Atta Rajpoot Profile picture
Apr 16, 2022 22 tweets 17 min read Read on X
#اردو_زبان
تحریک انصاف کا نہیں لیکن اِس غریب گھر کے غریبی عادت والے عمران کے لیے لکھنے پر مجبور ہوں کہ قلم حق لکھتا ہے

تحریکِ عدم اعتماد و یہ ساری امریکی سازش میرے خیال خان صاحب کے لیے ایک نعمت ثابت ہوئی ہے اور پی ڈی ایم بالخصوص ن لیگ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل اگر
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
کوئی سمجھے تو،فی الوقتی حکومت تو انکے پاس ہے مگر اس لولی لنگڑی حکومت نے انکے لیے مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں جو مزید بڑھیں گی.
اس سازش کے سارے تانے بانے امریکہ،برطانیہ،اسرائیل،را سے ہوتے ہوئے نواز شریف سے ن لیگ کے ذریعے پاکستان پہنچی اس سے آگے کچھ نہیں
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
کہہ سکتا لیکن اتنا کہوں گا کہ اس وقت نواز شریف کا پاکستان آنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کی بقاء ضروری ہے بلکہ یوں کہیں اسی میں پاکستان کی بقاء ہے.
اگر آپ دو ماہ قبل کے بحرانوں کے پیشِ نظر خان صاحب کی سپورٹ وموجودہ سپورٹ کا فرق دیکھیں تو زمین آسمان کا
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
فرق ہے،دو ماہ قبل انہیں جن بحرانوں کا سامنا تھا خان کے سپورٹرز کو ایک سائیڈ پہ ہونے پر مجبور کر دیا تھا ان کا بھی ماننا تھا خان صاحب کی کارکردگی ویسی نہیں رہی جیسے عوام کو توقع تھی.
اس کی وجہ یہ نہیں کہ خان صاحب ڈیلیور نہیں کر سکے انہوں نے اپنی طرف سے
#محفل_سخن Image
#اردو_زبان
بہترین کوشش کی،تباہ حال معیشت،امپورٹ ایکسپورٹ میں فرق،بیرونی قرضے، مختلف منصوبوں پہ کئی سو ارب ڈالر جرمانے،بجلی کمپنیوں کے ساتھ کمیشن بیسڈ معاہدے،غرق شدہ فارن پالیسی،کرونا کی صورت میں صدی کا سب سے بڑا بحران جسے پاک فوج کی مدد سے نہایت احسن طریقے سے کنٹرول
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
کیا گیا۔
اسکے علاوہ روز دھرنے حکومت گرانے کی دھمکیاں،بغیر کسی وژن کے تقسیم شدہ قوم،فرقہ واریت،ایف اے ٹی ایف کی سر پہ لٹکتی تلوار،عدالتوں کا عدم تعاون،پی ٹی وی و پی آئی اے جیسے تباہ حال ادارے،بند پڑے کارخانے،بدترین عدالتی نظام و الجھے پڑے کرپشن کیسز
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
جن پہ قانون سازی اور سزا ایک کٹھن ترین مسلہ رہا اس میں اتحادیوں اور بھگوڑوں کی بلیک میلنگ سمیت لاتعداد مسائل رہے جن کو خان صاحب نے ہینڈل کرنے کی بھرپور کوشش تو کی لیکن سسٹم انکے ساتھ نہیں چل سکا.
غرض کوئی مانے یا نہ مانے خان صاحب کو پاکستان بہت تباہ حال
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
