Wajih Ahmad Sheikh Profile picture
Court Reporter at @dawn_com Formerly with @thenews_intl tweets are personal, retweets not endorsement.

May 12, 2022, 7 tweets

ابھی جبکہ شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کا کیس زیر سماعت ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں تحریک انصاف کو حکومت ملنے کے بعد کون کونسے کیسز پراسیکیوشن کی عدم دلچسپی کی بنیاد پر ختم ہوئے۔
1/7
@CMShehbaz
@HamzaSS
#FIA
👇👇

اپریل 2019 میں نیب نے خود سے ہی اس وقت کے وزیراعظم عمران خان صاحب کے خلاف ہیلی کاپٹر کیس کی انکوائری بند کردی جبکہ اس کیس میں خان صاحب نے اپنا جواب بھی جمع نہیں کروایا تھا۔ 2/7
#NAB
#Helicopter
@ImranKhanPTI

2020 میں انسداد دہشتگردی عدالت نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو 2014 پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی حکومت کی تعینات کردہ پراسیکیوشن کی عدم دلچسپی کے باعث بری کردیا۔
3/7
#Parliament
#ImranKhan
#PTI

نیب نے 2019 اور پھر 2021 میں عمران خان صاحب کے سب سے اہم اتحادی چوہدری برادران کیخلاف ناجائز اثاثوں، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائریاں عدم ثبوتوں کی بنیاد پر خود ہی بند کردی۔
آخری انکوائری بند ہونے قبل خان صاحب چوہدری صاحب کو منانے گھر گئے تھے۔
4/7
@MoonisElahi6

2020 میں لاہور ہائیکورٹ نے فوجی ڈکٹیٹر مشرف کی آئین سے غداری کے جرم میں سزا اور ٹرائل کورٹ دونوں ہی ختم کردیں۔
پی ٹی آئی حکومت کے سرکاری وکیل نے مشرف کے خلاف کارروائی کی کھل کر مخالفت کی۔
5/7
#Musharraf
#Treason
@AzharSiddique

2021 میں خیبر پختون خواہ پی ٹی آئی حکومت کے سابقہ وزیر اعلی پرویز خٹک وغیرہ کیخلاف مالم جبہ کرپشن کیس نیب نے خود ہی بند کردیا۔
چئیرمین نیب نے اس کیس کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی ایک کلاسک مثال قرار دیا تھا۔6/7
#PTI
#KPK

مارچ 2022 میں صدر علوی، شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے دیگر راہنما بھی 2014 پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری کردیے گئے۔ یاد رہے پراسیکیوشن ٹیم نے ملزمان کی بریت کی مخالفت نہیں کی۔
7/7
#Parliament
@ArifAlvi
#PTI
#ImranKhan

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling