Aiteraz Ahsan Profile picture
Aug 7, 2022 9 tweets 2 min read
ٹوٹی والا گھر
وہ ایک رہائشی کالونی کا مکان تھا۔ مکان کی نشانی یہ تھی کہ اس کے باہر ایک نلکا لگا ہوا تھا۔ گھر کے دائیں جانب سے سڑک گزرتی تھی اور سڑک اور مکان درمیان تھوڑا سا کچا زمین کا ٹکڑا تھا جہاں پہ خود رو گھانس کا فرش بچھا رہتا اور مکان کی باہری سڑک کےبالمقابل کسی فصیل کی(۱) مانند ساتھ ساتھ چلتی تھی اور درمیان میں خودرو گھانس کا میدان۔ پانی کا نلکا اسی دیوار سے منسلک تھا جو اس مکان کو دوسرے مکانوں سے ممتاز کرتا تھا۔ سڑک سے گذرنے والے راہگیر جنہیں پیاس محسوس ہوتی وہ اس نلکے سے اپنی پیاس بجھاتے اکثر جاتے ہوۓ اسے بند کر دیتے اور کچھ یہ تکلف نہ برتتے(۲)
Nov 21, 2020 17 tweets 12 min read
A thread is coming up for the latest tour to #Pakistan in the time of #secondwave of #COVID19 Image
Aug 15, 2020 13 tweets 3 min read
عباس علی کا ٹال
بوا نے منے سے کہا کہ کبھی گڑ گاؤں جانا ہو تو اپنا تعارف نہ کروانا کسی کو جانے بغیر کیونکہ سب لوگ میر صاحب کے خیر مند نہیں تھے۔ میر صاحب سخت گیر انسان تھے اور اپنے علاقے میں صاحب حیثیت بھی۔ خود پسند اتنے کہ بیوی بچوں کو تو محلے والوں کے ساتھ قافلے میں بھجوا دیا(1) اور خود ہوائی جہاز سے پاکستان تشریف لاۓ۔ اکڑ اتنی کہ بیس روپے رشوت نہ دی اور اپنی جائیداد سے بہت کم کلیم پہ ساری زندگی ایک چند کمروں کے مکان میں گذار دی۔ باقی ماندہ زندگی اپنی پیچھے چھوڑی پانچ بیل گاڑیوں کے ملال اور اپنے ساتھ زیور کی صورت میں لاۓ ہوۓ مال پہ گذار دی۔ (2)