#coriander
دھنیا اُگانے کے لئے سب سے ضروری کیا چیز ہے؟
بیج
کریانہ اسٹور ،سپر اسٹور ، بیج اسٹور منڈی یا بھروسہ کے دکاندار سے بیج طلب کریں پھر اسے ہتھیلی پہ رکھ کر مسل لیں تاکہ دو دو پیس نظر آئیں ۔
اسکےبعد
سیڈز کو 48 گھنٹے بھگوئیں تاکہ اس کی Hard Coating نرم ہو جائے۔
دھنیا کا اُگاؤ یعنی Germination کتنے دنوں میں ہوتا ہے :

دھنیا 10 سے 14 دنوں میں جرمنیٹ کر جاتا ہے ، جرمنیشن کے دوران نمی رکھیں اور پانی ہمیشہ دن میں دیں ۔ رات میں پانی کھڑا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے ننھے پودوں کی جڑیں گلنا لگتی ہیں ۔

دھنیا لگانے کا بہترین درجہ حرارت کونسا ہے :
آپ کے علاقہ میں درجہ حرارت 28 ڈگری سے نیچے آ جاۓ تو آپ دھنیا لگانا کا پلان کرنا شروع کر دیں ۔ ( 17 سے 27 ڈگری ) میں دھنیا بہترین رہتا ہے ۔

دھنیا کے پودے کو دھوپ میں رکھا جاتا ہے یا چھاؤں میں اور کتنی دیر تک ؟

دھنیا Full Sun & Light Shade میں اچھی کارکردگی دیکھاتا ہے ۔ اور اسے 4 سے 5 گھنٹے کی دھوپ کافی ہوتی ہے ۔
دھنیا کے لیے مٹی کیسی ہو یا کیسے تیار کریں ؟

بھل مٹی / گارڈن مٹی 60 فیصد ، خشک گوبر 30 فیصد ، ریت 10 فیصد چھان کر مکس کریں ۔ خشک گوبر نا ملنے کی صورت میں رائس ہسک یا رائس ہسک پاوڈر کچن کمپوسٹ بھی استعمال میں لائیں ۔
دھنیا براہ راست لگایا Direct Sowing جاتا ہے یا پنیری سے ؟

دھنیا کے بیج ڈائریکٹ زمین میں لگتے ہیں ، اس کی پنیری نہیں بنتی

گملے میں مٹی بھرنے کی ترتیب کیا ہوگی ؟
فلاور پاٹ میں لگانے والے حضرات اپنے خالی گملے میں تین انچ بجری یا اینٹوں کا روڑا ڈالیں ۔ تاکہ ڈرینج اچھا بنے اور شاندار رزلٹ آئے ۔ یوں آپ کے فلاور پاٹ میں 3 ڈرینج بنیں گے پہلا گملہ کے سوراخ ، دوسرا ریت اور تیسرا گریول بجری بنائے گی ۔
دھنیا کو پانی کب کب دیں اور کتنا؟

ننھے پودوں کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے جو ہفتہ میں تین بار ہو سکتا ہے ۔ لیکن نوجوان پودے کو ہفتہ میں ایک بار سطح زمین سے ایک انچ اوپر تک پانی دیں ۔ فلاور پاٹ والے حضرات ہفتہ میں دو بار پانی دے سکتے ہیں ۔ لیکن خیال رہے مٹی دلدلی کیچڑ نا بنے ۔
بیج کی گہرائی کتنی ہونی چاہیے؟

بیج آدھا انچ سے ایک انچ گہرائی میں لگائے جاتے ہیں ۔ آسانی کے لیئے اپنی شہادت کی انگلی کے ناخن کے برابر مٹی میں سوراخ کریں ۔ دھنیا کے پودے کی جڑ 8 سے 18 انچ گہرائی میں چلی جاتی ہیں ۔
دھنیا اگانے کے لیے گملے ،فلاور پاٹ کا سائز کیا ہو؟

پاٹ سائز 18" چوڑائی والا ہو اور کم از کم 10 سے 12 انچ گہرا ہو ۔

میں بار بار دھنیا کب کب لگاؤں ؟

آپ ہر مہینہ یا ڈیڑھ مہینہ بعد دھنیا بار بار لگا سکتے ہیں ۔
دھنیاکس کس جگہ لگا سکتے ہیں ؟

زمین میں کھیلیں بنا کر، گرو بیگ میں، گروسری بیگ میں، فروٹ باسکٹ میں، آٹا والا 5 کلو کا بیگ پلاسٹک ، ٹائلز بانڈ والا بیگ ، ماسٹر کارٹون میں باآسانی لگا سکتے ہیں ۔ سیڈلنگ ٹرے ، ایگ ٹرے میں بھی لگا کر پھر با آسانی مٹی سمیت نکال کر دوسری جگہ شفٹ کرسکتے۔
لگائیں کیسے ؟

دھنیا مسل کر 48 گھنٹے بھگو لیں مٹی مکس کر کے فلاور پاٹ بھریں ۔ اور پھر اپنی شہادت کی انگلی کے ناخن کے برابر مٹی میں سوراخ کریں ۔ بھیگے ہوئے چٹکی میں لیں جو تعداد میں 6 سے 8 ہوں اور اس سوراخ میں رکھ دیں ۔ اگلا سوراخ 3 انچ فاصلہ پہ کریں یوں سارا گملہ بھر لیں ۔
اس کے بعد کوکوپیٹ، باریک پاوڈر جیسی مٹی یا پھر ریت چھنی ہوئی ان سوراخوں میں ڈال کر برابر کر کے جی بھر کر پانی لگا دیں ۔ اور بعد میں شاپر چڑھا دیں۔ تیسرے دن پھر نمی چیک کریں اور پانی لگا دیں لیکن نمی رکھیں۔ ساتویں دن پھر وزٹ کریں ۔ دسویں دن اپ کے اسپراوٹ سر نکالنا شروع ہو جائیں گے
دسویں دن دھنیے کے اسپراوٹ سر نکالنا شروع کردیں تو شاپر اتار دیں اور اپنا پاٹ پہلے( پارشل سن) جزوی روشنی میں لے جائیں پھر( فل سن) مکمل سورج کی روشنی میں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

Jul 12
#Cockroach
لال بیگ کا خاتمہ کیسے کریں ؟‼️

کاکروچ کو پھلنے پھولنے کے لیئے نمی اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وہ نم جگہوں پر رہنا پسند کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آپ انہیں اکثر مرطوب ماحول میں پائیں گے۔اور یہ الماریوں میں، باتھ روم میں، کچن سینک کے نیچے بکثرت پائے جاتے ہیں۔
1/8 Image
کیا چیز انہیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہے؟‼️

ٹپکنے والا پانی ، رات کا بچا ہوا کھانا ، چکنائی ، بدبو دار چیزیں
کاکروچ میں سونگھنے کا ایک ناقابل یقین احساس ہوتا ہے جسے وہ کھانا تلاش کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں ۔
2/8 Image
مون سون میں کاکروچ لال بیگ باہر کیوں نکل آتے ہیں ؟‼️

کاکروچوں کو ڈوبنا پسند نہیں مون سون میں Torrential Rain موسلادھار بارشیں نارمل شیڈیول سے زیادہ ہوتی ہیں ۔ اور ہمارے ملک کا سیوریج نظام ان بارشوں کا لوڈ برداشت نہیں کر پاتا اور ہر طرف پانی ہی پانی ہو جاتا ہے ۔
3/8 Image
Read 8 tweets
Jul 12
#Termite ‼️دیمک
ایک چھوٹا،ہلکا جسم رکھنے والا کیڑا جو بڑی کالونیوں میں مختلف قبیلوں کےساتھ رہتا ہے،عام طور پر سیمنٹ زمین کے اندرٹیلوں اور لکڑی کھانے پرگذارہ کرتاہےجودرختوں اور لکڑیوں کے لیئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔بہار کے آخر اور گرمیوں کے آخر میں دیمک اپنے عروج پہ ہوتی
دیمک لگنے کی وجہ کیا ہے ؟‼️
دیمک کے پاس زیر زمین مٹی نم ہو ، گرم مرطوب موسم ، لیکی پائپ ، ڈرینج سسٹم کا مناسب نا ہونا ، ہوا کی Circulation نا ہونا یہ وہ عوامل ہیں جو دیمک کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں ۔ اگرچہ یہ ایک اوسط سا کیڑا ہے جو گھر میں لال بیگ ، چیونٹیوں ، مکھیوں ، ٹڈیوں ،
مکڑیوں ، مچھروں ، گھریلو مکھی ، بھڑوں کے مقابلے میں بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے ۔ یہ آپ کو بغیر کچھ بتائے بنا آپ کی توجہ کے لکڑی ، فرش اور وال پیپرز کو بھی چبا جاتا ہے ۔ جس سے گھر میں ناگوار سی فضا قائم ہو جاتی ہے ۔ اور آپ اسے ختم کرنے کے لیئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں ۔
Read 19 tweets
Jul 12
سویا بین ‼️
سویا بین مٹر کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے یہ پھلی دار پودے کی ایک قسم ہے،نباتات دانوں کے مطابق 7000 قبل مسیح کے اوائل میں چین نے اسے گھریلو بنایا۔ سویا بین کو 1804 میں امریکہ میں متعارف کرایا گیا اور 20 ویں صدی کے وسط میں جنوبی اور مڈویسٹ میں خاص طور پر اہم ہو گیا۔
برازیل اور ارجنٹائن اسکے بڑے پروڈیوسر ہیں۔سویا بین کی فصل 1960 کی دہائی میں پاکستان میں متعارف کروائی گئی تھی جبکہ تجارتی کاشت کا آغاز 1970-71 میں ہوا پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل(پی اے آر سی)اور صوبائی تحقیقاتی اداروں نے 1977-78 میں تحقیق کی اور9 سویا بین اقسام تیار کی ۔
1990 کی دہائی کے دوران پاکستان میں سویا بین کی کاشت کا رقبہ 6613 ہیکٹرکےبلند ترین مقام کو چھو گیا تھا،جو کہ آ ئندہ برسوں میں آج تک بغیر کسی اضافے کے تیزی سے کچھ ہیکٹرکم ہو گیا۔
پاکستان کل ملا کر سالانہ 388 ارب روپیہ تیلدار اجناس سے متعلقہ درآمد پر خرچ کرتا ہے
Read 12 tweets
Jul 11
دنیا کا خطرناک ترین ،خودکشی پہ مجبور کرنے والا پودا ‼️
حیاتیاتی نام :-ڈینڈرو سنائیڈ موریو ڈیس
#Dendrocnide_moroides
خاندان:- ارٹیکاسی
Urticaceae
عام نام:-
چبھنے والا درخت
stinging tree
، چبھتی ہوئی جھاڑی
stinging bush
یا
#gympie_gympie
جمپی جمپی کے نام سے جانا جاتا ہے،

1/4
آبائی وطن:- ملیشیا کے برساتی علاقے اور آسٹریلیا، کا علاقہ ویلز ۔
پہچان :- اس کے پتے دل کی شکل کے اور پھل خوبصورت بنفشی رنگ کے ہوتے ہیں۔ بظاہر بے ضرر لگنے والے اس پودے کے پتوں پر بہت باریک بال نما ابھار ہوتے ہیں جو سوئیوں کی طرح سخت ہوتے ہیں۔
2/4
سوئیاں چمڑی کے ساتھ لگتے ہی اپنے اندر موجود نیوروٹوکسن خارج کرتی ہے جس سے درد جلن، بجلی کے جھٹکے، تیزاب اور گرم پانی سے جلنے جیسی تکلیف ہوتی ہے اور اکثر اوقات اپنے چھونے والے کو خودکشی کرنے پر مجبور کرتی ہے۔
3/4
Read 4 tweets
Jun 17
#حقائق_جان_کر_جیو
سوال : کیا عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرول, ڈیزل 250, 300 تک لے جانے کا معاہدہ کیا تھا ؟
جواب : جی نہیں عمران خان نے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا

1/8
سوال : کیا عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ کیا تھا ؟؟

جواب : جی نہیں عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا

2/8
سوال: کیا عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ گیس کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی معاہدہ کیا تھا ؟؟

جواب : جی نہیں عمران خان نے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا
3/8
Read 8 tweets
Jun 9
زمین , مٹی کا تجزیہ کروانے کا صحیح طریقہ‼️
زمین کا تجزیہ ہر سال کروائیں
آم کے باغات میں اکتوبر ، نومبر، فروری مارچ بہترین وقت ہے جب کسی قسم کی کھاد نہ دی گئی ہو
جس پلاٹ کا سمپل لینا ہے وہاں چاروں کونوں اور درمیانی جگہ کا انتخاب کریں
نوٹ ایسی جگہ سے سمپل نہ لیں جہاں گوبر پڑا ہو یا جانور باندھے گئے ہوں یا کھاد دی گئی ہو
مسلسل سایہ دار جگہ ہو یا جہاں سورج کی روشنی نہ پڑتی ہو۔
سمپل ہمیشہ خشک زمین سے لیں
کم از کم پانچ جگہوں کے تین سمپل ضرور لیں
سمپل نمبر 1
5 جگہوں کی ٹاپ سوائل ایک تھیلی میں اکھٹی کر لیں
200 گرام ( ایک کلوگرام مکمل سمپل)
سمپل نمبر 2
6 انچ تک کھدائی کرکے 5 جگہوں کا سمپل تھیلی نمبر 2 میں جمع کر لیں
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(