Atta Rajpoot Profile picture
Apr 4 19 tweets 8 min read Twitter logo Read on Twitter
دُشمن پر دھاک بٹھانے والے ہیرو

1965کی جنگ ہو یا کارگل کا محاذ، قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک دھرتی کو ہمیشہ شاد و آباد رکھا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال حوالدار لالک جان کی ہے جنہوں نے کارگل جنگ میں دُشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی جسے وہ صدیوں تک یاد
#قومی_زبان
👇 Image
رکھے گا۔

کشمیر کی وادی غزر جسے وادی شہداء بھی کہا جاتا ہے، آج بھی لالک جان کے قصیدوں سے گونج رہی ہے جہاں انہوں نے اپنے خُون سے، وطن سے وَفا کی لازوال داستان رقم کی جس کی بہادری کا اعتراف دُشمن نے بھی کیا۔یہاں کے ہر گاؤں اور قصبہ میں شہدا کے مزار کے اوپر سبز ہلالی
#قومی_زبان
👇
پرچم نظر آرتاہے۔

دُنیا کے بُلند ترین محاذِ جنگ کارگل میں دُشمن پر دھاک بٹھانے اور اُس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوت حوالدار لالک جان گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل یاسین میں 01اپریل 1967 کو ایک غریب کسان نیت جان کے گھرپیدا ہوئے۔ لالک جان نے اپنی
#قومی_زبان
👇
ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں ہندورسے حاصل کی اور مڈل تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1984میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ ٹریننگ سنٹر بنجی میں ابتدائی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد آپ نے1985میں 12این ایل آئی میں رپورٹ کیا پیشہ ورانہ صلاحيتوں کی
#قومی_زبان
👇
بناء پر آپ یونٹ کی بیشتر ٹیموں کا حصہ رہےآپ کی ڈرل، فوجی ٹرن، جسمانی چستی ہمیشہ مثالی رہی۔ آپ نے یونٹ کی کمانڈو ٹیم کو پہلی پوزیشن دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔آپ کی ویپن کی مہارت کا یہ ثبوت ہے کہ آپ بطور ویپن ٹریننگ انسٹرکٹر ناردرن لائیٹ انفنٹری رجمنٹ سنٹر
#قومی_زبان
👇
بنجی میں تعینات رہے۔

معرکہ کارگل کے دوران لالک جان اپنے گھر چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے تھے، جب ان کو کارگل لڑائی کی خبر ملی تو چھٹی ختم ہونے میں چھ دن باقی تھے۔ لالک جان نے اپنے والد محترم سے محاذجنگ کی طرف روانہ ہونے کی اجازت مانگی اورکہاکہ میری چھٹیاں ختم ہونےمیں
#قومی_زبان
👇
چھ روزباقی ہیں اوریہ دن میں گھر گزارنے کےبجائے محاذ جنگ پر گزارنا چاہوں گا اور ماں سے کہا کہ میرے لیے دعا کرنا کہ میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوجاؤں۔ لالک جان کی یہ آرزو پوری ہوئی اور ان کے والد نیت جان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ میرے بیٹے نے اپنی جان سے
#قومی_زبان
👇
بھی عزیز ملک پاکستان کے گلشن کو سیراب کرنے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

حوالدار لالک جان ناردن لائٹ انفنٹری کے ایک بے باک نڈراور بہادر فرزند کی مانند ابھر کے سامنے آئے۔ آپ نے اپنے وطن عزیز کی خاطر ایسے دلیرانہ اقدام کیے جس کی مثال تاریخ میں شاذونادر ہی ملتی
#قومی_زبان
👇
ہے۔ بحیثیت ایک جونیئر لیڈر آپ نےاپنےجرأت مندانہ اقدام کی بدولت دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور ان کےمتعدد حملے پسپا کئے۔ اپنے فرائض کی انجام دہی میں انھوں نے تن من دھن کی بازی لگادی۔مٹھی بھر ساتھیوں کے ہمراہ لالک جان نے ناصرف اپنی پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کیا
#قومی_زبان
👇
بلکہ دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا کر اُسے بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا۔

12جون 1999ء کولالک جان نے اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دُشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔قادر پوسٹ کے زبردست دِفاع کا اعتراف دُشمن نے ان الفاظ میں کیا”کسی بھی سپاہی نے
#قومی_زبان
👇
اپنی پوسٹ نہ چھوڑی۔یہ دِفاعی جنگ بہادری کی اعلیٰ مثال ہے جو آخری سپاہی اور آخری گولی تک لڑی گئی

مئی1999میں جب یہ معلوم ہوا کہ دشمن ایک بڑے زمینی حملے کی تیاری کررہا ہے تو حوالدار لالک جان جو کسی اگلےمورچے پر نہیں بلکہ کمپنی ہیڈکواٹرمیں اپنےفرائض سر انجام دے رہا تھے
#قومی_زبان
👇
اس موقع پر لالک جان نے اگلے مورچے پر لڑائی لڑنے کے لیے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ اگلے مورچے دشمن کے حملوں کی زد میں ہیں، حوالدار لالک نے اپنے سینئر افسروں سے اگلے مورچوں پر جانے کے لئے اصرار کیا اورایک انتہائی مشکل پہاڑی چوکی پر دشمن
#قومی_زبان
👇
سے نبردآزما ہونے کے لیے کمر باندھ لی۔

جون کے آخری ہفتے کی ایک رات دشمن کی ایک بٹالین کی نفری نے حوالدار لالک جان کی چوکی پر بھر پور حملہ کیا۔ حملے کے دوران حوالدار لالک جان اپنی جان سے بے پروا ہوکر مختلف پوزیشنوں سے فائر کرتے رہے اور ہر مورچےمیں جاکر جوانوں کے
#قومی_زبان
👇
حوصلے بڑھاتے رہے۔ رات بھر دشمن کا حملہ جاری رہا اور لالک جان نے دشمن کے تمام ارادوں کو ناکام بنادیا اورصبح تک دشمن سپاہ لاشوں کےانبار چھوڑ کےپسپا ہوگئی تھی۔ دوسری رات مزید کمک حاصل کرنے کے بعد دشمن نے ایک بار پھر مختلف اطراف سے حملہ شروع کردیا لیکن لالک جان نے
#قومی_زبان
👇
اس رات بھی بے باکی اور جرأت کا مظاہر کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

7 جولائی کو دشمن نے لالک جان کی پوسٹ پر توپ خانے کا بھر پور فائرکیا، پورا دن گولیوں کی بارش ہوتی رہی اور رات کو دشمن نے ایک بار پھر لالک جان کی پوسٹ پر تین اطراف سے حملہ کردیا اور حملے
#قومی_زبان
👇
کے دوران دشمن کے فائر سے لالک جان شدید زخمی ہوئے لیکن کمپنی کمانڈر کے اصرارکے باوجود اپنی پوسٹ پر زخمی حالت میں بھی ڈٹے رہے اور دشمن کا مقابلہ جاری رکھا۔آپ کے جذبے کا عکاس یہ حمہ آج بھی تاریخ کے سنہرے ورقوں میں تحریر ہے کہ جب آپ کے زخموں کی شدت کو دیکھتے ہوئے
#قومی_زبان
👇
کیپٹن احمد نے واپس جانے کا حکم دیا تو آپ نے جواب میں کہا کہ”میں ہسپتال میں بستر پر موت کو گلے لگانے سے ہتر میدان جنگ میں دُشمن سے لڑتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے ملنا پسند کرتا ہوں

آخر کار اس سپوت نے دشمن کے اس حملے کو بھی ناکام بنادیا لیکن اس کے ساتھ زخموں کے تاب نہ
#قومی_زبان
👇
لاتے ہوئے حوالدار لالک جان 7جولائی 1999 کواپنی پوسٹ پر ہی شہید ہوگئے۔

کارگل جنگ میں جب دشمن اپنے مذموم مقاصد کےحصول کے لیے حملہ آور ہوا تو منفی30درجہ حرات، یخ بستہ ہوائیں اور جان لیوا زخموں کے باوجود کمال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرد ِ مُجاہد نےکئی گھنٹوں تک
#قومی_زبان
👇
لائیٹ مشین گن سے دُشمن کو بھاری نقصان پہنچایا لیکن مورچہ چھوڑنے پر تیار نہ ہوئے اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے رہے اور ملک کا دفاع کیا جس کی مثال بہت کم ملتی ہےان کی بے باکی، حوصلہ مندی اور جذبہ شہادت پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیاگیا۔
#قومی_زبان

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Atta Rajpoot

Atta Rajpoot Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ChAttaUrRahman

Apr 5
پاکستانی سیاسی فراڈیے

پاکستان کی سیاسی تاریخ ایک دوسرے پر الزام تراشی سے مامور ہے الزام تراشی سے شروع ہو کر الزام تراشی پر ختم ہوتی ہیں یہ سیاہ سیاستدان ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھالنا ایک دوسرے کی پگڑیوں عزتوں دوپٹوں کو اُچھالنا ایک دوسرے کو عریان کر کے ایک دوسرے پر
#قومی_زبان
👇 Image
الزامات کی بوچھاڑ کر کے ایک دوسرے کو گرانے کی کوشش کرنا اِن میں کوٸی سیاسی پارٹی ایسی نہیں ہے جو یہ ثابت کر سکے ہم نے پاکستان کی فلاح ترقی بہتری کے اندر عوام کو ریليف دینے میں کیا کردار ادا کیا ہے جب اِن کے پاس بولنے کو کچھ نہیں ہوتا پاکستانی قوم کو دکھانے کہنے
#قومی_زبان
👇
عوام کو بتانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا جب اِن کے پاس عوام کے کسی سوال کا جواب تک نہیں ہوتا تو پھر یہ اور اِن کے چمچ چمچیاں ایک دوسرے کی عزتوں پر حملہآور ہوتے ہیں ایک دوسرے کی عزتوں کو اُچھالتے ہیں۔

جس کی بہت بڑی مثال پچھلے دنوں پارليمنٹ کے فلور جو پاکستان کا ایک
#قومی_زبان
👇
Read 15 tweets
Oct 21, 2022
تمہیں خبر نہیں ہمہیں علم ہے

اصلی میدانوں میں جب میدان سجے تھے تمہارے یہ سب حرام خور سیاہ سیاستدان و تم جیسے سپورک دشمنوں کی گود میں بیٹھے ہوٸے تھے تب تم کیا جانو دشمن کو زمین پر لیٹا کے پھر اُس کی گردن مارنے کا کتنا مزہ آتا تھا آنے والوں کو تم کیا جانو پاکستان و
#اردو_زبان
👇
اسلام دشمنوں کی لاشوں کو دیکھ کے جو روحانی دلی سکون ملتا تھا ملنے والوں کو تم نے اتحادی پاکستان دشمنوں کی چیخ و پکار نہیں سنی میں ہر وقت وہ سنتا ہوں 71 کے دو عالمی مجرموں عبرت کا نشان بنا چکے ہیں اب تیسرا جو پڑوس میں ہے اُس کی باری ہے جلد وہ چیخیں تم کو بھی سناٸیں
#اردو_زبان
👇
گے۔ ان شاء اللہ

یہ گیمیں تمہارے اِن جمہوری گٹر کے گندے سیاہ سیاستدانوں کے بس کی بات نہیں میں نے امریکن رسواٸی کے نظارے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں میرے ٹویٹوں پر آ کر امریکن غلامی یہ اپنے سیاہ سیاسی غلامی کا اظہار مت کیا کرو کیونکہ امریکن و پاکستانی سیاسی لگڑ بگڑوں
#اردو_زبان
👇
Read 11 tweets
Oct 20, 2022
71 پاکستان کیسے ٹوٹا شیخ مجیب و بھٹو
حصہ دوم ختم شد

ایسے وقت میں برطانوی آگے آتے ہیں شیخ مجیب کا باپ و بھٹو کا باپ جیسے برٹش سامراج کے منظورِ نظر تھے ویسے ہی یہ دونوں بھی تھے ایم آٸی 6 کو ایک مشن سونپ دیا جاتا ہے اور 1965 کے اندر ہی اپنے ماضی کے غلاموں کو متحرک
#قومی_زبان
👇
کرتے ہوٸے ملتی ہے یہ ایک طرف ایوب خان کے خلاف ایک محاذ کھڑا کرتی ہے تو دوسری طرف مغربی پاکستان میں ایک ایسی جمہوری پارٹی کی بنیاد رکھنے کی تیاری کی جاتی ہے جو پاکستان دشمنوں کے اشاروں پر ناچ سکے اِس پارٹی پر مزید کام تیز اُس وقت ہوا جب شیخ مجیب غدار کو 1966 مٸی میں
#قومی_زبان
👇
گرفتار کر لیا گیا ٹھیک ایک سال چھ ماہ کے بعد ایک طوفان کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی وجود میں آجاتی ہے جس کی تیاری 1965 سے چل رہی تھی۔

جب کے بھٹو و شیخ مجیب 1959 میں قریبی دوست بن چکے تھے یہ دوستی اِن کی پینے پلانے و اور کسی وجہ سے بھی کافی مضبوط ہوٸی 1959 میں ہوٸی
#قومی_زبان
👇
Read 15 tweets
Oct 20, 2022
71 پاکستان کیسے ٹوٹا شیخ مجیب و بھٹو
حصہ اول

بھٹو اور شیخ مجیب کتنے پکے دوست تھے اِن دونوں نے مل کے امریکہ روس انڈیا و برطانیہ کے کہنے پر کیسے پاکستان توڑا و کون دوست تھا اُس وقت کون دشمن تھا اِس کی مکمل تفصيل اِس آرٹيکل کا حصہ ہے جو مکمل حقائق پر مبنی ہے یہ سچاٸی
#قومی_زبان
👇 ImageImage
آج کل کے پاکستانی سرخے نوجوان تبصرہ نگار صحافی سیاہ سیاستدان و ان گندے سیاہ سیاستدانوں کے سپورک پرسنز مطلب دو منہ والے چمچ چمچیاں کے علم میں کم ہی ہے اگر ہے بھی تو کاروبارِ منافقت کی دکان بند ہونے کے خوف سے حقائق بیان کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں لبرل فاشسٹ آف اسلام بھی
#قومی_زبان
👇
یہ سچے و پختہ حقائق تسليم کرنے سے روح گردانی کرتے ہوٸے ملتے ہیں

اِن سب کا ٹارگٹ ہمیشہ سے سانحہ 71 کے مجرموں کی جگہ افواج پاکستان ہی رہی ہیں جیسے ابھی تحریک انصاف میں موجود شر پسند عناصر نے شیخ مجیب غدار کو مظلوم بنا لیا ایسا کیوں نہ ہوتا کہ پاکستان ٹوٹنے میں ملوث
#قومی_زبان
👇
Read 13 tweets
Oct 19, 2022
ٹویٹر سے وابستہ سچا واقعہ ٹویٹر احباب کی نظر

میری سب بہنیں میرے سب بھاٸی جنہوں نے مجھے فالو کیا میں اُن کو کچھ بتانا چاہتا ہوں میں سوچ رہا تھا کچھ تو ذہن میں آیا کیوں نا بہنوں بھاٸیوں سے آپیوں سے چھوٹوں بڑوں سے یہ باتیں بانٹیں یہ قصہ یہ کہانی یہ داستان ماضی کی ہے
#اردو_زبان
👇 Image
اِس کے سب کردار سچے ہیں یہ بات کوٸی ایک سال سات آٹھ ماہ پرانی رہی ہو گی کرونا کا شور چار سو تھا میں فیسبک استعمال کر رہا تھا کہ بیٹھے بیٹھے ایک بات نے دماغ کے اندر گھومنا شروع کر دیا کوٸی دو ماہ لگ گے یہ فیصلہ لیتے ہوٸے کہ یہ کام کیا جاٸے یا نہیں آخر دل نے دماغ کی
#اردو_زبان
👇
نا سنی اور یہ کام کرنے کا پکا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا دماغ کے خانہ میں۔

مختصر کہ میں نے ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا مستیاں شرارتیں شروع کر دیں میں نے کچھ کو فالو کیا کچھ نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے آگے سے مجھے بھی فالو بیک دیا ایک گرام سے جو سفر کا سلسلہ شروع ہوا
#اردو_زبان
👇
Read 10 tweets
Oct 18, 2022
الیکشن PDM جیتی ہے

عمران خان کے پاس پہلے 154 سیٹیں تھیں۔ اور اسے وزیراعظم بننے کے لیے محض 18 مزید سیٹیں درکار تھیں.یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے پاس 7 مسلم لیگ ق کے پاس 5 اور 4 آزاد امیدواروں کے ساتھ ملا کر یہ نمبر بہت اہم ہو سکتا تھا

اس دوران پی ٹی آئی کے 11 استعفیٰ
#قومی_زبان
👇 Image
قبول کرکے ان کی عددی حیثیت کو 143 تک کمزور کردیا.

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے, ان گیارہ میں سے 8 پر الیکشن کا اعلان کردیا جس میں سے کل ملا کر تحریک انصاف کو ایک سیٹ ملی ہے اور یوں تحریک انصاف کے پاس 144 کا نمبر ہوگیا ہے اب تحریک انصاف اپ سیٹ کرنے کے لئے، کم از کم
#قومی_زبان
👇
28 مزید ارکان درکار ہیں جو کہ قریب نا ممکن ہو چکا ہے.

تحریک انصاف کی پوزیشن اتنی کمزور ہے کہ وہ کسی پارٹی کو آفر کرنے کے ساتھ ساتھ جوڑ توڑ میں کوئی موثر فیصلہ کن اہمیت کھو گئی ہے.

دوسری طرف پی ڈی ایم اتحاد نے الیکشن ہار کر شکست قبول کرکے الیکشن کو مستند منوا لیا
#قومی_زبان
👇
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(