آیت 11
اس شخص کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ،
آیت 12
اور اس کو مال دیا جو دور تک پھیلا پڑا ہے ،
آیت 13
اور بیٹے دیے جو سامنے موجود رہتے ہیں ،
آیت 14
اور اس کے لیے ہر کام کے راستے ہموار کردیے ،
آیت 15
پھر بھی وہ یہ لالچ کرتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں ۔
آیت16
ہرگز نہیں ! وہ ہماری آیتوں کا دشمن بن گیا ہے ،
آیت 17
قریب ہے کہ میں اسے آگ کے پہاڑ صعود پر چڑھاؤں ، #محفل_درودپاکﷺ #سرمایہ_زیست @Gu_143
2
ان آیات مبارکہ میں اللہ تعالیٰ اپنے حبیبﷺ کو مخاطب فرما کر فرما رہے ہیں کہ اے حبیبﷺ ان جھٹلانے والوں کی وجہ سے آپﷺ پریشان نہ ہوں ان کو مجھ پر چھوڑ دیں۔ میں ان کی سرکشی کا بدلہ انہیں خود دوں گا #محفل_درودپاکﷺ #سرمایہ_زیست @Gu_143
3
#خاتم_النبیین_محمّدﷺّ پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔ یہ سنت الٰہیہ ہے اس نسبت سے یہ جہاں شانِ مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بے مثل ہونے کی دلیل ہے وہاں اس عملِ خاص کی فضیلت بھی حسین پیرائے میں اجاگر ہوتی ہے #محفل_درودپاکﷺ #سرمایہ_زیست 👇
کہ یہ وہ مقدس عملِ ہے جو ہمیشہ کے لئے لازوال، لافانی اور تغیر کے اثرات سے محفوظ ہے کیونکہ نہ خدا کی ذات کیلئے فنا ہے نہ #خاتم_النبیین_محمّدﷺّ پر درود و سلام کی انتہا۔ اللہ تعالیٰ نہ صرف خود اپنے حبیب مکرم پر درود و سلام بھیجتا ہے #محفل_درودپاکﷺ #سرمایہ_زیست 👇
بلکہ اس نے فرشتوں اور اہل ایمان کو بھی پابند فرما دیا ہے کہ سب میرے محبوب #خاتم_النبیین_محمّدﷺّ پر درود و سلام بھیجیں۔