ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Jul 16, 2022, 6 tweets

#Temple
#Kashmir
مرتند سورج مندر (اننت ناگ، سرینگر کشمیر)
Martand Sun Temple (Anantnag, Kashmir)___8th AD
اننت ناگ (بھارتی کشمیر) میں واقع مرتند سورج مندر جو آٹھویں صدی کی سناتنی تہذیب (Sanatani Civilization) کاگڑھ تھا، کو وادئ کشمیرکی ٹاپ پر تعمیر کیاگیا جوکلاسک کشمیری طرزِتعمیر

کا نمونہ تھا۔
سورج مندر کی وجہ شہرت اس کا گندھارا، گپت اور چینی طرزتعمیر کا کلاسک اورجاذب نظر امتزاج ھے۔
یہ ھندو مندر سوریادیو (Suryadev) کے نام سے منسوب تھاجسے "مرتند" کہا جاتا تھا۔ سناتنی تہذیب دراصل ایک ایساھندو عقیدہ (Hindi Cult)تھا جنکی تعلیمات (Teachings) خالصتاً بھگوت گیتا

رامائن، اپنشد، رگ وید سے مشروط تھیں گویا اس عقیدے کی بنیاد ہی قدیم مذہبی کتب کی تحریروں پرمشتمل تھی۔
سورج مندر کو 15ویں صدی میں اسلام کے نام پر ایک صوفی تبلیغ کار محمد حمدانی کے کہنےپر کشمیری سلطان اسکندرشاہ میر نے تباہ کر دیاتھا۔
باقی ماندہ مندر زلزلوں اوروقت کی دھول سےمتاثرھوا۔

مستطیل نما مندر جس کے شروع میں ہی ایک بنیادی مقبرہ ھے جس کی پشت پر صحن ھے۔
بنیادی مقبرے کے اردگرد 84 مقبرے قائم ہیں۔ مندر 220 فٹ لمبا اور 142 فٹ چوڑا ھے۔ بعد میں تعمیر شدہ مندر اصل مندر کی نسبت بہت چھوٹا ھے۔
مندر کا ابتدائی مقبرہ اہرامی شکل کا ھے۔
بے شک وادی کشمیراسوقت گھمبیر اور

مشکل حالات سے دوبار ھے مگر پھر بھی 9 مئی کو یہاں "Navgrah Ashtamangalam Pooja" ادا کی گئیں جس میں گورنر منوج سنہا نے شرکت کی۔
بہت سے حکمرانوں اور Indian Archeological Survey نے اس مندر کی تاریخی شان و شوکت کو بحال اور اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling