رعنا ایوب نے صحافت میں ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد "تہلکہ" میگزین سے جڑ کر عملی صحافت میں قدم رکھا اور اس وقت سے لے کر آج تک بے باک اور بے خوف
صحافت کی مثال قائم کرتی چلی آرہی ہیں. ان کا پہلا بڑا کارنامہ اپنی رپورٹنگ اور صحافتی تحقیقات کے ذریعہ گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث امت شاہ کو جیل پہنچانا تھا جو اِس وقت مودی کے بعد ملک کا دوسرا سب سے طاقت ور شخص ہے. ان کے اِس کارنامہ نے انہیں ملک بھر میں ایک بے
خوف جرنلسٹ کے طور متعارف کروایا.
اس کے کچھ سالوں بعد رعنا ایوب نے "گجرات فائلس" نامی ایک ایسی کتاب لکھی جس میں انہوں نے گجرات میں ہونے والے مسلمانوں کے فرضی انکاونٹر اور مسلمانوں کے قتل عام پر اپنی تفتیش پیش کی، اس کتاب نے گجرات مسلم کش فساد کے مجرموں کو بے نقاب کرکے رکھ دیا. اور
Read 23 tweets
19 Jul 20
A thread on beef export & how corona is affecting it in India

• India exported 2.4 million tonnes of beef and veal in FY2015, compared to 2 million tonnes by Brazil and 1.5 million by Australia.

•These three countries account for 58.7 % of the world's export.

[1]
• Data from the Centre for Monitoring Indian Economy (CMIE) shows that most of India’s buffalo meat exports go to Asian countries — Asia receives more than 80 per cent, while Africa takes around 15 per cent. Within Asia, Vietnam is the largest recipient, at 45 per cent.

[2]
• India’s buffalo meat exports have been growing at an average of nearly 14 per cent each year since 2011, and fetching India as much as $4.8 billion in 2014. Last year, India for the first time earned more from the export of buffalo meat than it did from Basmati rice.

[3]
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(