ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Jan 27, 2022, 7 tweets

جل محل (جےپور راجھستان، بھارت)
(Jal Mahal/Water Palace, India)
"سنا ھے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں"
1799ء____ راجپوت طرزتعمیر کا شاہکار
تقدیر ہر شخص کو دنیا کی تخلیقات کی تلاش کا موقع نہیں دیتی اسلیے حس تخلیق بیدار رھنی چاہییے۔
ایک لمحے کیلئے
#History
#Archeology
#architecture

"گولڈن ٹیمپل" (1604, امرتسر) سے قریبی مشابہت رکھتا پانی پر اکیلا، خاموش، پرسکون کھڑا جل محل یعنی "واٹر پیلس" کیسےممکن ھے نظر کو خیرہ نہ کرے!
1799 میں تعمیر شدہ یہ 5 منزلہ جل محل حیران اس وقت کرتاھے جب پتا چلتا ھے کہ اسکی  پہلی چارمنزلیں پانی کےنیچے واقع ہیں۔
یہ تاریخی محل مہاراجہ

سوائی پرتاپ سنگھ نے بنوایا تھا۔ مان ساگر جھیل پر سوائی مان سنگھ نے دو پہاڑیوں کے درمیان ڈیم بنوایا تھا۔ یہ راجپوت فن تعمیر کا بہترین نمونہ ھے۔
جل محل اپنی خوبصورتی اور فن تعمیر کی وجہ سے بہت سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ جل محل ایک رومانوی جگہ ھے کیونکہ یہ سرخ ریت کے پتھر

میں بنایا گیا ھے۔شاہی خاندان کے مزارات اس محل کے بالمقابل ہیں۔
محل جے پور کے باہر امبر فورٹ روڈ پر عنبر قلعہ سے 6 کلومیٹر پہلے واقع ھے۔
اس محل کی صرف اوپری منزل ہی دھوپ اور بارش سےلطف اندوز ھوتی ھے۔ تعمیر کے 200سال گزرنے کے بعد بھی آج بھی اس کی تعمیراتی خوبصورتی وہی ھےجو پہلےتھی۔

یہ محل نہر گڑھ قلعہ سے شاندار لگتا ھے۔
مان ساگر جھیل کے پانی میں جل محل کا سایہ حیرت انگیز معلوم ھوتا ھے۔
مہاراجہ سوائی مادھو سنگھ نے دیگر شاہی معززین کو فرصت کے وقت اس محل میں مدعو کیاتھا۔ مان ساگر جھیل کے جنوب میں کچھ خوبصورت باغات اور راجپوت تعمیراتی طرز کی دیواریں ہیں جوپرجوش

سیاحوں کا انتظار کر رہی ہیں۔
جل محل صرف راجپوت تعمیراتی ظاہری خوبصورتی ہی نہیں بلکہ تکنیکی مہارت کی بہترین مثالوں میں سےبھی ایک ھے۔ شام کے وقت محل بہت خوبصورت لگتاھے کیونکہ پوراکمپلیکس فلڈلائٹس میں نہایاھوا لگتا ھے۔
اراولی کی پہاڑیوں کامنظر جس پر بہت سے مندراورقلعے ہیں، جھیل کےاس

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling