RH Riaz Profile picture
Jan 20 32 tweets 7 min read
پاکستان کیسے ٹوٹا

جنرل ایوب نے1956ء کا آئین معطل کر دیا اور جب انہوں نے 1962ء میں صدارتی آئین نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا تو ان کے بنگالی وزیرقانون جسٹس ریٹائرڈ محمد ابراہیم نے جنرل ایوب کو روکنے کی کوشش کی۔ ان کی کتاب ’’ڈائریز آف جسٹس محمد ابراہیم‘‘ میں جنرل ایوب کےساتھ
👇1/جاری
انکی سرکاری خط وکتابت شامل ہے
جس میں وزیرقانون نےصدر پاکستان کو وارننگ دی تھی کہ صدارتی آئین پاکستان توڑ دے گا
پاکستان کےفوجی صدر نےاپنے بنگالی وزیر قانون کی وارننگ نظر انداز کر دی۔ اس صدارتی آئین کےخلاف مشرقی پاکستان کے گورنرجنرل اعظم خان نے بھی استعفیٰ دے دیا

ایوب خان
👇2/جا
اپنی ضد پر قائم رہےاور انہوں نےایک پنجابی جج، جسٹس ریٹائرڈ محمد منیر کو اپنا وزیر قانون بنا لیا۔ نئےوزیر قانون کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ کسی طرح بنگالیوں سے جان چھڑائیں

جسٹس محمد منیر نے اپنی کتاب
’فرام جناح تو ضیاء‘
میں لکھا ہےکہ 1962ء میں وزیر قانون بنانے کے بعد
👇3/جاری
جنرل ایوب نے مشرقی پاکستان سےتعلق رکھنے والے ایک بنگالی وزیر رمیض الدین کے پاس مجھے بھیجا اور میں نے انہیں کہا کہ آپ ہم سے علیحدگی اختیار کرلیں یا کنفڈریشن بنا لیں۔

رمیض الدین نےجواب میں کہا کہ ہم اکثریت میں ہیں، آپ اقلیت ہیں، اگر آپ علیحدہ ہونا چاہتے ہیں تو ہو جائیں
جاری 4👇
تو ہو جائیں لیکن اصل پاکستان تو ہم ہیں۔ جسکی شہادت سےپتا چلتا ہےکہ

جنرل ایوب بنگالیوں کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے تھےکیونکہ وہ صدارتی نظام کےخلاف تھے۔ یہی وہ سال تھا جب تحریک پاکستان
کےرہنما حسین شہید سہروردی کو غداری
کےالزام میں گرفتار کیاگیا تو ڈھاکا میں پاکستان کے
جاری 5👇
خلاف نعرےلگ گئے

حسین شہید سہروردی کی نواسی بیرسٹر شاہدہ جمیل کہتی ہیں کہ انکےنانا علاج کے لیےبیروت گئےوہاں انکی پراسرار حالات میں موت ہو گئی۔ ہم انہیں مغربی پاکستان میں دفن کرنا چاہتے تھے لیکن جنرل ایوب خان نے اجازت نہ دی لہٰذا ان کی تدفین ڈھاکا میں ہوئی۔

محترمہ فاطمہ
جاری6👇
جناح نے ایوب خان کے خلاف 1965ء کے صدارتی الیکشن میں حصہ لیا تو مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب الرحمٰن سمیت مغربی پاکستان سے ولی خان، غوث بخش بزنجو، عطاء اللہ مینگل اور سردار خیر بخش مری سے لے کر مولانا مودودی تک سب نے فاطمہ جناح کی حمایت کی لیکن ایوب خان نے فاطمہ جناح کو ان
جاری 7👇
انڈین ایجنٹ قرار دے دیا۔ دھونس اور دھاندلی سے انہیں ہرا دیا۔ فاطمہ جناح ڈھاکا سے جیت گئیں لیکن مغربی پاکستان سے ہار گئیں۔

فاطمہ جناح کی شکست نے بنگالیوں کو پاکستان سے مایوس کر دیا۔ اس مایوسی کا نتیجہ 1966ء میں شیخ مجیب الرحمٰن کے چھ نکات کی صورت میں سامنے آیا
جاری 8👇
پہلا نکتہ یہ تھاکہ حکومت کا کردار وفاقی اور پارلیمانی ہونا چاہیےیعنی اصل لڑائی صدارتی نظام کےخلاف تھی۔ پھر 1968ء میں شیخ مجیب کو اگرتلہ سازش کیس میں ملوث کر دیا گیا۔

وہ ایوب خان، جو جسٹس منیر کی مدد سے پاکستان توڑنا چاہتا تھا، اس نے مجیب پر پاکستان کے خلاف سازش کا الزام
جاری 9👇
لگا دیا
الزام عدالت میں ثابت نہ ہوسکا اور شیخ مجیب کی مقبولیت مزید بڑھ گئی 1969ء میں معروف صحافی الطاف حسن قریشی نے شیخ مجیب الرحمٰن کا انٹرویو کیا۔یہ انٹرویو قریشی صاحب کی کتاب
’ملاقاتیں کیا کیا‘‘ میں موجود ہے۔

قریشی صاحب نے مجیب سے پوچھا کہ موجودہ بحران کا حل کیا ہے؟جاری 10👇
مجیب نےجواب میں کہا کہ 1956ءکا آئین بحال کر دیں۔قریشی صاحب نےکہا کہ چھ نکات تو کچھ اور ہی کہتےہیں
مجیب نےجواب دیا کہ چھ نکات قرآن اور بائبل نہیں، ان پر نظر ثانی ہو سکتی ھے

پھر انہوں نےالطاف حسن قریشی کو وہی کہا جو رمیض الدین نےجسٹس منیر سےکہا تھا، ’’ہماری آبادی 56 % ھے
جاری11👇
مغربی پاکستان علیحدگی کا تصور کرسکتا ھےہم نہیں کرسکتے
وہ حصہ اگر الگ ہونا چاہتاھےتو ہو جائے

اس واقعےکےایک سال بعد سات دسمبر 1970ءکو پاکستان کی تاریخ کےپہلےعام انتخابات منعقد ہوئےعام تاثر یہی ہے کہ 1970کےانتخابات بڑے فیئر اینڈ فری تھے۔ اس تاثر کی نفی جنرل یحییٰ خان
جاری12👇
کےاپنے ہی دو قریبی ساتھیوں نےکر دی۔ پاکستان ایئرفورس کےپایک افسر ارشد سمیع خان نےجنرل ایوب خان، جنرل یحییٰ خان اور وزیر عظم ذوالفقار علی بھٹو کےساتھ بطور اے ڈی سی کام کیا۔

انہوں نے اپنی کتاب ’’Three Presidents and an aide” میں لکھا ہے کہ 1970ء کے انتخابات میں میجر جنرل
جاری13👇
غلام عمر نےکچھ سیاستدانوں میں خفیہ طور پر رقوم تقسیم کی تھیں

آئی ایس پی آر کےسابق سربراہ اور صدر یحییٰ خان کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر اے آر صدیقی نےاپنی کتاب ’جنرل محمد یحییٰ خان‘ میں لکھا ہے کہ جنرل عمر نے مشرقی پاکستان میں کرنل ایس ڈی احمد کے ذریعے خان قیوم کی کنونشن
جاری👇
مسلم لیگ، جماعت اسلامی، صبور خان، فضل القادر چوہدری، نورالامین، خواجہ خیرالدین، مولوی فرید احمد اور کچھ دیگر میں بھاری رقوم تقسیم کیں

۔ اس دھاندلی کے باوجود شیخ مجیب الرحمٰن کی عوامی لیگ نے قومی اسمبلی اور مشرقی پاکستان کی صوبائی اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی
جاری16👇
مسلم لیگ، جماعت اسلامی صبور خان، فضل القادر چوہدری، نورالامین
خواجہ خیرالدین، مولوی فرید احمد اور کچھ دیگر میں بھاری رقوم تقسیم کیں

۔ اس دھاندلی کےباوجود عوامی لیگ نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی۔

اکثریتی جماعت کو اقتدار منتقل کرنےسے گریز کیاگیا
جاری17👇
16دسمبر 1971ء کےسرنڈر کے بارے میں اہم ترین حقیقت یہ ہے کہ یحییٰ خان نے مشرقی پاکستان میں اپنے کمانڈر جنرل امیر عبداللہ نیازی کو سرنڈر کا نہیں، سیزفائر کے لیے اقدامات کا حکم دیا تھا۔ منیر احمد منیر کی کتاب ’’المیہ مشرقی پاکستان - پانچ کردار‘‘ میں جنرل یحییٰ خان کا انٹرویو
جاری18👇
شامل ہے۔ یحییٰ خان نے بتایا، ’’میں نے نیازی کہا تھا کہ uno کو بولو کہ سیز فائر کرا دے۔ میں نے کہا تھا کہ دشمن کے آگے ہتھیار پھینکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘‘

یحییٰ خان نے جنرل نیازی کو جھوٹا اور بزدل قرار دیا حالانکہ وہ یحییٰ کا حسن انتخاب تھا
جاری19👇
یحییٰ خان نے جنرل نیازی کو جھوٹا اور بزدل قرار دیا حالانکہ وہ یحییٰ کا حسن انتخاب تھا۔ یحییٰ خان نے اپنے اس انٹرویو میں کہا، ’’ ٹرخ گیا بچارہ میانوالی والا‘‘۔

بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جیکب نے ’’سرنڈر ایٹ ڈھاکا‘‘ میں لکھا ہے
16 دسمبر کو جنرل نیازی کے پاس ڈھاکا میں
20/33۔👇
30 ہزار فوج موجود تھی۔ اگر نیازی کچھ دن مزاحمت کرتا تو شاید یو این او سیز فائر کرا دیتا۔ جیکب لکھتا ہے کہ ہم تو صرف کھلنا اور چٹاکانگ پر قبضہ کرنے آئے تھے، 13 دسمبر تک ڈھاکا ہمارے پلان میں شامل نہ تھا۔ لیکن جب نیازی
👇21/33
کو یہ کہاگیا کہ اگر تم سرنڈر کر دو تو تمہیں مکتی باہنی کےحوالےنہیں کیا جائےگا تو وہ سرنڈر کےلیے مان گیا۔بقول جیکب سرنڈر کے وقت نیازی کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

ڈاکٹر صدر محمود نے اپنی کتاب 'پاکستان کیوں ٹوٹا؟‘‘ میں جنرل راؤ فرمان علی کا انٹرویو شامل کیا ہے، جنہوں نے بتایا
👇22/33
کہچھ دسمبر کو جیسور پر قبضہ ہوا تو جنرل نیازی گورنر ہاؤس ڈھاکا میں آ کر رونےلگا۔ راؤ فرمان علی نےیہ قصہ اپنی کتاب"How Pakistan got divided' میں بھی بیان کیا ہے

انہوں نےلکھا ہےکہ فوج نےاپنے قید خانے اور عدالتیں بنا رکھی تھیں اور سویلین کو بغیر وجہ اٹھا لیا جاتا تھا۔ کئی
👇23/33
کئی دانشوروں کو میری مداخلت پر رہا کیا گیا۔ مشرقی پاکستان فرائض سرانجام دینے والے میجر جنرل ابوبکر عثمان مِٹھا نے اپنی کتاب ’’بمبئی سے جی ایچ کیو تک‘‘ میں لکھا ہے کہ ہمارے خفیہ ادارے مشرقی پاکستان میں، جن کو غائب کر دیتے تھے، ان میں 90 فیصد مسلمان ہوتے تھے۔ ان حرکتوں سے
👇24/33
پاکستان کےحامی ہمارےمخالف بن گئےجنرل مٹھا کےپاس لاپتہ فراد کے لواحقین آتے تھے لیکن کوئی بازیاب نہ ہوتا تھا۔

میجر جنرل خادم حسین راجہ نے اپنی کتاب ’’A stranger in my own country” میں لکھا ہےکہ مارچ 1971میں جنرل نیازی نےایک میٹنگ میں بنگالی افسروں کی موجودگی میں کہا
👇25/33
میں اس حرامزادی قوم کی نسل بدل دوں گا۔‘اس واقعے کےبعد ایک بنگالی افسر میجر مشتاق نے کمانڈ ہیڈکوارٹرز کے باتھ روم میں اپنے آپ کو گولی مار کر خودکُشی کر لی۔

جنرل نیازی نے بنگالیوں کو ان کی نسل بدلنے کی دھمکی دی اور پاکستان کا جغرافیہ بدل کر واپس
👇26/33
آیا۔ اسکی نگرانی میں جو ظلم و ستم ہوا اسکی گواہی راؤ فرمان سےلےکر جنرل مٹھا تک بہت سےفوجی افسران نےدی۔ لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ فوجی آپریشن میں 30 لاکھ بنگالیوں کو قتل کیاگیا اور دو لاکھ عورتوں کا ریپ ہوا۔

بنگالیوں کےساتھ بہت ظلم ہوا لیکن مکتی باہنی نےبہاریوں کے ساتھ
👇27/33
بہت ظلم کیا اور ان بہاریوں کو آج کے پاکستان کے حکمران فراموش کر چکے ہیں۔

جسٹس حمود الرحمنٰ، جسٹس انوار الحق اور جسٹس طفیل علی عبدالرحمٰن پر مشتمل کمیشن نے جنرل نیازی کے طرز کو شرمناک اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار قرار دیا۔

کمیشن نےلکھا کہ جنرل نیازی کم از کم دو ہفتے
👇28/33
تک ڈھاکا کا دفاع کر سکتے تھے، وہ سرنڈر کی بجائے اپنی جان قربان کر دیتے تو آئندہ نسلیں انہیں ایک عظیم ہیرو کے طور پر یاد رکھتیں۔ حمود عبد الرحمٰن کمیشن کے مطابق انہوں نے ہندوستانی جنرل کو گارڈ آف آنر کا حکم دے کر ملک اور فوج کی عزت خاک میں ملا
👇29/33
دی۔

کمیشن نےجنرل یحییٰ، جنرل عبدالحمید، جنرل پیر زادہ، میجر جنرل غلام عمر، جنرل گل حسن اور جنرل مِٹھا کے خلاف کورٹ مارشل کی سفارش کی۔ کمیشن نے جنرل ارشاد احمد خان کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی، جنہوں نے بغیر مقابلے کے مغربی محاذ پر
👇30/33
شکرگڑھ کے پانچ سو گاؤں دشمن کے حوالے کر دیے۔

حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت سے، جو برائیاں جنم لیتی ہیں، وہ فوج کو زنگ لگا دیتی ہیں اور فوج لڑنے کے قابل نہیں رہتی۔ سقوط ڈھاکا کے 50 سال کے بعد پاکستان کے حکمران طبقے کو
👇31/33
رپورٹ ضرور پڑھنی چاہیے کیونکہ 1971ء میں پاکستان پر اعلانیہ مارشل لاء نافذ تھا۔ آج پاکستان پر غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے۔

1971ء میں خفیہ ادارے پاکستانیوں کو لاپتہ کر رہے تھے، آج بھی وہی کچھ ہو رہا ہے۔ 1971ء میں مشرقی پاکستان کھو دیا گیا اور آج بہت سے پاکستانیوں کے
👇32/33
خیال میں کشمیر کھو دیا گیا ہے۔

16 دسمبر سےکچھ بھی نہ سیکھا
کسی مجرم جرنیل کو سزا نہ دے سکے
فوج ھے کہ
وہی چال بےڈھنگی سی
جو پہلے تھی سو اب بھی ھے
71 سے پہلے آہنی ہی عوام کو غائب کرتے قیدی بناتے تھے
بے شرم اتنے ہیں اب بھی وہی کرتے آرھے
End فالو اور شیئر کریں🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @riazhussain1080

Jan 21
ریاست_پاکستان_خطرے_میں

کمشنر احمد حسن ولد منشی گوہر علی جالندھر والا کٹر قادیانی تھا، جس نے جالندھر بابا خیل میں پہلی قادیانی عبادت گاہ کی بنیاد رکھی-
منشی گوہر علی کا شمار مرزا غلام قادیانی کے 313 اصحاب میں سے پندھرویں نمبر پر ہے،
کمشنر احمد حسن کی اولاد بھی قادیانی تھی
👇1/18
جن میں سےایک بیٹی شوکت خانم نے میانوالی کے اکرام اللہ خان نیازی سے شادی کی،(اکرام اللہ نیازی مسلمان تھےمرحوم کے بیٹےنے یہودی لڑکی سے ویاہ رچایا تھا)

کیا شوکت خانم نےقادیانیت ترک کرکے اسلام قبول کرلیا تھا یا نہیں اسکا بہتر جواب تو اسکا صاحبزادہ وزیراعظم عمران خان نیازی
👇2/18
اسکی بہنیں یا باقی خاندان والےدے سکتے ہیں-
البتہ یہ ایک اٹل حقیقت ہےکہ کمشنر احمد حسن کا باقی خاندان اور بیٹیوں کا سسرال اب بھی قادیانی ہیں، جن میں سےقابل ذکر عمران خان کےخالہ زاد بھائی خالد برکی،
شاہد جاوید برکی تحریک انصاف کے سربراہ و سابقہ وزیر خزانہ بھٹو دور-
👇3/18
Read 14 tweets
Jan 20
بلڈی سویلین
یہ بلڈی سولین نام کی مخلوق دنیا میں صرف ایک جگہ پائی جاتی ھے۔ ایسی ڈھیٹ ھے کہ جتنا چاھے برا سلوک کر لو پھر بھی بے شرموں کی طرح چلی آتی ھے۔
بلڈی سولین کو گھر کرائے پر لینا ہو، پلاٹ خریدنا ہو، گھر خریدنا ہو،علاج کرانا ہو یہاں تک کہ پیٹرول
#بائیکاٹ_فوجی_پروڈکٹس
👇1/6
ڈلوانا ہو یا اکاونٹ کھولنا ہو کنٹونمنٹ اور عسکری بنک کا رخ کرتے ہیں۔
اچھے ڈاکٹر بھیCMH کے لگتے ہیں چاہے 500 میل کا سفر کر کے آنا پڑے۔ 1500 روپے فیس دے کر بھی لائن میں لگے رہتے ہیں اور بڑے تحمل سے جھڑکیں بھی کھاتے ہیں۔
بلڈی سولین بےشرمی ڈھیٹ پن میں
#بائیکاٹ_فوجی_پروڈکٹس
👇2/6
آہنی مثال آپ ہیں۔سیمنٹ آٹا دلیا یا ضروت زندگی کی کوئی بھی چیز پیسےدیکر خریدنی ہو تو بھی فوجی عسکری کا لیبل دیکھ کر ہی خریدتےہیں۔ چاھے جتنا ذلیل ہونا پڑے۔
خود داری اور بلڈی سولین کا ملاپ ہی نہیں۔ بلڈی سولین اتنے بے شرم ہیں کہ خود داری اور عزت نفس میلوں
#بائیکاٹ_فوجی_پروڈکٹس👇3/7
Read 6 tweets
Jan 19
پاک فوج کی کاروباری سرگرمیوں کا سب سے بڑا اسکینڈل رواں سال سامنے آیا۔
امریکا میں مقیم پاکستانی صحافی احمد نورانی نے اپنے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور اسکے
#عاصم_سلیم_باجوہ_چور_ھے
#خاکی_جرنیل_چور_ہیں
اسکے پانچ بھائی، تین بیٹے اور اہلیہ چار ممالک میں99 کمپنیوں پر مشتمل ایک سلطنت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ 130سےزائد فرنچائز، 15تجارتی اور رہائشی املاک، امریکا میں شاپنگ سینٹرز اور دو مکانات۔ اس کے علاوہ، اسکی بڑھتی ہوئی کاروبار
#باجوہ_چور_ھے
👇2/8
سلطنت میں پیزا فرنچائز، انسانی وسائل، ٹیلی کام، کان کنی، تعمیر، رئیل اسٹیٹ، اور یہاں تک کہ ایک عوامی رائے اور تحقیقاتی کمپنی بھی شامل ہیں۔

انکشاف کے مطابق، باجوہ خاندان کی ملکیت میں چلنے والی کمپنیوں نے اپنے کاروبار کو تیار کرنے کے لئے $ 52.2 ملین
#عاصم_سلیم_باجوہ_چور_ھے

👇3/7
Read 7 tweets
Jan 19
ھمیں بتایا گیا
”مجیب الرحمان غدار تھا“
تاریخ پڑھی تو پتہ چلا
ڈھاکہ سےلیکر کلکتہ تک جو شخص قیام پاکستان اور مسلم لیگ کے لئے سائیکل پر چندہ اکٹھا کرتا تھا اس کا نام تھا "شیخ مجیب الرحمان "
👇
ھمیں پڑھایا گیا ”
حسین شہید سہروردی غدار تھا "
تاریخ میں لکھا ھے موجودہ پاکس

👇1/4
سےبڑے صوبےمتحدہ بنگال کی وزارت اعلی کو چھوڑ کر اسمبلی سےقیام پاکستان کا بل منظور کرانےوالا شخص "حسین شہید سہروردی " تھا
ھمیں بتایا گیا "
سندھو دیش کا نعرہ لگانےوالا
جی ایم سید غدار تھا"
تاریخ کہتی ھے1946میں سندھ اسمبلی میں قرارداد پاکستان پیش اور منظور کروانے والا شخص
👇2/4
" جی ایم سید " ھی تھا۔

ھمیں کہا گیا " اکبر بگٹی غدار تھا ".
بلوچستان کی مٹی گواہ ھے 12 سال کی عمر میں بلوچستان کے جرگے سے پاکستان کے حق میں فیصلہ کروانے والا شخص تھا
" نوابزادہ محمد اکبر خان بگٹی".

ہمیں بتایا گیا "نوازشریف پاکستان لوٹ کر کھا گیا۔ "

👇3/4
Read 4 tweets
Jan 18
یہ پورے عشرے کا قصہ ہے"

لیفٹیننٹ جنرل ندیم تاجisi کےسربراہ تھے
امریکہ کو اعتراض تھا کہ یہ دہشت گردی کی جنگ میں ڈبل گیم کھیل رہے ہیں امریکہ، جنرل کیانی اور آصف علی زرداری کی باہمی رضامندی سے
29ستمبر 2008کو لیفٹیننٹ جنرل آحمد شجاع پاشا IsI کے سربراہ بنا دیئے گءے وہ اس سے
👇1/11
قبائلی علاقوں میں آلقاعدہ اور طالبان کےخلاف منصوبہ بندی کےانچارج تھے اور اس لحاظ سےامریکیوں کیلئےقابلِ قبول تھے۔
اسکےعلاؤہ وہ کیانی کےقابل اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتےتھےکیونکہ اس سے پہلےوالے مشرف کےنامزد کردہ تھے
18مارچ 2010کو جنرل پاشا کی ریٹائرمنٹ تھی لیکن قومی مفاڈ
👇2/11
قبائلی علاقوں میں آلقاعدہ اور طالبان کےخلاف منصوبہ بندی کےانچارج تھے اور اس لحاظ سےامریکیوں کیلئے قابلِ قبول تھے۔
اسکے علاؤہ وہ کیانی کےقابل اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتےتھےکیونکہ اس سے پہلے والے مشرف کےنامزد کردہ تھے
18مارچ 2010کو جنرل پاشا کی ریٹائرمنٹ تھی لیکن قوم
👇3/11
Read 13 tweets
Jan 17
#کرتارپور گردوارہ پراجیکٹ میں ایک ارب پینسٹھ کروڑ کی خردبرد کرنےپر ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان
کا DGFWO آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر کے نام مذمتی خط
تئیس دسمبر 2021
آفس ڈپٹی کمشنر
جوڈیشل کمپلیکس
شکر گڑھ روڈ
نارووال 51600
پنجاب
اسلامی جمہوریہُ پاکستان
کمال صاحب،
😋1/15
کمال کرتےہیں کہ پبلک اکاوُنٹس کمیٹی کےچئیرمین ن لیگ سےتعلق رکھنےوالے سابق وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین چیخ چیخ کر تھک گئےکہ کرتارپور پراجیکٹ کی اقتصادی تفصیلات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو مہیا کیجائیں اور آپ ساڑھےآٹھ ارب روپےکی خطیر سرکاری رقم کا حساب دینےکی جگہ
👇2/15
اسےسٹیریٹیجک اہمیت کامنصوبہ قرار دیکر آڈٹ کروانےسے پہلی رات کی دلہن کی مانند ہچکچا رہےہیں اور الٹا مصر ہیں کہ پیپرا رولز کااطلاق ایف ڈبلیو او پر نہیں ہونا چائیےیہ تو بالکل وہی بات ہوگئی کہ جب سپریم کورٹ نے ائیر فورس کےکراچی میں بنائےفالکن مال کو گرانےکا عندیہ دیا تو آپکے
👇3/15
Read 17 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(