RH Riaz Profile picture
Jul 7 14 tweets 7 min read
#مزاحمت_کا_استعارا

#مائی_جندو انتقال کر گئیں۔

مائی جندو قاتل کو تختہ دار پر لٹکاکر ہی مقتولین کیلیےروئی😓
تختہ کھینچا گیا تو ایک جسم
دار پر جھولنےلگا جسےدیکھکر بوڑھی عورت کی آنکھ سےایک اشک نکلکر اسکےرخسار کی جھریوں میں تحلیل ہوگیا
یہ 5 جون1992 تھا
ٹنڈو بہاول سندھ کےگائوں
👇1/14
میں ایک حاضر سروس میجر ارشد جمیل نےپاک فوج کےدستے کے ساتھ چھاپہ مار کر 9کسانوں کو گاڑیوں میں بٹھایا
جامشورو کےنزدیک دریائےسندھ
کنارے لےجا کر گولیاں مار کر قتل کر دیا
فوج نے الزام لگایا کہ یہ افراد دہشت گرد تھے اور ان کا تعلق بھارت کے ادارے ریسرچ اینڈ اینالائسس ونگ سے تھا
👇2/14
لاشیں گاؤں آئیں تو نہ صرف گاؤں بلکہ پورے علاقےمیں کہرام مچ گیا ہر ماں اپنے بیٹےکی لاش پر ماتم کر رہی تھی ان کے بین دل دہلا رہے تھے، ان ماؤں میں ایک 72 سال کی بوڑھی عورت مائی جندو بھی تھی، اس کے سامنے اس کے دو بیٹوں بہادر اور منٹھار کے علاوہ داماد حاجی اکرم کی لاش پڑی تھی
👇3/14
مگر وہ خاموش تھی، عورتیں اسے بین کرنے پر اکسا رہی تھیں ، مائی جندو سکتے کے عالم میں بیٹوں اور داماد کے سفید ہوگئے چہرے دیکھے جا رہی تھی..

ہر شخص کہہ رہا تھا کہ خاموشی سے میتیں دفنا دی جائیں قاتل بہت طاقتور تھے ان غریب ہاریوں کا ایسی طاقت والوں سے کیا مقابلہ، مائی جندو کو
👇4/14
بار بار رونے کے لیے کہا گیا تو اس نے وحشت ناک نگاہوں سے میتیوں کی طرف دیکھا اور بولی بس ! مائی جندو ایک ہی بار روئے گی ,جب بیٹوں کے قاتل کو پھانسی کے پھندے میں لٹکتا دیکھے گی، سب جانتے تھے ایسا ممکن نہیں تھا مگر آخر لوگ خاموش ہوگئے، مائی جندو کی بیٹیاں کُرلا رہی تھیں مگر
👇5/14
مگر مائی جندو ساکت بیٹھی قتل ہونے والوں کو تکے جا رہی تھی۔

جنازے اٹھے تو مائی جندو نے سر کی چادر کمر سے باندھی سیدھی کھڑی ہوئی اور لہو ہوتے جگر کے ساتھ بیٹوں کو الوداع کیا،،
مسئلہ یہ تھا کہ یہ ٹنڈو بہاول اندرون سندھ کا ایک دور دراز گاؤں تھا اور تب دریائے سندھ کے اس کنارے
👇6/14
پر قتل ہونیوالوں کی ویڈیو بنانے کیلئے موبائل کیمرہ بھی نہیں آیا تھا، ملک اور سندھ بھر میں خبر چلی کہ دشمن کےایجنٹ مار کر ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیاگیا جس نے پڑھا سُنا اس نے شکر کیا

جب سارا ملک شکرانہ ادا کر رہا تھا تب مائی جندو نے احتجاجی چیخ ماری
اس چیخ نے پرنٹ میڈیا
👇7/14
کی سماعتیں چیر کے رکھ دیں، مائی جندو بوڑھی تھی جسمانی لحاظ سے کمزور مگر وہ تین مقتولوں کی ماں تھی اس نے طاقت کے مراکز سے جنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی دو بیٹیوں کو ساتھ لے کر قاتلوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں یہ جنگ آسان نہ تھی مگر نقارے بج چکے تھے
👇8/14
کشتیاں جل چکی تھیں اور واپسی محال تھی، اخباروں اور صحافیوں کے ہمراہ مائی جندو نے اس چیخ کو طاقتی مراکز کے سینوں میں گھونپ دیا، پہلی جھڑپ ختم ہوئی اور گرد چھٹی تو معلوم ہوا کہ قتل ہونے والے دہشت گرد نہ تھے بلکہ میجر ارشد جمیل کا ان کے ساتھ زرعی زمین کا جھگڑا تھا،
👇9/14
جسکی سزا میں انہیں قتل ہونا پڑا تھا
24 جولائی 1992 کو جنرل آصف نواز اور نوازشریف نے ملاقات کی اور جنرل آصف نواز نے میجر ارشد جمیل کا کورٹ مارشل کرنے کا حکم دے دیا، 29 اکتوبر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نےمیجر ارشد جمیل کو سزائےموت اور 13 فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی
👇10/14
میجر نے پاک فوج کے سپہ سالار کو رحم کی اپیل کی جو 14 ستمبر 1993 کو مسترد ہوئی، اس کے بعد رحم کی اپیل صدر فاروق لغاری سے کی گئی جو 31 جولائی 1995 کو مسترد تو کر دی گئی لیکن سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا، اس کے بعد میجر ارشد جمیل کے بھائی کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جج
👇11/14
سعید الزمان صدیقی نےحکم امتناع جاری کیا اور سزا روک دی

سزائے موت پر عمل نہ ہونے پر
11ستمبر 1996 کو مائی جندوپھر میدان میں نکلی۔ اسکی دو بیٹیوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے جسموں پر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، ان کو نازک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ بچ نہ سکیں.
👇12/14
پورے ملک میں ایک بار پھر کہرام مچ گیا، بالآخر 28 اکتوبر 1996 کو طاقت کی دیواریں مائی جندو کے مسلسل دھکوں کے سامنے ڈھیر ہوگئیں..

یہ حیدر آباد سنٹرل جیل تھی جب مائی جندو کو پھانسی گھاٹ پر لایا گیا، سامنے تختہ دار پر اس کے گاؤں کے 9 بیٹوں کا قاتل میجر ارشد جمیل کھڑا تھا
👇13/14
دار کا تختہ کھینچاگیا تو قاتل میجر ارشد جمیل کا جسم دار پر جھول گیا عین اسیوقت
سامنےکھڑی مائی جندو کی بوڑھی مگر زورآور آنکھ سےایک اشک نکلا اور اسکےرخسار کی جھریوں میں تحلیل ہوگیا
#مائی_جندو تمہیں دنیا کے تمام کمزور اور مظلوم سلام کرتے ہیں
🙋‍♀️
#مائی_جندو_مزاحمت_کا_نشان
فالو شیئر🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Jul 7
#حیران_کن
دنیا میں اس وقت 200 کے لگ بھگ ممالک ھیں
ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ھے جو
روس سے کم از کم 10 گنا چھوٹا ھے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے 3 گنا بڑا ھے ۔
یہ ملک دنیا میں مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے،
خوبانی ، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے،
👇1/6
پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں،
کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے،
آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں،
چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں،
گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں اور مالٹے اور کینو کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ھے ۔
یہ ملک مجموعی زرعی پیداوار
👇2/6
کے لحاظ سے دنیا میں 25 ویں نمبر پر ھے ۔
اس کی صرف گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور براعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کے برابر ھے ۔
یہ ملک دنیا میں صنعتی پیداوار کے لحاظ سے 55 نمبر پر ھے ۔
کوئلے کے ذخائر کے اعتبار سے چوتھے اور تانبے کے ذخائر کے اعتبار
👇3/6
Read 6 tweets
Jul 7
مٹی کی مخبت میں ہم آشقتہ سروں نے
وہ قرض بھی اتارے ہیں جو واجب ہی نہیں تھے
پاکستان کے70 سال کا قرض
ایکطرف اور اس نا اہل سلیکٹڈ نیازی کےچار سال کا قرض ایکطرف ۔اچھا بھلا ملک چل رہا تھا گروتھ 6% تک پہنچ گئی اور پاکستانی مارکیٹ دنیا کی تیسری تیزترین ترقی کرتی بن گئی
بڑے صاحب کو
👇1/6
معیشت کی فکر لگی اور بری لگنے لگی
#باجوہ_ڈاکٹرائن کا نفاذ ہوا
پھر نیازی کو مسلط کرکے ترقی کا پہیہ جام کیا گیا ملک تباہی کے دہانے پے آن پہنچا تو نوازشریف کے حوالے کر دیا گیا
عمران نیازی کی گھٹیا پالیسیوں کیوجہ سے ملک دیوالیہ ہونےکے قریب پہنچ چکاتھا
نیازی کو مسلط کرنے والے
👇2/6
#نیوٹرل کا ڈرامہ کھیل رھے ہیں

پہنچ گئےآخری سانسیں لیتا ملک نوازشریف کےحوالےکرنے
نوازشریف کیا کرتا
مرنے دیتا یا زندگی بچانے کی کوشش کرتا
وہی کیا جو اس کے خمیر میں تھا
کود پڑا ملک بچانے

پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ک پاس دو آپشن تھےریٹس نہ بڑھاۓاور ملک دیوالیہ ہونے دے اور
👇3/6
Read 6 tweets
Jul 6
مولانا اوکاڑوی (رحمۃ الله علیہ) نےاپنی کتاب میں لکھا
فرماتے ہیں“مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا کہ مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک سیرت محمد ﷺ پر بات نہیں ہوئی۔ ہمارا بہت دل کرتا ہےآپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں ہم تیاری کر لیں گے

” میں نے محبت بھرے
👇1/8
جزبات دیکھ کر خط لکھ دیا کہ فلاں تاریخ کو میں حاضر ہو جاؤں گا۔ دیئے گئے وقت پر میں نے ٹرین سےاتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا تو آگے میزبانوں نے مجھے ھدیہ پیش کر کے کہا مولانا صاحب آپ جا سکتے ہیں، ہم بیان نہیں کروانا چاہتے ۔ وجہ پوچھی تو بتایا کہ ہمارے گاؤں میں
👇2/8
%90 قادیانی ہیں
وہ ہمیں دھمکیاں دیتےہیں
کہ نہ تو تمہاری عزتیں،نہ مال،
نہ گھر بار محفوظ رہیں گے
اگر سیرة النبى (صلی اللہ علیہ وسلم) پر بیان کروایا تو ۔مولانا ہم کمزور ہیں غریب ہیں تعداد میں بھی کم ہیں اسلیے ہم نہیں کرسکتے“میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا بات تمہاری ہوتی
👇3/8
Read 9 tweets
Jul 6
#سقوط_ڈھاکہ_فوج_کا_کردار

وہ دن بھلایا نہیں جا سکتا جب 24 اکتوبر 1954 کو دستور ساز اسمبلی کی تنسیخ کے بارے میں گورنر جنرل غلام محمد کے اقدام کے سامنے تمام سیاست دان دم بخود بے بسی کی تصویر بن کر رہ گئے تھے۔ لیکن دستور ساز اسمبلی کے اسپیکر مولوی تمیزالدین خان
👇1/8
نے جو قدرے دبو اورکمزور مانے جاتے تھے بڑی دلیری کا مظاہرہ کیا اور گورنر جنرل کے اس اقدام کو سندھ چیف کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ مولوی صاحب کو خطرہ تھا کہ گورنر جنرل کے اہل کار انہیں عدالت میں جانے سے روکیں گے اس لیے مولوی صاحب برقع پہن کر سندھ چیف کورٹ آئے انکے اس
👇2/8
اقدام کو دلیری سے تعبیر کیاگیا تھا
ویسے آزاد پاکستان پارٹی کے بانی میاں افتخار الدین نےمقدمہ کیلئے بھر پور معاونت کی
اس مقدمہ کی سماعت کے دوران ہم چند صحافی سندھ چیف کورٹ کی کینٹین میں چائے پی رہے تھے کہ وہاں سے وزیر تجار ت فضل الرحمن گزرے۔ ان کا تعلق مشرقی پاکستان سےتھا
👇3/8
Read 8 tweets
Jul 6
#آئو_تاریخ_لکھیں

وزیراعظم شہبازشریف اپنےسیاسی کیرئیر کےکٹھن ترین دور سےگزر رہے ہیں۔گزشتہ کافی عرصےسے اپنےمزاج سے ہٹ کر سیاست کر رھےہیں۔گڈ گورننس اورعوامی خدمت پر یقین رکھنےوالا شخص اب بس اتحادیوں کو مناتا نظر آتاھے۔اب جب مسلم لیگ ن کو حکومت میں آئےتقریبا تین ماہ ہوچکےہیں
👇1/18
ہر دن شہبازحکومت کیلئے کسی آزمائش سےکم نہیں ہوتا۔مشکل معاشی فیصلوں سے لےکر پنجاب کےسیاسی بحران تک آزمائشیں ہیں کہ کم ہونےکا نام ہی نہیں لےرہیں۔ویسے شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھکر سوچتےتو ہونگے کہ
👈اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہے
اے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے
👇2/18
شہبازشریف کی وزیراعظم بننےکی کوئی باقاعدہ منصوبہ بندی نہیں تھی۔نومبر کےآخر تک تو یہ سب دیوانےکا خواب لگتاتھا۔مگر پھر حالات اچانک تبدیل ہوئے
شہبازشریف PDM کےمتفقہ
امیدوار کےطور پر سامنےآئے۔آصف علی زرداری نےکھلکر
انکی حمایت کی۔قومی اسمبلی میں172اراکین پورےکرنے کی بات آئی
👇3/18
Read 18 tweets
Jul 5
🌼 #طلاق_کے_کاغذات 🌼

رونگٹے کھڑے کر دینے والا
سچا واقعہ

کل رات ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے زندگی کی کئی پہلوؤں کو چھو لیا۔
قریب شام کے7بجےہونگے ،موبائل کی گھنٹی بجی۔ اٹھایا تو ادھر سے رونے کی آواز

میں نے کہا آپ پریشانی بتائیں اور بھائی صاحب کہاں ہیں؟ ۔ اور ماں کدھر ہیں
👇1/20
آخر ہوا کیا ہے؟
لیکن ادھر سے صرف ایک ہی رٹ کہ آپ فوراً آجائیے۔
میں اسے مطمئن کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹہ لگے گا پہنچنے میں۔ جیسے تیسے گھبراہٹ میں پہونچا

دیکھا کہ بھائی صاحب، (جو ہمارے جج دوست ہیں) سامنے بیٹھے ہوئے ہیں
بھابی جی رونا چیخنا کر رہی ہیں

میں نے بھائی صاحب سے
👇2/20
پوچھاکہ آخر کیا بات ہے؟
بھائی صاحب کچھ جواب نہیں دے رہے تھے

پھر بھابی جی نے کہا؛ یہ دیکھیے طلاق کے کاغذات۔

کورٹ سے تیار کرا کر لائے ہیں مجھے طلاق دینا، چاہتے ہیں

میں نے پوچھا " یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اتنی اچھی فیملی ہے
دو بچے ہیں۔ سب کچھ سیٹلڈ ھے
پہلی نظر میں مجھےلگا
👇3/20
Read 21 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(