MA Chauhan Profile picture
Feb 28 20 tweets 4 min read
جب سے خان صاحب اپنے سرپرست کے دست شفقت سے محروم ہوئے ہیں پاکستانی سیاست میں گہماگہمی دیکھنے کو ملتی ہے بہت سی ملاقاتوں کے بعد اپوزیشن میاں صاحب کو پنجاب کی وزرات اعلیٰ چوہدری برادران کو دینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے 1/20
یہ نیازی سرکار کے سابق سرپرست کا بلاواسطہ مطالبہ ہے اس کے علاوہ اور بھی بہت سے نکات ہیں جس پر طرفین میں کافی حد تک اتفاق ہوچکا ہے لیکن "وزارتِ اعلیٰ" پر کوئی بھی فریق پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نظر نہیں آتا کیونکہ پنجاب سیاسی طور پر بہت اہمیت کا حامل صوبہ ہے 2/20
اگر ہم پنجاب کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیں تو اس بات کی وضاحت ہوجاتی ہے کہ یہ صوبہ مقتدر قوتوں کے ہم خیال سیاستدانوں کی سرزمین رہی ہے اور قبل از اور بعد از قیام پاکستان یہاں سے اشرافیہ کے حمایتی الیکشن میں کامیاب ہوتےرہےہیں جوکہ ایسٹیبلشمنٹ کی رٹ قائم رکھنے3/20
کیلئے اہم کردار ادا کرتے تھے اور انکو عوامی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں تھا مشرف کی آمریت کے بعد گزشتہ دو دہائیوں سے پنجاب کا سیاسی منظر نام کافی حدتک تبدیل ہو چکاہے اور نوازشریف ایک عوامی سیاستدان کے طور پر ابھرے ہیں اور انہوں نے عوامی فلاح و بہبود 4/20
کےکام کئے اور اشرافیہ کو مسلسل انکار کی وجہ سے پنجابیوں کی اکثریت کے محبوب بن گئے ہیں مسلم لیگ ن پنجاب کی ایک بہت بڑی اکثریتی سیاسی جماعت ہے چونکہ پنجاب ایک بڑا صوبہ ہونے کے سببِ وزیراعظم منتخب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے چونکہ پنجاب میں میاں صاحب کا5/20
کثیر ووٹ بینک ہے اس لئے وہ پاکستان کی سیاست میں مرکزی اور کلیدی حیثیت کے حامل ہیں اسلئے اشرافیہ پنجاب کی وزرات اعلیٰ چوہدری برادران کیلئے مانگ رہی ہےتاکہ ریاستی حکومتی اور انتظامی مشینری استعمال کرکےپنجاب کی سیاست میں نون لیگ کے کردار کو کم سے کم کیا جائے6/20
اور اگر چوہدری برادران وزرات اعلیٰ پنجاب لینے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ یہ کام بہت آسانی سے پایہ تکمیل تک پہنچا دیں گے جو کہ بزدار صاحب اپنی نااہلی اور نا لائقی کی وجہ سے سرانجام نہ دے سکے کیونکہ چوہدری برادران جوڑ توڑ کی سیاست کے ماہر ہیں اور انکی پنجابی7/20
الیکٹ ایبل کے ساتھ رشتہ داریاں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے چونکہ میاں برادران کے ووٹ بینک کی اکثریت کا تعلق پنجاب سےہےاسلئے گزشتہ دو دہائیوں سےپاکستانی سیاست نوازشریف اور پنجاب کے اردگرد گھوم رہی ہے اور ایسٹیبلشمنٹ کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی ہےکہ پنجاب ان8/20
کے ہاتھ سے نکل گیا ہے اور اب ان کو اپنی من مانیا کرنے کیلئے کافی دشواریوں کا سامنا ہے میری ذاتی رائے میں عدم اعتماد کا ایجنڈا بہت سوچ سمجھ کر تشکیل دیا گیا ہے ایک طرف تو خان صاحب کو گھر بھیجا جائے گا تو دوسری طرف پنجاب میں میاں صاحب کے ووٹ بینک کو کم9/20
کرنے کے کام کا آغاز کیا جائے گا اور اس قاف لیگ اور پیپلزپارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرنے کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں گے اور بلدیاتی انتخابات کا سہارا بھی لیا جائے گا چونکہ چوہدری برادران و آصف زرداری موجودہ حکمرانوں کی نسبت تجربہ کار سیاستدان ہیں10/20
اس لئے وہ یہ کام بہت آسانی کے ساتھ سرانجام دے لیں گے پچھلے پانچ سال میں نون لیگ نے اپنی تنظیم سازی پر توجہ نہیں دی بہت سے اضلاع میں یونین کونسل کی سطح تک پارٹی کو منظم کرنے کا کام نامکمل ہے اور قائدین کا عوامی رابطوں کا بھی فقدان ہے کہ کمزوری بھی اشرافیہ11/20
کے نئے نمائندوں کو تقویت پہچانے میں بھی اہم کردار ادا کرئے گی کچھ لوگ جو چوہدری برادران کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب دینے کی وکالت کرتے ہوئے دلیل دیتے ہیں کہ اگر اب نیازی سرکار کوگھر نہ بھیجا گیا تو وہ اپنی مرضی کا چیف لگوا کر ایک بار پھر پری پول اور آفٹر پول12/20
رگنگ کریں آر ٹی ایس سسٹم ڈاون کرکے اور ای وی ایم سسٹم ہیک کرکے الیکشن کے نتائج اپنے حق میں کرلیں گے اور بزور طاقت عوام کے ووٹ چوری کرکے الیکشن نتائج بدل دیں گے اور آئندہ پانچ سال کیلئے پھر حکومت پر مسلط رہیں گے ان کے خدشات درست ہیں لیکن ان کو یہ بات13/20
سمجھنی چاہئے کہ عمران خان اپنے وعدے وفا نہ کرسکا اور اس کے دعوے غلط ثابت ہوئے وہ خود بھی اور اس کو لانے والی اشرافیہ بھی عوامی سطح پر بے نقاب ہوئی اور عوامی تنقید کا سامنا کررہی ہے اور انکی تقدیس کا پردہ چاک ہوگیا ہے اس کے علاوہ اس اشرافیہ کوکھانے کیلئے 14/20
دولت چاہئے ہوتی ہے نیازی سرکار یہ دولت بنانے میں ناکام رہی ہے تو اب اشرافیہ دھاندھلی کا دھندہ نیازی صاحب کیلئے تو ہرگز نہیں کرئے گی اور خدانخواستہ کرتی بھی ہے تو عوامی مزاحمت بھی دیکھے گی گزشتہ الیکشن میں بھی بہت سےاضلاع میں انکو عوامی مزاحمت کاسامنارہا 15/20
اور وہ انتخابی نتائج تبدیل کرنے میں ناکام ہوئے اس بار اگر ایسا ہوتا ہے تو اس عوامی مزاحمت کا سکیل بڑے پیمانے پر ہوگا اگر پھر بھی خدانخواستہ الیکشن دھاندھلی کے ذریعے چوری کرکے میاں برادران کوشکست دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یاد رکھیں گزشتہ دو دہائیوں سے16/20
میاں صاحب کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہو رہا ہے اور عوامی امیدوں کا محور بن گئے ہیں نظریاتی سیاسی جدوجہد کا مقصد حکمرانی نہیں بلکہ اپنے نظریات کی ترویج ہوتا ہے عوام کو ووٹ کی اہمیت بھی پتہ چل رہی ہے اور وہ اشرافیہ سے "ووٹ کو عزت دو" کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں17/20
اور انکے مطالبہ کی شدت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اس لئے جن لوگوں کے ذہنوں میں یہ ڈر سرایت کر گیا ہے کہ اگلے پانچ سال بھی نیازی سرکار کو مسلط کیا جاسکتا ہے وہ اطمینان رکھیں کہ اشرافیہ اب نا اہل نا لائق وزیراعظم کیلئے اتنا بڑا رسک ہرگز نہیں لے گی اور 18/20
اگر ہم اس ڈر کی وجہ سے اشرافیہ کے کھیل کا حصہ بن جاتے ہیں تو نہ صرف ہمارے ووٹ بینک کےکم ہونے کا خدشہ بلکہ عوامی بالادستی کے خواب کی تعبیر سے بھی محروم ہوسکتےہیں میں ایک گمنام عام آدمی سیاست کا طالب علم سیاسی قائدین سے ملتمس ہوں کہ حکومت کی بجائےنظریہ کو 19/20
فوقیت دیں تاریخ آپکو سنہرے الفاظ میں لکھے گی میری آواز میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ ان کے محلات کی فصیلیں عبور کر سکے لیکن پھر ایک تحریر لکھ دی ہے کہ شاید کسی کے دل میں گھر کر جائے.. شکریہ
