#تھریڈ
#عيد_الغدير
1:-جس چیز نے واقعہ غدیر کو جاویدانہ قرار دیا اور اس کی حقیقت کو ثابت کیا ھے وہ اس روز کا ”عید“ قرار پانا ھے۔ روز غدیر، عید شمار ھوتی ھے، اور اس کے شب و روز میں عبادت، خشوع و خضوع، جشن اور غریبوں کے ساتھ نیکی نیز خاندان میں آمد و رفت ھوتی ھے ، اور مومنین++
2:-اس جشن میں اچھے کپڑے پہنتے اور زینت کرتے ھیں۔
جب مومنین ایسے کاموں کی طرف راغب ھوں تو ان کے اسباب کی طرف متوجہ ھوکر اس کے روایوں کی تحقیق کرتے ھیں اور اس واقعہ کو نقل کرتے ھیں، اشعار پڑھتے ھیں، جس کی وجہ سے ھر سال جوان نسل کی معلومات میں اضافہ ھوتا ھے، اور ھمیشہ اس واقعہ کی++
3:-
اور ھمیشہ اس واقعہ کی سند اور اس سے متعلق احادیث پڑھی جاتی ھیں، جس کے بنا پر وہ ھمیشگی بن جاتی ھیں۔ عید غدیر سے متعلق دو طرح کی بحث کی جاسکتی ہے
(۱.) شیعوں سے مخصوص نہ ھونا
یہ عید صرف شیعوں سے مخصوص نھیں ھے۔ اگرچہ اس کی نسبت شیعہ خاص اہتمام رکھتے ھیں؛ مسلمانوں کے دیگر فرقے++
4:- دیگر فرقے بھی عید غدیر میں شیعوں کے ساتھ شریک ھیں، غیر شیعہ علماء نے بھی اس روز کی فضیلت اور پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی طرف سے حضرت علی علیہ السلام کے مقام ولایت پر فائز ھونے کی وجہ سے عید قرار دینے کے سلسلہ میں گفتگو کی ھے؛ کیونکہ یہ دن حضرت علی علیہ السلام++
5:-حضرت علی علیہ السلام کے چاھنے والوں کے لئے خوشی و مسرت کا دن ھے چاھے آپ کو آنحضرت(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کا بلا فصل خلیفہ مانتے ھوں یا چوتھا خلیفہ۔
بیرونی ”الآثار الباقیة “ میں روز غدیر کو ان دنوں میں شمار کرتے ھیں جس کو مسلمانوں نے عید قرار دیا ھے [1]
+++
6:-
ابن طلحہ شافعی کہتے ھیں:”حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے اپنے اشعار میں روز غدیر خم کا ذکر کیا ھے اور اس روز کو عید شمار کیا ھے، کیونکہ اس روز رسول اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے آپ کو اپنا جانشین منصوب کیا اور تمام مخلوقات پر فضیلت دی ھے۔“[2]

نیز موصوف کہتے ھیں:++
7:-
”لفظ مولا کا جو معنی بھی رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے لئے ثابت کرنا ممکن ہو وہی حضرت علی علیہ السلام کے لئے بھی معین ہےاور یہ ایک بلند مرتبہ، عظیم منزلت، بلند درجہ اور رفیع مقام ھے جو پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے حضرت علی علیہ السلام سے مخصوص کیا،++
8:- لہٰذا اولیائے الٰھی کے نزدیک یہ دن عید اور مسرت کا روز قرار پایا ھے۔“[3]
تاریخی کتب سے یہ نتیجہ حاصل ھوتا ھے کہ امت اسلامیہ مشرق و مغرب میں اس دن کے عید ھونے پر متفق ھیں، مصری، مغربی اور عراقی (ایرانی و ھندی) اس روز کی عظمت کے قائل ھیں، اوران کے نزدیک روز غدیر نماز، دعا، ++
9:- روز غدیر نماز، دعا، خطبہ اور مدح سرائی کا معین دن ھے ،اور اس روز کے عید ھونے پر ان لوگوںکا اتفاق ھے[4]
ابن خلّکان کہتے ھیں:
 ”پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)حجة الوداع میں مکہ سے واپسی میں جب غدیر خم میں پھنچے، اپنے اور علی کے درمیان ”عقد اخوت“ پڑھا، اور ان کو++
10:- ان کو اپنے لئے موسیٰ کے نزدیک ھارون کی طرح قرار دیا اور فرمایا: ”خدا یا! جو ان کی ولایت کو قبول کرے اس کو دوست رکھ اور جو ان کی ولایت کے تحت نہ آئے اور ان سے دشمنی کرے اس کو دشمن رکھ، اور ان کے ناصروں کا مددگار ھوجا، اور ان کو ذلیل کرنے والوں کو رسوا کردے“۔[5]
++
11:- عید غدیر کی ابتدائ

تاریخ کی ورق گرانی سے یہ معلوم ھوتا ھے کہ اس عظیم عید کی ابتداء پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے زمانہ سے ھوئی ھے۔ اس کی شروعات اس وقت ھوئی جب پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے غدیر کے صحرا میں خداوندعالم کی جانب سے حضرت علی ع
++
12"-حضرت علی علیہ السلام کو امامت و ولایت کے لئے منصوب کیا۔ جس کی بنا پر اس روز ہرمومن شاد و مسرور ھوگیا، اور حضرت علی علیہ السلام کے پاس آکر مبارکباد پیش کی۔ مبارک باد پیش کرنے والوں میں عمر و ابوبکر بھی ھیں جن کی طرف پہلے اشارہ ھوچکا ھے، اور اس واقعہ کو اھم قرار دیتے ھوئے ++
13:- اور اس مبارکباد کی وجہ سے حسان بن ثابت اور قیس بن سعد بن عبادہٴ انصاری وغیرہ نے اس واقعہ کو اپنے اشعار میں بیان کیا ھے۔
"غدیر کے پیغامات"
اس زمانہ میں بعض افراد ”غدیر کے پیغامات“ کو اسلامی معاشرہ میں نافذ کرنا چاہتے ھیں۔ لہٰذا مناسب ھے کہ اس موضوع کی اچھی طرح تحقیق کی جائے +
14: ”غدیر خم “کے پیغامات کیا کیا ھیں ؟ کیا اس کے پیغامات رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی حیات مبارک اور آپ کی وفات کے بعد کے زمانہ سے مخصوص ھیں یا روز قیامت تک ان پر عمل کیا جاسکتا ھے؟ اب ہم یہاں پر غدیر کے پیغام اور نکات کی طرف اشارہ کرتے ھیں جن کی یاددہانی جشن اور++
15:- جشن اور محفل کے موقع پر کرانا ضروری ھے:چنانچہ ہم ”یمن“ میں ملاحظہ کرتے ھیں کہ چوتھی صدی کے وسط سے جشن غدیر کا مسئلہ پیش آیا اور ہر سال عظیم الشان طریقہ پر یہ جشن منعقد ہوتا رہا، اور مومنین ہر سال اس واقعہ کی یاد تازہ کرتے رہے اور نبوی معاشرہ میں رہبری کے شرائط سے آشنا ہوتے++
16:-شرائط سے آشنا ہوتے رہے، اگرچہ چند سال سے میں حکومت وقت اس جشن کے اہم فوائد اور پیغامات کی بنا پر اس میں آڑے آنے لگی، یہاں تک کہ ہر سال اس جشن کو منعقد کرنے کے اصرار کی وجہ سے چند لوگ قتل ھوجاتے، لیکن پھر بھی مومنین اسلامی معاشرہ میں اس جشن کی برکتوں اور فوائد کی وجہ سے اس++
17:-فوائد کی وجہ سے اس کو منعقد کرنے پر مصمم ھیں۔ غدیر کا ایک ھمیشگی پیغام یہ ھے کہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے بعد اسلامی معاشرہ کا رھبر اور نمونہ حضرت علی علیہ السلام یا ان جیسے ائمہ معصومین میں سے ہو۔ یہ حضرات ہم پر ولایت اور حاکمیت رکھتے ھیں،++
18:-واقعہ غدیر سے ایک پیغام یہ بھی ملتا ھے کہ انسان کو حق و حقیقت کے پہچانے کے لئے ہمیشہ کوشش کرنا چاہئے اور حق بیان کرنے میں کوتاہی سے کام نھیں لینا چاہیے ++
19:- روز قیامت تک باقی رھنے والا غدیر کا ایک پیغام اھل بیت علیھم السلام کی دینی مرجعیت ھے، اسی وجہ سے پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے انھیں دنوں میں حدیث ”ثقلین“ کو بیان کیا اور مسلمانوں کو اپنے معصوم اھل بیت سے شریعت اور دینی احکام حاصل کرنے کی رہنمائی فرمائی۔++
20:-غدیر کا ایک پیغام یہ ہے کہ بعض مواقع پر مصلحت کی خاطر اور اہم مصلحت کی وجہ سے مہم مصلحت کو نظر انداز اور اس کو اہم مصلحت پر قربان کیا جاسکتا ھے۔ اسلامی معاشرہ میں صحیح رہبری کا مسئلہ روح اسلامی اور شریعت کی جان کی طرح ھے کہ اگر اس مسئلہ کو بیان نہ کیا جائے تو پھر اسلامی++
21:-
اسلامی معاشرہ کے ستون درھم و برھم ھوجائیں گے، لہٰذا خداوندعالم نے اپنے رسول سے خطاب کرتے ھوئے فرمایا:

<۔۔۔وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہُ۔۔۔>[8]

”اور اگر آپ نے یہ نہ کیا تو گویا اس کے پیغام کو نھیں پھنچایا۔“
22:-حوالہ جات
1] الآثار الباقیة فی القرون الخالیة، ص۳۳۴۔
[2] مطالب السوٴول، ص۵۳۔
[3] مطالب السوٴول، ص۵۶۔
[4] وفیات الاعیان، ابن خلکان، ج۱، ص۶۰ و ج۲، ص۲۲۳۔
[5] وفیات الاعیان، ابن خلکان، ج۱، ص۶۰ و ج۲، ص۲۲۳۔
[6] سورہ مائدہ، آیت ۶۷۔
التماسِ دعا
#MisS__ShèIkh
#اعلان_ولایت_مولاعلی
@UnrollHelper compile

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ᴍɪꜱꜱ ꜱʜᴇɪᴋʜ

ᴍɪꜱꜱ ꜱʜᴇɪᴋʜ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Mamakiprinces

Jul 7
#دوستی
کہتے ہیں کہ دوستی وہ لفظ وہ رشتہ وہ احساس ہوتا ہے
جس کا کوئی مطلب نہیں ہوتا... شاید ٹھیک کہتے ہوں کیونکہ جہاں مطلب ہو وہاں دوستی نہیں ہوتی وہ ٹائم پاس ہوتا ہے وہ مفادی تعلق ہوتا ہے...
جدید دور میں مجھ جیسے پرانے لوگ موجود ہیں جو شاید ان سب سے زرا ہٹ کر ++
++سوچتے ہیں محسوس کرتے ہیں
کیوں کہ ہم خرابوں کی نا بس ایک ہی خامی ہے کہ ہم اپنے سوا کسی کا خراب نہیں سوچتے
پتہ نہیں اچھا ہے یا برا پر میں ان سب سے بالاتر ہوجاتی ہوں میں کہتی ہوں ہر بات میں نفع و نقصان ضروری نہیں ہوتا...
دوستی میں جہاں پیار معنی رکھتا ہے
عزت بہت معنی رکھتی++
++
وہی جو ایک بات ان سب سے بڑھ کر وہ ہے
" understanding "
اگر آپ اپنے دوست کی مینٹل ہیلتھ کو سمجھ نہیں سکتے تو آپ لاکھ عزت کرو پیار دو پورے شہر میں اسکی تعریفیں کرو وہ سب ب بنیاد رہ جاتی ہیں...
کوشش کرے کہ صرف لفظوں سے نہیں صحیح معنوں میں دوستی کا حق ادا کریں
بنتِ نسیم
#تھریڈ
Read 4 tweets
Jun 30
#تھریڈ
#جاب
1:-بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ تم نے اتنی پڑھائی کی ہے تم کوئی جاب کیوں نہیں کرتی ؟
سوچا کہ آج اسکا جواب دے دو ..
میں نے جاب کی ہے اور باقاعدہ سرکاری سکول میں کی ہے الحمداللہ
اور یہ بات میرے لئے اعزاز بھی ہے کہ میں نے جن اساتذہ سے پڑھا انہی کے ساتھ مل کر پڑھایا بھی ++
2:-میں نے گورنمنٹ سکول میں میڑک کی سائنس, انگلش پڑھائی اور مڈل کی اسلامیات, سائنس, اکنامکس پڑھائی ہے
اور مالک کی کرم نوازی سے میں نے 99.9%
رزلٹ دیا اور پرنسپل نے باقاعدہ شکریہ کہا نہ صرف مجھے بلکہ ماما کو پیغام بھیجا کہ بچی نے بہت اچھا رزلٹ دیا...
میں اس جاب کو ++
3:-کنٹینو نہیں کر سکی کیوں کہ تب ماما کی طبیعت زیادہ خراب رہنے لگ گئی تھی 😞اور تب میرے لئے سب سے اہم ماما تھی اسی لیے میں نے چھوڑ دی اب ماما کے بعد بھی بہت سی جگہوں سے آفرز ہوتی ہیں الحمداللہ وائس پرنسپل کی بھی آفر ہوئی لیکن میں نہیں جاسکی
کیوں کہ میں زیادہ ذمہ داریاں ++
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(