Moona Sad Profile picture
Aug 21 7 tweets 2 min read
ایک دن دو بلیاں ایک گھر میں داخل ہوئیں، انہیں ایک پلیٹ میں پنیر کا ٹکڑا دکھا ایک بلی جھپٹ کر اُسے لے بھاگی۔ دوسری نے اُس کا پیچھا کیا آخرکار ایک درخت کے نیچے دونوں میں جھگڑا ہونے لگا۔ آخر کار گتھم گتھا کی نوبت آگئی۔ درخت پر ایک بندر بیٹھا ہوا یہ منظر دیکھ رہا تھا، وہ بلیوں سے
1/8 Image
کہنے لگا۔’’تم ایک ہی نسل کی، دونوں بھوکی ہو اور خوراک بھی مل گئی ہے، مگر لالچ اور خود غرضی نے تمہیں اندھا کر دیا ہے انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ دونوں پنیر برابر بانٹ لیتیں تو کتنا اچھا ہوتا۔ تم تو رات دن گھروں میں اندر جاتی ہو اور اپنا پیٹ بھرلیتی ہو، ہمیں دیکھو کہ کسی کے گھر
2/8
نہیں جاتے جنگل میں بندروں کی "فوج" رہتی ہے۔کوئی کسی کو ستاتا نہیں
یہاں بیچ راستے میں تم لڑ کر اپنی بدنامی کر رہی ہو اگر تمہاری آواز سن کر کوئی کتا آ گیا تو پنیر کا یہ ٹکڑا بھی تمہارے ہاتھ سے چلا جائے گا اور تم دونوں کی بھی بری دُرگت بنائے گا۔ بلیوں پر بندر کی سمجھ داری اور
3 /8
انصاف کی باتوں کا بڑا اثر ہوا اور کہنے لگیں۔ ہم سے بڑی بھول ہوئی، اب تم ہی انصاف کرو۔ بندر جلدی سے ترازو لے آیا۔ پنیر کے دو ٹکڑے لئے اور دونوں پلڑوں میں رکھے۔ وزن برابر نہ تھا۔ بندر نے بڑے ٹکڑے کو درخت سے کاٹ کر کم کیا اور کھا گیا ،پھر دوبارہ وزن کیا اب دوسرا ٹکڑا بڑا ہو گیا
4/8
اس کو بھی دانت سے کاٹا اور کھا گیا۔ بندر اسی عمل کو دہراتا رہا اور بلیاں انصاف کی منتظر رہیں۔ آخرمیں ایک چھوٹا سا ٹکڑا رہ گیا۔ بندر بولا اب اس کے ریزے ریزے کروں۔ اس سے تمہارا کیا بھلا ہو گا۔ تمہاری نیت کی خرابی نے پہلے ہی سارا کام بگاڑ دیا
5/8
میں نے تمہارے ساتھ ہمدردی کی اور اتنی دیر تک پنیر کے دونوں ٹکڑوں کا وزن برابر کرنے کی محنت کی۔ کب سے ترازو اٹھائے ہوئے ہوں میرے ہاتھ بھی تھک گئے ہیں۔ چلو! یہ ٹکڑا ہی میری مزدوری میں دو۔‘‘

یہ کہہ کر بندر نے وہ ٹکڑا بھی کھا لیا اور کہنے لگا
6/7
آج سے میل ملاپ کا سبق یاد رکھنا یہ کہہ کر بندر رفو چکر ہو گیا۔
پچھتر سال سے یہی ہوتا آ رہا ہے
کچھ "خاکی بندر" بائیس کروڑ "بلیّوں" کے وسائل ہڑپ کر جاتے ہیں اور بلیّوں کو کہتے ہیں کہ ہماری بہادی اور انصاف پسندی کے "ترانے" گاؤ

ایک پرانی کہانی نئے نتیجے کے ساتھ
#ازقلم_موناسکندر
7/7

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sad

Moona Sad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Aug 22
سر کاٹ دو

کوفہ ایک بار پھر فتح ہوا. مصعب ابن زبیر تخت پر براجمان ہوا.اس کے سامنے مختار ثقفی کا سر کاٹ کر لایا گیا. اس نے فرمان جاری کیا کہ جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا.
دربار میں بیٹھا ایک بوڑھا مسکرا دیا. مصعب نے دریافت کیا:
کیوں ہنستا ہے بڈھے؟
بوڑھے نے کہا :
1/6
ماضی یاد آگیا.حال سامنے ہے. مستقبل آدھا دکھائی دے رہا ہے.
مصعب نے حکم دیا کہ تفصیل سے بتائیں
بوڑھے نے بولنا شروع کیا :
یہی دربار تھا.عبیداللہ ابن زیاد تخت پر بیٹھا تھا. حسین ابن علی کا سر لایا گیا.ابن زیاد نے کہا جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا. ہم نے جشن منایا
2/6
ایک بار پھر یہی دربار تھا. جس مختار ثقفی کا سر تیرے تخت کے نیچے پڑا ہے یہ اسی تخت پہ بیٹھا تھا. ابن زیاد کا سر کاٹ کر لایا گیا.مختار ثقفی نے فرمان جاری کیا جشن مناؤ،دشمن اسلام مارا گیا.ہم نے جشن منایا
آج وہی دربار ہے.تو تخت نشین ہے. مختار ثقفی کا سر لایا گیا ہے,تیرا حکم ہے
3/6
Read 6 tweets
Aug 22
چنیوٹ میں زیور ہتھیانے کے لئے دادی کو پوتوں نے قتل کرنے کے بعد بوری میں ڈال کر دریا میں پھینک دیا اور اغوا کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پر درج کروا دی
تفصیلات کے مطابق
یکم اگست کو تھانہ سٹی کے علاقہ ٹھٹھی غربی سے لاپتہ ہونیوالی جنتاں بی بی کے قاتل اس کے پوتے نکلے
1/4 Image
پوتوں نے 76سالہ دادای کو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے دریا میں پھینک دی تھی، مقتول جنتاں بی بی نے لاکھوں مالیت کا زیور پہن رکھا تھا،پوتوں نے سگی دادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،، تھانہ سٹی کے علاقے ٹھٹھی غربی میں ملزم حسن علی اور عادل علی نے 76 سالہ جنتاں بی بی کو مبینہ طور پر
2/4
اغوا کیا اور لالچ میں آکر گلا دبایا اور قتل کردیا،، لواحقین کی جانب سے اغواہ کا مقدمہ درج کروایا گیا،، 20 روز کے بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ،بوری بند نعش لےجانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی ،،ملزمان حسن اور عادل سگے بھائی
3/4 Image
Read 4 tweets
Aug 22
تاریخ کا ایک اور ورق

بادشاہ کا اعلان ہوا "جس نے آج کے بعد قران کو الله کا کلام کہا یا لکھا گردن اڑا دی جائے گی"
بڑے بڑے محدثین علماء شہید کر دیئے گئے ساٹھ سال کے بوڑھے امام احمد بن حنبل امت کی رہنمائی کو بڑھے, فرمایا "جاؤ جا کر بتاؤ حاکم کو
1/1
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
احمد کہتا ہے قرآن الله کی مخلوق نہیں الله کا کلام ہے"
دربار میں پیشی ہوئی بہت ڈرایا گیا امام کا استقلال نہ ٹوٹا
مامون الرشید مر گیا اسکا بھائی معتصم حاکم بنا، امام کو ساٹھ کوڑوں کی سزا سنا دی گئی دن مقرر ہوا امام کو زنجیروں میں جکڑ کر لایا ﮔﯿﺎ بغداد میں سر ہی سر تھے
2/11
ایک شخص شور مچاتا صفیں چیرتا پاس آﺍﯾﺎ : " احمد احمد !مجھے جانتے ہو ؟
فرمایا نہیں
میں ابو الحیثم ہوں بغداد کا سب سے بڑا چور احمد میں نے آج تک انکے بارہ سو کوڑے کھائے ہیں لیکن یہ مجھ سے چوریاں نہیں چھڑا سکے کہیں تم ان کے کوڑوں کے ڈر سے حق مت چھوڑ دینا
3/11
Read 10 tweets
Aug 21
داستان نیوٹرل کی
مونا سکندر کے قلم سے

بہت زمانے گزرےمصر پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا فرعون نامی،
بڑا ظالم
اس نے اس خوف سےکہ قومِ بنی اسرائیل میں سے کوئی بچہ اس کی سلطنت اجاڑ دے گا، بنی اسرائیل کے ہر نر بچے کو قتل کرنا شروع کر دیا اس کی اپنی قوم کے کچھ لوگ
1/n
#غلامی_نامنظور
اس کو پسند نہیں کرتے تھے مگر بادشاہ کے خوف سے "نیوٹرل" ہو گئے
آج ان کا نام تک مٹ گیا
مگر اس کی بیوی نیوٹرل نہیں ہوئی، اس نے ہمت کی اور خدا کے حکم سے بنی اسرائیل کے اسی بچے کی پرورش کا بیڑا اٹھایا جس سے فرعون خوفزدہ تھا
نام تھا اس کا آسیہ
رہتی دنیا تک یہ نام زندہ رہے گا
2/n
ایک تدبیر تم کرتے ہو، ایک اللہ کرتا ہے اور اللہ بہتر تدبیر کرنے والا ہے

پھر وقت گزرا
موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم کو لے کر چلے اپنے آبائی وطن بیت المقدس کی جانب
مگر وہاں تو قبضہ تھا "عمالقہ" نامی قوم کا
موسیٰ علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے اپنی قوم کو کہا کہ
3/n
#غلامی_نامنظور
Read 9 tweets
Aug 20
آدھا کلو دہی لے لیں
تھوڑی کھٹی دہی ہو تو بہتر ہے
آدھا کلو بیسن
اب بیسن کا چوتھا حصہ دہی میں ڈال کر پھینٹ لیں
اسے جس برتن میں پکانا ہو اسی میں چھان لیں
پانی شامل کری تقریباً آٹھ گلاس
ایک ٹی سپون بھر کے ہلدی، دو چمچ پسی لال مرچ ایک چمچ سے زیادہ نمک اور لہسن کا پیسٹ ڈالیں
👇
ایک پیاز کاٹ کر ڈال دیں
اب تیز آنچ پر چمچ چلاتے ہوئے پکائیں
ابال آنے پر آنچ درمیانی سے دھیمی کے درمیان کر دیں اور لکڑی کا چمچ ڈال دیں پتیلی میں جو پتیلی سے باہر نکلتا ہو
اور چھوڑ دیں
ایک ڈیڑھ گھنٹہ
باقی بیسن میں زیرہ اور نمک ڈالیں
اچھی طرح پھینٹ کر پکوڑوں کا بیٹر بنائیں
👇
اسے ایک ہی سمت میں مستقل پھینٹیں تاکہ اس میں ائیر شامل ہو جائے
جب کڑی کی پیاز پک جائے تو کڑی تیار ہے
اب بیسن میں بیکنگ سوڈا ڈالیں چوتھائی چمچ اور پکوڑے تل لیں
کڑی چولہے پر ہی رکھیں اور پکوڑے ڈالتے جائیں
پکائیں
نمک اور گاڑھا پن چیک کریں
زیادہ گاڑھی ہو تو مطلوبہ ہدف تک پانی 👇
Read 4 tweets
Aug 20
او بھائی کسی پاسے تو ہو جاؤ
دونوں اتنے مخالف ٹرینڈ ایک ساتھ 😳
ویسے عمران خان سے زیادہ حرمت رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آواز کسی نے نہیں اٹھائی
جب یہ #چابی_والے_عاشق تھے بھی نہیں تب عمران خان نے مغرب کی پروا نہ کرتے ہوئے سلمان رشدی کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت سے بھی 👇
انکار کر دیا تھا
جسے یہودیوں کا آلہ کار کہتے ہو، گستاخ کہتے ہو
وہ گستاخوں اور یہودیوں کی نظر میں اتنا کھٹکتا ہے کہ وہی لوگ اس کے بیان کو کاٹ چھانٹ کر پھیلا رہے ہیں
اور بڑے حاجی صاحب کی نمائندہ جماعت اسے پھیلا رہی ہے
سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا سیکھیں
عمران خان تو کیا ہر
👇
ذی شعور انسان یہ کہے گا کہ گستاخی پر اس طرح قتل کرنے کے بجائے مناسب قانون سازی ہونا چاہیے
یہاں تو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ممتاز قادری کو پھانسی دی گئی تھی
اور پھر وہی حکمران بٹھائے جا رہے ہیں
ان کے سہولت کار تو اپنے اوپر داغ دھلوا نے کے لئے میلادیں مناتے ہیں
👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(