ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Mar 14, 2022, 8 tweets

#Egypt
#History
ملکہ مصرقلوپطرہ
(Alexandria, 69 BC- 30 BC)
تین دہائیوں تک برسراقتدار رھنے والی مصرکی آخری اور حقیقی فرعونہ
اپنے ہی بھائی سے، جو اسکا شوہر بھی تھا، اقتدار چھیننے کی جنگ اور روم کے بادشاہ آکٹیوین سےہار نے اسے تاریخ میں امر کر ڈالا۔
بطلیموس گھرانے (Ptolmic Rulers) نے

مصر پر تقریباً 300 سال حکومت کی۔ قلوپطرہ ان کی آخری حکمران تھی اور اس طویل اور قابل فخر خاندان کی وارث بھی۔ قلوپطرہ بطلیموس جیسے مشکل، پریشان کن شاہی خاندان میں پیدا ھوئی۔
قلوپطرہ نےایک وسیع سلطنت پر حکومت کی جس میں مصر، قبرص، جدید دور کے لیبیا کا حصہ اور مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقے

شامل تھے۔
قلوپطرہ کئی زبانیں جانتی تھی۔ جیساکہ آج دورجدید میں قلوپطرہ دلکش جسمانی خوبصورتی اورکشش کی عکاس ھے جبکہ ایسا بالکل نہیں تھا۔درحقیقت جولیس سیزراور مارک انٹونی کےساتھ اس کی رومانوی شمولیت صدیوں سےفن، موسیقی اورادب میں امر ھے۔
بطلیموس ایک مقدونیائی(Macedonian) جرنیل کی نسل

سے تھے جنہوں نے سکندر اعظم کے ماتحت خدمات انجام دیں۔ اگرچہ انہوں نے مصر پر تقریباً تین صدیوں تک حکومت کی تھی، لیکن روم کی طاقت سےان کی سلطنت کو گرہن لگ گیا تھا کیونکہ بطلیموس کابہت زیادہ انحصار رومیوں پرتھا۔
55قبل مسیح میں، رومیوں کی حمایت سے،بطلیموس XII کودوبارہ تخت پر بٹھایاگیا

اور اس نے اپنی 17 سالہ اسی بیٹی قلوپطرہ کو اپنا شریک حکمران بنا لیا۔ 51 ق م میں بادشاہ نے اپنی وصیت میں کہا کہ قلوپطرہ کو اپنے بھائی، جو اسکا شوہر بھی تھا، بطلیموس XIII کے ساتھ تخت بانٹے۔
بطلیموس XIII اور اسکے مشیروں نےاس انتظام کوتسلیم کرنے سے انکار پر لڑائی شروع ھو گئی۔
قلوپطرہ

شاہی محل سے بھاگ نکلی۔ یہ جولیس سیزر تھا جس نے اس کو اپنا تخت دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔ اسی وجہ سے دونوں میں رومانویت اورقربت پروان چڑھی اور ایک بیٹاCeasarion ھواجسکے بارےمیں سیزر کوشک بھی رہاکہ یہ اس کا نہیں ھے۔
جبکہ سیزر کےبیٹے کی ماں ھونے کی وجہ سے قلوپطرہ کوزیادہ طاقت

ملی، اورپھر تاریخ نے لکھا کہ یہ بچہ قلوپطرہ کاشریک حکمران بن گیا۔
بہت زیادہ اندرونی اختلافات کی وجہ سے قلوپطرہ اپنےہی بھائی کےخلاف لڑی، اپنے بھائی اور بہن Arisone IV کو قتل کیا اور تخت پر اسی تمکنت سے براجمان ھوئی۔
اپنےوالد کے دور حکومت کے اختتام پر پہلے ہی قلوپطرہ دیوی (Goddess)

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling