Saud Profile picture
Businessman, Chemical Engineer, Pakistan Cricket fan, Self Appointed Political Commentator. MS ChE Caltech (USA), MBA
May 14, 2023 7 tweets 3 min read
القادر ٹرسٹ کیس کو اگر ایک جملے میں بیان کیا جائے تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کے 190 ملین پاؤنڈز کے اثاثے ضبط کئے اور رقم پاکستان کو واپس کی جو عمران خان نے ملک ریاض کےاکاؤنٹ میں جمع کرا کر اس کےعوض القادر ٹرسٹ کے نام زمین حاصل کرلی۔ اب تحریک انصاف یہ بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ NCA نے جو رقم ضبط کی وہ حکومت پاکستان کی ملکیت نہیں تھی بلکہ NCA اور ملک ریاض کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ رقم پاکستان میں ملک ریاض پر عائد جرمانے کی مد میں سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔
Apr 25, 2021 5 tweets 1 min read
سورج کی کرنیں میرے چہرے پر پڑیں تو میری آنکھ کھل گئی۔ تکئے سے سر اٹھا کر کھڑکی کی طرف دیکھا تو پردہ صبح کی ٹھنڈی ہوا میں جھوم رہا تھا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت یہ گھر مجھے چند ماہ قبل ہی ملا تھا۔ کھڑکی سے باہر جھانکا تو ماحول زعفران کے پھولوں کی خوشبو سے مہک رہا تھا۔ میں دروازہ کھول کر باہر آ گیا۔ مجھے دیکھتے ہی باہر بندھی بھینسوں نے سر ہلا کر میرا استقبال کیا۔ یہ بھینسیں ہمیں وزیراعظم کے پروگرام کے تحت ملی تھیں۔ ان کے کٹوں کو پالنے کے لئے بھی خوراک حکومت فراہم کر رہی تھی۔
Oct 5, 2020 7 tweets 2 min read
حمود الرحمن کمیشن رپورٹ 1971
"اس کمیشن کے سامنے پیش کئے جانے والے شواہد کی بنیاد پر ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت میں اخلاقی انحطاط کا آغاز 1958 کے مارشل لاء کے دوران انہیں دی گئی ذمہ داریوں سے ہوا" "اس کے کمیشن کے سامنے پیش کئے جانے والے شواہد سے اس نظریے کو مزید تقویت ملی ہے کہ پاکستان آرمی کو مارشل لاء زمہ داریوں اور سول ایڈمنسٹریشن میں شامل کرنا کرپشن کو فروغ دیتا ہے اور ان کی توجہ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے ہٹاتا ہے"
Sep 20, 2020 4 tweets 2 min read
"2018 میں سینیٹ کے انتخابات سے پہلے، ایک مزموم سازش کی گءی جس کے ذریعے بلوچستان کی صوبائی حکومت گرا دی گئی جس کا اصل مقصد سینیٹ کے انتخابات میں سامنے آیا۔ اس سازش کے کرداروں میں لیفٹینینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ جو اس وقت وہاں کمانڈرسدرن کمانڈ تھے کا نام بھی آتا ہے"
#StateAboveState "یہ وہی جنرل عاصم سلیم باجوہ ہیں جن کے خاندان کی بے پناہ دولت اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اثاثوں کی تفصیلات پوری قوم کے سامنے آ چکی ہیں۔ ان حقائق کو نہ صعف چھپایا گیا بلکہ مبینہ طور پر SECP کے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل بھی کیا گیا۔"
#StateAboveState
Sep 19, 2020 9 tweets 2 min read
بیس منٹ میں 5500 فالورز 36 منٹ میں 10٫000 فالورز
Sep 5, 2020 4 tweets 1 min read
Pizza corruption scandal risks dragging China into Pakistan’s domestic affairs

amp.scmp.com/week-asia/poli… Image
Aug 28, 2020 11 tweets 4 min read
"ندیم باجوہ، جنہوں نےکاروباری سفر کا آغاز پاپا جونز پیزاریسٹورنٹ میں بطور ڈیلیوری ڈرائیور کیا تھا، اب ان کے بھائیوں اور عاصم باجوہ کی اہلیہ اور بچوں کی 4 ممالک میں 99 کمپنیاں اور 133 فعال فرینچائز ریسٹورنٹس، جن کی موجودہ مالیت تقریبا 40 ملین ڈالر (670 کروڑ روپے) ہے"
#BajwaLeaks "عاصم باجوہ نے معاون خصوصی بننے کے بعد جمع کروائی گئی اپنے اثاثہ جات کی فہرست میں اپنی بیوی کے پاکستان سے باہر بزنس کیپیٹل کا ذکر نہیں کیا۔ بلکہ متعلقہ کالم میں باقائدہ "نہیں ہے” لکھا-"

صرف اس بات پر عاصم باجوہ کی مشیر اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے فوری برطرفی بنتی ہے.
