ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Jun 28, 2022, 5 tweets

#Sukkur
#Temple
سادھو بیلو (دریائے سندھ کنارے، بمقام سکھر)
Sadhu Belu (Sukkur, #Pakistan) 1823
سادھو بیلو کیا ھے؟
سکھر اور تاریخ کے مابین بہت گہرا اور قدیم رشتہ ھے۔
سکھر شہر (پاکستان) کے پاس دریائے سندھ کے جزیرے پر واقع یہ ھندوؤں کے مقدس ترین مندر ہیں۔
عام خیال کیا جاتا ھے کہ1823

میں اداسی پنتھ سے تعلق رکھنے والے ایک عقیدت مند پجاری "سوامی بانکھنڈی" نے اس مندر کو بنوایا تاکہ ہندو برادری اپنی قدیم روایات کو دوبارہ زندہ کر سکے۔
چودھویں صدی میں سندھ "اداسین پنتھ" عقیدے کا سب سےبڑا مرکز ماناجاتا تھا اور کسی زمانےمیں سادھو بیلہ کے مندر کے اطراف میں گرجاگھر اور

پارسی برادری کی عبادت گاہیں موجود تھیں۔
مہاراجہ بانکھنڈی کے اس مندر کو تعمیر کرنے سے جھل بنسی (پانی کی پوجا کرنے والے)، سورج بنسی (سورج کی پوجا کرنے والے)، اور اروڑ بنسی (بدھ متی) اوردیگر دھرم کو ماننے والے سب فرقے یکجا ھوگئے۔
ظاہر ھےپھر وقت کیساتھ ساتھ یہاں سےسکھ گزرے، مغل گزرے،

انگریز گزرے جو اپنے نقش ان مندروں ہر چھوڑتے گئے۔
پاکستان میں آج بھی اس ناقابل تردید تاریخ کی باقیات یہ گواہی دیتی ہیں کہ چند سالوں سے نہیں بلکہ ہزاروں سال قبل سے ملتان، شکار پور، سکھر وغیرہ ھندوؤں کے گڑھ رہے ہیں۔
اداسین پنتھ عقیدے کے ھندو آج بھی عقیدت کی غرض سے اس کی زیارت کیلئے

پاکستان آتے ہیں تو پھر کیوں نہ کھلے دل کا مظاہرہ کر کے ان تاریخی ورثوں پر توجہ دے کر نہ صرف سیاحت بلکہ مذہبی ھم آہنگی کو بھی فروغ دیا جائے؟

@PakistanJannatt
#Sindh
#Pakistan
#Religion
#History

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling