ہم نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے طویل اور خوفناک جنگ لڑی
اسی ہزار سویلین اور بیس ہزار فورسز کے جوان شہید ہوئے
ایک سو پچیس ارب ڈالر یعنی پاکستان پہ کل قرضے سے بھی زیادہ رقم کا معاشی نقصان اٹھایا
آپریشن "راہ نجات" "ضرب عضب" اور "ردالفساد" کے ذریعے سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک 🔻
توڑ دئیے
ٹی ٹی پی کہ جس کے پیچھے شیطانی الفی تکون تھی اسے شکست دی
القاعدہ جیسی امیر ترین دہشت گرد تنظیم کو تباہ کر دیا
بلوچستان کو ٹوٹنے سے بچایا
لشکر جھنگوی کی ٹاپ لیڈر شپ جہنم واصل کر دی گئی
انڈیا کی تین سو ارب کی انویسٹمنٹ کو مٹی کر دیا
نیشنل ایکشن پلان نے پہلی بار سول 🔻
ملٹری قیادت کو ایک کر دیا
مگر ہم نے ایک سبق نہیں سیکھا
ہم نے اپنے قاتلوں سے پیار کرنا نہیں چھوڑا !
ہم نے دہشت گردوں کے پیچھے کھڑی سیاسی قیادت کو ختم نہیں کیا
ہم نے معاشی دہشت گردوں کو کوئی سزا نہیں دی
بلوچستان کے دہشت گردوں کو ناراض ناراض کہہ کر سر پہ چڑھایا
کلبھوشن یادو نیٹ 🔻
ورک ٹوٹنے کے بعد دوبارہ منظم کیسے ہوا ؟
ہم نے ایران کے ساتھ غیر معمولی نرمی کیوں برتی؟
حالیہ دہشت گرد کارروائیاں سب ایران سے ہو رہی ہیں
ایران دیشت گردوں کو پناہ کس چکر میں دے رہا ہے ؟
اور چاہ بہار میں انڈین ایجنسیوں کو دفاتر کس لئے دے رکھے ہیں ؟
کیا صرف گوادر کو فلاپ کرنا چاہتا🔻
ہے یا بلوچستان توڑنے کی سازش کر رہا ہے ؟؟
یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ ٹی ٹی پی کو اب کون فنڈنگ کر رہا ہے ؟
اور افغان طالبان پاکستان کی غیر مشروط حمایت کے جواب میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کیوں نہیں کر رہے ؟
یا خود ان کیخلاف کاروائی کیوں نہیں کر رہے ؟
ہم نے ماضی میں🔻
گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کا کھیل کھیل کر بہت نقصان اٹھایا
اب تو یہ تو گڈ اور بیڈ ایک ہو چکے
اب ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟
ایک مطالبہ تو یہ ہے کہ بلوچستان میں فوری ردالفساد شروع کیا جائے
اور بلاتفریق کاروائی کر کے دہشت گردوں کی بیخ کنی کی جائے
دوسرا ایران اور افغانستان میں ڈرون حملے 🔻
کرنے پڑیں تو سرحدی علاقوں تک ضرور کئے جائیں
ایران اور طالبان کو شٹ اپ کال ہر صورت دی جائے
اس کے ساتھ ہی عدالتیں جو خطرناک دہشت گردوں کو رہا کرتی ہیں
اس عمل کو مانیٹر کیا جائے
ہمیں اس پہ پورا یقین ہے کہ فورسز اور ایجنسیز غافل نہیں ہیں
مگر کہیں نہ کہیں کچھ تو کمی ہے کہ دہشت گرد 🔻
دوبارہ منظم بھی ہو رہے ہیں
اور پچھلے ایک سال میں دو سو سے زیادہ جوان شہید کر چکے ہیں
ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں
اور آخر کب تک اٹھائیں گے ؟
آخر کبھی نہ کبھی تو اس عفریت سے جان چھڑانا ہو گی
اور تحریک لبیک جیسی جماعتوں پر بھی نظر رکھیں
بلکہ ہر سیاسی یا مذہبی جماعت کہ جس 🔻
میں انتہا پسندی کا عنصر موجود ہے
زیرو ٹالرینس کا مظاہرہ کیا جائے
کچھ ایشوز ہیں تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے
فوج پہ پراپرٹی ڈیلنگ کے الزامات لگ رہے ہیں
اب کھل کر باتیں ہوتی ہیں کہ پاکستان کی سب پرائم لوکیشنز پر فوج قبضہ کر کے ہاؤسنگ سکیمیں بنا رہی ہے
اس کو بھی کاؤنٹر کیا جائے🔻
پاک فوج ہے تو پاکستان ہے
اس لئے فوج کے متعلق غلط فہمیوں کو پنپنے نہ دیا جائے
کرپشن کیسز میں کسی کو کوئی رعایت دینا اس ملک سے بڑی غداری ہے
فوج کا نام استعمال کر کے چند جرنیل اگر اس میں ملوث ہیں
تو اس کا خاتمہ کیا جائے
پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے !
@ShkhRasheed

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

Jan 28
" مومن کون ہے ؟ "
اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ "تم ہی غالب آؤ گے اگر تم مومن ہو"
مسلمان اور مومن میں کیا فرق ہے ؟
جی بہت فرق ہے !
اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم ﷺ کی رسالت کی گواہی دینے والا مسلمان ہے
مومن مگر وہ ہے جو اللہ ،رسول ﷺ کے احکامات کو خود پہ پوری طرح لاگو کر لے اور 🔻
اسی صورت میں ڈھل جائے جس میں اللہ اور رسول ﷺ اس کو دیکھنا چاہتے ہیں، قرآن میں مومنین کی جو صفات بیان کی گئی ہیں ان کے مطابق مومن وہ ہیں کہ جب ان کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جائیں تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں، خشیت الٰہی سے ان کے چہرے زرد رہتے ہیں، وہ ہمیشہ سچ بولتے ہیں، زمین پر 🔻
جھک کر چلتے ہیں، نرم خو اور سخی ہوتے ہیں، اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، کسی پر احسان نہیں جتلانے، دشمنی اور دوستی صرف اللہ کیلئے رکھتے ہیں اور سجدوں میں اپنے رب کا فضل تلاش کرتے ہیں، کثرت سے رونے والے ہوتے ہیں اور اللہ کو بہت یاد کرتے ہیں،وعدہ خلافی نہیں کرتے، گالی گلوچ اور 🔻
Read 18 tweets
Jan 26
ایک اہلسنت وہ ہیں
جو تاریخی اعتبار سے بنو امیہ اور بنو عباس سے متاثر ہیں
یہ ملا ازم والے ہیں
اور اہل بیت کی عظمت،خصائص و فضائل سے خائف ہیں
دوسرے اہلسنت صوفی سلاسل و محبین اہل بیت ہیں
سب اولیاء کرام، صالحین، علمائے حق و مومنین انہی میں پائے جاتے ہیں
حضرت خواجہ امام حسن بصری 🔻
رحمۃ اللہ علیہ سے لے کر علامہ اقبال تک سب صوفیائے کرام اور نابغہ روزگار ہستیاں انہی اہلسنت کا حصہ ہیں
حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق سب اولیا کرام و صالحین کے امام مولا علی علیہ السلام ہیں
حضرت مجدد الف ثانی، شاہ ولی اللہ، پیر مہر علی شاہ اور سید جماعت علی شاہ تک 🔻
سب مولا علی علیہ السلام کو ہی اپنا امام تسلیم کرتے ہیں
یہی وہ جماعت ہے کہ جسے نبی کریم ﷺ نے اہلسنت والجماعت قرار دیا
یہ جماعت نبی کریم ﷺ کے بعد آپ ﷺ کے فرمان کے مطابق مولا علی علیہ السلام کو اپنا مولا و آقا مانتی ہے
مگر ساتھ ہی خلفائے ثلاثہ رضوان اللہ علیہم اجمعین، امہات 🔻
Read 6 tweets
Jan 25
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی دین اسلام، پیغمبر اسلام و اہل بیت اطہار کے لئے بے بہا خدمات ہیں
اتنی کہ ان پہ سینکڑوں کتابیں لکھی جا چکی ہیں
قرآن آپ کی توصیف سے بھرا ہے
مگر اگر آپ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتے ہیں تو اس کا اظہار دو طریقوں سے ہونا چاہیے
ایک تو🔻
آپ کی زندگی پہ ان کے عظیم کردار کی جھلک نظر آنی چاہیے
جو کہ صاف ظاہر ہے کہیں نظر نہیں آتی
مطب پتہ چلا کہ محبت کا دعویٰ سو فیصد جھوٹا ہے
دوسری بات ان کے فضائل بیان کرتے وقت ان کا موازنہ ان کے ہی آقا کریم ﷺ کے اہل بیت سے کرنا ان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی اور توہین ہے
یعنی زندگی 🔻
بھر وہ جن کی خدمت میں منہمک رہے آپ انہیں ان سے ہی بڑھا دیں ؟؟
یہ کیسے ممکن ہے ؟
پاگل ہیں کیا آپ ؟
ایک غلام کبھی آقا کے برابر ہوا ہے کیا ؟
ایک دوست کبھی گھر والوں کی جگہ لے سکتا ہے کیا ؟
فرقہ پرست مولوی تو اہل بیت کے بغض میں معاویہ کا بھی عرس مناتے ہیں
وہ سیدنا ابوبکر صدیق 🔻
Read 11 tweets
Jan 23
" مقدس امانتیں "
مقدس امانتیں کیا ہیں ؟
اور کیوں مقدس ہیں ؟
ایک عام چیز کسی مقدس ہستی کے استعمال میں آنے کے بعد مقدس کیوں ہو جاتی ہے ؟
مثلاً صفا مروہ کی پہاڑیاں کروڑوں سالوں سے موجود تھیں
مگر جناب حاجرہ سلام اللہ علیہا کی برکت سے اللہ کی نشانیاں قرار پائیں
کیوں ؟
محض سات مرتبہ🔻
بی بی حاجرہ کے پاؤں ان پہاڑیوں کو چھوئے اور ان کی قسمت بدل گئی ؟
اور قیامت تک کیلئے یہ معزز قرار پائیں ؟
جس جگہ جناب ابراہیم علیہ السلام نے کھڑے ہو کر کعبے کی بنیاد رکھی
اللہ نے فرمایا اس جگہ کو سجدہ گاہ بناؤ ؟
یعنی جہاں ابراہیم کے پاؤں تھے
وہاں پہ اللہ کو سجدہ کرو ؟
مگر یہ 🔻
سب باتیں عقل مندوں کیلئے ہیں
ان پہ بعد میں غور کریں گے پہلے ذرا آگے مقدس امانتوں کا ذکر کر لیں
مقدس امانتوں میں سب سے پہلی چیز "تابوت سکینہ" ہے
یہ آدم علیہ السلام کی کا صندوق تھا
کو نسل در نسل انبیا کو آگے منتقل ہوتا آیا اور بنی اسرائیل کے پاس آن پہنچا
اس میں ہے کیا ؟
اس میں🔻
Read 20 tweets
Jan 22
علم لغت، تجوید، صرف ،نحو عربی گرامر کی بنیاد ہیں
ان کے بغیر قران سمجھنا ممکن نہیں ہے
اور امت مسلمہ کیلئے یہ سب علوم مولا علی علیہ السلام نے تصنیف کئے
سیدتنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :
"علی قرآن کے ساتھ اور قرآن علی کے ساتھ ہے 🔻
،دونوں جدا نہ ہوں گے حتی کہ اکٹھے حوض کوثر پر میرے پاس آئیں گے"
(المستدرک،المعجم الاوسط، المعجم الصغیر،تاریخ دمشق، مجمع البحرین)

آنا مدینۃ العلم و علی بابھا کی تفسیر میں امام عبدالرحمن النسائی فرماتے ہیں کہ حضرت علی علیہ السلام خصوصاً اس علم کا دروازہ ہیں جو ہدایت پر مبنی ہے 🔻
لہذا جس شخص کا قلب محبت علی علیہ السلام سے خالی ہو وہ صحابی ہو یا غیر صحابی اس کا علم ہدایت سے محروم رہنا یقینی ہے
اسی لئے حجتہ الوداع کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے تمام اہل اسلام کو فرمایا تھا :
" میں تم میں دو بھاری چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ان میں سے ہر ایک دوسری سے بڑی ہے 🔻
Read 9 tweets
Jan 22
" جنت کے جملہ حقوق "
ہمارے ہاں چھوٹی بڑی کل ملا کر دو سو کے قریب مذہبی جماعتیں، تنظیمیں، گروہ اور فرقے ہیں
ان سب میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں کوئی بات مشترک نہیں ہے
سب کے حال حلیے اور حالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں
پگڑیوں اور ٹوپیوں کے رنگ ،ڈیزائن، شلواروں کی اونچائی اور داڑھی 🔻
کی لمبائی سب کی اپنی اپنی طے کردہ ہے، مسجدیں مدرسے تو خیر وکھرے وکھرے ہیں ہی، جلسے ،جلوس اور تہوار بھی اپنے اپنے ہیں
ایک کیلئے میلاد شرک ہے
تو دوسرے کیلئے عین عبادت ہے
تیسرے کیلئے محرم اور گیارہویں کی نیاز زہر ہے تو چوتھے کیک امرت ہے
پانچویں کو اہل بیت کے ایام منانا بدعت لگتا 🔻
ہے تو صحابہ کے ایام پہ عام تعطیل کا مطالبہ عین اسلام ہے
ان سب کے ہاں مگر ایک چیز بڑی دلچسپ ہے
وہ ہے جنت اور جہنم کی ٹکٹیں بانٹنا !!
ہر فرقے کا مولوی دوسرے فرقے کو جہنمی اور خود کو جنتی سمجھتا ہے
اور صرف سمجھتا نہیں ہے
اس کا روز اعلان بھی کرتا ہے
ایک فرقے کا مولوی دوسرے کی شرک 🔻
Read 18 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(