Jul 14, 2020 17 tweets 3 min read
سی پیک اتھارٹی کے مجوزہ قانون میں تمام اختیارات منتخب نمائندوں سے لے کر چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو دئے جارہے ہیں۔ مجوزہ قانون کے چیدہ چیدہ نکات یہ ہیں:
#تھریڈ مجوزہ قانون کے تحت سی پیک منصوبوں کی منظوری دینے والی پاک چین کونسل کا جوائنٹ چیئرمین اب وزیر پلاننگ کی جگہ سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین ہوگا۔
Jun 21, 2020 5 tweets 1 min read
کووڈ 19 صرف انسانوں ہی کو نہیں ہوتا، پورے کے پورے ملک کو بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے 19 پوائنٹس ہیں۔ اگر آپ کے ملک میں درج ذیل 19 علامات موجود ہیں تو آپ کا ملک اس مرض میں مبتلا ہو چکا ہے۔
1) شرح نمو کا تیزی سے گر کر منفی ہو جانا
2) قرضہ جات میں تیزی سے اضافہ 3) ترقیاتی منصوبوں پر کام رک جانا
4) بیروزگاری میں اضافہ
5) مہنگائی میں اضافہ
6) غذائی اشیاء کی چور بازاری اور قلت
7) مانگ میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قلت
8) وزیراعظم کا مہنگائی سے پریشان عوام سے ہی چندہ مانگنا
Jun 10, 2020 7 tweets 2 min read
عمران خان کی مقبولیت اور اثرورسوخ میں کمی، فوج نے ملک پر گرفت مضبوط کرلی۔ بلومبرگ
Pakistan's military tightens its grip on the country as Prime Minister Imran Khan sees his influence and popularity dwindle bloomberg.com/news/articles/… قومی ایئر لائن، پاور ریگیولیٹر اور کرونا رسپانس سمیت تقریباً ایک درجن حاضر اور ریٹائرڈ فوجی اہلکار اہم حکومتی عہدوں پر فائز ہیں۔ بلومبرگ
Apr 28, 2020 21 tweets 5 min read
مفتاح اسماعیل کی اٹھارویں ترمیم پر تھریڈ کا اردو ترجمہ:
1973 کے آئین کے تحت کچھ شعبے صوبوں اور وفاق کے مشترکہ دائرہ اختیار میں دئے گئے۔ اس مشترکہ لسٹ کو دس سال کی مدت کے لئے رہنا تھا (جس کے بعد یہ صوبوں کے دائرہ اختیار میں آ جاتے) لیکن اس لسٹ کو کبھی ختم نہیں کیا گیا۔ یہ کام بلآخر اٹھارویں ترمیم کے ذریعے 2010 میں ہوا۔
Apr 5, 2020 10 tweets 2 min read
یہ بہت ضروری ہے کہ چینی سکینڈل میں اس بات کو سمجھا جائے کہ جرم کہاں ہوا ہے۔
کیا چینی خلاف قانون برآمد کی گئی؟ نہیں
کیا شوگر ملوں نے حکومتی پالیسی کے برخلاف سبسڈی لی؟ نہیں
کیا برآمد پر سبسڈی گزشتہ سالوں میں بھی دی جاتی رہی ہے؟ ہاں
تو پھر جرم کہاں ہوا؟ بات کو سمجھنے کے لئے پہلے یہ سمجھیں کہ برآمد پر سبسڈی کے پیچھے کیا حکمت ہے۔ لاجک یہ ہے کہ ملک میں چینی ضرورت سے زیادہ پیدا ہو گئی ہے، شوگر ملز ملکی ضروریات پورا کرنے کے بعد فاضل چینی لوکل مارکیٹ میں بیچنے سے قاصر ہیں۔ فاضل چینی مارکیٹ میں ڈمپ کریں گے تو قیمت کریش کر جائے گی
Feb 13, 2020 5 tweets 2 min read
حافظ سعید کو سزا سنائے جانے کے بعد "ڈان لیکس" کے نام سے مشہور سرل المیدا کی سٹوری کو دوبارہ پڑھیں تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جس بین الاقوامی صورتحال کا آج ملک کو سامنا ہے اسے بھانپتے ہوئے نواز شریف نے 2016 میں ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ سٹوری کا عنوان ہے "عسکتریت پسندوں" کے خلاف ایکشن لیں، یا عالمی تنہائی کا سامنا کریں، سولین قیادت نے ملٹری کو بتا دیا"
Jun 19, 2019 5 tweets 2 min read
پاکستان میں ہم اب تک اس سوچ سے جان نہیں چھڑا سکے کہ ایئرلائن اور سٹیل مل چلانا حکومت کا کام نہیں۔ یہ کام نجی کمپنیاں کہیں زیادہ ایفیشنسی سے سرانجام دے سکتی ہیں۔ امریکہ جیسے ملک میں کوئی سرکاری ایئرلائن نہیں بلکہ اب تو ناسا نے خلائی سفر کے لئےبھی نجی اداروں کی خدمات حاصل کر رہی ہے امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنا آخری خلائی شٹل مشن جولائی 2011 میں بھیجا۔ اس پروگرام پر خرچ اتنا زیادہ آ رہا تھا کہ صدر اوباما نے یہ پروگرام ختم کرکے یہ کام نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔
Sep 10, 2018 5 tweets 2 min read
تھریڈ: بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت نے قطر کے ساتھ LNG ڈیل میں اپنی بہترین حکمت عملی کے باعث $610 ملین ڈالر کی بچت کی۔
Playing some of the world's biggest gas sellers against each other saved $600 million, Pakistan says bloomberg.com/news/articles/… via @markets ایل این جی کی قیمت تیل کی عالمی قیمت کے تناسب سے طے کی جاتی ہے۔ قطر کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد قطر نے فائنل ریٹ، تیل کی قیمت کا 13.9 فیصد آفر کیا۔ پاکستان نے اس قیمت کو منظور کرنے کے بجائے اوپن مارکیٹ میں چند ایل این جی کارگوز کا ٹینڈر جاری کر دیا۔