اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس @BBhuttoZardari @AAliZardari
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پی پی پی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی اسمبلی کی شرکت
اسلام آباد: سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی پی اراکین پارلیمان کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے اہم ہدایات دیں
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے ایم کیوایم وفد کی زرداری ہاؤس آمد @AAliZardari @BBhuttoZardari
اسلام آباد: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم رہنما عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر اور جاوید حنیف نے ملاقات کی
اسلام آباد: ایم کیوایم وفد نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیوایم وفد کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یومِ پاکستان پر پیغام
پی پی پی چیئرمین کی جانب سے قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد
آج آئین کی پاسداری کے عہد سے تجدید اور وطن کے لیئے جانیں قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے: بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari #PakistanDay
آج کا دن ہمیں اپنے ان بزرگوں کی بھی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے قراردادِ پاکستان کی شکل میں ایک منزل متعین کی تھی: بلاول بھٹو زرداری
ہمارے بزرگوں نے اس عظیم منزل کو حاصل کرنے کے لیئے جمہوری جدوجہد کا راستہ اختیار کیا تھا: بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی اپنے قیام کے پہلے دن سے آج تک قائداعظم کی سوچ اور ویژن پر عمل پیرا ہے: بلاول بھٹو زرداری
قائداعظم محمد علی جناح آئین پسندی اور قانون کی عملداری کے عالمی آئیکن ہیں: بلاول بھٹو زرداری
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سربراہی میں بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں اجلاس
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں پی پی پی کے تنظیمی عہدیداران کو نوڈیرو میں واقع بھٹو ہاؤس میں طلب کرلیا @BBhuttoZardari
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیات، پبلک ہیلتھ انجینرنگ، تعلیم اور ورکس اینڈ سروسز کے وزرا کو بھی بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں طلب کرلیا
لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تنظیمی عہدیداران کی موجودگی میں لاڑکانہ میں بلدیاتی مسائل کے حل اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے شعبے میں جاری پیش رفت سے متعلق استفسار