#Indology
#architecture
#Rajhastan
مہرگڑھ قلعہ (جودھ پور، بھارت)
1460ء__ھندوستان کے شاندار ماضی کا عکاس
ریاست راجھستان کے دوسرے بڑا شہر جودھ پورمیں واقع 1200 ایکٹر پر پھیلا منفرد قلعہ مہرگڑھ جسے "جودھ پورقلعہ" بھی کہا جاتاھے، کی قلعے کی تاریخ راجہ راءوجودھ سےجاری ھے جس نےاسے 1460
میں تعمیر کروایا اور اسی نسبت سے اسکا نام بھی منتخب کیا۔
وہ پہاڑی جس پر طاقتور قلعہ کھڑا ھے درحقیقت ایک سنیاسی کاگھر تھاجسے چیریا ناتھ جی کے نام سےجاناجاتاھے۔ اپناگھر کھونےپر اس نےزمین پر لعنت بھیجی۔
جودھ پورشہرکی بنیادبھی 1459میں راجہ جودھ نےہی رکھی جوایک راجپوت تھااور راجپوتانہ
کےتاریخی علاقے کےجنگجو حکمرانوں میں سے ایک تھا اور جودھپور کی شاہی ریاست کے دارالحکومت کےطور پر کام کرتاتھا۔
جودھ پور کے کچھ حصے 18ویں صدی کی دیوار سےگھرےھوئے ہیں۔ مہران گڑھ قلعہ، جس میں مہاراجہ کامحل اور ایک تاریخی میوزیم بھی ھے، ایک الگ تھلگ چٹان پربنایا گیا ھےجو شہر پرحاوی ھے۔
میوزیم میں پرانے زمانے کی تمام نمائشیں ہیں، جیسے شاہی پالکیاں، چھوٹی پینٹنگز، فرنیچر، اور تاریخی اسلحہ خانہ وغیرہ۔
قلعہ مہران گڑھ 68 فٹ چوڑی اور 117 فٹ بلند دیواروں کی شاندارعمارت ھے۔ قلعہ میں داخلے کےسات دروازے ہیں۔ ان میں سب سےمشہورجیاپول ھےجسکامطلب فتح ھےجسےمہاراجہ مان سنگھ نے
جے پور اور بیکانیر کی فوجوں پر اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لیے بنایا تھا۔
قلعہ پر متاثر کن نشانات جودھ پور کے راٹھور بادشاہوں کی بہادری کی گواہی دیتے ہیں۔ کیرت سنگھ سوڈا کی چھتری، ایک معزز سپاہی جو امبر کی فوجوں کے خلاف قلعہ کی حفاظت کرتے ھوئے جان سے گیا، ایک شاندار نمونہ ھے۔
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.