Realist Profile picture
Mar 26 11 tweets 3 min read
ہم اور ہماری نماز ؛

جب ہم زمین پر سجدہ کرتے ہیں تو بمشکل تین تسبیحات پوری کرتے ہیں اور سر اٹھا لیتے ہیں۔
اس سے نماز تو ہو جاتی ہے مگر رب سے آشنائی نہیں ہوتی ـ ہم نماز میں آٹو پہ لگے ہوتے ہیں ہم خود نہ جھکتے ہیں اور نہ اٹھتے ہیں ، ہم اس دوران کہیں اور مصروف ہوتے ہیں جیسے
👇
پائیلٹ جہاز کو آٹو پائیلٹ پر لگا کر خود سواریوں سے دعا سلام کر رہا ہوتا ھے ـ یعنی ہم رکوع کو رکوع سمجھ کر ، سجدے کو سجدہ سمجھ کر اور قیام کو واقعی رب العالمین کے سامنے فرمانبرداری سمجھ کرکھڑے نہیں ہوتے بلکہ ہماری کیفیت ٹھیک اس کھلونے کی طرح ہوتی ہے جس میں سیل ڈال دیئے گئے ہوں
👇
اور بٹن آن کر دیا گیا ہو تو وہ خود بخود اوپر نیچے دائیں بائیں لڑھکتا پھرتا ہے ،، آپ جب کوئی میموری کارڈ کسی ڈیوائس میں ڈالتے ہیں تو وہ ڈیوائس پہلے اس میموری کارڈ کا جائزہ لیتی ھے اس کو پڑھتی اور Recognize کرتی ہے ، پھر پوچھتی ہے کہ اس میموری کارڈ کی حقیقت یہ ہے کہ اس میں فلاں
👇
فلاں چیز ہے ،فلاں فلاں فولڈر ہے ، اس کی اتنی سپیس استعمال ہو چکی ہے اور اتنی باقی ہے ، پھر وہ آپ کو بتاتی ہے کہ سرکار آپ جو مواد اس پر کاپی کرنا چاہتے ہیں وہ کاپی نہیں ھو سکتا کیونکہ اس کارڈ میں جگہ کم ہے جبکہ مواد کا حجم زیادہ ہے ، آپ کچھ مواد ڈیلیٹ کر کے مناسب جگہ بنائیں ـ ہم👇
جب سجدہ کرتے ہیں تو زمین اس ماتھے کو ریڈ کرتی ھے اور پہچانتی ھے ، اس پراسیس میں کچھ دیر لگتی ہے ، زمین سادا ہو تو جیبن کو پہچاننے میں تھوڑا وقت لگتا ہے ، مصلی اور قالین جتنا موٹا ہو جیبن کو زمین سے رابطہ کرنے میں ویسی ہی زیادہ دیر ھوتی ھے ـ ہم زمین کے ماتھا ریڈ کرنے سے پہلے👇
ہی اٹھا لیتے ہیں یوں جیسے جاتے ہیں ویسے آ جاتے ہیں نہ کچھ ڈیلیٹ ھوتا ھے اور نہ ہی کچھ کاپی پیسٹ ھوتا ھے ـ اللہ کی بارگاہ میں سر ہو اور کچھ لئے بغیر اٹھ کر گھر آ جاؤ تو نماز اک مذاق ہی بن کر رہ جاتی ہے ـ
جماعت میں مجبور بھی ہوں تو نوافل میں کسر نکال لینی چاہئے۔ کم از کم پانچ سات👇
دفعہ کی تسبیح کے بعد ہی آپ دنیا کی ٹرانس سے نکل کر مینوئل پر آئیں گے ـ اور آپ کو اپنی ہیئت کا احساس ہو گا کہ آپ اس وقت کس پوزیشن میں ہیں ، ہاتھ کہاں ہیں ، ماتھا کہاں ہے ، گھٹنے اور پاؤں کہا ہیں ، جو جو چیز آپ کو یاد آتی جائے گی سمجھ لیں کہ وہ وہ چیز حقیقت میں پہچان ہو رہی ہے ،👇
اس کے بعد اب تسبیح کو الفاظ کی بجائے منہ بند کر کے سوچ کی زبان میں کہیں جتنی دیر بھی مزہ آتا رہے ، جب اکتاہٹ محسوس ہو تو بیٹھ جائیں اور دو سجدوں کے درمیان کی دعا اپنی زبان میں یاد کر رکھیں اس کو پڑھیں ، اے اللہ مجھے معاف فرما دے ، اور مجھ پر رحم فرما ، اور مجھے ہدایت دے دے،
👇
اور مجھے عافیت عطا فرما ، اور مجھے رزق عطا فرما اور میرے دکھوں پر مرہم پٹی کر دے ـ اللھم اغفر لی وارحمنی واھدنی وعافنی وارزقنی واجبُرنی ،، رزق کا مفہوم ذھن میں رکھیں کہ اس میں گندم اور چاول ہی نہیں بلکہ مال ،اولاد ، صحت ، بصارت ،سماعت اور خوشیاں سب رزق کہلاتی ہیں ،، اب آپ دوسرے👇
سجدے کے لئے پک چکے ہیں ،، پہلے سجدے میں اسپیس بنی تھی دوسرے سجدے میں اس دعا کو پیسٹ کر دیں ، صرف دو رکعتوں کے بعد ہی آپ اپنا وزن خود محسوس کرنا شروع کر دیں گے ، اپنا آپ کبھی خالی خالی محسوس نہیں ہو گا ، اور اب آپ کو اگلی نماز کا انتظار رہے گا ـ
👇
کیونکہ نماز میں ثواب کے ساتھ سواد بھی آیا ہے اور یہی سواد لذتِ آشنائی کہلاتا ہے

@law4all3

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Realist

Realist Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @law4all3

Mar 27
*وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان میں عملی اقدامات*

*جو کہتے ہیں کہاں ریاست مدینہ بنی ہے جانئیے مکمل حقائق*
*●(1) رحمت اللعالمین کمیٹی بنی گئی*
*●(2) رحمت اللعالمین وظائف پاکستان میں پہلی بار جاری کئیے گئے*

*●( 3) قادیانی چینل بند کروا دیا گیا مرزائی
👇
چینل جو نواز شریف کے دور حکومت میں (Asiasat ) سیٹلائٹ پر چلتا تھا*
*●(4)پاکستان میں پہلی بار یونیورسٹیوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہے*

*●(5) پاکستان میں پہلی بار اسمبلیوں کے اندر خاتم النبیین کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور ہر جگہ پر لازمی قرار دیا گیا ہے*
👇
*●(6) جنسی زیادتی کیسز میں سخت سزائیں کی قرارداد منظور کی گئی ہیں اسمبلیوں کے اندر سخت قوانین بنائے گئے ہیں*

*●(7) مساجد میں ائمہ کرام یعنی علما ء کرام کو تنخواہیں دی جارہی ہیں اور بھاری فنڈز رکھے گئے ہیں اور( KPK) میں ہزاروں آئمہ مساجد کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں*
👇
Read 12 tweets
Mar 27
کیا کوئی نعم البدل ہے؟

اس ویڈیو کے دیکھنے کے بعد بھی اگر آپ یہ ارادہ کر کے ہی بیٹھے ہیں کہ اس حکومت میں کچھ اچھا نہی ہوا تو پھر چاہے اسلاموفوبیا کے خلاف کیمپین ہو یا صحت کارڈ، احساس پروگرام ہو یا ریکارڈ ٹیکس کولیکشن، الیکٹوریل ریفارمز ہوں یا خودمختار خارجہ پالیسی، روشن ڈیجیٹل👇
پاکستان ہو یا احساس دسترخوان…
آپ کو کوئی حکیم لقمان بھی قائل نہیں کرسکتا -
لیکن سوال اب بھی وہی ہے : اس سب کے بعد ہمارے پاس متبادل کیا ہے ؟ اور اگر آپ کی بھی نظر میں ان تیرہ جماعتوں کے مکس اچار میں کوئی بہتر نعم البدل نہیں ہے تو ایسے میں بغیر متبادل کے اس حکومت کی پریمیچور👇
👇
تبدیلی کی بات کرنا بغض براے بغض اور تنقید براے تنقید کہلاتا ہے جس کا یہ ملک ان مشکل عالمی حالات میں متحمل نہیں ہوسکتا --

پہلے تمہاری ' پھر ہماری ' پھر تمہاری باری کے اس سٹیٹس کو کو توڑنے والا عمران خان آج اگر نہ ہوتا تو پھر یہ ہوتا . پوری ویڈیو سنیے گا
👇
Read 4 tweets
Mar 26
بعض اوقات ہمیں زندگی بہت تنگ لگنے لگتی ہے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ہم بند گلی میں ہیں جسکا آگے کوئی راستہ نہیں ،
ایسے موقع پر دو چیزیں ہمارے حالات پلٹ سکتی ہیں دعا اور صبر۔۔۔

جب ہم کسی کے سامنے اپنی ذات کی سچائی ثابت کرتے کرتے تھک جائیں ، جب جان سے پیارے ہمارے کچھ رشتے بھی
👇
ہماری نیّت کو جھوٹا سمجھنے لگیں،

