دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فون کمپنی پاکستان آگئ

صدر مملکت نے ورچول تقریب کے ذریعے دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فونز بنانیوالی کمپنی Xiaomi کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے. لاہور میں کوٹ لکھپت کے مقام پر یہ پلانٹ 400 ملین ڈالرز کی لاگت سے مختلف فیزز میں مکمل ہوگا. فیز 1 👇
میں کمپنی ماہانہ 4 لاکھ موبائل بناے گی جسے رواں سال کے اختتام تک ساڑھے 5 لاکھ تک لے جایا جائے گا. جبکہ 2023 سے سالانہ پیداوار 30 لاکھ ہوگی.30 لاکھ میں سے 10 لاکھ سے زائد برآمد کئے جائیں گے. کمپنی نے 3 ہزار پاکستانیوں کو روزگار دیاہے. یہ چینی نیشنل کمپنی اسوقت دنیا کی دوسری بڑی 👇
سمارٹ فون اور 500 بڑی کمپنیوں میں 334 ویں نمبر پر ہے. گزشتہ برس اس نے 19 کروڑ سمارٹ فونز بناے تھے. پاکستان میں اس کمپنی کا آنا نہائت ہی خوشی کا باعث ہے. انشاء اللہ یہ کمپنی میڈ ان پاکستان سمارٹ فونز کی مہم کو چار چاند لگاے گی. موجودہ حکومت نے 2019میں پہلی موبائل پالیسی منظور سے👇
لیکراب تک 30 کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے ہیں. جن میں 19 نے باقاعدہ پروڈکشن شروع کردی ہے. ایپل اور ہواوے کے علاوہ تمام بڑی کمپنیاں پاکستان آچکی ہیں. 2018 میں پاکستان نے 4 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کئے تھے جبکہ گزشتہ سال 70 فیصد مقامی سطح پر تیار کئے گئے. امید ہے رواں برس نہ صرف 👇
ملکی ضرورت 100 فیصد پوری کی جائیگی بلکہ بڑے پیمانے پر باقاعدہ ایکسپورٹ بھی شروع ہوجائے گی. آئی ٹی سے وابستہ پاکستانیوں کے لئے یہ شعبہ یقیننا خوش قسمت ثابت ہوگا.

ٹرو جرنلزم دعاگو ہے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کرے.

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with True Journalizm

True Journalizm Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @truejournalizm

Feb 9
سیمی کنڈکٹر کی جنگ

سیمی کنڈکٹر کی عالمی تجارت کاحجم 500 بلین ڈالر سے زائدہے. تائیوان چین جاپان جنوبی کوریا ملائشیا اور امریکہ مینوفیکچرز ہیں. اکیلا تائیوان کل پیداوار کا 80 فیصد بناتا ہے. امریکہ اور چین کے درمیان تائیوان پر اختلاف کی اصل وجہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری پر قبضہ رکھناہے👇
کیونکہ دونوں ممالک الیکٹرانک ڈیوائسز کے میجر پروڈیوسر ہیں. جبکہ ہر الیکٹرانک ڈیوائس سیمی کنڈکٹر کی محتاج ہے. افغانستان میں سیمی کنڈکٹر میں استعمال ہونے والے لیتھئم کے پہاڑوں کی گنتی کرنا مشکل ہے. اگر وہاں حالات نارمل ہوجائیں تو افغانستان دنیا کا اگلا تائیوان بن سکتا ہے. چین 👇
اور پاکستان انہی کوششوں میں مصروف ہیں. وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورے میں چینی کمپنی گلوبل سیمی کنڈکٹر کا 40 ملین کی لاگت سے پاکستان میں سیمی کنڈکٹر ٹیسٹنگ سینٹر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ افرادی قوت تیار کرنیکا معاہدہ کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. چونکہ پاکستان بھی موبائل فون 👇
Read 4 tweets
Feb 5
چین میں اب تک وزیراعظم نے کیا حاصل کیا؟

1. چائینہ مشینری انجنئرنگ کارپوریشن حکومتی سطح پر پاکستان میں ایگریکلچرل سائنس و ٹیکنالوجی سینٹر قائم کریگا. جہاں فصلوں کی پیداوار بڑھانےسمیت بیج کوبہتر بنانے پر کام کیا جائےگا. جبکہ اسی کمپنی نے LNG ٹرمینل لگانےبھی میں دلچسپی ظاہر کی ہے👇
2. یہی کمپنی گوادر فری زون میں پیپر اور میٹل کا پراسسنگ اور ری سائیکلنگ پارک قائم کریگی. جو برآمدی مقاصد کیلئے ہوگا. 4.5 بلین ڈالر کا یہ منصوبہ 2 سے 3 سال میں کام شروع کردیگا. 40 ہزار افراد کو روزگار ملےگا.

3. زینگ بینگ گروپ فوجی فرٹیلائزر کے ساتھ ملکر حیوانات اور پولٹری فیڈ👇
کی پیداوار پر کام کریگا. جبکہ مکئی اور سویابین کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے.

4. رائل گروپ 50 ملین ڈالرز کی لاگت سے بڑے پیمانےپر 4 ڈیری فارمز بناےگا. جن میں 80 ہزار بھینسوں سے سالانہ 16 ملین لیٹر دودھ حاصل ہوگا. جبکہ بھینسوں کی بیماریوں پر تحقیق بھی ہوگی.👇
Read 8 tweets
Feb 3
#ٹروبلاگ

کوئلے کے ذخائر اور ہماری نالائقی

جیوجیکل سروے آف پاکستان نے 1991 میں بتایا کہ تھرپارکر میں 9 ہزار مربع کلومیٹر پر کوئلے کے ذخائر ہیں. حجم 175 ارب ٹن لگایا گیا. جو سعودی عرب اور ایران کے تیل کے مجموعی ذخائر کے برابر ہیں. یہ اتنی بڑی مقدار ہے کہ اس سے 👇
300سال تک 1 لاکھ میگاواٹ بجلی پیداکی جاسکتی ہے. یہ دنیا کے 29 ویں بڑے ذخائر ہیں. لیکن حکمرانوں کی نااہلی دیکھئےکہ ہم3000سے زائد MW کے حامل کوئلے کے پلانٹس اور سیمنٹ کی ضرورت پوری کرنیکےلئےسالانہ2 ارب ڈالرکا کوئلہ امپورٹ کرتےہیں. دنیاکی باتوں پر اعتبارکیاکہ ہمارا کوئلہ ناقص ہے👇
بی بی شہید کی بڑی خواہش تھی کہ تھر کے کوئلے کو ٹیسٹ کیا جائے جوحقیقت نہ بن سکی. 2008 میں سندھ کی صوبائی حکومت نے ذخائر کو 12 بلاکس میں تقسیم کیا اور ابتدائی طور پر 4 کی نیلامی کا عمل شروع کیا. 2012 میں جب بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار MW تک پہنچ گیا توسندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے👇
Read 11 tweets
Feb 1
پی آئی اے کو منافع بخش بنانے کا منصوبہ

وزارت خزانہ نے دنیا کی بہترین کنسلٹنٹ کمپنی انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی IATA کو PIA کا خسارہ ختم کرکے منافع بخش بنانے کا پلان ترتیب دینے کی درخواست کی تھی جسے کمپنی نے تیار کرکے منظوری کے لئے فنانس ڈویژن کو بھجوا دیا ہے. اس 5 سالہ 👇
کے مطابق 2024 سے ادارہ منافع بخش ہوجاے گا.
1. جہازوں کی موجودہ تعدادکو 29 سے بڑھا کر 49 کیا جائے گا. جس میں 16 بڑے 27 چھوٹے جبکہ 6 ٹربو ٹیکنالوجی کے حامل ہونگے.

2. مسافروں کی سالانہ تعداد 5 ملین سے بڑھکر 9 ملین ہوجائیگی. ادارے کے اثاثے 1.1 بلین سے بڑھ کر 2.8 بلین ہوجائینگے.👇
3. 10 سے زائد نئے روٹس پر فلائٹ چلائی جائینگی. ہفتہ وار فلائٹس کی تعداد 359 سے بڑھکر 581 ہوجائیگی. سالانہ ریونیو 1.7 بلین ڈالرہوجائیگا.

4. کارگو فلائٹس کا دائرہ کار بھی بڑھایا جائے گا.
کمپنی کے مطابق پلان تبھی کامیاب ہوگا جب حکومت پاکستان مندرجات پر نیک نیتی سے عمل کریگی.👇
Read 4 tweets
Jan 30
وزیراعظم کے دورہ چین کی سب سے اہم بات

پشاور تا کراچی 1772 کلومیٹر نیا 2 طرفہ ریلوے ٹریک بنناہے. 3 ہزار سے زائد اسٹیشنز بھی اپ گریڈ ہونے ہیں. منصوبے کا نام ML1 ہے. اسکی تکمیل سے ٹرین کی رفتار 60 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے سےلاہور تا کراچی کا سفر 6 سے 7 گھنٹےکاہوجاےگا👇
سی پیک کے تحت اس منصوبے کی لاگت گزشتہ دور حکومت میں 9.1 بلین ڈالر بتائی گئی. جسکا موجودہ حکومت نے ازسر نو جائزہ لیا تو لاگت 6.8 بلین ڈالر سامنے آئی. چناچہ چین کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع ہوے. دونوں ممالک اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہے. تاہم دسویں اجلاس میں چین نے نئی لاگت کو تسلیم 👇
کرلیا. اب وزیراعظم کے دورہ چین میں قرض کی جلد فراہمی سمیت درج ذیل شرائط پر بات چیت ہوگی.

پاکستان سود کی شرح ایک فیصد جبکہ چین 2.8 فیصد چاہتا ہے.

چین قرض کی مدت 15 سال جبکہ پاکستان 25 سال تک رکھنا چاہتا ہے.

چین تمام رقم اپنی کرنسی جبکہ پاکستان 50 فیصد ڈالرز میں لیناچاہتاہے👇
Read 4 tweets
Jan 28
حکومت کا ایک اور اچھا فیصلہ

ملک میں لگ بھگ 10 کروڑ پنکھے ہیں. جن میں 70سے80فیصد غیر معیاری وائرنگ کے حامل ہیں. جو گرمیوں میں ماہانہ 3000 میگاواٹ سے زائد بجلی استعمال کرتےہیں. جس سے قومی خزانے کو 356 ارب روپے کا جھٹکالگتاہے. حکومت نےجون2022سے تمام غیرمعیاری پنکھوں کی خریدوفروخت👇
پر پابندی کرنیکا فیصلہ کیا ہے. اس ضمن میں متعلقہ کمپنیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے. جبکہ صارفین سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ صرف وہی پنکھے خریدیں جنکی پیکنگ پر ریٹنگ 5 سٹار درج ہو کیونکہ 5 سٹار ریٹنگ والا پنکھا یومیہ 8 گھنٹے چلے تو 300 سے 400 کے درمیان بل بنتا ہے جبکہ کم ریٹنگ والا 👇
پنکھا اتنے گھنٹے چل کر ماہانہ بل میں 800 سے 1000 روپے تک اضافے کا باعث بنتا ہے. صارف خریداری کے وقت جو 2 سے 3 ہزار کی بچت کرتا ہے وہ پہلے 3 ماہ میں ہی پورے ہوجاتے ہیں. جسکے بعدسالوں تک نقصان اٹھاتا رہتا ہے. حکومت نے چونکہ پاکستان اسٹینڈرڈ کے تحت ہر چیز کا معیار متعین کردیا ہے. 👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(