Afaq somroo Profile picture
Feb 11 9 tweets 3 min read
غیبی مدد

غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی, نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی, نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی, نہ بابری مسجد کے وقت آئی, نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی, نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔

پھر بھی گھروں👇#قومی_زبان
اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟
غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔
غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد👇
افغانستان میں آئی۔ جب بھوکے پیاسے مسلمان بے سرو سامانی کے عالم میں میدانِ جنگ میں اُترے۔
دنیا کا قیمتی لباس پہن کر, مال و زر جمع کر کے, لگژری ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں بیٹھ کر, جُھک جُھک کر لوگوں کے ہاتھ چومنے کی خواہش لے کر, لوگوں کی واہ واہ کی ہنکار کی خواہشات لئے👇
مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟
طاغوت کے نظام پر راضی اور پھر غیبی مدد کے منتظر ؟؟
اللہ کی زمین پر اللہ اور اُس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کے بجائے صرف نعت خوانی, محفلِ میلاد یا تسبیح کے دانوں کو دس👇
لاکھ بیس لاکھ گھما کر غیبی مدد کے منتظر ؟

آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت میں محصور و مقید کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟
مسلمانوں کو مجاہد کے بجائے مجاور بنا دینے کے بعد غیبی مدد کے منتظر ؟

جہاد فی سبیل اللہ اور جذبہ شہادت سے دُور رہ کر اور دُور رکھ کر مسلمانوں پر👇
ہونے والے ظلم و جبر اور مصائب و مشکلات دیکھ کر
اللہ دشمن کو غرق کر دے.

اللہ دشمن کو تباہ و برباد کر دے.
یا اللہ مظلوموں کی مدد فرما.
یا اللہ دشمنوں کو ہدایت عطا فرما دے اور اگر اُن کے نصیب میں ہدایت نہیں تو انہیں غرق کر دے.

جیسی بد دعاؤں پر اکتفاء کر کے سکوت👇
اختیار کر لینے اور سکون سے نوالہ حلق سے نیچے اُتار کر پیٹ بھر بھر کر گہری نیند سونے والے غیبی مدد کے منتظر ؟
یعنی سب کچھ اللہ کے ذمہ لگا کر اور خود کنارہ کشی اختیار کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟
میدان جہاد میں اُترنے سے ڈرتے اور کتراتے ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے👇
نازل ہو کر مسلمانوں کی غیبی مدد کے منتظر ؟
سُنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم تو ہمیں بتاتی ہے کہ پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدانِ جنگ سجایا اور بعد میں اللہ کی غیبی مدد کے لئے دُعا کے لئے ہاتھ بلند فرمائے جبکہ آج کا جہاد صرف بد دعا ہے، اور نہ دُعا سے پہلے اور نہ دعا کے👇
بعد کوئی عملی اقدامات و جدوجہد.
ایسی صورت میں صرف اللہ کی پکڑ اور عذاب ہی آتا ہے نہ کہ کوئی غیبی مدد

اللہ سبحانہ و تعالی نے بنی آدم کو اپنے قرآن میں اپنا نائب کہہ کر مخاطب کیا تو کیا ہم اللہ کی اس زمین پر اللہ کے نائب ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں
⏰ غور طلب
#آفاق_سومرو

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Afaq somroo

Afaq somroo Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AfaqSomroo

Feb 11
ایک بینک ڈکیتی کے دوران ڈکیت نے چیخ کر سب سے کہا ’کوئی بھی نہ ہلے، سب چپ چاپ زمین پر لیٹ جائیں، رقم
لوگوں کی ہے اور جان آپ کی اپنی ہے۔‘
سب چپ چاپ زمین پر لیٹ گئے۔ کوئی اپنی جگہ سے نہیں ہلا۔ اسے کہتے ہیں مائنڈ چینج کانسیپٹ (سوچ بدلنے کا
تصور) ڈکیتی کے بعد گھر واپس آئے👇
تو ایم بی اے پاس نوجوان ڈکیت نے پرائمری پاس بوڑھے ڈکیٹ سے کہا ’چلو رقم گنتے
ہیں۔
بوڑھے ڈکیت نے کہا تم پاگل ہو گئے ہو اتنے زیادہ نوٹ کون گنے، رات کو خبروں میں سن لینا کہ ہم کتنا مال لوٹ کر لائے
ہیں۔ اسے کہتے ہیں تجربہ جو کہ آج کل ڈگریوں سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔👇
دوسری جانب جب ڈاکو بینک سے چلے گئے تو منیجر نے سپروائزر سے کہا کہ پولیس کو فون کرو۔ سپروائز نے جواب دیا
’رک جائیں سر ! پہلے بینک سے ہم دونوں اپنے لیے دس لاکھ ڈالرز نکال لیتے ہیں اور ہاں وہ چالیس لاکھ ڈالرز کا گھپلہ
جو ہم نے حالیہ دنوں میں کیا ہے وہ بھی👇
Read 6 tweets
Feb 10
عمران خان کو کیوں فوراً ہٹایا گیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟

انگریزی تحریر : جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال . اردو ترجمہ : احمد عزیر

میں آپ کو بتاؤں کہ عمران خان نے ایسا کیا جُرم کیا کہ امریکہ کو اُسے فوراً اسکے عہدے سے ہٹانا پڑا اور اگر امریکہ ایسا نہ کرتا تو اسے کس قسم کے نقصانات👇
اٹھانے پڑ سکتے تھے۔
اس کو سمجھنے کے لیے پہلے دو تصورات کا احاطہ کرتے ہیں۔

1) پیٹرو ڈالر کیا ہے؟ یہ 1974 میں شاہ فیصل اور صدر نکسن کے درمیان ایک معاہدہ ہے۔

اس معاہدے کے تحت سعودی عرب ذمہ داری یہ تھی کہ اوپیک کے تمام ممالک کو تیل امریکی ڈالر میں فروخت کرنے پر راضی کرے👇
اور کوئی دوسری کرنسی یا سونا قبول نہ کرے۔ فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی امریکی بینکوں یا فیڈرل ریزرو میں جمع کی جائے گی جس سے USD کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ کسی بھی ملک کو تیل خریدنے کے لیے پہلے USD خریدنا پڑتا ہے اور یہ انتظام USD کو مضبوط رکھتا ہے👇
Read 13 tweets
Feb 9
ترکی میں آنے والے زلزلے اتنے ہلاکت خیز کیوں ہوتے ہیں؟

ترکی میں زلزلے کی تباہی ،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES
7 فروری 2023
پیر کی صبح شام کی سرحد کے قریب ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید زلزلے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔👇

زلزلے کا مرکز غازی عنتیپ کے شہر کے قریب کا علاقہ تھا اور پہلے شدید جھٹکے کے کچھ ہی دیر بعد یہاں ایک اور زلزلہ آیا اور آفٹر شاکس کا سلسلہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری رہا۔

یہ زلزلہ اتنا ہولناک کیوں تھا؟👇
یہ ایک شدید زلزلہ تھا۔ اس کی شدت 7 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی اور سرکاری حکام کے مطابق یہ ایک ’بڑا‘ زلزلہ تھا۔

زلزلے کا مرکز زیادہ گہرائی پر نہیں تھا اور حکام کے مطابق یہ گہرائی 18 کلومیٹر تھی، اسی لیے متاثرہ علاقے میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے👇
Read 12 tweets
Feb 9
اجلاس کی اندرونی کہانی۔

الیکشن سے بھاگنے کے لیے چند تاجروں کو بیٹھایا گیا جو اس وقت حکومت کا ساتھ دینگے اور عدالت میں درخواست دائر کر ینگے اور صدر سے بھی ملاقات کر ینگے۔
روڈو پر آکر احتجاج ریکارڈ کرائیں اور مقررہ وقت میں الیکشن کی محالفت کر ینگے!
دوسری طرف اداروں نے👇
الیکشن کو سیکورٹی دینے سے انکار کردیا!
وفاق الیکشن کمیشن کو فنڈ جاری نہیں کرے گا!
عدالت کی کاروائی سے بچنے کیلئے ایک آرڈینس لانے کی تیاری کرنے پر اتفاق کیا گیا!
اگر الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی تو صدر پاکستان ایک آرٹیکل کے تحت الیکشن کی تاریخ دے سکتا ہے، اس سے👇
بچنے کیلئے آرڈينس لانے پر اتفاق جو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا!
دوسری طرف IMF کو بھی حکومت اور اسحاق ڈار مطمئن نہیں کر سکے اور آج رات آخری ڈیڈ لاک ہوگی!
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین وعدوں پر اگر پورا نہیں اترا تھا مگر اس نے IMF کو جھوٹ پر مبنی👇
Read 5 tweets
Feb 8
بسْــــــــمِ ﷲِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيـــــْــمِ
عورتیں کس طرح مردوں کو متاثر کرسکتی ہیں
عورتوں کو نہ معلوم یہ غلط فہمی کہاں سے ہوگئی ہے کہ وہ مردوں کو متاثر نہیں کر سکتیں- حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ عورتیں مردوں پر بہت گہرے اثرات ڈال سکتی ہیں👇
#قومی_زبان
مسلمان لڑکی یہ کہنے لگے کہ اسکو محمد ﷺ اور ابو بکر رضی الله عنہ پسند ہیں اور چرچل اور ٹرومین کی شکل پسند نہیں ہے تو آپ دیکھیں گے کہ کس طرح مسلمان نوجوانوں کی شکلیں بدلنا شروع ہو جائیں گی
مسلمان عورت اگر کہنے لگے کہ اسے "صاحب لوگوں" کا طرز زندگی مرغوب👇
نہیں ہے بلکہ اسے اسلامی طرز زندگی مرغوب ہے، جس میں نماز روزہ ہو، پرہیز گاری اور حسن اخلاق ہو- خدا کا خوف اور اسلامی آداب و تہذیب کا لحاظ ہو تو آپ کی آنکھوں کے سامنے مردوں کی زندگیاں بدلنے لگیں گی
مسلمان بیوی اگر صاف صاف کہہ دے کہ اسے حرام کی کمائی سے سجائے ہوئے👇
Read 5 tweets
Feb 3
راہ زیست "وہ کھڑکی جو 1400 سال سے بند نہیں ہوئی!"

اگر آپ مواجہہ شریف پہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کرنے کے لیے کھڑے ہوں اور اپنے پیچھے نظر ڈالیں تو آپ کو ایک بڑی کھڑکی نظر آئے گی، یہ کھڑکی 1400 سال سے بند نہیں ہوئی. کیونکہ ایک عظیم👇
#قومی_زبان
صحابی نے اپنی بیٹی سے وعدہ کر رکھا ہے کہ یہ کھڑکی ہمیشہ کھلی رہے گی، اور یہ آج بھی کھلی ہے. یہ اب تک کا سب سے بڑا اور طویل وعدہ ہے۔

سنہ 17 ہجری میں اسلامی فتوحات کے نتیجے میں مسلمانوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے خلیفہ دوم سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی👇
کی توسیع کا حکم دیا لیکن حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو ایک بڑی مشکل درپیش تھی. وہ یہ کہ ام المؤمنین سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کا حجرہ جنوبی جانب اس جگہ واقع تھا، جہاں اب لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے صلوۃ و سلام کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔👇
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(