Afaq somroo Profile picture
Feb 28 8 tweets 4 min read
اللہ سے دوستی کریں.

اللہ سے بات کرنے کیلئے بھی وقت رکھا کریں۔ بالکل جیسے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کا پروگرام بناتے ہیں۔
دعوتوں پر جانے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔
کام پر جانے کیلئے وقت کا خیال رکھتے ہیں۔
اب آپ لوگ کہیں گے،👇#قومی_زبان
رب سے ملاقات کیلئے نماز پڑھتے تو ہیں ہم۔۔۔
پتا ہے کیا ...نماز سبھی پڑھتے ہیں مگر نماز میں جو خشوع وخضوع ضروری ہے وہ ہر کسی کے پاس نہیں ہوتا. یہ بھی نصیب والوں کو ملتا ہے۔
ہم جیسے تو بس سجدے کر کے اٹھ جاتے ہیں۔👇#قومی_زبان
تو .... اللّٰہ پاک سے ملاقات کا وقت رکھیں۔ ٹائم مقرر کر لیں ایک، اس وقت میں اچھے سے صاف ستھرے ہو کے صرف اللّٰہ پاک کیلئے خود کو پیارا بنائیں۔
بہت اہتمام سے اسکے سامنے حاضری دیں۔ کچھ نہیں کرنا آپ نے کوئی لمبی لمبی تسبیحات نہیں کرنی۔
#قومی_زبان 👇
بس خود کو اپنے رب کیلئے پیارا سا بنائیں، جائے نماز بچھائیں اور بیٹھ جائیں۔
اللّٰہ پاک کو اپنا حال چال سنائیں، اپنی مشکلات بتائیں ۔ بالکل ایسے ہی جیسے اپنے کسی جگری دوست کو بتاتے ہیں۔ رونا ہے تو رو لیں اسکے سامنے۔۔۔ خوش ہونا ہے تو خوش ہو لیں۔۔۔
#قومی_زبان 👇
اس کو وہ توقعات بتائیں جو آپ نے اپنے رب سے امید کی ہوئیں ہیں۔۔۔
دوسروں سے جو شکوے شکایات ہیں اپنے رب کو بتائیں۔۔۔
اپنی کمزوریوں کو اسکے سامنے مانیں اپنی غلطیوں کا اقرار کریں۔۔۔
شکر ادا کریں،معافیاں مانگیں۔۔۔
#قومی_زبان 👇
جو دل کرتا ہے اپنے رب سے وہ بات کریں۔۔۔
جب اٹھنے لگیں تو بالکل ویسے ہی اٹھیں جیسے ایک دوست سے گلے لگ کر پیار محبت سے رخصت ہوتے ہیں۔۔۔
آپ اللّٰہ پاک سے ایسے ہی رخصت ہوں۔
پھر۔۔۔۔ پھر آپ سکون سے بھر
#قومی_زبان 👇
جائیں گے۔ پتا ہے جو شکایات آپ اللّٰہ پاک سے کر کے آئیں ہوں گے، وہ خودبخود ختم ہونے لگیں گی۔۔۔
شکر بڑھ جائے گا۔۔۔
دل صاف ہونے لگیں گے ۔۔۔ اور سب سے بڑھ کر اللّٰہ پاک کی ذات کے ساتھ ہونے کا احساس رہنے لگے گا۔۔
#قومی_زبان
آپ تنہا ہو کر بھی تنہا نہیں ہوں گے۔
آپ کے پاس بیٹھنے والے لوگ بھی سکون محسوس کریں گے۔۔۔
اور پتہ ہے آپکو اپنے رب سے بہترین دوست کہیں نہیں ملے گا۔۔۔
تو اپنے رب سے دوستی کریں۔

#آفاق_سومرو
#قومی_زبان

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Afaq somroo

Afaq somroo Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @AfaqSomroo

Mar 1
کل فیکے کمہار کے گھر کے سامنے ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی کھڑی تھی۔۔

سارے گاؤں میں اس کا چرچا تھا۔۔

جانے کون ملنے آیا تھا۔۔

میں جانتا تھا فیکا پہلی فرصت میں آ کر مجھے سارا ماجرا ضرور سناۓ گا۔۔۔

وھی ھوا شام کو تھلے پر آ کر بیٹھا ھی تھا کہ👇#قومی_زبان
فیکا چلا آیا۔۔۔ حال چال پوچھنے کے بعد کہنے لگا۔۔۔ صاحب جی کئی سال پہلے کی بات ھے آپ کو یاد ھے ماسی نوراں ہوتی تھی وہ جو بٹھی پر دانڑیں بھونا کرتی تھی۔۔۔ جس کا اِکو اِک پُتر تھا وقار۔۔۔

میں نے کہا ہاں یار میں اپنے گاؤں کے لوگوں کو کیسے بھول سکتا ھوں۔۔۔👇#قومی_زبان
اللہ آپ کا بھلا کرے صاحب جی، وقار اور میں پنجویں جماعت میں پڑھتے تھے۔۔۔
سکول میں اکثر وقار کے ٹِڈھ میں پیڑ ھوتی تھی۔۔۔
صاحب جی اک نُکرے لگا روتا رہتا تھا۔۔۔
ماسٹر جی ڈانٹ کر اسے گھر بھیج دیتے تھے کہ جا حکیم کو دکھا اور دوائی لے۔۔۔👇#قومی_زبان
Read 20 tweets
Feb 27
ایک غور طلب مسئلہ

عرب دنیا میں صحابی ء رسول حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں 100 ملین ڈالر سے بنائی جانے والی فلم موضوع بحث ہے پڑھ کر دکھ ہوا کہ یہ فلم بن بھی رہی ہے تو اس ملک میں جہاں👇
حرمین شریفین ہے سعودی ٹی وی چینل ایم بی سی الفضائيه نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر ایک قسط وار سیریز تیار کی ہے رمضان میں پیش کی جانے والی اس سیریز پر 800 ملین ریال یعنی 100 ملین ڈالر خرچ ہوئے ہیں عراقی صدر نے اس فلم کو روکنے کا مطالبہ کیا👇
ہے وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے شیعان علی کے جذبات مجروح ہوں گے ساتھ ہی جوابی وار کرتے ہوئے عراقی چینل الشعائر نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے قاتل ابو لؤلؤ مجوسی کے کردار اور خدمات پر شجاعة أبو لؤلؤ النھاوندي کے نام سے فلم بنانے کا اعلان کیا یے۔حضرت👇
Read 8 tweets
Feb 26
انصاف ہو گا...... اور ہوگیا
صرف 16 برس پہلے لال مسجد پر ہلہ بولنے کے لئے پولیس فورس کو تیاری پوزیشن میں کیا گیا افسران بالا کو ادراک تھا کہ یہ مشن چند گھنٹوں کا نہیں اس لئے انہوں نے خالصتا انسانی ہمدردی کے تحت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 200 فلیٹس میں ان شیر جوانوں👇
کو ٹھہرا دیا پھر دن کی روشنی اور رات کی تاریکی میں آپریشن ہوا قضیہ تو نمٹا لیا گیا لیکن فلیٹوں پر سے پولیس جوانوں کا قبضہ ختم نہ ہوا یعنی اونٹ خیمے میں اور بدو باہر.... سی ڈی اے بھاگم بھاگ عدالت جا پہنچی کیس کر دیا سماعتیں شروع ہوئیں اور اور صرف 16👇
برسوں کی سماعتوں میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے "قانون" کے اس قبضے کو غیر قانونی قرار دے دیا، جی ہاں صرف 16 برسوں کی سماعتوں میں کے بعد فیصلے پہ پہنچنے اور کہا کہ فلیٹ خالی کرائے جائیں... جی آپ نے درست پڑھا ہے میں نے 16 برس ہی لکھے ہیں اور آپ نے 16 برس ہی پڑھے ہیں....👇
Read 5 tweets
Feb 24
پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر محمد یوسف کی تحریر***

کامیابی کی وجہ @

یہ وہ محلہ ھے جہاں میں پلا بڑھا. بچوں کے ساتھ جرابوں کی بال بنا کر دھوبی گھاٹ پہ کپڑے دھونے والے ڈنڈے کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتا تھا (شاید اس وجہ سے میری بیک لفٹ اونچی تھی).👇#قومی_زبان Image
پہلی بار کرکٹ کلب میں داخلہ اس شرط پہ ملا کہ میں سب سے پہلے آ کر وکٹ اور گراؤنڈ میں جھاڑو لگایا کروں گا اسکے علاوہ سینئر پلیئرز کےلیئے نیٹ نصب کرانے کی ذمےداری بھی میری تھی۔
یہ جو بھائی اس تصویر میں نظر آ رھے ہیں انکا نام ظہیر ھے یہ وہ شخص ھے جو👇
ھمارے کلب کا کپتان تھا ظہیر نے کلب انتظامیہ سے لڑ کر مجھے ٹیم میں کھلانےکی کوشش کی تھی جب کلب انتظامیہ مجھے کھلانے پہ آمادہ نہ ھوئی تو ظہیر نے خود کو ڈراپ کر لیا۔ اور اپنی جگہ مجھے چانس دے دیا یہی نہیں بلکہ ظہیر نے میچ کے لیئے مجھے اپنی کٹ بھی دے دی میں نے اس دن ریلوے👇
Read 6 tweets
Feb 24
“اسٹیبلشمنٹ کلاتھ ہاؤس “
یہ وہ لوگ ہیں جو پچھتر سال سے لوگوں کو ننگا کرتے رہے مگر ایک مرد مجاہد کی شیروانی اتارتے اتارتے خود ننگے ہو گئے
یہی فیصلہ کرتے تھے کہ شیروانی کون پہنے گا اور بوٹ کون پہنے گا بوٹ پالش کون کرے گا اور واسکٹ کو شیروانی کب اور کیسے بنانا ہے
👇
“سیاسی نورا کشتی اکھاڑا”
سیاستدان کیسے نورا کشتی کرتے ہیں اور پھر مفادات کے لیے اسٹیبلشمنٹ انھیں کیسےاکٹھا کرتی ہے
ننگے سیاستدان👇
ٹائی کوٹ پہننے والے بیوروکرئٹ کیسے اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں کی خوشامد کرکے اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں 👇
Read 4 tweets
Feb 23
یہ انفارمیشن ہر پاکستانی شہری کے لیے جاننا ضروری ہے

* دفعہ 307 * = قتل کی کوشش کی
* دفعہ 302 * = قتل کی سزا
* دفعہ 376 * = عصمت دری
* دفعہ 395 * = ڈکیتی
* دفعہ 377 * = غیر فطری حرکتیں
* دفعہ 396 * = ڈکیتی کے دوران قتل
* دفعہ 120 * = سازش
* سیکشن 365 * = اغوا👇
* دفعہ 201 * = ثبوت کا خاتمہ
* دفعہ 34 * = سامان کا ارادہ
* دفعہ 412 * = خوشی منانا
* دفعہ 378 * = چوری
* دفعہ 141 * = غیر قانونی جمع
* دفعہ 191 * = غلط ھدف بندی
* دفعہ 300 * = قتل
* دفعہ 309 * = خودکش کوشش
* دفعہ 310 * = دھوکہ دہی
* دفعہ 312 * = اسقاط حمل👇
* دفعہ 351 * = حملہ کرنا
* دفعہ 354 * = خواتین کی شرمندگی
* دفعہ 362 * = اغوا
*دفعہ 320* = بغیر لائسنس یا جعلی لائیسنس کے ساتھ ایکسڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا(ناقابلِ ضمانت)
,*دفعہ 322 = ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ایکسیڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا (قابلِ ضمانت)👇
Read 14 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(