ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Oct 21, 2022, 6 tweets

#British
#architecture
#Heritage
#Peshawar
کنگھم گھنٹہ گھر (پشاور، پاکستان)
Cunningham Clock Tower__1900ء
مشکل ھےکہ پاکستان کےکسی ایک شہر کو بحوالہ تاریخ "دل" کہاجائے!
یہ گھنٹہ گھر کہاں کہاں نہیں!
کبھی لندن میں توکبھی لائلپورمیں، کبھی سیالکوٹ میں اور کبھی "پھولوں کےشہر" پشاورمیں!

ملکہ برطانیہ وکٹوریہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے اعزاز میں شہر بےمثال پشاور (صرافہ بازار، محلہ باقر شاہ) میں تعمیر کیا گیا یہ "کلاک ٹاور" جسے اس وقت کے پشاور کے گورنر اور سیاسی ایجنٹ "Sir George Cunningham" کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔
انفرادیت اور خوبصورت میں یکتا اورپشاور شہرکی پہچان یہ

گھنٹہ گھر پشاور شہر کے ضلعی انجینیئر James Strachan نے تیار کیا۔
موءرخین کے مطابق کلاک ٹاور کی تعمیر بالموکنڈ خاندان (Balmukand Family) کی طرف سے فنڈ کی گئی تھی۔ یہ خاندان تقسیم کے بعد پشاور سے امرتسر، ہندوستان ہجرت کر گیا اور اس وقت ہندوستان میں 'کلاک ٹاور' برانڈ کے تحت فوڈ

کمپنی چلا رہا تھا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے "Archaelogical Restoration" کے حوالے سے اس یادگار پر کسی قسم کی کوئی کام نہیں کیا گیا۔
ٹاور کے گیٹ میں داخل ھونے پر اندرونی دیواریں سر جارج کننگھم اور ٹاور کے ڈیزائنر جیمز اسٹریچن کے پورٹریٹ سے مزین ہیں۔ پشاور فائر بریگیڈ کی پرانی

گاڑیوں اور شہر کے دیگر تاریخی مقامات کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ ٹاور پر پہلی جنگ عظیم کی یادگاری تختی پر لکھا ھے:
"اس شہر سے 200 آدمی 1914 - 1919 میں جنگ عظیم اول میں گئے۔ ان میں سے 7 نے اپنی جانیں دیں".
آج دکانوں، دکانداروں، گھروں، اور اردگرد ہجوم سے گھرا بےشک یہ تاریخی یادگار

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling