#تھریڈ #ایک_سراب
میری زندگی کیسی تھی یا کیسی جارہی ہے اس کو جاننے میں کسی کو انٹرسٹ نہیں ہوگا لیکن میں کیوں ہوں ایسی شاید سب جاننے کا تجسس رکھتے ہیں ۔
میں اپنی دنیا میں گم رہنے والی لڑکی تھی میری دنیا میری ماں تھی یا پھر میری پڑھائی کالج سے آنا تو پڑھائی یا پھر ماما سے باتیں++
++ماما کے ہوتے ہوئے مجھے کبھی احساس نہیں ہوا تھا کہ میری کوئی بہن نہیں ہے یا میری کوئی بیسٹ فرینڈ نہیں ہے کیونکہ یہ سب ماما تھی دوستیں بہت ساری تھی ہیں اور بن جاتی ہیں شاید میں انکو اچھی لگ جاتی لیکن کوئی اس لیول تک کلوز نہیں تھی کہ وہ بنا کہے میری ہر بات جان لیتی اور ++
++لفظوں کا سہارا لینا مجھے نہیں آتا تھا شاید ماما نے ہی بگاڑا ہوا تھا کہ ہر بات بنا کہے جان لیتی تھی اور مان لیتی تھی 2017 میں ماما پردہ کرگئی تو دنیا ہی اجڑ گئی جینے کی خواہش باقی نہیں رہی تھی شاید تب مر بھی جاتی لیکن جو ذمہ داریاں وہ ڈال کر گئی تھی انکو پورا کئے بنا++
++ماما کا سامنہ کرنے کی ہمت نہیں تھی اسی لیے انکو پورا کرنے کیلئے زندہ رہنا ضروری تھا وقت کا کام گزرنا ہے کسی کا ہنس کر گزرتا تو وہی کسی کا رو کر میرا بھی وقت گزرا 2019 میں میری ملاقات ہوئی اس دشمنِ جاں سے جس سے مل کر ایسا لگا کہ میری تلاش ختم ہوئی میری دوستی مکمل ہوئی++
++مجھے میری بیسٹ فرینڈ مل گئی اور اس نے یہ سب سچ کردیکھایا میں خوش ہو تو کیسے اداس ہوں تو کیوں ہو میرے سر میں درد ہے تو اس لئے کہ میں نے کھانا نہیں کھایا عرض کہ میں نے خود کو واپس اسی بچپن میں محسوس کرنا شروع کردیا تھا جہاں بلکل میں چھوٹی سی ڈول ہوں میری ہر بات++
++اسے پتہ تھی اور میرا حال یہ تھا کہ جیسے برسوں کی مسافت پر منزل نظر آ جائے خیر اسکے ساتھ وہ 2 سال گزرے اور ہر دن میں نے جیا تھا گزارا نہیں نا صرف میں نے بلکہ بہت سارے لوگوں نے یہ بدلاؤ نوٹ کیا کہ میں خوش رہتی ہوں ہنستی ہوں
پر زندگی نے کہا کہ گڑیا کہ میں تمہاری ماں نہیں++
++جو ہر وقت تمہیں ہنستا دیکھو میں نے تمہیں امتحان میں بھی ڈالو گی اور پھر ایک دن اس دشمنِ جاں کا مجھ سے جی بھر گیا ہاں اسے میری پرواہ کرنا میرے ہر قدم ہر کام سے اسے اڑیٹینش ہونے لگی دنیا کہتی ہے کہ وہ میری اپنی نہیں تھی اسی لیے چھوڑ کر چلی گئی وہ اپنے نہیں ہوتے جو ہر کسی کی++
++باتوں میں آ جائے لیکن میں کہتی ہوں کہ میں تو اسکے پیچھے پڑ گئی تھی نا شاید اسی لئے خیر میں نے خود کو بہت برا بھلا کہا کرتی تھی لیکن پھر مجھے عقل آگئی اور میں نے چپ رہنا سیکھ لیا اور یہ بات جان لی کہ بہت سی چیزیں بہت سے لوگ ہماری زندگی میں شامل ضرور ہوتے ہیں لیکن وہ ہمارے ++
++لیے نہیں ہوتے ۔اسکی بھی ایک الگ دنیا تھی اسکی دوستیں تھی تو ایسا کیسے ممکن تھا کہ وہ صرف میری ہوتی میں نے چاہا تھا کہ وہ عمر بھر میری بیسٹی بن رہتی لیکن ایسا نہیں ہوا جو بھی ہوا اس سے ایک سیکھ ملی کہ میری تلاش بیکار نہیں گئی وہ آئی اس نے مجھے ہنسنا تو سیکھایا تھا ++
++پر یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ چلی جائے گی اور میں پھر سے اکیلی ہو جاؤ گی 2 سال ہو گئے اسکو مجھے چھوڑ کر چلی گئی ہے لیکن آج بھی لگتا ہے کہ شاید وہ پاس ہے تو دل کہتا ہے کہ وہ تو ایک سراب تھی پاگل اور سراب کے پیچھے پاگل نہیں ہوتے ۔ #ایک_سراب از قلم بنتِ نسیم
#تھریڈ #دوستی
میجورٹی لوگ کا کہنا ہے کہ ایک دوست ہی ہے جس کا کوئی مطلب نہیں ہوتا ۔چلو میں بتاتی ہوں کہ دوست کا مطلب کیا ہوتا ہے کیوں ہوتا ہے باقی اختلاف کرنا سب کا حق ہے تو شوق سے کیجئے گا ۔
'د 'درد محسوس کرے
'و 'وفا کرے
'س' سچائی ہو اس رشتے میں
'ت' تمہارے لئے ہو
یعنی ایک++
++
ایک ایسا دوست جو آپ کا درد محسوس کر سکے آپ کے ساتھ وفا کر سکے آپ کے ساتھ سچا ہو کھرا ہو اور بس آپ کے لئے ہو...
ایسا میں نے محسوس کیا ہے حساسیت شاید مجھ میں کچھ زیادہ ہی ہے اسی لئے ایسا لگتا ہے یا جو بھی ہے ۔
رشتہ کوئی بھی ہو ہر انسان اپنے حقوق بھی رکھتا ہے اور فرائض بھی ++
++
اسی لئے میانہ روی کا ہونا ضروری ہے ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ صرف اپنے حقوق لیتے اور اپنے فرائض کی طرف توجہ ہی نہ دیں یعنی آپ یہ تو چاہتے کہ آپ کی بات توجہ سے سنی جائے اس پر مثبت رائے دی جائے لیکن سامنے والا جب ایسا کرے تو آپ اگنور کردیں ایسا نہیں ہوتا بھئی اگر آپ ++
#تھریڈ #عيد_الغدير
1:-جس چیز نے واقعہ غدیر کو جاویدانہ قرار دیا اور اس کی حقیقت کو ثابت کیا ھے وہ اس روز کا ”عید“ قرار پانا ھے۔ روز غدیر، عید شمار ھوتی ھے، اور اس کے شب و روز میں عبادت، خشوع و خضوع، جشن اور غریبوں کے ساتھ نیکی نیز خاندان میں آمد و رفت ھوتی ھے ، اور مومنین++
2:-اس جشن میں اچھے کپڑے پہنتے اور زینت کرتے ھیں۔
جب مومنین ایسے کاموں کی طرف راغب ھوں تو ان کے اسباب کی طرف متوجہ ھوکر اس کے روایوں کی تحقیق کرتے ھیں اور اس واقعہ کو نقل کرتے ھیں، اشعار پڑھتے ھیں، جس کی وجہ سے ھر سال جوان نسل کی معلومات میں اضافہ ھوتا ھے، اور ھمیشہ اس واقعہ کی++
3:-
اور ھمیشہ اس واقعہ کی سند اور اس سے متعلق احادیث پڑھی جاتی ھیں، جس کے بنا پر وہ ھمیشگی بن جاتی ھیں۔ عید غدیر سے متعلق دو طرح کی بحث کی جاسکتی ہے
(۱.) شیعوں سے مخصوص نہ ھونا
یہ عید صرف شیعوں سے مخصوص نھیں ھے۔ اگرچہ اس کی نسبت شیعہ خاص اہتمام رکھتے ھیں؛ مسلمانوں کے دیگر فرقے++
#دوستی
کہتے ہیں کہ دوستی وہ لفظ وہ رشتہ وہ احساس ہوتا ہے
جس کا کوئی مطلب نہیں ہوتا... شاید ٹھیک کہتے ہوں کیونکہ جہاں مطلب ہو وہاں دوستی نہیں ہوتی وہ ٹائم پاس ہوتا ہے وہ مفادی تعلق ہوتا ہے...
جدید دور میں مجھ جیسے پرانے لوگ موجود ہیں جو شاید ان سب سے زرا ہٹ کر ++
++سوچتے ہیں محسوس کرتے ہیں
کیوں کہ ہم خرابوں کی نا بس ایک ہی خامی ہے کہ ہم اپنے سوا کسی کا خراب نہیں سوچتے
پتہ نہیں اچھا ہے یا برا پر میں ان سب سے بالاتر ہوجاتی ہوں میں کہتی ہوں ہر بات میں نفع و نقصان ضروری نہیں ہوتا...
دوستی میں جہاں پیار معنی رکھتا ہے
عزت بہت معنی رکھتی++
++
وہی جو ایک بات ان سب سے بڑھ کر وہ ہے
" understanding "
اگر آپ اپنے دوست کی مینٹل ہیلتھ کو سمجھ نہیں سکتے تو آپ لاکھ عزت کرو پیار دو پورے شہر میں اسکی تعریفیں کرو وہ سب ب بنیاد رہ جاتی ہیں...
کوشش کرے کہ صرف لفظوں سے نہیں صحیح معنوں میں دوستی کا حق ادا کریں
بنتِ نسیم #تھریڈ
#تھریڈ #جاب
1:-بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ تم نے اتنی پڑھائی کی ہے تم کوئی جاب کیوں نہیں کرتی ؟
سوچا کہ آج اسکا جواب دے دو ..
میں نے جاب کی ہے اور باقاعدہ سرکاری سکول میں کی ہے الحمداللہ
اور یہ بات میرے لئے اعزاز بھی ہے کہ میں نے جن اساتذہ سے پڑھا انہی کے ساتھ مل کر پڑھایا بھی ++
2:-میں نے گورنمنٹ سکول میں میڑک کی سائنس, انگلش پڑھائی اور مڈل کی اسلامیات, سائنس, اکنامکس پڑھائی ہے
اور مالک کی کرم نوازی سے میں نے 99.9%
رزلٹ دیا اور پرنسپل نے باقاعدہ شکریہ کہا نہ صرف مجھے بلکہ ماما کو پیغام بھیجا کہ بچی نے بہت اچھا رزلٹ دیا...
میں اس جاب کو ++
3:-کنٹینو نہیں کر سکی کیوں کہ تب ماما کی طبیعت زیادہ خراب رہنے لگ گئی تھی 😞اور تب میرے لئے سب سے اہم ماما تھی اسی لیے میں نے چھوڑ دی اب ماما کے بعد بھی بہت سی جگہوں سے آفرز ہوتی ہیں الحمداللہ وائس پرنسپل کی بھی آفر ہوئی لیکن میں نہیں جاسکی
کیوں کہ میں زیادہ ذمہ داریاں ++