#Trifolium_pratense
برسیم سخت سردی میں اپنی نشوونما برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھنے والا چارہ دس سالہ تاریخ کیساتھ مصر سے تعلق رکھتا ہے اس کا سائنسی نام Trifolium pratense ہے برٹش
اسے Egyption clover fodder کہتے ہیں اردو میں برسیم یا برسین اور پنجابی میں چھٹالہ،شٹالہ کہتے ہیں۔
برسیم کی 2 قسمیں ہیں
1_سرخ پھول والابرسیم trifolium red clover
2_سفید پھول والابرسیمtrifolium White clover
برسیم میں پاۓ جانے والے اجزا
1_ فاسفیٹ Phosphate p1_p2
2_ سلفر sulpher s1_s2
3_ پوٹاش Potash k1
4_ لاٸیم Lime ca1
سرخ برسیم میں نیوٹریشن کی مقدارسفید کی نسبت زیادہ ہے
برسیم کی بیماریاں ‼️
1_ تنے کا گلاؤ (Stem Rot )
یہ بیماری ایک پھپھوند(Phytophthora megaspora) کے حملہ سے پیدا ہوتی ہیں جو زمین میں کالے دانوں کی شکل میں کئی سال تک زندہ رہتی ہے ۔یہ زیادہ نمی اور 10 سے 20 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت پر تیزی سے پھیلتی ہے۔
موجودہ موسمی حالات میں یہ بیماری دسمبر کے آخر اور جنوری کے آغاز میں ٹکڑیوں کی شکل میں نمودار ہوتی ہے
اس بیماری کے حملہ کی صورت میں پودے کے تنے کے نچلے حصہ پر دھنسے ہوئے دھبے بن جاتے ہیں۔ اس متاثرہ جگہ سے تنا گل جاتا ہے اور سیاہ رنگ کا ہو جاتا ہے۔ پودے مرجھا کر سوکھ جاتے ہیں۔
2_ جڑ کا کھیڑا یا گلاو(Barseem Root Rot)
یہ بیماری ایک پھپھوند (Rhizoctonia solani) سے لگتی ہے۔ اس بیماری کے حملہ کے بعد اچانک ہی پودا مرجھا جاتا ہے۔ اس بیماری سے متاثرہ پودے آسانی سے کھینچنے پر نکالے جا سکتے ہیں۔ متاثرہ پودوں کی جڑ کی چھال گلی ہوئی اور اتری ہوئی نظر آتی ہے۔
3_ برسیم کا سڑناBarseem White Mould
یہ بیماری ایک پھپھوندSclerotinia trifoliorumسے لگتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے سفید روئی کے گالوں کی طرح کی پھپھوند زمین اور پودوں پر نظر آتی ہے۔جس سے پودے گلنا شروع ہو جاتے ہیں اور آخر کار مرجھا جاتے ہیں۔یہ بیماری کھیت میں ٹکڑیوں میں نظر آتی ہے۔
انتھرا کنوز (Anthracnose)
یہ بیماری ایک پھپھوند(Collectotrichum Trifoli) سے لگتی ہے۔ اس بیماری کے حملہ کی صورت میں پتوں اور تنوں پر گہرے بھورے بیضوی شکل کے دھبے بنتے ہیں۔ شدید حملہ کی صورت میں تنے گل جاتے ہیں اور پودے مرجھا جاتے ہیں۔
برسیم کی بیماریوں کا تدارک
اکثر کاشتکار برسیم کو بیماریوں سے بچانے کے لیے نمک کا چھٹہ کرتے ہیں
جس سے بیماری کا جانا نہ جانا ایک الگ بحث ہے زمینی نمکیات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔۔
پانچ کلو فی ایکڑ نیلا تھوتھا فلڈ کرنے سے برسیم بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے
فصل کی پہلی کٹائی سے پہلے پانی کے ساتھ 1.5 کلو سلفر WDG80% فلڈ کریں۔اور ہر کٹائی سے پہلے یہ عمل دوہرائیں فصل 98 فیصد تک محفوظ رہتی ہے۔
فصل کی اچھی طرح کٹائی کریں اورکاربنڈا زیم یا ٹاپسن ایم بحساب 2گرام فی لیٹریا سکور1cc فی لیٹر پانی یا امیسٹار ٹاپ 2cc فی لیٹر پانی میں سپرے کریں۔
@threader_app
Compile please
@threadreaderapp
Unroll please
@pdfmakerapp
"Grab this"

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

Dec 22
گندم کی فصل کیلئے آبپاشی کی اہمیت اور مناسب وقت‼️
گندم کی فصل کو تین سے پانچ مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کا انحصار زمین کی ساخت ، درجہ حرارت، زمین میں نمی اور بارشوں پر کیا جاتا ہے۔ گندم کے پودے کو بڑھوتری کے نازک مراحل میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔1/4
اور ان مراحل میں پانی کی کمی پیداوار پر بہت بُرا اثر ڈالتی ہے ۔لٰہذا ان مراحل میں فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں۔
1۔ پہلا پانی بجائی کی بعد 18 سے 25 دن کے اندر دینا ضروری ہے۔ کاشت کی ابتداء میں اڈونٹیشیس جڑوں بننے سے ٹیلرنگ بننے تک پانی دینا بہت اہم ہوتا ہے۔
2/4
2 ۔ دوسرا پانی پہلے پانی کے چھ ہفتے بعد دینا چاہئے۔
3۔ تیسرا پانی اس وقت دیا جائے جب گندم گوبھ کی حالت میں ہو۔
4۔ چوتھا پانی زیرگی کی حالت میں دینا چائیے۔
3/4
Read 5 tweets
Dec 22
گندم کی بڑھوتری کے مراحل‼️
گندم کے پودے کو سمجھنے کے لئے گندم کی گروتھ سٹیجز کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ ہر سٹیج پر پودے کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں۔مثلا صحیح وقت پر کھاد ،پانی بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کا کنٹرول کر کے اچھی پیداوار کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔
گندم کی گروتھ سٹیجز کو 4 بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
A-Pre-Establishment Stages.
1۔اگاؤ سے پہلے کا مرحلہ‼️
(Pre Emergance-0-7 DAS)یہ وہ وقت ہے جب بیج زیر زمین ہوتا ہے۔بیج زمین سے نمی جزب کر کے اگاؤ کا آغاز کرتا ہے۔
اس مرحلے میں بیج سب سے پہلے جڑ بناتا ہے
اور پودا زیر زمین ہی رہتا ہے۔بیج کا وہ حصہ جہاں سے جڑ نکلتی ہے ریڈیکل کہلاتا ہے۔ ریڈیکل سے نکلنے والی جڑ سیدھی نیچے جاتی ہے۔اس کے بعد سائڈ میں دو جڑیں نکلتی ہیں جنہیں ایڈوینٹیشیس روٹس کہتے ہیں یہ جڑیں مل کر پرائمری روٹ سسٹم بناتی ہیں ۔
Read 25 tweets
Oct 2
لائیو اسٹاک خاص طور پر ڈیری کے لیے یہ اصول بہت اہم سمجھا جاتا ہے کہ جتنی زیادہ جانور کی پیداوار اتنا زیادہ منافع، مثلا دس لٹر والی گائے کے مقابلہ میں تیس لٹر والی گائے بہتر، یہ درست بھی ہے، لیکن سب کے لیے نہیں،
کیونکہ تیس لٹر والی گائے سادہ خوراک، سادہ مینیجمنٹ اور کم اخراجات میں نہیں رکھی جا سکتی

کئی افراد اور ادارے شوق شوق میں لگ بھگ پینتیس سو ( $3500) ڈالرز کے حساب سے جانور امپورٹ کروا لیتے ہیں، یعنی آٹھ نو لاکھ روپیہ کی گائے، فزیبیلیٹی بنانے والا کہتا ہے کہ
ایک لیکٹیشن (سوا) میں نو ہزار لٹر دودھ دے گی تو اس کی قیمت کے برابر دودھ مل جائے گا، وچھی مفت
انہیں یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ جانور ایک سوا میں کم از کم چھ سات لاکھ روپیہ کی خوراک اور دوائیں استعمال کرلے گا، اور یہ خرچ دس لاکھ تک بھی جا سکتا ہے،
Read 7 tweets
Oct 2
اگر آپ کے لان یعنی گھر کے باغیچے یا پھر گھر میں اگائی سبزیوں میں کیڑے مکوڑوں ، سنڈیوں اور گھونگوں کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے لیکن آپ مہنگے اور مصر صحت پیسٹیسائیڈز خریدنے سے گریزاں ہیں تو کوکا کولا یا پیسپی کی کچھ مقدار کو سپرے بوتل میں ڈال کر انہیں باغیچے، سبزیوں پر سپرے کردیں ۔
اس سے کیڑے مکوڑے، سنڈیاں اور گھونگے مر جائیں گے اور ایک بوتل میں سارا باغیچہ بھی نبٹ سکتا ہے ۔ نہ مہنگی حشرہ شکن ادویات اور ان کی سپرے بوٹلز و نوزلز خریدنے کا صرفہ، نہ سانس کی بیماریوں یا بچوں ، پالتو جانوروں وغیرہ کے ان سے متاثر ہونے کا خدشہ، آپ آج ہی ٹرائی کرکے دیکھ سکتے ہیں !!
لیکن ایسا کیوں ہے ۔۔۔؟
شاید آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو لیکن پیپسی/کوک کے ہر لیٹر میں 0.0150 ملی گرام پیسٹی سائیڈز یعنی کیڑے مار ادویات شامل کی جاتی ہیں جس کے باعث ان کا Fizz دیگر کاربونیٹڈ مشروبات کی نسبت زیادہ ہوتا ہے ۔
Read 4 tweets
Sep 30
اسلام آباد میں بیٹھے کسان دو مافیاز کے درمیان سینڈوچ بنے ھوئے ہیں۔ ایک زرعی ادویات، بیج اور کھاد بیچنے والی کمپنیوں پہ مشتمل کارپوریٹ سیکٹر ھے اور دوسرا حکومتی حلقوں میں زراعت بارے پالیسی بنانے والے۔یہ دونوں گاؤں کی معیشت کوجان بوجھ کرتباہ کرنے پہ تلے ہیں۔
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ
ہمارا ہر گاؤں اپنے اندر ایک micro-economy ھے۔ شہروں میں بےگھر اورفاقہ کرنے والے آپ کو نظر آئیں گے،لیکن گاؤں کی زرعی معیشت ایک کوآپریٹو ماڈل پہ کھڑی ھے، وہاں خالی پڑے گھروں میں پورے پورے خاندان کولوگ مفت رہائش دےدیتے ہیں۔ وہاں فصل ھوتی ھے توسب سے پہلے غریب تک پہنچتی ھے،
#کسان_مارچ
عشر اور اجرت کی صورت میں۔ گاوں میں کسی بیوہ اور اس کے یتیم بچوں کے پاس سارا سال گندم ختم نہیں ھوتی۔

ہر گاؤں کی اس مائکرو ایکانومی نے ایک بہت بڑے سیلاب کے آگے بندھ باندھ رکھا ھے، اور وہ ھے گاوں سے شہر کی طرف ہجرت!
#کسان_بھائی
#کسان_مارچ
Read 12 tweets
Sep 16
سبزیاں اُگانے سے پہلے مٹی کی تیاری کیسے کریں ؟
1۔ سبزیاں اگانے کے لیے مٹی بہت نرم اور بُھربُھری ہونی چاہیے۔
2۔ سخت اور چکنی مٹی میں بیج اچھی طرح نہیں اگ سکتے، اگر جرمینیٹ ہو بھی جائیں تو ان کی جڑیں آسانی سے نہیں پھیلتیں۔
1/10👇
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening
3۔ اگر کمپوسٹ، پیٹ ماس، یا ناریل کے چھلکے کا چُورا (کوکوپیٹ) آپ کے پاس نہیں ہے تو مٹی، بھل مٹی، ریت اور خشک گوبر کا مکسچر سب سے بہترین اور سستا رہتا ہے۔ اس کا تناسب اس طرح رکھیں۔
مٹی۔۔۔ 50 فیصد
ریت۔۔۔ 30 فیصد
خشک گوبر۔۔ 20 فیصد
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening
2/10👇
4۔ سمجھ دار گارڈنرز اپنے پاس ایک سیزن پہلے یعنی سردیوں کی سبزیاں لگانے کے لیے گرمیوں میں ہی مٹی کے اس مکسچر کا کچھ سٹاک (ایک دو بورے) اپنے پاس جمع رکھتے ہیں
3/10
#GrowYourOwnFood
#kitchengardening
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
👇
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(