Moona Sad Profile picture
Sep 2 9 tweets 3 min read
میں چاہوں تو کیا نہیں ہوسکتا؟

میرا ایک چھوٹا سا کریانہ اسٹور ہے
میں روزانہ پچاس روپے کاروبار سے نکال کر گولک میں ڈال دیتا ہوں پھر میں ہر ماہ پندرہ سو روپے اپنے محلے کی ڈسپینسری میں دے آتا ہوں ، وہاں معائنہ فیس پچاس روپے کے عوض مریضوں کو ادویات دی جاتی ہیں
1/n
#PakistanZindabad
میری طرف سے ایک مہینے میں تیس مریضوں کا علاج ہو جاتا ہے

میں اپنے کاروبار سے روزانہ سو روپے الگ کر کے اپنی بیوی کے پاس جمع کرواتا ہوں
مہینے کے بعد ہم تین ہزار روپے کا راشن بیگ ایک غریب گھرانے کو بھجوا دیتے ہیں

میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوں
سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ہوں
2/n
میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی تنخواہ میں سے پانچ ہزار روپے الگ کرتا ہہوں ، ہم ہر سال ماہ رمضان میں اپنے شہر کے یتیم خانے میں قیام پذیر بچوں کو عید کے نئے کپڑے لے کر دیتے ہیں ۔ ہمارے بجٹ سے ساٹھ پینسٹھ بچوں کے لیے تین دن کے دیدہ زیب کپڑوں کا انتظام آسانی سے ہو جاتا ہے

3/n
میں ایک کلرک ہوں
میری تنخواہ پینتیس ہزار روپے ہے میں ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے اپنے محلے کے تین یتیم بچوں کی سکول کی ٹیوشن فیس ادا کرتا ہوں اور اس طرح یہ میری طرف سے صدقہ ہو جاتا ہے

میری کپڑے کی دکان ہے
میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی آمدنی میں سے دس ہزار روپے الگ کرتا ہوں
4/n
یہ سال کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے بنتے ہیں ۔ میں ہر سال ایک یتیم بچی کی شادی و رخصتی کا بند و بست کرتا ہوں ۔

میں ڈاکٹر ہوں
میرا معمول ہے کہ میں اپنی آمدنی میں سے کینسر سوسائیٹی کے ذریعے روزانہ ایک غریب مریض کے لیے کیموتھراپی کا انجیکشن ڈونیٹ کرتا ہوں ۔

5/n
ہم دونوں میاں بیوی سرکاری سکول میں پڑھاتے ہیں
ہم ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے ایک معقول حصہ الگ کرتے ہیں ۔ اور ہر ماہ کے پہلے سنڈے کو اپنے محلے کے دینی مدرسے میں پڑھنے والے ہاسٹلائز بچوں کو مدرسے میں جا کر کھانا پیش کرتے ہیں

میری پوش علاقے میں ایک بیکری ہے
6/n
میں نے اپنے علاقے کے دونوں گرلز اینڈ بوائز سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو کہہ رکھا ہے کہ یتیم طلبا و طالبات کے یونیفارم اور جوتے میرے ذمہ ہیں
یہ کام کئی سال سے جاری ہے
الحمداللہ اِس مقصد کے لیے دو سو روپے روزانہ الگ کردیتا ہوں

میرا ریسٹورینٹ ہے
میں روزانہ دس لوگوں کو اپنے ریسٹورینٹ
7/n
سے رات کا معیاری کھانا پارسل دیتا ہوں تاکہ وہ غریب لوگ گھر جاکر اپنی فیملی کے ساتھ سیر ہو کر کھائیں

میں انجنیئر ہوں
میں ایک نجی کمپنی میں جاب کرتا ہوں
میری بیوی بھی ایک بڑے تعلیمی ادارے میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتی ہے ، ہم دونوں اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ باقاعدگی سے
8/n
ایک مخصوص رقم الگ کرتے ہیں

ہم معذور افراد کے لیے قائم ایک ادارے کو ہر ماہ ایک وہیل چیئر عطیہ کرتے ہیں جو کسی مستحق معذور کو دے دی جاتی ہے

آئیں آج سے ہم بھی عزم کرتے ہیں کہ اللہ پاک کے دیے ہوئے رزق میں سے مستحق لوگوں کا حصہ نکالیں گے ۔
جزاکم اللہ خیرا کثیرا

Copied
9/9

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sad

Moona Sad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Sep 2
گھنے جنگل میں ایک دلدل کے قریب برسوں سے ایک چوہا اور ایک مینڈک رہتے تھے۔بات چیت کے دوران ایک دن مینڈک نے چوہے سے کہا،”اس دلدل میں میرا خاندان صدیوں سے آباد ہے اور اسی لئے یہ دلدل جو مجھے باپ دادا سے ملی ہے،میری میراث ہے۔
“چوہا اس بات پر چڑ گیا۔اس نے کہا،”میرا خاندان بھی
👇
یہاں سینکڑوں سال سے آباد ہے اور مجھے بھی یہ جگہ اپنے باپ دادا سے ملی ہے اور یہ میری میراث ہے۔“یہ سن کر مینڈک غصے میں آگیا اور تو تو میں میں شروع ہو گئی۔بات اتنی بڑھی کہ ان کی دوستی میں فرق آگیا اور دونوں نے ایک دوسرے سے بولنا چھوڑ دیا۔ایک دن چوہا وہاں سے گزرا تو مینڈک نے
👇
اس پر آواز کسی جو چوہے کو بہت بُری لگی۔اس کے بعد چوہے نے یہ کیا کہ وہ گھاس میں چھپ کر بیٹھ جاتا اور جب مینڈک وہاں سے گزرتا تو اس پر حملہ کرتا ہے؟مرد ہے تو سامنے میدان میں آتا کہ کھل کر مقابلہ ہو اور تجھے میری قوت کا پتا چلے۔چوہے نے یہ بات قبول کر لی اور دوسرے دن صبح ہی صبح
👇
Read 6 tweets
Sep 2
کس لیے اب اداس بیٹھی ہو

جب وہ اِک شخص دسترس میں تھا
اس سےملنا تمہارے بس میں تھا
اس کی آنکھیں تمہاری آنکھیں تھیں
اس کی باتیں تمہاری باتیں تھیں
اس کاچہرہ تمہارا چہرہ تھا
اس کے دل پرتمہارا پہرہ تھا
اس کی ہر سانس میں بسی تھیں تم
اس کے ہر لفظ میں کھلی تھیں تم
👇
#نمود_عشق
#موناسکندر
اس کے سپنوں میں بھی رچی تھیں تم
اس کی نیندوں میں جاگتی تھیں تم
وہ جو کہتا تھا بے قراری ہے
میری ساری وفا تمہاری ہے
صرف تم سے مجھے محبت ہے
صرف تم سے میری حقیقت ہے
کتنی باتیں میں کہہ نہیں سکتا
دور تم سے میں رہ نہیں سکتا
تب تم اس کے ہر ایک جملے کو
تب تم اس کے ہر ایک جذبے کو
👇
اِک ہنسی میں اڑایا کرتی تھیں
سن کے تم بھول جایا کرتی تھیں
اس کی آنکھوں کو دیکھتیں جب وہ
بے نیازی کے درد سہتا تھا
بھول جانا تمہاری عادت تھی
پھر بھی کتنا ملول رہتا تھا
اپنی تنہائی کے گلے لگ کر
سارے آنسو وہ رو گیا اک دن
ایک پتھر سے دل لگی کر کے
خود بھی پتھر کا ہو گیا اک دن
👇
Read 4 tweets
Sep 2
میں نے جب حضرت مریم علیہ السلام کا قصہ پڑھا اور مجھے اُنکی برداشت پر رشک آیا، پھر اسے اپنے اوپر سوچا کہ اگر یہ سب میرے ساتھ ھوتا؟ تو میرے رونگٹے کھڑے ھو گئے کہ جو لوگ انکو باتیں کرتے تھے اگر میرے اوپر ھوتیں تو؟ناقابل برداشت

میں نے حضرت آسیہ علیہ السلام کا قصہ پڑھا
1/9
#نمود_عشق
جو کہ فرعون کی زوجیت میں تھیں، تو اُن کے صبر پر رشک آیا، اگر آج ھماری کسی بہن کا شوھر انہیں کچھ کہہ دے تو آسمان بول بول کر سر پر اٹھا لیتی ھیں۔

حضرت ابراھیم علیہ السلام کی پیدائش ھی بت تراش کے گھر ھوئی، گھر سے نکالے گئے، اپنا باپ ھی بیٹے کو جلانے کے لیے لکڑیاں اٹھا اٹھا
2/9
کر لاتا تھا، لیکن امتحان میں کامیاب ھوئے تو ویران بیابان میں اکلوتی اولاد کو چھوڑا، اللّٰہ اکبر، پھر قربانی دینے کا حکم، آج کسی مرد میں ھے اتنا حوصلہ؟؟؟ کبھی نہیں۔

حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماری، سب کچھ چلا گیا اولاد، مال، بیویاں، سب کچھ، لیکن آزمائش پر صبر کیا،
3/9
Read 9 tweets
Aug 27
ایک دفعہ چلتی ٹیکسی میں پیچھے بیٹھے ہوۓ مُسافر نے ڈرائیور سے کُچھ پوچھنے کے لئے اُس کا کندھا تھپتھپایا۔ ڈرائیور زور سے چیخا اور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا
گاڑی فُٹ پاتھ پہ چڑھ گئی۔ یہ تو بھلا ہوا کہ مصروف دن نہیں تھا ورنہ نہ جانے کیا ہو جاتا
ایک دوکان سے چند فٹ
1/7
#موناسکندر
پہ جب گاڑی رُکی تو دونوں کی جان میں جان آئی
مُسافر نے کہا، مُعاف کیجئے مُجھے آپ کا کندھا تھپتھپاتے ہوئے احساس نہیں تھا کہ آپ اتنا ڈر جائیں گے۔ میں معذرت خواہ ہوں
ڈرائیور نے کہا ایسا مت کہیے۔بلکہ مُعافی مُجھے مانگنی چاہیۓ۔ میں پچھلے پچیس سال سے ڈرائیونگ کر رہا ہوں
2/7
#موناسکندر
لیکن یہ واقعہ پہلی بار ہؤا ہے۔
میں بہت محتاط ڈرائیور ہوں۔ میں نے نوکری بدلی ہے۔ اصل میں آج ٹیکسی چلانے کا میرا پہلا دن ہے۔
اس سے پہلے میں 22 سال تک مُردہ خانے کی وین چلاتا رہا ہوں

اسی طرح اس ملک کی گاڑی بھی چل رہی تھی
ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے لوگ عادی تھے
3/7
#ازقلم_موناسکندر
Read 6 tweets
Aug 27
عقیدے نہیں انسان بچائیں

سیلاب (قدرتی آفات) آنے کی وجہ ہمارے گناہوں کی کثرت کی وجہ سے خدا کی ناراضگی کا اظہار ہے لہذا قوم کو چاہیے کہ توبہ استغفار کرے۔(علماء کرام، مذہبی رہنماؤں کے بیانات)
سیلاب (قدرتی آفات) آنے کی وجہ خدا کی ناراضگی نہیں
1/6
#سیلاب_زدگان_مددکےمنتظر
بلکہ نئے ڈیم نہ بنانا اور بروقت زیادہ بارشیں ہونے کی آگاہی ہونے کے باوجود نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ کرنا یا خطرے والے علاقوں سے بروقت عوام کا انخلاء نہ کرنا ہے۔
(روشن خیال لوگوں کے بیانات )
ملک کے بیشتر حصے اس وقت سیلاب سے متاثر ہیں لیکن اس موقع
2/6
#سیلاب_زدگان_مددکےمنتظر
پر بھی مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے بجائے کچھ لوگ اپنی دکان داری چمکانے میں لگے ہوئے ہیں، ہونا تو یہ چاہئے کہ جس کا عقیدہ ہے کہ یہ آفت گناہوں کی کثرت کی وجہ سے آئی ہے وہ خدا سے توبہ استغفار کرے آئندہ کے لئے گناہ نہ کرنے کا عہد کرے
اور خدا کا شکر ادا کرے
3/6
#سیلاب_زدگان_مددکےمنتظر
Read 6 tweets
Aug 26
آج سے بارہ سال پہلے ستمبر 2010 میں پاکستان میں سیلاب آیا تو اقوام متحدہ کی سفیر مشہور اداکارہ انجلینا جولی پاکستان کے دورے پر تشریف لائیں تاکہ پاکستان کی امداد کا تعین کیا جائے

واپسی پر انجلینا جولی نے اقوام متحدہ میں اپنی رپورٹ پیش کی جس میں پاکستان کی بہت جگ ہنسائی ہوئی
1/n
اس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر شدید دکھ ہوا جب میرے سامنے حکومت کے بااثر افراد سیلاب سے متاثرین کو دھکے دیکر کر مجھ سے ملنے نہیں دے رہے تھے

مجھے اس وقت اور تکلیف ہوئی جب پاکستان کے وزیراعظم نے یہ خواہش ظاہر کی اور مجبور کیا کہ میری فیملی کے لوگ آپ سے ملنا
2/n
چاہتے ہیں میں ان کی بے چینی دور کروں میرے انکار کے باوجود وزیراعظم کی فیملی مجھ سے ملنے کیلئے ملتان سے ایک خصوصی طیارے میں اسلام آباد آئی اور میرے لئے قیمتی تحائف بھی لائی ، وزیراعظم کی فیملی نے میرے لئے کئی اقسام کے طعام سے میری دعوت کی ، ڈائننگ ٹیبل پر انواع اقسام کے
3/n
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(