ملا تھا اوپر سے رہی سہی کسر میڈیا نے پوری کردی اس لیے پرانی برباد شدہ چیزیں ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگا اسی وجہ سے آن گراؤنڈ وہ سب کچھ ویسے نظر نہیں آیا جس طرح قوم کو امید تھی یا خان صاحب کے ووٹرز کو امید تھی اس لیے وہ کافی حد تک مایوس ہوچکے تھے اگر خان
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
صاحب دو ماہ قبل والی پوزیشن کے ساتھ میدان میں اترتے تو انکے خلاف ناکامی و نااہلی والا پروپگنڈہ کام کر جاتا و الیکشن میں نتائج بہت مختلف ہوتے.
اس امریکی خط اور عدم اعتماد کے بعد نہ صرف خان کی اپنی پارٹی میں چھپے وہ سارے سانپ و لوٹے باہر نکل آئے جو ایک
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
لمبے عرصے سے انکی و انکی پارٹی کی بیخ کنی کرتے ہوئے انکے سیاسی کیرئیر کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کی تگ و دو میں تھے وہ سب اس سازش کے بعد کھل گئے اگر خان صاحب انہی کے ساتھ الیکش میں اترتے تو کیا ہوتا؟
اس کے ساتھ ساتھ اس خط کے بعد خان کا قوم کو یکجا
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
کرنے کا خواب بھی شرمندہِ تعمیر ہوا آج خان صاحب کی سپورٹ کی وجہ یوتھیاپہ نہیں بلکہ پاکستان ہے جو وہ چاہتے تھے آج پوری قوم انکے ساتھ یکجا کھڑی ہے ان سے جو حکومت میں کسی بھی وجہ سے کمیاں رہی ہیں عوام سب کچھ بھول چکی ہے.
ایک اہم بات کہ خان کی حکومت
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
آنے کے بعد جس چیز پہ ان کا ذیادہ فوکس تھا وہ تھی ذیادہ سے ذیادہ پاکستانی مصنوعات مغربی منڈیوں تک پہنچانا جو کہ ہمیشہ سے ہمارے بڑے خریدار رہے ہیں بالخصوص جس طرح کرونا کے دوران انہوں نے پاکستان ٹیکسٹائیل ملز کو سہولیات دیکر تیزی دی ہماری ایکسپورٹ قریباً 28
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
سے 30 ارب ڈالر تک جا پہنچی جو کہ ایک ریکارڈ تھا اسی سے ہی ہماری معیشت کو استحکام ملا.
امریکی خط میں ایک بات کا بہت واضح ذکر ہے کہ اگر عمران خان عدم اعتماد سے نہ گیا تو اسکے سنگین نتائج ہونگے وہ سنگین نتائج ظاہر ہے کہ ملٹری نہیں بلکہ معاشی ہونے تھے پاکستان
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
پر پابندیاں لگ جاتیں پابندیاں لگتیں تو ظاہر ہے کہ ہماری مغربی منڈیوں میں جانے والی مصنوعات ہی رک جاتیں جس ایکسپورٹ پہ ہم چل رہے تھے سب زیرو ہو جاتا،ٹیکسٹائل ایکسپورٹ رکتی تو اس سے وہی چلتے کارخانے پھر سے بند ہونے کا امکان بڑھ جاتا و اس کا نقصان براہ راست
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
خان صاحب کی سیاست کو ہوتا
اسکے ساتھ ساتھ ہم اس ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہیں اگر کسی بھی بلیک میلنگ کے نتیجے میں ہم بلیک لسٹ ہو جاتے تو کام مزید بگڑ سکتا تھا یہ بگڑنے کا سارا نقصان خود خان صاحب کو ہوتا جنہوں بہت مشکل سے معیشت اٹھائی ملک کو بلیک لسٹ ہونے
#محفل_سخن
👇 Image
#اردو_زبان
بلیک لسٹ ہونے سے بچایا،اپوزیشن اور میڈیا اسی کے انتظار میں تھا کہ کچھ ایسا ہو کہ انکی سیاست ختم ہو جائے
اس وقت جو حالات ہیں انکا سارے کا سارا نقصان پی ڈی ایم جماعتوں کو ہے ان سے پہلے خان صاحب حکومت کرکے گئے ہیں اگر وہ کچھ چیزیں مہنگی کرتے ہیں تو عوام نہیں
#محفل_سخن
👇
#اردو_زبان
چھوڑے گی،سستی کر نہیں سکتے،حالات سنبھال نہیں سکتے پریشر اتنا ہے،دوسری طرف خان صاحب کو اندرون و بیرون پاکستانیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے یہ حمایت انہیں 2/3 بھی دے سکتی ہے اور صدارتی نظام کی جانب جانے میں مدد بھی
گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس
#محفل_سخن
👇
#اردو_زبان
کی،کچھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سے بلنڈرز کیے ہیں مگر میرا ماننا یہ ہے کہ اسکے ثمرات مستقبل قریب میں دیکھنے کو ملیں گے کوئی ڈی جی اتنا پاگل نہیں ہوتا وہ کل تک جس چیزوں کے ٹویٹ کر رہا تھا آج ماننے سے انکار کر دے، ہاں ان کے الفاظ میں کسی اہم وجہ سے چناؤ
#محفل_سخن
👇
#اردو_زبان
میں فرق ضرور ہوگا یہ سب مستقبل میں آنے والے اہم ترین کھیل کا حصہ ہیں اور دشمنان کے گلے پڑے گا ان شاءاللہ.
خان صاحب کے خلاف فوج نہیں بلکہ عدلیہ ہے اور عدلیہ کے پیچھے وہی نواز شریف ہے جن کے پاس ججز کی ویڈیوز اور آڈیو ثبوت ہیں،ان سب کی کوشش تھی کہ عمران کو نا
#محفل_سخن
👇
#اردو_زبان
اہل کرکے نکالیں یہ دھبہ بھی اسکے سر ہو مگر بچانے والوں نے آگاہ کر دیا تھا،کچھ حوصلہ رکھیں لکھنے والے نے اس کو بڑا ہی زبردست لکھا ہے حیرت انگیز لکھا ہے چند ماہ میں سب کھل جائے گا ان شاءاللہ،یہ اشارہ میری طرف سے سمجھنے والوں کے لیے
ہوسکتا ہے کہ اس میں عدلیہ
#محفل_سخن
👇
#اردو_زبان
بھی اہم کردار نبھائے اب جبکہ پارلمینٹ کے اختیار بھی سپریم کورٹ لے چکی تھی
یقیناً پوری قوی اس وقت شدید مضطرب ہے مگر ابھی کھیل انتہائی دلچسپ مرحلے میں جائے گا اس میں دورہِ روس کا نہایت اہم کردار رہا ہے جہاں سے یہ سب کھیل شروع ہوا ہے،دورہِ روس پہ فوج و خان اک
#محفل_سخن
👇
#اردو_زبان
تھے اپوزیشن امریکہ کی گود میں تھی،خان کا دورہ روس پہلے سے طے تھا واپوزیشن ساز باز پہلے کر چکی تھی.اب آگے کی چیزیں خود سوچیے،ذرا ٹھنڈے دل سے غور کیجیے کہ عدم اعتماد کے بعد والے سارے حالات خان کے خلاف جاتے تو کیا خان 2/3 تو درکنار لولی لنگڑی حکومت بھی بنا پاتے؟
#محفل_سخن

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Atta Rajpoot

Atta Rajpoot Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ChAttaUrRahman

Dec 20
تو حولدار ناظم علی کا بیٹا ہے، دیکھ بیٹا نثار، اپنے باپ کی عزت رکھنا اور دشمن کو کبھی پیٹھ مت دکھانا۔

حصہ دوم ختم شد

سپاہی نثار کو اچھی طرح سے یاد تھا وہ پہلی جنوری 1971 کی روشن اور چمکیلی دوپہر تھی جب نثار کو اماں کی چٹھی ملی جس میں یہ خوشخبری تھی کہ چاچا برکت رشتے کے لیے
👇
مان گیا ہے اور عید کا تیسرا دن شادی کے لیے مقرر ہوا ہے۔
نثار کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہیں تھا۔
خدایا خدایا، کر کے تہجد کے آنسو باریاب ہوئے، پتہ نہیں دعاؤں میں محبوب کو مانگنا چاہیے بھی کہ نہیں؟ پر نثار نے نسترن کو مانگا تھا اور بہت تڑپ کر مانگا تھا۔ اب وہ سجدے میں گر کر اس ربّ
👇
کریم کا شکر ادا کر رہا تھا۔

سنہ اکہتر ملک کے لیے سازگار نہ تھا کہ ملکی فضا عجیب دم گھونٹنے والی تھی خاص کر مشرقی بازو سے عجیب عجیب خبریں آ رہی تھیں۔
یقین نہیں آتا تھا کہ بھائی بھائی بھی برسرِ پیکار ہو سکتے ہیں۔

33 پنجاب کو یہی بتایا گیا تھا کہ سرحد پار سے ہندو بنیے نے موقع
👇
Read 16 tweets
Dec 20
تو حولدار ناظم علی کا بیٹا ہے، دیکھ بیٹا نثار، اپنے باپ کی عزت رکھنا اور دشمن کو کبھی پیٹھ مت دکھانا۔

حصہ اول

بچپن سے سنتے آئے ہیں سفر وسیلہ ظفر لیکن کچھ سفر ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں دل گھائل ہوتا ہے اور تل تل ڈوبتا ہے۔ منزل جیسے جیسے قریب آتی جاتی روح بدن کا ساتھ چھوڑتی
👇 Image
محسوس ہوتی ہے۔

یہ ہی حال شہباز علی ولد سپاہی نثار علی شہید ولد حوالدار ناظم علی شہید پاکستان کی قومی پرواز سے دبئی پہنچا تھا چار گھنٹوں پر محیط جان لیوا انتظار کے بعد امارات ایئرلائن اِس منزل مقصود پر پہنچا چکی تھی۔

یہ نصف صدی پرانا قصہ ہے۔

سپاہی نثار کی پوسٹنگ کھاریاں
👇
میں تھی اُسے اماں کی چٹھی ملی کہ چچا برکت نے رشتے کے لیے ہاں کر دی ہے اور شادی کے لیے عید کے تیسرے دن کی تاریخ مقرر ہوئی ہے سو میں ابھی سے چھٹی کی درخواست دے دو۔

خط پڑھتے ہی اُس نے لڈی ڈالی کہ من کی مراد پوری ہوگئی تھی۔
نسترن اُسے بچپن سے پسند تھی، بھولی بھالی سفید گلاب جیسی
👇
Read 17 tweets
Dec 18
وفا کے دیس کہ بے وفا حکمران۔

1947 پاکستان وجود میں آتا ہے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں آخر کار جد و جہد آزادی کے سورج طلوع ہونے کے ساتھ مٹنا شروع ہو جاتی ہیں لہو کا قطرہ قطرہ نظروں سے اوجھل ہونا شروع ہوتا ہے اور چند سال کے بعد دو قومی نظریہ مکمل دفن کر دیا جاتا ہے اخوت ، بھاٸی
👇
چارہ ، ایمان ، اتحاد ، تنظیم ، کو جیسے موت ہی آ جاتی ہے۔

کلمہ لکھا ہوا بورڈ پارلیمنٹ سے منسوب کر دیا جاتا ہے آٸین اور دستور کو دو قومی نظریہ سے ٹکرا دیا جاتا ہے ارکان پارلیمنٹ برٹش سامراج کی باقیات اُن کے رسم و روج روش چال چلن عادت کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں۔

👇
جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے

قوم اسلامی اصطلاحات ، نقص ، خرابیوں ، ملکی امور ترمیمی اقدامات کے مطالبات پیش کرتی ہے سیاستدان جمہوریت کے گن گاتے ہوٸے بیرونی پریشر کا بہانا بنا کر قوم کو ٹرخا دیتے ہیں دوسری طرف عوام کو بے وقوف بن کر
👇
Read 13 tweets
Dec 15
یہاں سے ہر وہ چیز لے جاؤ، جو پاکستان کے کام آ سکتی ہے۔

جنگ ستمبر 1965 میں کس کس ملک نے پاکستان کی مدد کی کس کس برادر ملک نے پاکستان کو فوجی سپورٹ دی چلیں آپ کو بتاتے ہیں یہ اوپر جو الفاظ لکھے ہیں یہ میرے تو نہیں یہ ایک محسن کے کہے ہوٸے الفاظ ہے جنہوں نے کمزوری کے باوجود اپنے
👇 Image
Image
Image
مسلمان بھاٸی کے لیے اپنی ہر چیز اپنا سب کچھ قربان کرنے کی آفر کی تھی یہ وہ ملک ہے جو انڈین کے علاقوں پر حملہ تک کرنے کے لیے تیار تھا۔

