بہت زمانے گزرےمصر پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا فرعون نامی،
بڑا ظالم
اس نے اس خوف سےکہ قومِ بنی اسرائیل میں سے کوئی بچہ اس کی سلطنت اجاڑ دے گا، بنی اسرائیل کے ہر نر بچے کو قتل کرنا شروع کر دیا اس کی اپنی قوم کے کچھ لوگ 1/n #غلامی_نامنظور
اس کو پسند نہیں کرتے تھے مگر بادشاہ کے خوف سے "نیوٹرل" ہو گئے
آج ان کا نام تک مٹ گیا
مگر اس کی بیوی نیوٹرل نہیں ہوئی، اس نے ہمت کی اور خدا کے حکم سے بنی اسرائیل کے اسی بچے کی پرورش کا بیڑا اٹھایا جس سے فرعون خوفزدہ تھا
نام تھا اس کا آسیہ
رہتی دنیا تک یہ نام زندہ رہے گا
2/n
ایک تدبیر تم کرتے ہو، ایک اللہ کرتا ہے اور اللہ بہتر تدبیر کرنے والا ہے
پھر وقت گزرا
موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم کو لے کر چلے اپنے آبائی وطن بیت المقدس کی جانب
مگر وہاں تو قبضہ تھا "عمالقہ" نامی قوم کا
موسیٰ علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے اپنی قوم کو کہا کہ 3/n #غلامی_نامنظور
لڑو ان سے اللہ تمہیں ان پر غالب ہی کرے گا، مگر بنی اسرائیل خوفزدہ ہو گئے ان کی طاقت سے اور حق کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا، نیوٹرل ہو گئے اور کہا کہ
اے موسیٰ ! ہم تو وہاں کبھی نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں موجود ہیں بس تم اور تمہارا رب، دونوں جاؤ اور لڑو، ہم یہاں بیٹھے ہیں"
4/n
المائدہ:24
پھر کیا ہوا؟
وہ بھٹکتے رہے سالوں تک ایک بے آب و گیاہ وادی میں
نیوٹرل کا ایک قصہ تو ہمیں ملتا ہے قوم ثمود کا بھی
جب صالح علیہ السلام کی قوم نے اللہ کی نشانی ایک اونٹنی کو قتل کرنے کی سازش کی،
قتل کرنے والے تو چند ہی لوگ تھے مگر باقی قوم اس ظلم کو دیکھ کر
5/n
نیوٹرل ہو گئی
اور پھر اس کی پاداش میں اللہ نے پوری قوم پر عزاب نازل کردیا
پہلے ایک زبردست چنگاڑ کی خوفناک آواز آئی پھر شدید زلزلہ آیا جس سے پوری آبادی اتھل پتھل ہو کر چکنا چور ہو گئی تمام عمارتیں ٹوٹ پھوٹ کر تہس نہس ہو گئیں اور قوم ثمود کا ایک ایک آدمی گھٹنوں کے بل
6/n
اوندھا گر کر مر گیا
پس انہیں زلزلہ نے آ پکڑا، پھر صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے
الاعراف:78
پھر صالح ان سے منہ موڑ کر چلے اور فرمایا اے میری قوم! میں تمہیں اپنے رب کا پیغام پہنچا چکا اور تمہاری خیر خواہی کی لیکن تم خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے تھے
الاعراف :79
7/n
زمانے گزرتے رہے، نیکی اور بدی کی جنگ میں نیوٹرل آتے رہے
مٹتے رہے، نشان عبرت بنتے رہے
کبھی منافقین مدینہ کی شکل میں تو کبھی کوفے والوں کی صورت
اللہ کی نظر میں نیوٹرل اتنے برے ہیں کہ منافقین کا مقام جہنم کا سب سے نچلا درجہ ہے
اللہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ ظلم کے خلاف
8/n
آواز بلند ضرور کرو
جتنی تمہاری استطاعت ہے
سو میری استطاعت یہی ہے
اللہ قبول فرمائے
مرشد میں لڑ نہیں سکا پر ، چیختا رہا
خاموش رہ کے ظلم کا حامی نہیں بنا
افکار علوی
کوفہ ایک بار پھر فتح ہوا. مصعب ابن زبیر تخت پر براجمان ہوا.اس کے سامنے مختار ثقفی کا سر کاٹ کر لایا گیا. اس نے فرمان جاری کیا کہ جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا.
دربار میں بیٹھا ایک بوڑھا مسکرا دیا. مصعب نے دریافت کیا:
کیوں ہنستا ہے بڈھے؟
بوڑھے نے کہا :
1/6
ماضی یاد آگیا.حال سامنے ہے. مستقبل آدھا دکھائی دے رہا ہے.
مصعب نے حکم دیا کہ تفصیل سے بتائیں
بوڑھے نے بولنا شروع کیا :
یہی دربار تھا.عبیداللہ ابن زیاد تخت پر بیٹھا تھا. حسین ابن علی کا سر لایا گیا.ابن زیاد نے کہا جشن مناؤ، دشمن اسلام مارا گیا. ہم نے جشن منایا
2/6
ایک بار پھر یہی دربار تھا. جس مختار ثقفی کا سر تیرے تخت کے نیچے پڑا ہے یہ اسی تخت پہ بیٹھا تھا. ابن زیاد کا سر کاٹ کر لایا گیا.مختار ثقفی نے فرمان جاری کیا جشن مناؤ،دشمن اسلام مارا گیا.ہم نے جشن منایا
آج وہی دربار ہے.تو تخت نشین ہے. مختار ثقفی کا سر لایا گیا ہے,تیرا حکم ہے
3/6
چنیوٹ میں زیور ہتھیانے کے لئے دادی کو پوتوں نے قتل کرنے کے بعد بوری میں ڈال کر دریا میں پھینک دیا اور اغوا کی ایف آئی آر نامعلوم افراد پر درج کروا دی
تفصیلات کے مطابق
یکم اگست کو تھانہ سٹی کے علاقہ ٹھٹھی غربی سے لاپتہ ہونیوالی جنتاں بی بی کے قاتل اس کے پوتے نکلے 1/4
پوتوں نے 76سالہ دادای کو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے دریا میں پھینک دی تھی، مقتول جنتاں بی بی نے لاکھوں مالیت کا زیور پہن رکھا تھا،پوتوں نے سگی دادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،، تھانہ سٹی کے علاقے ٹھٹھی غربی میں ملزم حسن علی اور عادل علی نے 76 سالہ جنتاں بی بی کو مبینہ طور پر
2/4
اغوا کیا اور لالچ میں آکر گلا دبایا اور قتل کردیا،، لواحقین کی جانب سے اغواہ کا مقدمہ درج کروایا گیا،، 20 روز کے بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ،بوری بند نعش لےجانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی ،،ملزمان حسن اور عادل سگے بھائی 3/4
بادشاہ کا اعلان ہوا "جس نے آج کے بعد قران کو الله کا کلام کہا یا لکھا گردن اڑا دی جائے گی"
بڑے بڑے محدثین علماء شہید کر دیئے گئے ساٹھ سال کے بوڑھے امام احمد بن حنبل امت کی رہنمائی کو بڑھے, فرمایا "جاؤ جا کر بتاؤ حاکم کو 1/1 #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
احمد کہتا ہے قرآن الله کی مخلوق نہیں الله کا کلام ہے"
دربار میں پیشی ہوئی بہت ڈرایا گیا امام کا استقلال نہ ٹوٹا
مامون الرشید مر گیا اسکا بھائی معتصم حاکم بنا، امام کو ساٹھ کوڑوں کی سزا سنا دی گئی دن مقرر ہوا امام کو زنجیروں میں جکڑ کر لایا ﮔﯿﺎ بغداد میں سر ہی سر تھے
2/11
ایک شخص شور مچاتا صفیں چیرتا پاس آﺍﯾﺎ : " احمد احمد !مجھے جانتے ہو ؟
فرمایا نہیں
میں ابو الحیثم ہوں بغداد کا سب سے بڑا چور احمد میں نے آج تک انکے بارہ سو کوڑے کھائے ہیں لیکن یہ مجھ سے چوریاں نہیں چھڑا سکے کہیں تم ان کے کوڑوں کے ڈر سے حق مت چھوڑ دینا
3/11
ایک دن دو بلیاں ایک گھر میں داخل ہوئیں، انہیں ایک پلیٹ میں پنیر کا ٹکڑا دکھا ایک بلی جھپٹ کر اُسے لے بھاگی۔ دوسری نے اُس کا پیچھا کیا آخرکار ایک درخت کے نیچے دونوں میں جھگڑا ہونے لگا۔ آخر کار گتھم گتھا کی نوبت آگئی۔ درخت پر ایک بندر بیٹھا ہوا یہ منظر دیکھ رہا تھا، وہ بلیوں سے 1/8
کہنے لگا۔’’تم ایک ہی نسل کی، دونوں بھوکی ہو اور خوراک بھی مل گئی ہے، مگر لالچ اور خود غرضی نے تمہیں اندھا کر دیا ہے انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ دونوں پنیر برابر بانٹ لیتیں تو کتنا اچھا ہوتا۔ تم تو رات دن گھروں میں اندر جاتی ہو اور اپنا پیٹ بھرلیتی ہو، ہمیں دیکھو کہ کسی کے گھر
2/8
نہیں جاتے جنگل میں بندروں کی "فوج" رہتی ہے۔کوئی کسی کو ستاتا نہیں
یہاں بیچ راستے میں تم لڑ کر اپنی بدنامی کر رہی ہو اگر تمہاری آواز سن کر کوئی کتا آ گیا تو پنیر کا یہ ٹکڑا بھی تمہارے ہاتھ سے چلا جائے گا اور تم دونوں کی بھی بری دُرگت بنائے گا۔ بلیوں پر بندر کی سمجھ داری اور
3 /8
آدھا کلو دہی لے لیں
تھوڑی کھٹی دہی ہو تو بہتر ہے
آدھا کلو بیسن
اب بیسن کا چوتھا حصہ دہی میں ڈال کر پھینٹ لیں
اسے جس برتن میں پکانا ہو اسی میں چھان لیں
پانی شامل کری تقریباً آٹھ گلاس
ایک ٹی سپون بھر کے ہلدی، دو چمچ پسی لال مرچ ایک چمچ سے زیادہ نمک اور لہسن کا پیسٹ ڈالیں
👇
ایک پیاز کاٹ کر ڈال دیں
اب تیز آنچ پر چمچ چلاتے ہوئے پکائیں
ابال آنے پر آنچ درمیانی سے دھیمی کے درمیان کر دیں اور لکڑی کا چمچ ڈال دیں پتیلی میں جو پتیلی سے باہر نکلتا ہو
اور چھوڑ دیں
ایک ڈیڑھ گھنٹہ
باقی بیسن میں زیرہ اور نمک ڈالیں
اچھی طرح پھینٹ کر پکوڑوں کا بیٹر بنائیں
👇
اسے ایک ہی سمت میں مستقل پھینٹیں تاکہ اس میں ائیر شامل ہو جائے
جب کڑی کی پیاز پک جائے تو کڑی تیار ہے
اب بیسن میں بیکنگ سوڈا ڈالیں چوتھائی چمچ اور پکوڑے تل لیں
کڑی چولہے پر ہی رکھیں اور پکوڑے ڈالتے جائیں
پکائیں
نمک اور گاڑھا پن چیک کریں
زیادہ گاڑھی ہو تو مطلوبہ ہدف تک پانی 👇
او بھائی کسی پاسے تو ہو جاؤ
دونوں اتنے مخالف ٹرینڈ ایک ساتھ 😳
ویسے عمران خان سے زیادہ حرمت رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آواز کسی نے نہیں اٹھائی
جب یہ #چابی_والے_عاشق تھے بھی نہیں تب عمران خان نے مغرب کی پروا نہ کرتے ہوئے سلمان رشدی کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت سے بھی 👇
انکار کر دیا تھا
جسے یہودیوں کا آلہ کار کہتے ہو، گستاخ کہتے ہو
وہ گستاخوں اور یہودیوں کی نظر میں اتنا کھٹکتا ہے کہ وہی لوگ اس کے بیان کو کاٹ چھانٹ کر پھیلا رہے ہیں
اور بڑے حاجی صاحب کی نمائندہ جماعت اسے پھیلا رہی ہے
سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا سیکھیں
عمران خان تو کیا ہر
👇
ذی شعور انسان یہ کہے گا کہ گستاخی پر اس طرح قتل کرنے کے بجائے مناسب قانون سازی ہونا چاہیے
یہاں تو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ممتاز قادری کو پھانسی دی گئی تھی
اور پھر وہی حکمران بٹھائے جا رہے ہیں
ان کے سہولت کار تو اپنے اوپر داغ دھلوا نے کے لئے میلادیں مناتے ہیں
👇