عابد چوہان
20/20

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with MA Chauhan

MA Chauhan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @MA__Chauhan

Feb 27
آجکل عدم اعتماد کا بازار گرم ہے سبکی نظریں نوازشریف کی طرف لگی ہوئی ہیں سب عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے کیونکہ اس نے ہر طرح سے عوام اور پاکستان کا بیڑاغرق کردیا ہے سیاسی اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور وفود کی ایک دوسرے سے ملاقاتوں
1/12
میں عدم اعتماد ہی زیرِ بحث ہے اور اس کو ممکن بنانے کیلئے حکمت عملی ہورہی ہے عوام الناس، سول سوسائٹی اور سیاسی کارکن بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آراء دے رہے ہیں جہاں کچھ لوگ جلد از جلد عدم اعتماد لانے کے حق میں ہیں تو کچھ اسکی مخالفت میں بھی دلائل دے
2/12
رہے ہیں ایسے میں میرا بھی ایک نقطہ نظر ہے جس کو بیان کرنے کیلئے میں یہ. تھریڈ لکھ رہا ہوں جب نوازشریف کیخلاف پانامہ لیکس کے ذریعے سازش کی جارہی تھی تب بھی مجھ سمیت کچھ لوگوں کو آئی ایس پی آر نے میڈیا ٹالک میں تصویریں دکھا کر غدار کہا گیا تھا شاید آئندہ
3/12
Read 13 tweets
Aug 7, 2020
آزادی کشمیر کیلئے ایک غدار تھریڈ
گزشتہ چھ سات سالوں میں نوازشریف کیخلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاص حکمت عملی کے تحت بہت شدت سے مہم جوئی کی گئی کہ نوازشریف مودی کا یار ہے اس کی فیکٹریوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کام کرتے ہیں 1/20
شریف فیملی کی بھارت میں فیکٹریاں ہیں اور ان کے بھارت میں کاروباری مفادات ہیں اور طرح طرح کی باتیں کرکے نوازشریف کی محب الوطنی کو مشکوک کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں یہ بے بنیاد پراپیگنڈا منظم انداز سے اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا 2/20
بین الاقوامی طاقتیں نوازشریف سے ناخوش تھیں کیونکہ انکی زیرقیادت پاکستان گیم چینجر منصوبہ سی پیک کا حصہ تھا اور دنیا میں طاقت کا توازن بدلنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا تھا جہاں گوادر بندرگاہ کی کامیابی سے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ دبئی کو خدشات لاحق تھے 3/20
Read 21 tweets
Jul 2, 2020
پاکستان میں تبدیلی سرکار کی تبدیلی ناگزیر ہوگی ہے طبل جنگ بجا دیا گیا ہے
گزشتہ ماہ جنوب مشرقی ایشیا کے سیاسی منظرنامہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان میں نمایاں تبدیلی کا پیش خیمہ ہیں
آئیں اس چند ٹویٹ پر مبنی تھریڈ میں جائزہ لیتے ہیں
+ 1 +
🔸 چین کا لداخ کے اندر گھس جانا اور وادی گلوان پر قبضہ و دعویٰ ملکیت کردینا
🔹نیپال کا آئینی ترمیم کے ذریعے بھارتی زیر قبضہ علاقوں کو اپنے نقشہ میں شامل کرنا
🔸بھوٹان کا اپنے ندی نالوں کا بھارت کو جانے والا پانی روک دینا
+ 2 +
🔹چین کا واضح جارحانہ دو ٹوک انداز میں امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کو ہانگ کانگ سے دور رہنے کا کہنا
🔸چینی وزارت خارجہ کا شہبازشریف کو کورونا انفیکٹد ہونے پر فون اور علاج معالجہ کی پیشکش
+ 3 +
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(