اسلام آباد میں بیٹھے کسان دو مافیاز کے درمیان سینڈوچ بنے ھوئے ہیں۔ ایک زرعی ادویات، بیج اور کھاد بیچنے والی کمپنیوں پہ مشتمل کارپوریٹ سیکٹر ھے اور دوسرا حکومتی حلقوں میں زراعت بارے پالیسی بنانے والے۔یہ دونوں گاؤں کی معیشت کوجان بوجھ کرتباہ کرنے پہ تلے ہیں۔
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ
ہمارا ہر گاؤں اپنے اندر ایک micro-economy ھے۔ شہروں میں بےگھر اورفاقہ کرنے والے آپ کو نظر آئیں گے،لیکن گاؤں کی زرعی معیشت ایک کوآپریٹو ماڈل پہ کھڑی ھے، وہاں خالی پڑے گھروں میں پورے پورے خاندان کولوگ مفت رہائش دےدیتے ہیں۔ وہاں فصل ھوتی ھے توسب سے پہلے غریب تک پہنچتی ھے،
#کسان_مارچ
عشر اور اجرت کی صورت میں۔ گاوں میں کسی بیوہ اور اس کے یتیم بچوں کے پاس سارا سال گندم ختم نہیں ھوتی۔

ہر گاؤں کی اس مائکرو ایکانومی نے ایک بہت بڑے سیلاب کے آگے بندھ باندھ رکھا ھے، اور وہ ھے گاوں سے شہر کی طرف ہجرت!
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ
ہمارے شہر پہلے ہی بے ہنگم آبادی اور ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے معاشی ہی نہیں امن و امان جیسے مسائل کا بھی شکار ہیں۔ جتنا بڑا اور بے ترتیب شہر ھو گا، سٹریٹ کرائمز اتنے ہی ذیادہ ھوں گے، کیونکہ وہاں معیشت میں ضرورت سے ذیادہ افرادی قوت سے جاب مارکیٹ سکڑتی ھے۔
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ
لوگ پھر ضروریات کیلئے جائز، ناجائز سے ماوراء ھو جاتے ہیں۔ لیکن گاؤں میں کوآپریٹیو ماڈل نا صرف لوگوں کو بھوک سے بچاتا ھے بلکہ پیٹ سے جڑے کئی جرائم سے بھی روکتا ھے۔ گاوں میں زراعت سے جڑی ایک چوتھائی افرادی قوت بھی بے روزگار ھو کر شہر کا رخ کرتی ھے تو اس کے نتائج بھیانک ھوں گے۔
گاؤں میں کھیت ویران ھو گا تو شہر والوں کو لگ پتا جائے گا، آپ کی گوشت، انڈوں، چمڑے کی مصنوعات اسی کھیت سے جڑی ہیں، جسے کارپوریٹ مافیا، ریاستی اہلکاروں کے تعاون سے ہتھیانا چاہتا ھے۔
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ
یہ مافیا کسانوں کو زمین سے بے دخل نہیں کرے گا، یہ ان کی مشقت کو اپنے لئے capitalize کرنا چاہتا ھے تاکہ کسان ان کیلئے بیگار کر سکے۔اور پھر زرعی کمپنیوں کے عہدیدارتھائی لینڈ اوریورپ میں اس کسان کی کمائی سے چھٹیاں گزارنے جائیں گےاور کسان اپنے کھیت کےکسی درخت سے لٹک کر خودکشی کرے گا۔
یہ کوئی سازشی تھیوری نہیں، انڈیا میں کمپنیوں اور حکومتی پالیسی کی وجہ سے ھونے والی سالانہ خودکشیوں کے اعدادوشمار چیک کر سکتے ہیں۔ انڈونیشیا جیسے زرخیز ملک میں بڑی بڑی کمپنیوں نے عام کسان سے کھیتوں کی پیداوار چھین لی ھے۔
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ
ہائبریڈ بیج اور پیداوار کا انحصار کھادوں پہ منتقل کر کے، کسان کو بیگار پہ لگایا جا رہا ھے۔
کارپوریٹ مافیا کا ہدف ہماری زرعی صنعت کو کارپوریٹایز کر کے اس میں مڈل مین کی ایسی چین بنانی ھے جس میں پروڈکٹ پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے والے کے درمیان
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ
ہر چینل پہ منافع کا بڑا حصہ کسان کی جیب میں نا جانے پائے۔ اور اس سارے تماشےمیں کارپوریٹ مافیا کے پاس وکلاء، شعبہ تعلقات عامہ، میڈیا مینجمنٹ اور پالیسی بنانے والوں کی مجرمانہ ذہنیت سب بطور وسائل موجود ہیں، جبکہ کسان کو احتجاج کیلئے ریڈ زون میں بھی داخلے کی اجازت نہیں۔
#کسان_بھائی
حالانکہ ریڈ زون میں گندم کا خمار انہی کسانوں کے کھیتوں سے پہنچتا ھے!

اور کوئی کسانوں کی حمایت کیلئے نہیں نکل رہا تو کم از کم عمران خان اور تحریک انصاف اپنا وزن کسانوں کے حق میں ڈال دے
@ImranKhanPTI
@PTIofficial
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ
کسانوں کے مطالبات کے ساتھ ہم سب کی روٹی جڑی ھوئی ھے،
ان کو زرعی کمپنیوں اور نا اہل حکومتی پالیسی سازوں نے مار دیا تو بچیں گے ہم بھی نہیں!
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

Oct 2
اگر آپ کے لان یعنی گھر کے باغیچے یا پھر گھر میں اگائی سبزیوں میں کیڑے مکوڑوں ، سنڈیوں اور گھونگوں کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے لیکن آپ مہنگے اور مصر صحت پیسٹیسائیڈز خریدنے سے گریزاں ہیں تو کوکا کولا یا پیسپی کی کچھ مقدار کو سپرے بوتل میں ڈال کر انہیں باغیچے، سبزیوں پر سپرے کردیں ۔ Image
اس سے کیڑے مکوڑے، سنڈیاں اور گھونگے مر جائیں گے اور ایک بوتل میں سارا باغیچہ بھی نبٹ سکتا ہے ۔ نہ مہنگی حشرہ شکن ادویات اور ان کی سپرے بوٹلز و نوزلز خریدنے کا صرفہ، نہ سانس کی بیماریوں یا بچوں ، پالتو جانوروں وغیرہ کے ان سے متاثر ہونے کا خدشہ، آپ آج ہی ٹرائی کرکے دیکھ سکتے ہیں !! Image
لیکن ایسا کیوں ہے ۔۔۔؟
شاید آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو لیکن پیپسی/کوک کے ہر لیٹر میں 0.0150 ملی گرام پیسٹی سائیڈز یعنی کیڑے مار ادویات شامل کی جاتی ہیں جس کے باعث ان کا Fizz دیگر کاربونیٹڈ مشروبات کی نسبت زیادہ ہوتا ہے ۔ Image
Read 4 tweets
Sep 16
سبزیاں اُگانے سے پہلے مٹی کی تیاری کیسے کریں ؟
1۔ سبزیاں اگانے کے لیے مٹی بہت نرم اور بُھربُھری ہونی چاہیے۔
2۔ سخت اور چکنی مٹی میں بیج اچھی طرح نہیں اگ سکتے، اگر جرمینیٹ ہو بھی جائیں تو ان کی جڑیں آسانی سے نہیں پھیلتیں۔
1/10👇
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening
3۔ اگر کمپوسٹ، پیٹ ماس، یا ناریل کے چھلکے کا چُورا (کوکوپیٹ) آپ کے پاس نہیں ہے تو مٹی، بھل مٹی، ریت اور خشک گوبر کا مکسچر سب سے بہترین اور سستا رہتا ہے۔ اس کا تناسب اس طرح رکھیں۔
مٹی۔۔۔ 50 فیصد
ریت۔۔۔ 30 فیصد
خشک گوبر۔۔ 20 فیصد
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening
2/10👇
4۔ سمجھ دار گارڈنرز اپنے پاس ایک سیزن پہلے یعنی سردیوں کی سبزیاں لگانے کے لیے گرمیوں میں ہی مٹی کے اس مکسچر کا کچھ سٹاک (ایک دو بورے) اپنے پاس جمع رکھتے ہیں
3/10
#GrowYourOwnFood
#kitchengardening
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
👇
Read 10 tweets
Sep 15
#آم_کی_جدید_ٹنل_نرسری_کے_ٹریننگ_سیشنز

آم کی جدید نرسری کے ٹریننگ سیشنز ان 11 اضلاع میں شیڈول کئے گئے ہیں۔ ان ٹریننگ سیشنز میں آم کی جدید نرسری تیار کرنے کے لیے اِن تمام موضوعات کو ڈسکس کیا جائے گا۔ (انشاء اللہ)
👇1/6 ImageImage
1۔ آم کی جدید نرسری کا سیٹ اپ کیوں اپنایا جائے۔ روایتی نرسری پر اس نرسری کو کیوں فوقیت دینی چاہیے۔
2۔ ٹنل کیسے تیار کیا جائے؟ ٹنل کی لمبائی، چوڑائی، ہائیٹ، ڈائریکشن، میٹیریل میں کن چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے؟
2/6👇
3۔ پلاسٹک کی تھیلیوں کا سائز، رنگت، کوالٹی کیسی ہو؟؟؟ ان تھیلیوں میں سوراخ ہونا کیوں ضروری ہیں؟؟؟
3۔ تھیلیوں میں بھرا جانے والا میڈیا بنانے کے لیے کن اجزاء کو استعمال کیا جاتا ہے؟؟ ان کی مقدار کیا ہو اور تھیلیوں میں بھرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟؟؟
3/6👇
Read 6 tweets
Sep 5
#coriander
دھنیا اُگانے کے لئے سب سے ضروری کیا چیز ہے؟
بیج
کریانہ اسٹور ،سپر اسٹور ، بیج اسٹور منڈی یا بھروسہ کے دکاندار سے بیج طلب کریں پھر اسے ہتھیلی پہ رکھ کر مسل لیں تاکہ دو دو پیس نظر آئیں ۔
اسکےبعد
سیڈز کو 48 گھنٹے بھگوئیں تاکہ اس کی Hard Coating نرم ہو جائے۔
دھنیا کا اُگاؤ یعنی Germination کتنے دنوں میں ہوتا ہے :

دھنیا 10 سے 14 دنوں میں جرمنیٹ کر جاتا ہے ، جرمنیشن کے دوران نمی رکھیں اور پانی ہمیشہ دن میں دیں ۔ رات میں پانی کھڑا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے ننھے پودوں کی جڑیں گلنا لگتی ہیں ۔

دھنیا لگانے کا بہترین درجہ حرارت کونسا ہے :
آپ کے علاقہ میں درجہ حرارت 28 ڈگری سے نیچے آ جاۓ تو آپ دھنیا لگانا کا پلان کرنا شروع کر دیں ۔ ( 17 سے 27 ڈگری ) میں دھنیا بہترین رہتا ہے ۔

Read 14 tweets
Jul 12
#Cockroach
لال بیگ کا خاتمہ کیسے کریں ؟‼️

کاکروچ کو پھلنے پھولنے کے لیئے نمی اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وہ نم جگہوں پر رہنا پسند کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آپ انہیں اکثر مرطوب ماحول میں پائیں گے۔اور یہ الماریوں میں، باتھ روم میں، کچن سینک کے نیچے بکثرت پائے جاتے ہیں۔
1/8 Image
کیا چیز انہیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہے؟‼️

ٹپکنے والا پانی ، رات کا بچا ہوا کھانا ، چکنائی ، بدبو دار چیزیں
کاکروچ میں سونگھنے کا ایک ناقابل یقین احساس ہوتا ہے جسے وہ کھانا تلاش کرنے کے لیئے استعمال کرتے ہیں ۔
2/8 Image
مون سون میں کاکروچ لال بیگ باہر کیوں نکل آتے ہیں ؟‼️

کاکروچوں کو ڈوبنا پسند نہیں مون سون میں Torrential Rain موسلادھار بارشیں نارمل شیڈیول سے زیادہ ہوتی ہیں ۔ اور ہمارے ملک کا سیوریج نظام ان بارشوں کا لوڈ برداشت نہیں کر پاتا اور ہر طرف پانی ہی پانی ہو جاتا ہے ۔
3/8 Image
Read 8 tweets
Jul 12
#Termite ‼️دیمک
ایک چھوٹا،ہلکا جسم رکھنے والا کیڑا جو بڑی کالونیوں میں مختلف قبیلوں کےساتھ رہتا ہے،عام طور پر سیمنٹ زمین کے اندرٹیلوں اور لکڑی کھانے پرگذارہ کرتاہےجودرختوں اور لکڑیوں کے لیئے انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔بہار کے آخر اور گرمیوں کے آخر میں دیمک اپنے عروج پہ ہوتی
دیمک لگنے کی وجہ کیا ہے ؟‼️
دیمک کے پاس زیر زمین مٹی نم ہو ، گرم مرطوب موسم ، لیکی پائپ ، ڈرینج سسٹم کا مناسب نا ہونا ، ہوا کی Circulation نا ہونا یہ وہ عوامل ہیں جو دیمک کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں ۔ اگرچہ یہ ایک اوسط سا کیڑا ہے جو گھر میں لال بیگ ، چیونٹیوں ، مکھیوں ، ٹڈیوں ،
مکڑیوں ، مچھروں ، گھریلو مکھی ، بھڑوں کے مقابلے میں بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے ۔ یہ آپ کو بغیر کچھ بتائے بنا آپ کی توجہ کے لکڑی ، فرش اور وال پیپرز کو بھی چبا جاتا ہے ۔ جس سے گھر میں ناگوار سی فضا قائم ہو جاتی ہے ۔ اور آپ اسے ختم کرنے کے لیئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں ۔
Read 19 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(