ایئر مارشل (ر) اصغر خان نے انڈونیشیا گٸے جہاں ایک فوجی اڈے پر ان کا استقبال انڈونیشئن ایئر فورس کے سربراہ عمر دھانی نے کیا۔

ایئر مارشل (ر)
👇
اصغر خان نے انڈونیشیا کے صدر سوئیکارنو کو صدر ایوب کا خط دیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیا ہماری کیا مدد کرے گا؟

جس پر سوئیکارنو نے کہا کہ ’آپ کی مشکل گھڑی ہماری مشکل گھڑی ہے۔
کل ہی میں نے اپنی وار کونسل سے میٹنگ کی ہے، جس میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان کو
👇
Read 11 tweets
Dec 13
یہ دنیا حیرت انگیز ہے۔

انسان کیا سے کیا نہیں سوچا دنیا پانے کے لیے۔
مگر اِس کی حقیقت اتنی سی ہے۔

یہ ایک غریب اور تنہا صحرا میں ایک پیاسا لب ایک بے درد اور لاپرواہ غموں کی مثل ہے۔
اِس میں ہی مسکراتے ہونٹوں کے ساتھ کوٸی ایک ہوتا ہے۔
اور اِس میں روتی ہوئی آنکھوں والا بھی کوٸی
👇 Image
ایک ہوتا ہے۔
ایک کانپتی روح کے ساتھ سب ختم ہو جاتا ہے۔
دوست وفادار ہوتا ہے لیکن وفا کی تلاش رہتی ہے۔
یہ ایک بے رحم سا امتحان ہے۔
موت ہم سے اور ہم اُس سے ملنے کے منتظر رہتے ہیں۔

پھر بھی انسانوں میں ایک دور رہتی ہے جبکہ وہ حقیقت سے باخبر ہیں۔

یہاں ایک شرابی اور ایک مغرور
👇
انسان بھی ملتا ہے۔
وہ سمجھتا ہے کہ وہ خدا کی طرف سے ایک قوت ہے مگر وہ خود کو موت سے بچا نہیں پاتا۔

میں ایک جیل میں رہتا ہوں اور اپنے کیے پر پچھتاوا ہے۔
میرا دل آدرشوں سے بھرا ہوا ہے لیکن جو میں چاہتا ہوں وہ ملنا بھی ناممکن ہے۔
یہاں کوٸی سمندر پا کر مر جاتا ہے۔
اور کوٸی
👇
Read 7 tweets
Dec 5
پی ٹی آٸی کا فتنہ قرآن و حدیث کی روشنی میں۔

پاکستانی قوم کی اکثریت کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ کوئی شخص یہ ماننے کے لیے تیار ہی نہیں کہ وہ فتنے میں مبتلا ہے یا ہو سکتا ہے ، اصل بات یہ ہے کہ سب سے پہلا مرحلہ ہوتا ہے فتنے کو سمجھنے کا کہ کون سا معاملہ فتنہ ہے اور کون سا نہیں، اور یہ
👇 Image
جانتا قرآن وحدیث کے علم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کوئی دیندار شخص جو دین کا کچھ علم رکھتا ہو فتنے میں مبتلا نہیں ہو سکتا، کیونکہ دیندار ہونا الگ بات ہے اور قرآن و حدیث کا اتنا علم ہوتا کہ وہ فتنے کی پہچان کر سکے، دوسری بات ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ فتنہ ایک
👇
ایسی ابتلا اور ایسا امتحان ہے کہ جب آتا ہے تو عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں، دماغ ماؤف ہو جاتے ہیں اور بڑے بڑے دانشور اس کو سمجھنے سے قاصر رہ جاتے ہیں۔

نوٹ ( جب پی ٹی آٸی کی حکومت گٸی تھی تو پاکستان کی اکثریت اِس فتنہ کا اِس وجہ سے ہی شکار ہوٸی تھی جن میں محب وطن پاکستانی دانشور دین
👇
Read 17 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(