جب اپنی ذات اور نیّت کی سچائی کا ہمارے پاس اللہ کے سوا کوئی گواہ نہ ہو، جب ہم خود کو بلکل بے بس محسوس کریں،

چاہ کر بھی کسی ایک کو بھی اپنا یقین نہ دلوا سکیں،جب ہمیں معلوم ہو کہ ہمارے بارے میں کیا کیا کہا جا رہا ہے

،یہی ہماری آزمائش ہے،دراصل
👇
تب دعا کا کام شروع ہوتا ہے ۔۔
بس یہ یقین نہ ٹوٹے کہ وہ رب تو ہماری ہر ایک نیّت سے واقف اور اسکا گواہ ہے۔ دعا دلوں کی عداوتوں کو پھر سے محبت اور یقین میں بدلے گی،

ایک دن آئے گا جب وہ رب ہماری نیّت کی سچائی آشکار کردے گا ،جب ہم اپنے پیاروں کے سامنے سرخرو ہوں گے، یہ وہ دن ہوگا
👇
Read 5 tweets
Mar 26
*ہر انسان کی زندگی میں اہم طبی نمبر*

1. بلڈ پریشر: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. تنفس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18) خواتین ( 11.50 - 16 )
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
👇
10. جسم میں خون کی مقدار: پی سی وی 30-40%
11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130) بالغ: 70 - 115 12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000
15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل
👇
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml

*جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*
*40 سال* *50* *60*

*پہلا مشورہ:*
ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان
👇
Read 10 tweets
Mar 24
”متبنی یا منہ بولا بیٹا“

عرب معاشرے کا اُس وقت دستور تھا کہ تنبیت ( گود لینے یا بیٹا بنانے) کوصبلی اُولاد ہی کی طرح سمجھا جاناجاتا تھا۔ اس کو برابر وراثت ملتی تھی۔ اس سے منہ بولی ماں اور منہ بولی بہنیں وہی خلا ملا رکھتی تھیں جو حقیقی بیٹے اور بھائی سے رکھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ
👇
منہ بولےباپ کی بیٹیوں کااور اس باپ کے مرجانے کے بعد اس کی بیوی کا نکاح اُسی طرح ناجائز سمجھا جاتا تھاجس طرح سگی بہین اور ماں کے ساتھ کسی کا نکاح حرام ہوتا ہے۔ اب اسلامی قانون جن بد اخلاقیوں کا سد باب کرنا چاہتاتھا، یہ رسم ان کے پھیلنے میں مددگار تھی۔ ان وجوہ اسلامی قانون
👇
نکاح و طلاق، قانون وراثت، اور قانون حرمت زنا کا یہ تقاضا تھا کہ متبنہ کو حقیقی اولاد کی طرح کے مبجھنے کے تخیل کاقطعی استیصال کر دیا جائے۔اس کی ابتدا رب کریم نے اپنے محبوب نبی مکرم صلی اللہ علیہ سے کرنا چاہئی، جس پر مسلمان فورا” عمل پیرا ہونے تھے۔ چونکہ نبی مکرم ص بھی زید بن
👇
Read 7 tweets
Mar 23
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے :

کل پارلیمنٹ ہاؤس میں OIC اجلاس میں عمران خان کا خطاب سنا - علم ، فصاحت ‘ بلاغت اور ادراک سے بھرپور ‘ ناموس رسالت کے ذکر سے سرشار اور اسلاموفوبیا کی تردید سے لبریز یہ تقریر سنتے ہوئے میں ایک بات مسلسل سوچتا رہا - کیا ستم ہے کہ اسی پارلیمنٹ
👇
ہال میں ایک ہفتے بعد اس شخص کے خلاف وہ سب جدی پشتی کرپٹ لوگ عدم اعتماد کی قرارداد لاکر اس کا محاسبہ کرنے والے ہیں جو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی زبان اور ان کے اعتماد کا مرکز بنا ہوا ہے - کتنی دہائی ہے کہ یہ محاسبہ وہ سب لوگ کرنے والے ہیں جن میں سے کسی ایک کو بھی اپنے اپنے ادوار میں👇
ان مسائل پر بات کرنے کی توفیق اور جسارت نہیں ہوئی جن پربات کرنے کیلئے الله نے عمران خان کی زبان کو چنا - کیا بغض ہے کہ وہ اپوزیشن جو ہر وقت یہ رونے روتی تھی کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی نے ملک کو دنیا میں تنہا کردیا ہے ان کی زبانیں آج گنگ رہیں جب 57 اسلامی ملک اور خصوصی
👇
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(